دنیا
اسرائیلی فوج کے غزہ میں وحشیانہ حملے، 24 گھنٹوں میں 58 فلسطینی شہید

غزہ، اسرائیلی فوج کے غزہ میں وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں جن میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 58 فلسطینی شہید ہوئے جس کے بعد غزہ جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد اب 40 ہزار 500 سے تجاوز کرچکی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق غزہ میں ہونے والے اسرئیلی حملوں میں مزید ایک فلسطینی صحافی کو نشانہ بنایا گیا جس میں فوٹو جرنلسٹ محمد ابد ربو اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں کارروائیاں کرتے ہوئے 9 فلسطینیوں کو شہید کردیا اور متعدد کو حراست میں لے لیا، اس دوران اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں۔
رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے کے علاقوں جنین کیمپ، طولکرم اور طوباس میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 9 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ متعدد فلسطینیوں کو گرفتارکرلیاگیا۔
اس کے علاوہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کا ایک اور دور قطر میں ہوگا جس کے لیے اسرائیلی وفد آج دوحہ پہنچےگا۔
اس سے پہلے قاہرہ میں ہونے والا مذاکرات کا دور بغیرکسی نتیجے کے ختم ہوا تھا اور حماس نے ثالثوں کی جانب سے دی گئی نئی تجاویز کو مسترد کردیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
’ایران کی توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو‘ پاسداران انقلاب کی امریکہ اور اتحادیوں کو دھمکی
تہر ان، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے امریکہ اور اس کے اتحادی کو خبردار کردیا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی توانائی کی بنیادی تنصیبات پر کسی بھی حملے کی صورت میں خطے میں فوری اور سخت جوابی کارروائی کی جائے گی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے ایک پیغام میں بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے لکھا کہ اگر ایران کے پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے نتیجے میں خطے میں موجود امریکی فوج کے اتحادیوں اور میزبان ممالک میں بجلی کی بندش یقینی ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنی تنصیبات کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کا فوری اور دندان شکن جواب دے گا۔
ایرانی کمانڈر کا یہ سخت بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس انتباہ کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران پر جہنم کے دروازے کھولنے کا حکم دیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے 3 روز قبل سینٹکام کو حکم جاری کیا، امریکی صدر نے تین روز پہلے کا بیان سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آج دوبارہ جاری کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کو بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی، انہیں تباہ کیا جا رہا ہے، حملے جاری رہیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ہرمز سے گزرتے ایک جہاز میں آگ لگ گئی، دو مڑگئے، پاسداران
تہران، ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوب میں بارودی سرنگوں والے راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران تین میں سے ایک آئل ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جبکہ دیگر دو ٹینکر واپس مڑ گئے۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں ہے اور خطے میں امریکی سرگرمیوں کے باعث اسے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ ایران کی مرضی کے بغیر کسی بھی ٹینکر کو داخل ہونے یا وہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران پر امریکی میزائل حملے میں 2 افراد شہید، 11 زخمی
تہران، امریکی حملوں کے دوران ایران کے جنوب مغربی صوبوں خوزستان، ہرمزگان اور بوشہر میں مختلف مقامات پر دھماکے ہوئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران عراق کے سرحدی علاقے شلمچہ بارڈر کراسنگ کے قریب امریکی میزائل حملے میں 2 افراد شہید اور11 زخمی ہو گئے۔
امریکی حملوں میں اہواز، ماہشہر، رامشیر، اندیمشک، سیریک اور جاسک کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بوشہر میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب بجلی کے ایک سب اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں شہر میں چند گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل رہی۔
ایران پر حملوں سے متعلق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے حملوں کا ایک اور مرحلہ مکمل کر لیا ہے، جس کا مقصد شہری بحری جہازوں اور تجارتی جہازوں پر حملہ کرنے کی ایرانی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا تھا۔
سینٹکام کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 12 ویں روز کی کارروائی کے دوران ایرانی فوجی اہداف، جن میں بحری عسکری صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون ذخیرہ گاہوں، ساحلی نگرانی کے مراکز اور فضائی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج نے رواں ماہ ایران کے درجنوں زمینی فوجی مقامات کو بھی نشانہ بنایا ہے، جبکہ سمندری ناکہ بندی پر بھی عمل درآمد جاری ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا7 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
دنیا7 days agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
ہندوستان1 week agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
جموں و کشمیر6 days agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا1 week agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
دنیا7 days agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
دنیا7 days agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
ہندوستان7 days agoامریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق
ہندوستان6 days agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
ہندوستان1 week agoاتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف ‘چھاتروں کی گونج’ سے جڑے: راہل
ہندوستان1 week agoسرکار نے 62 ہزار کروڑ کی لاگت سے موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم کو منظوری دی











































































































