تازہ ترین
جموں وکشمیرکے9762عازمین کوہوگی امسال فریضہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل،بھارتی عازمین کی تعدادایک لاکھ23ہزار400مقرر

خبراردو:
حج کمیٹی آف انڈیانے حج:2019کیلئے جوملکی کوٹامقررکیاہے ،اُس کے مطابق امسال بھارت کے ایک کروڑ23ہزار400خوش نصیب مسلمانوں کوفریضہ حج کی سعادت حاصل ہوگی ۔
اُترپردیش کوسب سے زیادہ یعنی30ہزار237عازمین حج کاکوٹادیاگیاہے جبکہ کوٹاکے معاملے میں مہاراشٹرہ کو دوسر ااور کیرلا کو تیسرامقام حاصل ہے ۔مسلم اکثریتی ریاست جموں وکشمیرکوحج کوٹامیں چوتھادرجہ دیاگیاہے ،اوریہاں سے امسال9ہزار762عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو جائیں گے ۔
معلوم ہواکہ حج 2019کے تحت فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے امسال ابھی تک پورے بھارت میں 2لاکھ 67ہزار261عازمین نے اپنے حج درخواست فارم جمع کرائے ہیں ،جن میں سے کل ایک لاکھ 23ہزار400منتخب عازمین کوفریضہ حج کی سعادت حاصل ہوگی ۔حج کمیٹی آف انڈیا نے ملک کی مختلف ریاستوں کیلئے جوحج کوٹامقررکرکے جاری کیاہے ،اُس حساب سے آبادی کے اعتبارسے سب سے بڑی ریاست اُترپردیش کوسب سے زیادہ یعنی 30ہزار237کاحج کوٹافراہم کیاگیاہے ،اس ریاست میں مسلمانوں کی کل تعداد3کروڑ84لاکھ83ہزار967دکھائی گئی ہے ۔
دوسرانمبرریاست مہاراشٹرہ کودیاگیاجہاں کیلئے کل11ہزار907عازمین کاکوٹامقرر کیاگیاہے جبکہ اس ریاست میں مسلمانوں کی کل آبادی یاتعدادایک کروڑ29لاکھ71ہزار152ظاہرکی گئی ہے ۔ریاست کیرلاکوتیسرابڑاحج کوٹادیاگیاہے ،اوریہاں سے امسال 11ہزار472مسلمان فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ اس ریاست میں مسلمانوں کی کل تعداد88لاکھ73ہزار472بتائی گئی ہے ۔حج کوٹاکے معاملے میں ملک کی واحدمسلم اکثریتی ریاست جموں وکشمیرکوچوتھامقام دیاگیاہے ،اوریہاں کیلئے 9762حج کوٹامقررکیاگیاہے ۔حج کمیٹی آف انڈیاکی جانب سے جاری کردہ حج کوٹالسٹ میں جموں وکشمیرکے مسلمانوں کی کل تعداد85لاکھ67ہزار484ظاہرکی گئی ہے ۔
امسال جموں وکشمیرمیں 22ہزار389مسلمانوں بشمول مرووخواتین نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے اپنے فارم جمع کرائے ہیں ،جن میں سے کل9762خوش نصیب عازمین کاانتخاب عمل میں لایاجائیگا۔ریاستی حج کمیٹی کے ذرائع نے بتایاکہ عازمین کاانتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے امسال بھی عمل میں لایاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ جنرل یاعام کوٹاکے تحت ریاست کے کل 6ہزار163عازمین کاانتخاب عمل میں لایاجائیگاجبکہ مختلف زمروں کے تحت مزید3599عازمین کاانتخاب بھی ہوگا،اوراس طرح سے حج 2019کیلئے جموں وکشمیرکے عازمین حج کی کل تعداد9762ہوجائیگی ۔
ریاستی حج کمیٹی کے ذرائع نے بتایاکہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جمع کرائی گئیں 22ہزار389درخواستوں کی جانچ پڑتال کاعمل مکمل ہونے کے بعدقرعہ اندازی عمل میں لائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاستی عازمین کی تعدادمیں اضافہ بھی ہوسکتاہے کیونکہ گزشتہ برس مرکزی سرکارنے خصوصی کوٹاکے تحت جموں وکشمیرکواضافی2000حج نشستیں فراہم تھیں ،اورسال2018میں ریاست کے کل 10ہزار62عازمین نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی تھی ۔ذرائع نے بتایاکہ اسکے علاوہ مرکزی حج کمیٹی یعنی حج کمیٹی آف انڈیاکی جانب سے پرائیویٹ ٹورآپریٹرس کیلئے الگ سے حج کوٹامقررکیاجاتاہے ،اورگزشتہ برس یعنی سال2018میں ملک کے 609مستندیاتسلیم شدہ پی ٹی اؤیعنی پرائیویٹ ٹورآپریٹرس کیلئے 46ہزار323حج سیٹیں مقررکی گئی تھیں ۔
دنیا
ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا
تہران، ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا امکان نہیں، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور باب المندب سمیت دیگر تمام محاذ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام اور انقلاب کے راستے میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں اور ہم کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ طاقت کے ساتھ اپنا راستہ جاری رکھیں گے یا شہید ہو جائیں گے۔ طاقت سے آگے بڑھیں یا شہادت ملے، دونوں صورتوں میں کامیابی ہماری ہی ہے۔ مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ میری جان ہمارے شہید رہبر کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔ ہم میدان میں ایماندار رہیں گے تو اللہ ہماری ضرور مدد کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کا حکم
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ پر بمباری کا حکم دے دیا، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں میں شہریوں کو جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 7 دیہات کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ہومین الفوقا، بنافول، عرب سالم، رومین، عازہ، ارکی اور جباع شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کےترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ ان دیہات کے مکین فوری طور پر کم از کم 1,000 میٹر دور منتقل ہوجائیں کیونکہ اسرائیل ان علاقوں میں حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ کو خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اللّٰہ نےاسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھے تو جوابا ٹاؤن ضاحیہ پر حملے کریں گے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ حکم ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر کشیدگی اور جھڑپوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے مقامی آبادی اور انسانی امدادی سرگرمیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
دوسری جانب حزب اللّہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 25 ہوگئی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے رابطے کیے، امریکا نے پہلے حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل پر حملے روکنے، جواب میں اسرائیل کے بیروت میں حملے روکنے کی تجویز دی ہے۔ جرمنی، برطانیہ، مصر اور قطر نے اسرائیل سے حملے روکنے، لبنانی علاقوں سے مکمل انخلا کا مطالبہ کردیا، فرانس نے اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز میں بڑا اقدام
تہران، ایران نے عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز سے متعلق بڑا اقدام اٹھایا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ صرف ایران اور عمان وہ 2 ملک ہیں، جنہیں آبنائے ہُرمُز پر خود مختاری کے استعمال کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے آبی گزرگاہ میں ٹریفک اور نیویگیشن کے کنٹرول کا نیا ضابطہ عمل نافذ کیا ہے اور یہ انتظامات عمان کو اعتماد میں لے کر کیے گئے ہیں۔
کاظم غریب آبادی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے عمان پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں کی پروا نہ کرے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر عمان نے آبنائے ہُرمُز پر دوسرے ملکوں کی طرح برتاو نہ کیا تو وہ اسے تباہ کردیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا1 week agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
ہندوستان1 week agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
دنیا2 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا6 days agoجس طرح بھی ممکن ہو آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے، امریکی وزیر خارجہ
دنیا3 days agoامریکہ اسرائیل کے تمام جرائم میں شریک ہے: ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ
































































































