جموں و کشمیر
این آئی اے نے چار ملی ٹینٹوں کو اشتہاری قرار دیا، معلومات دینے پر دس لاکھ روپیہ انعام کا اعلان

سری نگر10 دسمبر(یو این آئی)قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کشمیر صوبے کے کئی حصوں میں چار سرگرم ملی ٹینٹوں کے پوسٹر چسپاں کرکے جانکاری دینے پر دس لاکھ روپیہ بطور انعام دینے کا اعلان کیا۔تفتیشی ایجنسی کے مطابق پتہ دینے والے کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے ہفتے کے روز چار سرگرم ملی ٹینٹ جن میں دو پاکستانی شہری بھی شامل ہیں کو اشتہاری قرار دے کر مختلف علاقوں میں اُن کے پوسٹر چسپاں کئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پوسٹر میں پاکستانی شہری سلیم رحمانی عرف ابو سعد ساکن نواب شاہ سندھ پاکستان اورسیف اللہ جٹ ساکن پاکستان ، سجاد گل سری نگر ، باسط احمد ڈار ساکن ریڈونی پائین شامل ہیں۔پوسٹرس میں سرگرم ملی ٹینٹوں کی تصاویر کے ساتھ ساتھ این آئی اے نے فون نمبر، ای میل ایڈرس، وائٹس اپ اور ٹیلی گرام نمبر بھی دئے ہیں تاکہ عوام الناس کو اس بارے میں مکمل جانکاری مل سکے۔
تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہاری قرار دئے گئے چار ملی ٹینٹوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے شخص کو دس لاکھ روپیہ بطور انعام دیا جائے گا اور اُس کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا۔
جموں و کشمیر
11 دھوکہ دہی کے مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار، سینٹرل جیل سرینگر منتقل
سرینگر، اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کشمیر نے سرکاری ملازمت دلانے کے نام پر مبینہ فراڈ، جعلسازی اور دھوکہ دہی کے 11 مقدمات میں مطلوب ایک ملزم کو برسوں تک گرفتاری سے بچنے کے بعد گرفتار کر کے عدالتی احکامات کے تحت سینٹرل جیل سرینگر منتقل کر دیا ہے۔ای او ڈبلیو کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عبدالمجید میر، ساکن لشتیال، کلاروس، ضلع کپواڑہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سرینگر کی جانب سے جاری طویل عرصے سے زیرِ التوا وارنٹ کی تعمیل میں گرفتار کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف 2015 میں کرائم برانچ کشمیر میں درج ایف آئی آر کے تحت دھوکہ دہی، جعلسازی، جعلی دستاویزات کے استعمال اور مجرمانہ سازش سے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ای او ڈبلیو کے مطابق عبدالمجید میر ایک عادی ملزم ہے اور اس کے خلاف کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرکاری ملازمتوں کے نام پر جعلسازی اور جعلی تقرری ناموں کے استعمال سے متعلق مجموعی طور پر 11 مقدمات درج ہیں۔ ان میں سے چار مقدمات زیرِ تفتیش ہیں، جبکہ سات مقدمات میں چارج شیٹ متعلقہ عدالتوں میں پیش کی جا چکی ہے۔
اقتصادی جرائم ونگ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، جہاں سے اسے عدالتی تحویل میں بھیجنے کے احکامات صادر کیے گئے، جس کے بعد اسے سینٹرل جیل سرینگر منتقل کر دیا گیا۔ای او ڈبلیو کے مطابق ملزم کے خلاف 2015 سے 2026 کے دوران کرائم برانچ کشمیر، ای او ڈبلیو کشمیر، میسومہ، کپواڑہ، پنتھا چوک اور لال بازار پولیس تھانوں میں مختلف ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔اقتصادی جرائم ونگ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سرکاری ملازمت دلانے کے جعلی وعدوں، فرضی تقرری ناموں اور روزگار سے متعلق ہر قسم کی دھوکہ دہی سے ہوشیار رہیں اور ایسی کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس تھانے یا کرائم برانچ کو دیں تاکہ بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
یواین آئی ۔م ا ع
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ کا بیان: 13 جولائی کو عائد پابندیاں وادی میں ‘معمول کے حالات’ کے حکومتی دعوؤں کو جھٹلاتی ہیں
سرینگر، جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ 13 جولائی کو مزارِ شہداء، پرانے سرینگر جانے سے رہنماؤں کو روکنے کے لیے عائد کی گئی پابندیوں نے جموں و کشمیر میں معمول کے حالات کے حکومتی دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔
نواۓ صبح میں واقع نیشنل کانفرنس کے ہیڈکوارٹر میں 13 جولائی 1931 کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ مزارِ شہداء جانے سے روکنے کے فیصلے سے نیشنل کانفرنس نہیں بلکہ فیصلہ کرنے والے خود بے نقاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت معمول کے حالات کا دعویٰ کرتی ہے، جبکہ دوسری جانب امرناتھ یاترا کے لیے قومی شاہراہ بند کرنا اور مزارِ شہداء پر جانے سے روکنا اس دعوے کی نفی کرتا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ اگر انتظامیہ صرف تقریباً 150 نیشنل کانفرنس کارکنوں کے مزارِ شہداء جانے سے بھی خوفزدہ ہے تو یہ ان کی اپنی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔
13 جولائی 1931 کے شہداء کا ذکر کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ان کی قربانیوں کو فرقہ وارانہ نظر سے نہیں بلکہ تاریخی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے، کیونکہ ان کی جدوجہد برطانوی بالادستی کے خلاف، جمہوری حقوق اور آزادی کے لیے تھی، نہ کہ مذہبی بنیادوں پر۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہداء کی قربانیوں کو صرف اس لیے نظرانداز کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ مسلمان تھے، جبکہ اُس وقت کے مہاراجہ مسلمان نہیں تھے۔عمر عبداللہ نے کہا کہ مزارِ شہداء پر عائد پابندیاں عارضی ہیں اور وہ جلد یا بدیر وہاں جا کر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ریاستی درجے کی بحالی کے مطالبے پر جنتر منتر میں نیشنل کانفرنس کے مجوزہ احتجاج کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے مقررہ طریقۂ کار کے مطابق دہلی پولیس سے اجازت طلب کی ہے اور توقع ہے کہ منگل یا بدھ تک اس بارے میں جواب موصول ہو جائے گا۔
یو این آئی۔م ا ع
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کے ہلکے جھٹکے
سرینگر، جموں و کشمیر کے کشمیر خطے میں اتوار کی دیر رات زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ناپی گئی۔
زلزلے کا مرکز بارہمولہ ضلع میں واقع تھا۔
حکام نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے کل دیر رات دو بجے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز 34.246 ڈگری شمالی عرض بلد اور 74.456 ڈگری مشرقی طول بلد اور زمینی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کے جھٹکے شمالی کشمیر کے کچھ حصوں میں محسوس کیے گئے، تاہم اس کا اثر محدود رہا۔
یو این آئی۔ م الف
دنیا1 week agoسپریم لیڈر کے قاتل کو سزائے موت کی طرف لے جائیں گے: سربراہ ایرانی عدلیہ
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا نفاذ مشکل لیکن ممکن: قالیباف
ہندوستان6 days agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
ہندوستان1 week agoحکومت کی ایم ایس ایم ای مخالف پالیسیوں سے راجستھان کے بس ٹرک باڈی بلڈرز پر بحران۔ راہل
دنیا7 days agoایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
دنیا6 days agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
دنیا6 days agoایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دنیا5 days agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
دنیا6 days agoامریکہ کا ایران پر حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
دنیا1 week agoنیٹو سربراہی اجلاس سے قبل یوکرین پر روس کا بدترین فضائی حملہ، 11 افراد ہلاک
جموں و کشمیر6 days agoمیرواعظ عمر فاروق کا دعویٰ: تقریب سے قبل دوبارہ گھر میں نظربربند کر دیا گیا
دنیا1 week agoشہید رہبرِ اعلیٰ نے سکھا دیا کہ ایران کا عظیم سرمایہ عوام و اتحاد ہے: ایرانی صدر


































































































