تازہ ترین
بھارت پاک تعلقات دائمی طور پر حادثات کے شکار مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نہیں ہے: کے نٹور سنگھ

خبراردو:
سابق وزیر خارجہ کے نٹور سنگھ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ بھارت پاک تعلقات کو دائمی طور پر حادثات کے شکار سے تعبیر کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک کو اگرخوشحالی اور ترقی کی راہ پر چلنا ہے اور اپنے ممالک میں استحکام کو دوام بخشنا ہے تو انہیں ماضی کی طرف پلٹنا ہوگا۔ سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کے تعلق سے اقوام متحدہ میں جاکربہت بڑی غلطی کا ارتکاب کیا کیوں کہ آج تک بہت سارے آپشنز پر کام کیا گیا تاہم مسئلہ کشمیر ہنوز حل طلب ہے۔انہوں نے بتایا کہ لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے ہی وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی طرف دھیلا جو کہ ایک بہت بڑی غلطی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ہم اُس وقت اقوام متحدہ کے چپٹر 6میں چلے گئے جو تنازعات سے متعلق ہے جبکہ اصل میں ہمیں چپٹر 7کے تحت اپنے کیس کو آگے بڑھانا تھا جو کہ جارحیت سے تعلق رکھتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارت اور پاکستان سے تعلق رکھنے والا ہر کوئی سیاست دان یہ سمجھتا ہے کہ وہ اپنے دور میں مسئلہ کشمیر کو حل اور بھارت پاک تعلقات کو خوشگوار بنانے میں کامیاب ہوجائے گا۔’ اصل میں مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نہیں ہے، ہم نے آج تک سبھی آپشنز کو آزماکر دیکھا ۔اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات دائمی طور پر حادثات کے شکار رہتے ہیں۔دونوں ممالک کا مستقبل ماضی کی طرف پلٹنا ہے۔میں ذاتی طور پر دونوں ممالک کے دوران کوئی تبدیلی نہیں دیکھتا‘۔سابق وزیر خارجہ نے بتایا کہ اگر چہ گزشتہ برسوں کے دوران دونوں ممالک کے لیڈران کے درمیان غیر سرکاری سطح پر بات چیت بھی ہوئی تاہم مجموعی طور پر گزشتہ دس برسوں کے دوران کوئی ٹھوس تبدیلی نہیں ہوپائی .
انہوں نے بتایا کہ آپ مذاکرات کے دوران کیا کہہ پاتے ہو؟ پاکستان ایک انچ زمین چھوڑنے کے لیے تیار نہیں، بھارت بھی ایک انچ زمین سے دستبردار ہونا نہیں چاہتا۔آپ صرف ملتے ہو اور ہاتھ ملاتے ہو جس کے بعد کوئی ٹھوس تبدیلی نہیں آپاتی ۔میں یہ بات کہہ چکا ہوں کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی بھی حل نہیں ہے کیوں کہ ہم نے آج تک بہت کچھ آزمایا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا یک نکاتی پروگرام کشمیر ہے جس سے اب دنیا اکتاہٹ محسوس کررہی ہے۔’آپ پاکستان کے کسی بھی شہر میں جاؤ وہاں کشمیر کا تذکرہ ہوتا ہے البتہ اگر آپ بھارت کے شہر چنئی آئیں گے یہاں ایسا کچھ بھی آپ کو نہیں ملے گا۔پاکستان کے سفارت کار بہت قابل ہیں جو بہت سارا وقت کشمیر پر ضائع کررہے ہیں‘۔ بھارت پاک تعلقات سے متلق آگے کے لائحہ عمل پر بات کرتے ہوئے نٹور سنگھ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان جوں کی توں پوزیشن ہی بہترہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان رشتوں میں استحکام اور استواری آتی ہے تو لازماً پاکستانی عوام یہ سوال کرے گی کہ ملک کو اتنی زیادہ فوج کی کیا ضرورت ہے؟پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک اچھے آدمی ہیں . اور معروف بھی ہیں ۔نٹور سنگھ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کوئی آرمی کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی ٹھوس قدم اٹھاتے ہیں تو اس صورت میں عمران خان کی کرسی کو بھی خطرہ لاحق ہوگا کیوں کہ پاکستان میں فوج ایک صنعت کی حیثیت رکھتی ہے۔سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی خاطر پہل کرتے ہوئے پاکستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی مگر اس سب کے باوجوددونوں ممالک کے درمیان کوئی خاص تبدیلی رونما نہیں ہوئی اور صورتحال بالکل جوں کی توں ہے۔
جموں و کشمیر
سری نگر اراضی دھوکہ دہی معاملہ، تین افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس کی کرائم برانچ کے اقتصادی جرائم ونگ کشمیر نے سری نگر کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں تین ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ یہ معاملہ سری نگر کے ایچ ایم ٹی خوشی پورہ میں زمین کے ایک ہی ٹکڑے کو دھوکہ دہی سے متعدد خریداروں کو فروخت کرنے سے متعلق ہے۔
اس معاملے میں سال 2024 میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ تفتیش کاروں کے مطابق، ملزمان نے الگ الگ سیل ڈیڈ کے ذریعے ایک ہی جائیداد کو کئی بار فروخت کر کے متعدد خریداروں کے ساتھ دھوکہ دہی کی اور انہیں مالی نقصان پہنچایا۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ سری نگر کے خوشی پورہ ابان شاہ کے رہائشی ملزمان معراج الدین اور شبیر احمد نے اس وقت کے پٹواری (جو اب فوت ہو چکے ہیں) کی ملی بھگت سے سری نگر کے ایچ ایم ٹی خوشی پورہ میں واقع زمین کے ایک ہی ٹکڑے کے لیے دھوکہ دہی سے کئی سیل ڈیڈ تیار کیے تھے۔ ملزمان نے خریداروں کو دھوکہ دینے اور ناجائز فائدہ حاصل کرنے کے لیے من گھڑت اور ہیرا پھیری سے تیار کردہ ریونیو ریکارڈ کا استعمال کیا۔ تفتیش مکمل ہونے پر عدالت کے سامنے چارج شیٹ پیش کر دی گئی ہے۔
یو این آئی ۔ م ع
دنیا
واضح نتیجے تک مذاکرات سے متعلق رائے نہیں دی جاسکتی، عراقچی
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، واضح نتیجہ سامنے آنے تک مذاکرات سے متعلق کوئی فیصلہ یا رائے نہیں دی جا سکتی۔
عباس عراقچی نے کہا کہ قیاس آرائیوں کو اہمیت نہیں دینی چاہیے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن کی باتوں اور وعدوں پر بھروسہ نہیں، امریکہ کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ ٹھوس نتائج کے بغیر نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن ملکی اتحاد کو کمزور کر کے انتشار پھیلانا چاہتا ہے، فوجی ناکامی کا بدلہ معاشی دباؤ کے ذریعے لینے کی کوشش کر رہا ہے۔ باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ کے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں ایرانی پارلیمنٹ کے رکن علی رضا سلیمی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران اور عمان کے علاقائی پانیوں کے درمیان واقع ہے، کسی
دوسرے ملک کو اس کے بارے میں فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ جلد آبنائے ہرمز سے متعلق قانون سازی کی منظوری دے گی۔
ہندوستان
ہند۔عمان تجارتی معاہدہ آج سے نافذ، دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز
نئی دہلی، مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت پیوش گوئل نے ہندستان اور عمان کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے کے پیر سے نافذ العمل ہونے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز قرار دیا ہے مسٹر گوئل نے سوشل میڈیا پر کہا، “آج سے ہندستان-عمان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) نافذ ہو رہا ہے اور میں اس بارے میں لکھ رہا ہوں کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور اسٹریٹجک تعلقات کو کیسے مزید مضبوط کرے گا۔”
وزیر تجارت نے کہا، “وزیر اعظم نریندر مودی کے ہندستان کی عالمی تجارتی شراکت داری کو وسعت دینے کے وژن سے متاثر یہ معاہدہ نئی مارکیٹیں کھول کر، برآمدات کو بڑھا کر، سرمایہ کاری کو راغب کر کے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں تیزی لا کر ہندستانی طلبہ، کاریگروں، خواتین، کسانوں، ماہی گیروں اور چھوٹے و درمیانے درجے کے اداروں کو نمایاں طور پر فائدہ پہنچائے گا۔”
واضح رہے کہ دونوں ممالک نے گزشتہ سال دسمبر میں اس معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں نافذ ہو رہا ہے جب خلیجی خطے میں کشیدگی کی صورتحال کے باعث خطے کے ممالک کے ساتھ ہندستان کی تجارت متاثر ہوئی ہے۔
عمان ایک چھوٹا ملک ہے جس کی آبادی 55 لاکھ اور مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) 110 ارب ڈالر ہے، اس لیے ہندستان اور عمان کے متوقع تجارتی حجم کے آبادی اور معیشت کی حدود میں رہنے کا امکان ہے۔ ہندستان اور عمان کے درمیان 2024-25 میں دوطرفہ تجارت 10.61 ارب ڈالر کے برابر تھی۔
دوطرفہ معاہدے کے تحت بھارت کو عمان کی مارکیٹ میں اپنی برآمداتی فہرست کی 98.08 فیصد اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) میں 100 فیصد چھوٹ ملے گی۔ اس سے انجینئرنگ، ادویات، سمندری مصنوعات (سی فوڈ)، کپڑے، کیمیکلز، الیکٹرانکس، پلاسٹک اور جواہرات و زیورات کے شعبوں کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ حکومت نے اس معاہدے کے تحت زیادہ افرادی قوت والے ملکی شعبوں کے مفادات کو خاص طور پر مدنظر رکھا ہے۔
یو این آئی ایم جے
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
ہندوستان1 week agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
دنیا2 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا1 week agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
دنیا3 days agoامریکہ اسرائیل کے تمام جرائم میں شریک ہے: ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ
دنیا3 days agoایرانی صدر نے ایک بار پھر پاکستان کے کردار کو سراہا






























































































