تازہ ترین
محبوبہ مفتی کی ’ٹوفی دودھ ‘ریمارکس پرعوام سے معافی طلب ،نوجوانوں کوپی ڈی پی میں شامل ہونے کی دعوت،مودی کی کشمیرپالیسی میں قول وفعل کاتضاد

خبراردو:
علاقائی مین اسٹریم جماعت پی ڈی پی کی صدراورریاست کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے پہلی مرتبہ وزیراعظم ہندنریندرمودی کوکھل کرہدف تنقیدبناتے ہوئے کہاکہ ملک بالخصوص جموں وکشمیرکے حوالے سے نریندر مودی نے اپنامنڈیٹ ضائع کردیا۔انہوں نے کہاکہ مودی کی کشمیرپالیسی میں قول وفعل کاتضادرہا،اوراسی بناء پرواجپائی کی پالیسی کوآگے نہیں بڑھایاگیا۔
ریاست کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھاجپاکی جانب سے حمایت واپس لینے کے نتیجے میں مخلوط سرکارگرنے کے لگ بھگ 6ماہ بعدوزیراعظم ہندنریندرمودی کی کشمیرپالیسی کوکھلے عام غلط اورناکام قراردیتے ہوئے کہاکہ مودی سال 2014میں ملے واضح عوامی منڈیٹ کیساتھ انصاف نہیں کرسکے بلکہ بقول محبوبہ مفتی ،مودی نے اپنایہ منڈیٹ ضائع کردیا۔اپنے والداورسابق وزیراعلیٰ مرحوم مفتی محمدسعیدکی تیسری برسی کے موقعہ پرمرحوم کی آخری آرام گاہ واقع دارالشکوہ پارک بجبہاڑہ میں منعقدہ ایک تعزیتی تقریب کے حاشیے پرنامہ نگاروں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے پی ڈی پی کی صدرمحبوبہ مفتی نے وزیراعظم مودی کی سخت تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ مودی نے ملک بالخصوص جموں وکشمیرکے حوالے سے ملے اپنے منڈیٹ کوضائع کردیا۔انہوں نے کہاکہ نریندرمودی وزیراعظم بننے کے بعدباربارکہاکرتے تھے کہ وہ اٹل بہاری واجپائی کے نقش قدم پرچل کرجموں وکشمیرکے مسئلے کوحل کریں گے لیکن بقول محبوبہ مفتی ،اصل میں مودی کارول اسکے بالکل برعکس رہا،اورانہوں نے عوامی منڈیٹ کوہی ضائع کردیا۔انہوں نے کہاکہ کشمیرمسئلے اورجموں وکشمیرکے حوالے سے مودی کے کہنے اورکرنے میں واضح فرق رہاکیونکہ انہوں نے واجپائی کی پالیسی کوکبھی خاطرمیں ہی نہیں لایا۔
محبوبہ مفتی نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ مذاکرات ہی مسائل کوحل کرنے کاواحدراستہ ہے ۔سابق وزیراعلیٰ کاکہناتھا’کشمیرمسئلے کاحل تلاش کرنے کیلئے بھارت سرکارکوجموں وکشمیرکے عوام بشمول اازادی پسندلیڈروں اورپاکستان کیساتھ مذاکرات کی میزپربیٹھناپڑے گا‘‘۔ انہوں نے واضح کیاکہ جب تک پاکستان کواعتمادمیں نہیں لیاجائیگاتب تک مذاکرات کیلئے درکارموزون اورسازگارماحول نہیں بن پائے گا۔محبوبہ مفتی نے مزیدکہاکہ اُنکی جماعت پی ڈی پی نے بی جے پی کیساتھ اسی مقصدکے تحت اتحادکیاتھاکہ مرکزمیں برسراقتداریہ جماعت تمام تصفیہ طلب مسائل کوحل کرنے کی کوشش کرے گی ۔انہوں نے کہا’’ہم نے مسئلہ کشمیرکے حل کی خاطربھاجپاکاہاتھ تھاماتھا‘‘۔پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے انکشاف کیاکہ وہ بی جے پی کیساتھ اتحادکے حق میں نہیں تھیں ۔انہوں نے کہا’’سال2016میں والدکاانتقال ہونے کے بعدمیں (محبوبہ مفتی)بھاجپاکیساتھ اتحادکے لئے تیارنہیں تھی ‘‘۔محبوبہ مفتی کے بقول انہوں نے اتحادکے حوالے سے بھاجپاکے سامنے کچھ شرطیں رکھی تھیں ،جن میں پاؤرپروجیکٹوں کی واپسی ،سری نگرمیں واقع ٹٹوگراؤنڈ،اننت ناگ ہائی گراؤنڈاورکرگل میدان سے فوج کاانخلاء ،جیسے مطالبات بھی شامل تھے ۔محبوبہ مفتی نے اس موقعہ پریہ انکشاف کیاکہ بھاجپاوالے اُنکی شرائط کوماننے کیلئے تیارتھے ،لیکن بقول مھبوبہ مفتی میری اپنی پارٹی کے کچھ لوگوں جوآج کل بڑاشورمچاتے نظرآرہے ہیں ، نے ناگپور(آرایس ایس ہیڈکوارٹر)جاکر کہاکہ محبوبہ مفتی کوہی سائیڈلائن کردؤ،اوریہ کہ ان لوگوں نے آرایس ایس والوں سے اس حدتک کہاکہ آپ محبوبہ مفتی کوسائیڈلائن کرؤتوہم آپ کیساتھ ایک نئے اتحادکیلئے تیارہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ایسے ہی لوگوں نے میری پوززیشن پرسمجھوتہ کیا۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ اُنہوں نے بھاجپاکیساتھ اتحادکرکے ذہرکاپیالہ اسلئے پیاکیونکہ اُنکی پارٹی چاہتی تھی کہ جموں وکشمیرکوکشت وخون اوربداعتمادی وبدترین حالات سے نجات دلائی جائے۔ایک سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی نے سرگرم اورجاں بحق ہوئے مقامی جنگجوؤں کے گھرجانے اوراہل خانہ کیساتھ یکجہتی وتعزیت کااظہارکئے جانے کادفاع کرتے ہوئے کہاکہ ایساپہلی مرتبہ نہیں ہواکہ وہ کسی جنگجوکے گھرگئی ہوں بلکہ موصوفہ اسے پہلے بھی وہ ایساکرتی آئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ بحیثیت وزیراعلیٰ مارے گئے پولیس اہلکاروں ،ایس پی اوؤزاوردیگرمہلوکین کے گھربھی گئیں ۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ اب وہ ایسے جنگجوؤں کے گھرگئیں ،جن کے اہل خانہ کوہراساں کیاگیاتاکہ حکومت کویہ پیغام دے سکوں کہ ایسانہیں چلنے والاہے ،اوریہ کہ آئندہ کسی جنگجوکے اہل خانہ کوپریشان وہراساں نہ کیاجائے ۔
اسے پہلے اپنے والد مرحوم مفتی محمدسعیدکے مزارپرمنعقدہ تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے سال2016میں دئی گئے اپنے ’ٹوفی دودھ ‘والے ریمارکس پرمعافی مانگتے ہوئے کہاکہ انہوں نے وہ باتیں ایک ماں کی حیثیت سے کی تھیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ باتیں میں نے اسلئے کہی تھیں کیونکہ ایک ماں کے بطورمیں جانتی ہوں کہ جب بچے کوتکلیف پہنچتی ہے توماں کے دل کاکیاحال ہوتاہے ۔محبوبہ مفتی کاکہناتھاکہ میں بھی ایک ماں ہوں ،اورجب کسی نوجوان کی جان جاتی تھی تومیرے دل کوسخت ٹھیس اورچوٹ پہنچتی تھی ۔انہوں نے سوالیہ اندازمیں کہاکہ کیاایک ماں کبھی اپنے بچوں کے تئیں تیزیاتندلہجہ استعمال نہیں کرتی ہے۔تاہم سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ اگراُنکی باتوں سے کسی کوٹھیس پہنچی ہے یاکہ کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تووہ اس کیلئے معافی مانگتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میری حکومت نہیں چاہتی تھی کہ کشمیری نوجوانوں کی جانیں ضائع ہوں یاکہ کوئی نوجوان جیل میں پڑارہے ،اسلئے ہم نے سنگباری کی پاداش میں گرفتارکئے گئے نوجوانوں یاکہ جن کیخلاف پولیس تھانوں میں کیس درج تھے ،کوعام معافی دینے کااعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ اُنھیں اسبات پربھی اطمینان ہے کہ بحیثیت وزیراعلیٰ انہوں نے کٹھوعہ کیس کوصحیح طورپرہینڈل کیا۔ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے نوجوانوں کوپی ڈی پی میں شامل ہونے کی کھلی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ اب اُنکی پارٹی میں کوئی کوڑاکرکٹ (باغی ممبران )نہیں ہے ۔انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ میں اس پلیٹ فارم سے آپ کوپارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دیتی ہوں ۔محبوبہ مفتی کاکہناتھاکہ تعلیم یافتہ نوجوان پی ڈی پی میں شامل ہوں تاکہ ہم سب ملکرمسئلہ کشمیرکوحل کراسکیں ۔
دنیا
ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا
تہران، ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا امکان نہیں، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور باب المندب سمیت دیگر تمام محاذ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام اور انقلاب کے راستے میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں اور ہم کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ طاقت کے ساتھ اپنا راستہ جاری رکھیں گے یا شہید ہو جائیں گے۔ طاقت سے آگے بڑھیں یا شہادت ملے، دونوں صورتوں میں کامیابی ہماری ہی ہے۔ مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ میری جان ہمارے شہید رہبر کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔ ہم میدان میں ایماندار رہیں گے تو اللہ ہماری ضرور مدد کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کا حکم
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ پر بمباری کا حکم دے دیا، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں میں شہریوں کو جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 7 دیہات کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ہومین الفوقا، بنافول، عرب سالم، رومین، عازہ، ارکی اور جباع شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کےترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ ان دیہات کے مکین فوری طور پر کم از کم 1,000 میٹر دور منتقل ہوجائیں کیونکہ اسرائیل ان علاقوں میں حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ کو خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اللّٰہ نےاسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھے تو جوابا ٹاؤن ضاحیہ پر حملے کریں گے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ حکم ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر کشیدگی اور جھڑپوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے مقامی آبادی اور انسانی امدادی سرگرمیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
دوسری جانب حزب اللّہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 25 ہوگئی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے رابطے کیے، امریکا نے پہلے حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل پر حملے روکنے، جواب میں اسرائیل کے بیروت میں حملے روکنے کی تجویز دی ہے۔ جرمنی، برطانیہ، مصر اور قطر نے اسرائیل سے حملے روکنے، لبنانی علاقوں سے مکمل انخلا کا مطالبہ کردیا، فرانس نے اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز میں بڑا اقدام
تہران، ایران نے عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز سے متعلق بڑا اقدام اٹھایا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ صرف ایران اور عمان وہ 2 ملک ہیں، جنہیں آبنائے ہُرمُز پر خود مختاری کے استعمال کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے آبی گزرگاہ میں ٹریفک اور نیویگیشن کے کنٹرول کا نیا ضابطہ عمل نافذ کیا ہے اور یہ انتظامات عمان کو اعتماد میں لے کر کیے گئے ہیں۔
کاظم غریب آبادی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے عمان پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں کی پروا نہ کرے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر عمان نے آبنائے ہُرمُز پر دوسرے ملکوں کی طرح برتاو نہ کیا تو وہ اسے تباہ کردیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا1 week agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
دنیا6 days agoجس طرح بھی ممکن ہو آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے، امریکی وزیر خارجہ
ہندوستان1 week agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
دنیا2 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا3 days agoایرانی صدر نے ایک بار پھر پاکستان کے کردار کو سراہا
































































































