دنیا
کوئی نئی جارحیت یا خلاف ورزی کاجواب خطے سے باہر تک پھیلے گا: ترجمان ایرانی مسلح افواج
تہران، ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی کا کہنا ہے کہ کوئی نئی جارحیت یا خلاف ورزی کاجواب خطے سے باہر تک پھیلے گا۔
ایک بیان میں ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ کسی نئی خلاف ورزی کی صورت میں ایران کا ردعمل پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور طاقتور ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ اہداف کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔
ابوالفضل شکارچی کا کہنا ہے کہ کسی بھی نئی خلاف ورزی کی صورت میں ایران کا ردعمل مختلف نوعیت کا ہو گا۔ ترجمان ایرانی مسلح افواج نے کہا کہ ایران کی تیل برآمدات میں رکاوٹ ڈالی گئی تو ایران خطے سے تیل کی ترسیل کا راستہ بند کر دے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
غزہ اور لبنان پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے، 18 افراد شہید
بیروت، اسرائیل کے غزہ اور لبنان پر وحشیانہ حملوں میں کم از کم 18 افراد شہید ہو گئے۔
لبنان کی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیل کے فضائی حملوں میں مشرقی لبنان میں کم از کم 11 افراد جاں بحق اور 15 دیگر زخمی ہو گئے ہیں لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے منگل کو اطلاع دی کہ یہ فضائی حملے پیر کو دیر گئے وادی بیکا کے گاؤں مشغرا پر ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے حملوں کی لہر میں وادی بیکا اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100 سے زیادہ انفراسٹرکچر سائٹس اور “دہشت گردوں” کو نشانہ بنایا۔ یہ حملے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے کہنے کے بعد ہوئے ہیں کہ انہوں نے لبنان بھر میں حزب اللہ کے خلاف مزید سخت حملوں کی اجازت دے دی ہے جس سے امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی خطرے میں پڑ گئی ہے جو گزشتہ ماہ نافذ العمل ہوئی تھی۔
دوسری جانب فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم سات افراد شہید ہو گئے ہیں، جب کہ اسرائیل عید الاضحی کی مسلمانوں کی چھٹیوں کے دوران “جنگ بندی” کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ سول ڈیفنس اور اسپتال کے حکام نے بتایا کہ منگل کے روز وسطی غزہ میں مغازی مہاجر کیمپ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہو گئے۔
سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا کہ “اسرائیلی فضائی حملے کے بعد مشرقی مغازی میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنانے کے بعد پانچ شہید اور متعدد زخمیوں کو (اسپتال) منتقل کیا گیا”۔ الاقصیٰ شہداء اسپتال نے اموات کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیل کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، جس نے اکتوبر 2023 میں غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی جنگ شروع کی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز کو کبھی بھی مذاکرات کا حصہ نہیں بنائیں گے جیسے جوہری معاملے میں کیا: ایران
تہران، ایران نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کبھی بھی مذاکرات کا حصہ نہیں بنائیں گے جیسےجوہری معاملے میں کیا، امریکی ناکہ بندی ختم ہوئی تو ہرمز سےگزرنے کا عمل ایران کے طے کردہ انتظامات کے تحت ہوگا۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری امن معاہدے تک پہنچنے کے لیے اہم ہے۔ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ہماری عظیم کامیابیوں کے بنیادی ستونوں میں سے ایک ہماری جغرافیائی اہمیت ہے۔ انہوں نےواضح کیا کہ آبنائے ہرمز کو کبھی بھی مذاکرات کا حصہ نہیں بنائیں گے جیسے جوہری معاملے میں کیا، امریکی ناکہ بندی ختم ہوئی تو ہرمز سے گزرنے کا عمل ایران کے طے کردہ انتظامات کے تحت ہوگا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ آبنائے ہزمز سے آمدورفت غیر فوجی اور غیرحریف ٹریفک کے لیے ہوگی، اصولی طور پر ہمیں کبھی بھی کسی سے اس کی منظوری کی ضرورت نہیں، یہ ہمارے علاقائی پانی ہیں اور ہمارے جائز حقوق ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اُن معاملات میں سےایک ہےجوابتدائی مراحل میں 5ا عتماد سازی اقدامات کے ذریعے ظاہر ہونا چاہیے۔ اس سے قبل ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوگیا تو جوہری معاملے پر60 روزمیں مذاکرات ہونگے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ایک فریم ورک پر پہنچ گئے ہیں تاہم کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ بالکل قریب ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایم اویوکوحتمی شکل دی گئی توجوہری معاملے سمیت مفاہمتی یادداشت کی کچھ تفصیلات اوردیگر موضوعات پر بھی60 دن میں مذاکرات ہوں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ کو اب خطے میں فوجی اڈوں کے قیام کیلئے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہوگی: ایرانی سپریم لیڈر
تہران، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران نے جارح امریکہ کو ایسا تھپڑ رسید کیا ہے کہ امریکہ کو اب خطے میں شرارتوں اور فوجی اڈوں کے قیام کے لیے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہو گی۔
حج کے موقع پر اپنے پیغام میں آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ اللہ اکبرکے ہتھیار نے ایرانی قوم کو قوت اور طاقت عطا کی، مستقبل امت اسلامیہ اور نئی اسلامی تہذیب کا ہے، ترقی اورخوشحالی کےلیےاسلامی ممالک دوستی اورتعاون کومضبوط بنائیں۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران نے جارح امریکا کو سخت تھپڑ رسید کیا اور دشمن کے اہداف کو ناکام بنا دیا، خطے کی اقوام اور ممالک اب امریکی اڈوں کے لیے ڈھال نہیں بنیں گے، امریکہ کو اب خطے میں شرارتوں اور فوجی اڈوں کے قیام کے لیے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہو گی، متزلزل صیہونی حکومت اور اسرائیل اپنی عمر کے آخری مراحل کے قریب پہنچ چکا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر4 days agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا5 days agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
ہندوستان1 week agoملک میں بڑا معاشی بحران آنے والا ہے، عام آدمی پر پڑے گا اثر: راہل گاندھی
دنیا4 days agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیژل کی قیمت چار دن میں دوسری بار بڑھانے پر جواب دیں مودی:کھرگے
دنیا4 days agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا4 days agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
جموں و کشمیر1 day agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان1 week agoدفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے راج ناتھ ویتنام اور کوریا کے دورے پر روانہ
دنیا5 days agoمیں ایران کے ساتھ جنگ میں واپس نہیں جانا چاہتا، کچھ دن انتظار کروں گا: ٹرمپ
دنیا4 days agoامریکہ سے مذاکرات: ایران کا تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ
دنیا5 days agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام




































































































