کاروبار
ایک سال میں ریلوے کے 1 ارب روپے کے ریکارڈ آن لائن ٹکٹ فروخت

لاہور: پاکستان ریلوے نے ایک سال میں ایک ارب روپے کے ریکارڈ آن لائن ٹکٹ فروخت کردیئے۔
ریلوے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان ریلوے نے ایک سال میں ایک ارب روپے کے ریکارڈ آن لائن ٹکٹ فروخت کیے۔
پاکستان ریلوے نے گزشتہ برس اکتوبر میں آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کیا تھا اور ایک سال کے دوران 7 لاکھ 26 ہزار سے زائد مسافروں نےاس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔
ترجمان کے مطابق ریلوے کی ویب سائٹ اور ایپ کے ذریعے روزانہ ٹکٹوں کی فروخت اب ایک کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ریلوے ترجمان کے مطابق ریزرویشن کے لیے دستیاب تمام ٹرینوں میں آن لائن بکنگ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
تازہ ترین
چین نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے اپیل کی کہ وہ وقت پر مالی ذمہ داریاں پوری کریں

(یو این آئی/ژنہوا) چینی سفیر نے پیر کو اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک، خاص طور پر بڑے شراکت داروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی مالی ذمہ داریوں کو بروقت پورا کریں۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے ڈائی بنگ نے کہا کہ ’’رکن ممالک کو اقوام متحدہ کے کام اور مینڈیٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے‘‘۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کے اہم اجلاس کے افتتاح کے موقع پر کہی، جو اقوام متحدہ کے داخلی انتظامی اور بجٹ کے امور سے متعلق ہے۔
مسٹر ڈائی نے کہا کہ اقوام متحدہ میں معاشی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بڑے شراکت دار کے پاس ابھی بھی طویل عرصے سے واجبات باقی ہیں جو کہ اقوام متحدہ کے معاشی بحران کی بنیادی وجہ ہیں۔ مسٹر ڈائی نے کہا کہ رکن ممالک کے سکریٹری جنرل کے خط پر اپنی تشویشات کا اظہار کرنے کے باوجود زیادہ تر رکن ممالک اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ’’چین، ہمیشہ کی طرح، فعال طور پر اپنی مالی ذمہ داریوں کو پورا کرتا ہے، اور اس نے اس سال کے باقاعدہ بجٹ میں تخمینے کی پوری ادائیگی کی ہے‘‘۔ مسٹر ڈائی نے کہا کہ چین تمام فریقوں سے جامع مشاورت کرنے اور جیتنے والے تعاون کے لیے کوشش کرنے کا اپیل کرتا ہے اور یہ بھی مانتا ہے کہ پروگرام کی منصوبہ بندی رکن ممالک کے زیر انتظام اصولوں کی مشروط تعمیل کرنی چاہیے اور رکن ممالک کے جائز مفادات اور خواہشات کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔
تازہ ترین
سڈکو لاسی پورہ میں چوروں نے موبائیل دکان کو لوٹ لیا

سری نگر (یو این آئی): جنوبی ضلع پلوامہ کے سڈکو لاسی پورہ میں دوران شب نامعلوم نقب زنوں نے موبائیل دکان میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کا سامان لوٹ لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو خان بستی سڈکو لاسی پورہ میں چوروں نے فاروق ٹیلی کام نامی دکان میں نقب لگا کر وہاں سے قیمتی موبائیل فون اور نقدی چُرا کرراہ فرار اختیار کی۔
انہوں نے بتایا کہ نقب زنوں نے دکان سے قریباً تین لاکھ روپیہ کے موبائیل فون اور دوسرا الیکٹرانک سامان چرا لیا ہے۔
موبائیل دکان کے مالک فاروق احمد قریشی نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے دکان میں موجود لیپ ٹاپ ، ایل سی ڈی ، 20 موبائیل اور نقدی چُرا ئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
جنوبی ضلع پلوامہ کے سڈکو لاسی پورہ میں دوران شب نامعلوم نقب زنوں نے موبائیل دکان میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کا سامان لوٹ لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو خان بستی سڈکو لاسی پورہ میں چوروں نے فاروق ٹیلی کام نامی دکان میں نقب لگا کر وہاں سے قیمتی موبائیل فون اور نقدی چُرا کرراہ فرار اختیار کی۔
انہوں نے بتایا کہ نقب زنوں نے دکان سے قریباً تین لاکھ روپیہ کے موبائیل فون اور دوسرا الیکٹرانک سامان چرا لیا ہے۔
موبائیل دکان کے مالک فاروق احمد قریشی نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے دکان میں موجود لیپ ٹاپ ، ایل سی ڈی ، 20 موبائیل اور نقدی چُرا ئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
تازہ ترین
اسٹاک مارکیٹ تیسرے روز بھی گر گئی

ممبئی، (یو این آئی): عالمی بازار میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ریلائنس، مہندرا، آئی ٹی سی، این ٹی پی سی اور آئی سی آئی سی آئی سمیت کئی بڑی کمپنیوں میں فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل تیسرے دن گراوٹ کا شکار رہی۔
بی ایس ای سینسیکس 59.04 پوائنٹس گر کر 57832.97 پوائنٹس اور این ایس ای کا نفٹی 28.30 پوائنٹس گر کر 17276.30 پوائنٹس پر آگیا۔
مڈ کیپ 0.80 پوائنٹس گر کر 23,771.95 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.80 پوائنٹس گر کر 27,748.30 پوائنٹس پر آگیا۔
اس دوران بی ایس ای پر مجموعی طور پر 3471 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2200 کی فروخت اور 1155 کی خرید ہوئی جبکہ 116 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
این ایس ای پر 32 کمپنیوں میں کمی ہوئی جبکہ 17 میں اضافہ ہوا جبکہ ایک میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
دنیا5 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا6 days agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
دنیا1 week agoایران نے ہرمزگان صوبے پر امریکی حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کی تصاویر جاری کر دیں
ہندوستان6 days agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا1 week agoجے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں
دنیا5 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoآخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی
ہندوستان5 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
دنیا1 week agoامریکہ کے پاس مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا کوئی جواز نہیں: اسماعیل بقائی
دنیا1 week agoسعودی عرب کے شہر الخرج میں پرنس سلطان ائیر بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا: ایرانی میڈیا


































































































