تازہ ترین
جئے شنکر کا دورہ کشمیر، ایرانی طلبا کے والدین سے ملاقات
وزیر خارجہ ایس جے شنکر پیر کے روز اچانک کشمیر کے دورے پر پہنچے اور ایران میں پھنسے ہوئے طلبا کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
وزیرخارجہ ایک ایسے وقت پر کشمیر پہنچ گئے جب والدین حکومت سے اپیل کررہے ہیں کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ملک سے طالب علموں کو ملک واپس لائیں۔
ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جے شنکر نے سرینگر میں ڈل جھیل کے کنارے پر واقع کشمیر انٹرنیشل کانفرنس سنٹر میں ایران میں پھنسے طلبا کے والدین سے ملاقات کی۔اس سے قبل مرکزی وزیر نے کہا تھا کہ ایران سے کشمیری طلباء کی واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ اسکریننگ کا عمل شروع ہوچکا ہے اور ایرانی حکام کے ساتھ اس حوالے سے تبادلہ خیال کررہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ایران میں قائم بھارتی سفارت خانہ بھارتیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور جلد ہی ان کو وطن واپس لایا جائے گا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے سے ایران ان ممالک میں شامل ہے جہاں اموات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
چین، اٹلی اور ایران ایسے تین ممالک ہیں جہاں کوروناوائرس کافی حد تک پھیل چکا ہیں۔ادھر کشمیری طلباء کے والدین نے مرکزی وزیر سے اپیل کی کہ وہ بنا کسی لیت ولعل کے طلبا کو ایران سے واپس وطن لائیں۔(ای ٹی وی)
دنیا
ایران کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے: ایرانی صدر
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ظاہر کرتےکہا ہے کہ ایران کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔
ایرانی صدرنے ٹی وی پر جاری اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کی بیان بازی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ٹرمپ بتائیں کہ کیا انہوں نے میدانِ جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے ؟ ایران کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے بتائیں کہ انہیں آخر حاصل کیا ہوا ہے؟
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اقدامات سے اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔ اس کے علاوہ ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن مفاہمتی یادداشت کی تمام شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باضابطہ طور پر جنگ میں داخل ہوچکا ہے، اب کوئی مفاہمتی یادداشت عمل میں نہیں رہی ۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کی سلامتی اور پائیدار ترقی کا اسٹریٹجک ایکشن پلان منظور کرلیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
پیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
نئی دہلی، کانگریس کے لوک سبھا ایم پی ششی تھرور نے قومی راجدھانی کے جنتر منتر پر امتحان کے نظام میں شفافیت اور پیپر لیک کے خلاف مظاہرہ کر رہے طلبہ کے نام بدھ کو ایک کھلا خط جاری کرتے ہوئے ان کے خدشات کی حمایت کی اور مرکز حکومت سے نوجوانوں کے ساتھ بامعنی بات چیت کرنے کی اپیل کی ہے مسٹر تھرور نے خط کے ذریعے کہا کہ منصفانہ اور میرٹ پر مبنی امتحان کے نظام ہی متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے نوجوانوں کے لیے آگے بڑھنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ انہوں نے خط میں اپنی زندگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک متوسط طبقے کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جہاں ان کے والد ایک تنخواہ دار ملازم تھے اور ایک ہی آمدنی سے تین بچوں کی تعلیم کے اخراجات پورے ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسکالرشپ، منصفانہ امتحانات اور ایماندارانہ نتائج ہی ان جیسے خاندانوں کے بچوں کے خوابوں کو پورا کرنے کی بنیاد بنے۔
کانگریس ایم پی نے کہا کہ جب پیپر لیک ہوتے ہیں اور امتحانات منسوخ ہوتے ہیں تو نظام پر سے بھروسہ اٹھ جاتا ہے، تب سب سے زیادہ نقصان محنت کرنے والے نوجوانوں اور ان کے خاندانوں کو ہوتا ہے، جبکہ خوشحال طبقے کے پاس آگے بڑھنے کے دیگر متبادل موجود ہوتے ہیں۔ جنتر منتر پر مظاہرہ کر رہے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے مسٹر تھرور نے کہا کہ ان کا غصہ کوئی بے راہ روی نہیں بلکہ اس نسل کا درد ہے جس نے پوری ایمانداری سے محنت کی، پھر بھی نظام نے اسے مایوس کیا۔ انہوں نے نوجوانوں سے امید نہ ہارنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا مستقبل ان ہی کے ہاتھوں میں ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے سماجی کارکن سونم وانگ چُک سے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کی گزارش کی۔ مسٹر تھرور نے کہا کہ پارلیمنٹ کا سیشن شروع ہونے پر طلبہ کے مسائل کو جمہوریت کے سب سے اعلیٰ فورم پر اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے بھی طلبہ کے ساتھ بات چیت کا آغاز کر کے ان کے مسائل کا حل نکالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہی جمہوری قیادت کی پہچان ہے۔
یو این آئی۔ ایف اے
ہندوستان
کانگریس نے اقتصادی ناکامی اور مہنگائی پر مودی سے جواب مانگا
نئی دہلی، کانگریس نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معیشت کی حالت کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ملک اقتصادی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے اور مسٹر مودی کو 12 سالہ اقتدار کے بعد اس کی جوابدہی لینی چاہیے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے بدھ کو سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا کہ پارٹی گزشتہ کئی مہینوں سے حکومت کو معیشت کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تئیں خبردار کرتی رہی ہے لیکن حکومت نے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں 44 مہینوں کی سب سے زیادہ 9.87 فیصد تھوک مہنگائی درج کی گئی ہے، ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں 27.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس بار کاشتکاری (بوائی) تین سالوں کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے عام لوگ پریشان ہیں، جبکہ کسان حکومت کی غلط پالیسیوں اور ناسازگار موسم کی دوہری مار جھیل رہے ہیں۔ مہنگائی بڑھنے سے صنعتوں کی لاگت بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔
مسٹر رمیش نے کہا کہ جب معیشت کے تمام اہم اشاریے ‘ریڈ الرٹ’ کی حالت میں ہیں، تب حکومت حالات کو سنبھالنے کے بجائے صرف سرخیاں بٹورنے میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے بجائے اس کے ہولناک اعداد و شمار کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہول سیل مہنگائی کے تازہ ترین اعداد و شمار مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی ناکامی کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک مہنگائی پر وزیر اعظم سے جواب مانگ رہا ہے اور حکومت کو اپنی اقتصادی پالیسیوں کی جوابدہی قبول کرنی چاہیے۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان1 week agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
دنیا1 week agoایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
دنیا1 week agoامریکہ کا ایران پر حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
دنیا1 week agoایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دنیا1 week agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
دنیا5 days agoشہید خامنہ ای کی آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا
دنیا6 days agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ہندوستان5 days agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز
ہندوستان5 days agoاتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس
ہندوستان1 week agoیو جی سی- نیٹ پیپر لیک پر گرمائی سیاست، راہل گاندھی نے بنایا مرکزکو نشانہ
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایک بار پھر جنگ میں ایران کو شکست دینے اور امریکی فوج کے طاقتور ترین ہونے کا دعویٰ
جموں و کشمیر6 days agoشوبیاں آپریشن چھٹے روز میں داخل: فورسز کا سرچ آپریشن تیز









































































































