تازہ ترین
جاوید ٹاک: جسمانی طور ناخیز بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والا کشمیری جوان

سری نگر، (یو این آئی): اس حقیقت سے انکار کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے کہ جسمانی طور معذور فرد کا دکھ درد ایک جسمانی طور ناخیز فرد ہی سب سے بہتر طور پر سمجھ بھی سکتا ہے اور اس کا بہتر سے بہتر مداوا بھی کر سکتا ہے۔
جنوبی کشمیر کے قصبہ بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے جسمانی طور ناخیز جاوید احمد ٹاک، نے اپنے جیسے لاچار افراد کو در پیش مشکلات کے ازالے کے لئے تعلیم کو ہتھیار کے بطور استعمال کیا جس کے نتیجے میں آج نہ صرف ان کے جسمانی طور معذور طلبا کے لئے مخصوص اسکول سے فیضیاب ہونے والے بچے بورڈ امتحانات میں امتیازی نمبرات حاصل کر رہے ہیں بلکہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔
جاوید ٹاک پیدائشی جسمانی طور ناخیز اعلیٰ تعلیم یافتہ جوان نہیں ہیں بلکہ وہ پچیس برس قبل گولی لگنے سے چلنے پھرنے کی قوت سے محروم ہوگئے ہیں۔
انہوں نے جسمانی طور معذور ہونے کے بعد اپنے اہلخانہ پر بوجھ بننے اور اپنے مقدر پر شکوہ سنج ہونے کے بجائے تعلیم کا چراغ روشن کرکے معذور بچوں کی تاریک دنیا میں روشنی کا بندوبست کیا۔
جموں وکشمیر سٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی طرف سے دو روز قبل اعلان شدہ دسویں جماعت کے امتحانی نتائج میں اس اسکول سے بینادی تعلیم حاصل کرنے والے 7 بچوں نے امتیازی نمبرات حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔
جاوید احمد ٹاک کو جسمانی طور ناخیز افراد کی فلاح و بہبودی کے لئے گراں بہا خدمات انجام دینے کے اعزاز میں سال2020 میں ملک کے چوتھے بڑے سولین ایوارڈ‘پدم شری’سے سرفراز کیا گیا۔
انہوں نے نے یو این آئی کے ساتھ اپنی گفتگو میں کہا کہ جسمانی طور ناخیز ہونے کے بعد میں دو برسوں تک گھر میں ہی بیٹھا رہا اور اس کے بعد میں نے غریب اور یتیم بچوں کو مفت پڑھانا شروع کیا۔
انہوں نے کہا:‘اس دوران میری گریجویشن کی ڈگری بھی مکمل ہوگئی اور میں بچوں کو ہر روز صبح سے شام تک پڑھاتا بھی رہا اور بعض رضاکاروں کی مدد سے ان کے لئے کتابیں، وردی وغیرہ کا انتظام بھی کر رہا تھا۔
موصوف نے کہا کہ اس دوران میں نے جسمانی طور معذور بچوں جن میں کچھ قوت بینائی سے محروم بچیاں بھی تھیں، جنہوں نے تعلیم چھوڑ دی تھی، کو پڑھانا شروع کیا۔
انہوں نے کہا:‘سال2006 میں ہم نے ایک سینٹر قائم کیا اور قصبہ بجبہاڑہ میں جسمانی طور ناخیز افراد کا سروے کیا’۔جاوید ٹاک نے کہا کہ جسمانی طور بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ و پیراستہ کرنے کا جوش وجذبہ مجھے چین سے بیٹھنے نہیں دیتا تھا۔
انہوں نے کہا:‘اپنے اس جذبے اور شوق کو عملی جامہ پہنانے کے لئے میں نے سال 2008 میں جمسانی طور ناخیز بچوں کی تعلیم و تربیت کے مخصوص زیبہ آپا انسٹی ٹیوف آف انکلوسیو ایجوکیشن کے نام سے ایک اسکول قائم کیا’۔
ان کا کہنا تھا:‘یہ اسکول سات بچوں سے شروع ہوا اور آج اس میں جسمانی طور معذور ایک سو بیس بچے معیاری تعلیم کے نور سے منور ہو رہے ہیں ان میں سے بعض قوت گویائی سے تو بعض قوت سماعت سے محروم ہیں جبکہ کچھ بچے ذہنی طور ناخیز بھی ہیں ’۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اسکول سے بینادی تعلیم سے بہروہ ور ہونے والی قوت بینائی سے محروم ایک بچی دہلی یونیورسٹی کی طرف سے انگریزی ادب میں آنرز کی ڈگری حاصل کر رہی ہے۔
موصوف نے کہا کہ اسکول میں ان بچوں کو صرف تعلیم ہی نہیں جاتی ہے بلکہ ان کی باز آبادکاری کے لئے ماہرین نفسیات کی خدمات بھی حاصل کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان بچوں کو اسکول میں تمام تر سہولیات دستیاب رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جسمانی طور ناخیز بچوں کے لئے اس مخصوص اسکول میں فیس وصول کرنے کا طریقہ اور نظام بھی باقی نجی اسکولوں سے مختلف ہے۔اس اسکول میں طلاب علم کو جماعت کے مطابق نہیں بلکہ اس کے گھر کے مالی حالات کے حساب سے فیس طے کیا جاتا ہے۔
جاوید احمد کا کہنا ہے:‘ہم نے جماعت کے مطابق طالب علم کا فیس مقرر نہیں کیا ہے بلکہ ہم اس کے گھر کے مالی حالت کے حساب سے فیس طے کرتے ہیں ’۔
انہوں نے کہا:‘کسی بچے کا فیس ڈیڑھ ہزار فی ماہ، کسی کا ایک ہزار تو کسی کی ماہانہ فیس صرف دو سو روپیے ہے ’۔
ان کا کہنا تھا اس کے علاوہ گذشتہ تین برسوں سے عظیم پریم جی فاؤنڈیشن ہمارے اسکول کی مالی مدد کر رہی ہے جس کے لئے ہم اس ادارے کے مشکور ہیں۔
موصوف نے کہا کہ اس ادارے کی مدد سے ہی ہم اسکول کی ایک شاندار بلڈنگ تعمیر کرنے میں کامیاب ہوسکے ہیں اور ہم اب اس اسکول کا درجہ آٹھویں جماعت سے دسویں جماعت تک بڑھانے کے لئے بھی اقدام کریں گے۔
ہندوستان
سو سال بعد بھی اہمیت کا حامل ہے گاندھی کا ستیہ گرہ: سونم وانگچک
نئی دہلی، ماحولیاتی کارکن اور ماہرِ تعلیم سونم وانگچک نے پیر کو کہا کہ ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کا عدمِ تشدد اور امن کا راستہ 100 سال بعد بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اور آنے والے ہزاروں سال تک رہے گا۔
مسٹر وانگچک نے پیر کو یہاں راج گھاٹ پر گاندھی جی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے کہا، “میں سب سے پہلے باپو کو یاد کرنے راج گھاٹ آنا اور ملک کو بتانا چاہتا تھا کہ ان کا بتایا ہوا راستہ آج بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا 100 سال پہلے تھا۔ لوگ کہتے ہیں کہ ایسی حکومت کے ساتھ یہ طریقے نہیں چلتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ طریقہ حاکم سے زیادہ عوام کے دل تک پیغام پہنچاتا ہے۔”
قابلِ ذکر ہے کہ مسٹر وانگچک نے نیٹ پیپر لیک نیز اس کے بعد 22 امیدواروں کی خودکشی پر وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے 28 جون سے یہاں جنتر منتر پر بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ کچھ دنوں کے بعد پولیس نے مسٹر وانگچک کو وہاں سے ہٹا کر اسپتال میں داخل کرا دیا تھا۔ حکومت کی طرف سے ان کے مطالبات پر کچھ یقین دہانی کرائے جانے کے بعد انہوں نے 26 دن کی بھوک ہڑتال ختم کی تھی۔
مسٹر وانگچک نے کہا، “کوئی بھی حاکم ہو، وہ عوام کی سنتا ہے، چاہے میری نہ سنے۔ میں نے گاندھی جی کے تجربے کو ایک بار پھر کامیاب ہوتے دیکھا۔ اس سے پہلے لداخ میں ہم گاندھی جی کے اس تجربے کا استعمال کرتے آئے ہیں اور اسے بہت اہم دیکھا، لیکن قومی سطح پر بھی یہ اس قدر اہم ہوگا، یہ مجھے معلوم نہیں تھا۔ آج مجھے تسلی ہوئی کہ 100 سال بعد بھی یہ اتنا ہی اہم ہے۔”
انہوں نے کہا، “میں ہندوستان اور دنیا کی عوام سے یہی کہوں گا کہ وہ باپو کے دکھائے ہوئے امن کے راستے پر ہی چلیں۔ اس راستے پر چلتے ہوئے اگر خود کو تکلیف دیں، اور دوسرے کو تکلیف نہ دیں تو یہ کسی بھی سخت سے سخت دل کو پگھلا سکتا ہے۔ میں اس ملک کی نوجوان نسل کو، تمام عام شہریوں کو اور اس تحریک کو پرامن طریقے سے آگے بڑھانے والے لوگوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر کچھ کامیابی حاصل ہوئی ہے تو یہ ہمارے بازوؤں کی طاقت سے نہیں، بلکہ امن کی اپیل سے ہوئی ہے۔”
وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے سے متعلق سوال پر مسٹر وانگچک نے کہا کہ انہیں اس کے بعد نظام میں اصلاح ہونے کی امید ہے، ورنہ استعفے کا کوئی مطلب نہیں۔ بھول ہونے کے بعد اگر بیماری کا علاج ہو تو ہمارا ملک ایک بہتر ملک بنے گا۔
یو این آئی۔ ایف اے
ہندوستان
پرچہ لیک کے خلاف سخت دفعات پر مشتمل ترمیمی بل لوک سبھا میں پیش
نئی دہلی، حکومت نے امتحانات میں پرچہ لیک اور منظم امتحانی دھاندلی پر سخت گرفت کے مقصد سے پیر کے روز لوک سبھا میں “لوک پریکشا (غیر قانونی ذرائع کی روک تھام) ترمیمی بل، 2026” پیش کیا سائنس و ٹیکنالوجی اور عملہ کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ بل میں قصورواروں کے لیے 10 سال تک قید، 10 کروڑ روپے تک جرمانہ، جائیداد کی ضبطی، خصوصی فاسٹ ٹریک عدالتوں، مقررہ مدت میں تفتیش اور سماعت سمیت کئی سخت نئی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں مختلف امتحانات میں پرچہ لیک اور دیگر بے ضابطگیوں نے امتحانی نظام کی شفافیت، غیر جانبداری اور ساکھ کو شدید متاثر کیا ہے۔ ان واقعات کی روک تھام اور قصورواروں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے قانون کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ یہ بل “لوک پریکشا (غیر قانونی ذرائع کی روک تھام) ایکٹ، 2024” میں ترمیم کی تجویز پیش کرتا ہے۔
ترمیمی بل کے تحت تمام ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اس قانون کے تحت جرائم کی سماعت کے لیے خصوصی فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے اور انہیں نوٹیفائی کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔ ان عدالتوں میں مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی اور چارج شیٹ داخل ہونے کے بعد تین ماہ کے اندر مقدمات کا فیصلہ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ہائی کورٹ میں دائر اپیلوں کا بھی تین ماہ کے اندر فیصلہ کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔
بل کے مطابق مرکزی حکومت کو ضرورت پڑنے پر کسی بھی معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹاسک فورس (اسپیشل ٹاسک فورس) تشکیل دینے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔ اس کے علاوہ قانون کے تحت درج مقدمات کی تفتیش دو ماہ کے اندر مکمل کرنا لازمی ہوگا۔ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان مقدمات کی مؤثر پیروی کے لیے ایک یا ایک سے زائد خصوصی سرکاری وکلاء (اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز) مقرر کرنے کا اختیار بھی دیا جائے گا۔
بل میں منظم طریقے سے پرچہ لیک کرنے، امتحانات میں غیر قانونی ذرائع استعمال کرانے یا ایسے جرائم میں ملوث افراد کے لیے سزا میں اضافہ کرتے ہوئے دو سال سے 10 سال تک قید اور ایک کروڑ روپے سے 10 کروڑ روپے تک جرمانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت کو بھارتیہ نیائے سنہتہ کی متعلقہ دفعات کے تحت اضافی سزا سنانے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔
بل کی دفعات کے مطابق اگر کوئی سروس فراہم کرنے والا ادارہ، ایجنسی یا کمپنی اس نوعیت کے جرم میں ملوث پائی جاتی ہے تو اس پر ایک کروڑ روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ امتحان کے انعقاد پر آنے والی اصل لاگت بھی متعلقہ ادارے سے وصول کی جائے گی اور اسے چار سال تک کسی بھی امتحانی عمل سے متعلق کام انجام دینے سے محروم رکھا جا سکے گا۔
اگر کسی سروس فراہم کرنے والے ادارے کے ڈائریکٹر، اعلیٰ انتظامیہ، افسران، ملازمین یا دیگر ذمہ دار افراد جرم میں ملوث پائے جاتے ہیں تو انہیں بھی دو سے 10 سال تک قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔
بل میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ اگر کوئی امتحانی اتھارٹی، اس سے وابستہ ادارہ یا کوئی منظم گروہ اس جرم میں ملوث پایا جاتا ہے تو متعلقہ افراد کے خلاف پانچ سے 10 سال تک قید اور کم از کم ایک کروڑ روپے جرمانے جیسی سخت کارروائی کی جا سکے گی۔
ترمیمی بل کے تحت جرم سے حاصل کی گئی جائیداد ضبط کرنے کی بھی تجویز رکھی گئی ہے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والے مالی فائدے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ ان ترامیم کا مقصد عوامی امتحانی نظام میں شفافیت، غیر جانبداری اور اعتماد کو مزید مضبوط بنانا، نوجوانوں کا امتحانی نظام پر بھروسہ بڑھانا اور پرچہ لیک و منظم امتحانی مافیا کے خلاف مؤثر اور مقررہ مدت میں کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔ مرکزی کابینہ کی منظوری کے بعد یہ ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ اے ایم
ہندوستان
ای-20 پیٹرول کے مسئلے پر ملک گیر مہم چلائے گی عآپ: کیجریوال
نئی دہلی، عام آدمی پارٹی (عآپ) نے ای-20 پیٹرول کے مسئلے پر ملک گیر مہم تیز کرنے کا اعلان کیا ہےعآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پیر کو پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی کی طرف سے یکم اگست کو یہاں کانسٹی ٹیوشن کلب میں ‘نیشنل ٹاؤن ہال اگینسٹ ای-20’ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے لوگ براہِ راست اور آن لائن دونوں ذرائع سے جڑ سکیں گے۔ پروگرام میں ای-20 کے مسئلے میں دلچسپی رکھنے والے ماہرین، گاڑیوں کے مالکان اور اس سے متاثرہ لوگوں کو اپنی بات رکھنے کا موقع دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ای-20 پیٹرول کے مسئلے پر آگے کی حکمتِ عملی پر بھی تبادلہٴ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے بڑی تعداد میں ٹاؤن ہال میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
انہوں نے بتایا کہ دہلی اور آس پاس کے شہروں سے آنے والے لوگ کانسٹی ٹیوشن کلب پہنچ کر پروگرام میں براہِ راست طور پر حصہ لے سکتے ہیں، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں رہنے والے لوگ آن لائن جڑ سکیں گے۔ آن لائن جڑنے کے لیے 8588833212 نمبر پر جمعہ تک واٹس ایپ کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس کے بعد شرکاء کو ایک لنک بھیجا جائے گا، جس کے ذریعے وہ ہفتہ کو پروگرام سے آن لائن جڑ سکیں گے۔
مسٹر کیجریوال نے وزیرِ اعظم سے ای-20 پیٹرول کے مسئلے پر مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ اس مسئلے کی وجہ سے پریشان ہیں اور گاڑیوں کے مالکان کی طرف سے مائلیج نیز گاڑیوں پر برے اثرات کی شکایتیں سامنے آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح نوجوانوں نے متحد ہو کر اپنی آواز اٹھائی اور حکومت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا، اسی طرح ای-20 کے مسئلے پر بھی لوگوں کو متحد ہو کر آواز اٹھانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ای-20 سے جڑے تمام فریقین کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر ان کے مسائل اور تجاویز کو سامنے رکھا جائے گا۔
انہوں نے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے اسے نوجوانوں کی یکجہتی کا نتیجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوانوں نے متحد ہو کر اپنی آواز اٹھائی اور حکومت کو جھکنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اب اسی طرح ای-20 کے مسئلے پر بھی لوگوں کو متحد ہو کر اپنی آواز اٹھانی ہوگی۔
یو این آئی۔ ایف اے
دنیا5 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا6 days agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان6 days agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا5 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
ہندوستان5 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
جموں و کشمیر6 days agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
ہندوستان4 days agoپیپر لیک کی ذمہ داری بھی لیں مودی: پرینکا
دنیا1 week agoامریکہ کے پاس مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا کوئی جواز نہیں: اسماعیل بقائی
دنیا1 week agoایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی
دنیا5 days agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی





































































































