تازہ ترین
تالہ بندی کے پانچویں مرحلے کا 11واں دن، غیر تالہ بندی کا چوتھا دن

کشمیر میں صورتحال جوں کی توں
تجارتی مرکز لالچوک سمیت سبھی مرکزی بازار بند،پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام،نجی گاڑیوں کی آوا جاہی جاری
سرینگر:ملک گیر تالہ بندی کے پانچویں مرحلے کے11ویں روز اور غیر تالہ بندی کے پہلے مرحلے کے چوتھے روز جمعرات کو وادی کشمیر میں صورتحال جوں کی توں ہے۔
تجارتی مرکز لالچوک سمیت سبھی بازار اور کاروباری ادارے وتجارتی مرکز بند ہیں جبکہ سڑکوں اور شاہراہوں سے مکمل طور پر پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے۔تاہم نجی گاڑیوں کی آوا جاہی معمول کے مطابق جاری ہے جبکہ شہر اور دیگر قصبہ جات میں اکا دکا دکانیں آہستہ آہستہ کھلنا شروع ہوگئیں۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق وادی کشمیر میں جمعرات کو بھی جملہ کاروباری اور دیگر سرگرمیاں مجموعی طور پر ٹھپ رہیں۔وادی کشمیر میں ماہ مارچ میں اُس وقت کورونا لاک ڈاؤن شروع ہوا جب 18مارچ کو شہر خاص کے ناؤ پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والی خاتون کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا۔
21مارچ کو وادی کشمیر میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کا آغاز ہوا جبکہ ملک گیر سطح پر وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان پر 24مارچ سے لاک ڈاؤن کا مرحلہ وار سلسلہ شروع ہوا،جو مشروط نرمی کیساتھ تاحال جاری ہے۔
ملک گیر لاک ڈاؤن(تالہ بندی) کے پانچویں مرحلے کے11ویں روز اور اَن لاک ڈاؤن (غیر تالہ بندی) کے پہلے مرحلے کے چوتھے روز جمعرات کو وادی کے شمال و جنوب میں نظام زندگی کے مجموعی معمولات منجمد رہے۔اگرچہ چند ایک بازاروں میں جزوی طور پر کاروبا ری سرگرمیاں بحال ہوئیں،تاہم مجموعی طور یہ سبھی سرگرمیاں تاحال ٹھپ ہیں،کیونکہ دارالحکومت سرینگر کے تجارتی مرکز وقلب لالچوک کے سبھی بازار بند رہے اور ان علاقوں میں لوگوں کی آمد و رفت نہ ہونے کے برابر رہی۔
یاد رہے کہ بدھ کو ضلع انتظامیہ سرینگر اور تاجروں و ٹرانسپورٹروں کے درمیان ایک غیر معمولی میٹنگ منعقد ہوئی،جس میں دارالحکومت سرینگر میں تجارتی وکاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اصولی طور پر دونوں فریق سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے پر متفق تھے،تاہم سرینگر کو ریڈ زونز قرار دئے جانے کے رہنما خطوط آڑھے آئے جسکی وجہ سے ابھی بھی تعطل برقرار ہے۔ادھر دیگر قصبوں میں بھی اسی طرح کی صورتحال تھی تاہم بہت کم تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی یا پھر اس طرح کی سرگرمیاں بحال ہوسکیں۔
البتہ چھوٹے قصبوں و دیہات کے علاوہ پائین شہر میں مکمل طور پر تجارتی سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں، دکانیں کھل گئی ہیں،خرید و فروخت ہورہی ہے اور تاجروں نے اپنا معمول کا کام کاج شروع کردیا ہے۔
تاہم یہ سرگرمیاں محدود ہونے کیساتھ ساتھ بہت قلیل ہیں۔ادھر مسلسل مسلسل85ویں روز بھی وادی کشمیر میں کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں اور شاہراؤں سے مکمل طور پر غائب رہا۔پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہنے کی وجہ سے شہر ودیہات میں ہو کا عالم دیکھنے کو مل رہا ہے۔تاہم نجی گاڑیوں کی آمد ورفت حسب معمول دیکھنے کو ملی،جس دوران آٹو رکھشا بھی سڑکوں پر نظر آئے۔
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی اڈے پر جوابی حملے کا دعویٰ
تہران، ایران نے کویت میں امریکی علی السالم اڈے پر جوابی حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق علی السالم امریکی اڈے پر 2 ڈرون حملے کیے گئے جس میں ہینگر اور ایندھن ڈپو کو تباہ کر دیا گیا۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ خطہ چھوڑنے تک امریکی فوج پر حملے جاری رہیں گے، کویت کےعوام جان لیں، امریکی قبضہ ختم ہونے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے امریکہ کے خلاف جوابی کارروائیوں کے دوران شدید نقصان اٹھانے والے امریکی فوجی اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
آئی آر جی سی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کے مطابق 8 جولائی سے 22 جولائی تک جاری رہنے والے پندرہ روزہ طاقتور ایرانی حملوں میں امریکی عسکری تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ریڈار اور فضائی دفاعی شعبے میں 7 کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، 3 سیٹلائٹ مواصلاتی سسٹمز، پیٹریاٹ ڈیفنس کے 6 ریڈار، ابتدائی وارننگ اور نگرانی کے متعدد ریڈار سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد پیٹریاٹ نظام کو اس حد تک کمزور کر دیا گیا ہے کہ اب ایرانی میزائل اور ڈرون بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے اہداف تک پہنچ رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق لاجسٹک اور معاونت کے شعبے میں لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی مرمت کے 6 مراکز، 3 سپورٹ اور لاجسٹک تنصیبات، ایندھن کے 12 بڑے ذخائر، ہتھیاروں اور اسپیئر پارٹس کے 17 گودام اور میزائلوں کے 6 ذخیرہ خانے تباہ کیے گئے تاکہ امریکی آپریشنل صلاحیتوں کو کمزور کیا جا سکے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیپال میں تشدد میں مرنے والوں کی تعداد دو ہو گئی، کئی علاقوں میں کرفیو اور امتناعی احکامات نافذ
کھٹمنڈو، نیپال کے سنساری ضلع میں اتوار کو جھنڈا لہرانے اور زیادہ آواز میں ڈی جے بجانے کو لے کر دو برادریوں کے درمیان جھگڑے کے بعد شروع ہونے والے تشدد میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور ایک درجن سے زیادہ دیگر زخمی ہو گئے مقامی اطلاعات کے مطابق، ایک 22 سالہ نوجوان جئے پرکاش مہتا، جو ضلع کے کپتان گنج علاقے میں پرتشدد جھڑپوں میں زخمی ہوا تھا اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جمعرات کی دوپہر کو دم توڑ گیا۔ واقعے کے دوران اسے پیٹ میں گولی لگی تھی اور وہ ہسپتال میں اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا تھا۔ ایک اور نوجوان اوم پرکاش مہتا (25) جھڑپ کے فوراً بعد اسپتال لے جانے کے دوران فوت ہوگیا۔
یہ تشدد 26 جولائی (اتوار کی رات) کو شروع ہوا جب ایک برقی کھمبے سے مذہبی جھنڈا ہٹانے اور دوسرے کو نصب کرنے پر دو فرقوں کے درمیان تناؤ پیدا ہو گیا۔ یہ تنازعہ پرتشدد تصادم میں بدل گیا۔ مزید برآں، ساون کے مہینے میں، یاترا کی تیاری کے سلسلے میں، مقامی مندر کے قریب اور جلوس کے دوران لاؤڈ اسپیکر اور ڈی جے میوزک بجانے پر دونوں فریقوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس کے فوراً بعد لاٹھی چارج اور بھاری پتھراؤ شروع ہو گیا۔ حالات قابو سے باہر ہوتے ہی پولیس نے شروع میں آنسو گیس کے گولے داغے اور ہوا میں انتباہی گولیاں چلائیں لیکن بعد میں ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے براہ راست گولہ بارود کا سہارا لیا۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق تشدد اور پتھراؤ میں 16 افراد زخمی ہوئے جن میں آٹھ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
سنسری تشدد کے بعد، مقامی حکام نے سیکورٹی خدشات کو بڑھاتے ہوئے مشرقی ترائی کے دیگر علاقوں میں امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔ دھنوشہ اور سرہہ کی ضلعی انتظامیہ نے جمعرات کو منتخب علاقوں میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کرتے ہوئے عوامی نقل و حرکت، عوامی اجتماعات، مظاہروں، ریلیوں اور دیگر سرگرمیوں پر پابندی لگا دی۔ کشیدگی کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے دیوان گنج، ہری نگر، بھوٹہا اور کپتان گنج سمیت متاثرہ علاقوں میں کرفیو اور امتناعی احکامات نافذ کر دیے ہیں۔ حالات پر قابو پانے کے لیے نیپال پولیس، مسلح پولیس فورس اور نیپال آرمی کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔
جمعرات کو نیپال کے ایوان نمائندگان (پارلیمنٹ) میں بھی سنسری تشدد کی شدید گونج ہوئی۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے غیر جانبدارانہ تحقیقات، احتساب اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کا مطالبہ کیا۔ حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ نے حکومت اور وزیر اعظم بالیندر شاہ پر صورتحال کو غلط طریقے سے سنبھالنے اور ذمہ داری سے بچنے کا الزام لگایا۔ دریں اثنا، حکمراں جماعت کے ارکان پارلیمنٹ نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی اور سیاسی فائدے کے لیے مذہبی اختلافات کا فائدہ اٹھانے کے خلاف خبردار کیا۔ دریں اثنا، نیشنل انڈیپنڈنٹ پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ثمینہ میا نے الزام لگایا کہ کچھ سیاسی عناصر دو مذہبی فرقوں کے درمیان تنازعہ کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو طویل عرصے سے پرامن طور پر ایک ساتھ رہتے ہیں۔
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن اور مقامی انتظامیہ نے واقعے کی وجوہات اور پولیس کی فائرنگ کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اللّٰہ کی مدد سے آج جارح کو سزا دی جائے گی: پاسدارانِ انقلاب
تہران، ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے امریکی حملوں کے جواب میں حملے کرنے کا اعلان کر دیا ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی فارس کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے مختصر بیان میں کہا ہے کہ اللّہ تعالیٰ کی مدد سے آج جارح کو سزا دی جائے گی یہ بیان امریکہ کی جانب سے گزشتہ شب ایران پر کیے گئے حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب ہونے والے امریکی حملوں کے دوران درجنوں ایرانی عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں فوجی کمانڈ مراکز، میزائل اور ڈرون تنصیبات، ساحلی نگرانی اور دفاعی مقامات اور بحری صلاحیتوں سے متعلق تنصیبات شامل ہیں۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان حملوں کے دوران جزیدے قشم، کیش، بندر عباس، آبادان اور بوشہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ایران کے جنوبی علاقوں پر امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کا 2 سالہ بچہ شہید ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جزیرے قشم میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد بچے زخمی ہو گئے جبکہ ایک بچے کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔
یو این آئی۔ع ا۔
دنیا1 week agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
ہندوستان1 week agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے رامسو میں چٹان کھسکنے سے دو لوگوں کی موت، پانچ زخمی
دنیا7 days agoابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی
ہندوستان1 week agoپیپر لیک کی ذمہ داری بھی لیں مودی: پرینکا
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
جموں و کشمیر1 week agoسکیورٹی فورسز نے اننت ناگ میں دہشت گردوں سے منسلک دو مکانات منہدم کر دیے
دنیا1 week agoایران پر امریکی میزائل حملے میں 2 افراد شہید، 11 زخمی
دنیا1 week agoایرانی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں: مارکو روبیو
دنیا1 week agoامریکہ سعودی جوہری معاہدہ ہماری قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتا ہے: سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ






































































































