تازہ ترین
جموں و کشمیر:سال 2020کے پہلے مہینے میں 9تصادم آرائیاں

حزب اور جیش کے 3اعلیٰ کمانڈروں سمیت17جنگجو،پولیس اہلکار اورفوجی ہلاک
فوجی سربراہ کے بیان کے بعد شمال و جنوب میں جنگجوؤں مخالف کارروائیوں میں مذید تیزی
سرینگر: جموں کشمیر میں سال2020کے جنوری مہینے میں جموں کشمیر میں کے مختلف علاقوں میں فورسز اور جنگجوکے درمیان9مقامات پر تصادم آرائیاں ہوئی،جس میں 3اعلیٰ کمانڈروں سمیت 17جنگجو جاں بحق ہوئے جن میں 6غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ئے اس دوران جنگجو مخالف کارروائیوں میں ایک فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک جبکہ نصف درجن کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
بھارتی فوج کے سربراہ نے حالیہ دنوں جموں کشمیر میں جنگجومخاقلف کارروائیوں میں تیزی لانے کا اشارہ دیا ہے جس کے بعد وادی کے طول و ارض میں محاصروں اور تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کیا گیا۔ کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق سال 2020کے جنوری مہینے کے31روز کے دوران جموں وکشمیر میں مختلف مقامات پر فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائیوں میں حزب المجاہدین اور جیش محمد عسکری تنظیموں سے وابستہ 17جنگجوؤں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ اس دوران ان کاروائیوں میں پولیس اور فوج کا ایک ایک اہلکار بھی مارا گیا ہے
۔کشمیر نیوز سروس کے دستیاب اعداد شمار کے مطابق 7جنوری کو جنوبی کشمیر کے سیل چروس میں فورسز اور جنگجو کے درمیان ایک مختصر تصادم آرائی میں ایک جنگجوجاں بحق ہوا ہے جبکہ اسی ماہ کے 12تاریخ کو ترال کے گلشن پورہ بستی میں ایک خون ریز تصادم ہوا،جس میں حزب کے ایک اعلیٰ کے ایک اعلیٰ کمانڈر حماد خان ساکن سیر جاگیر ترال اپنے3مقامی ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوا ہے۔ 13جنوری کو وسطی ضلع بڈگام میں ایک تصادم آرائی ہوئی جس میں ایک مقامی جنگجوؤں جاں بحق ہوا۔
فورسز نے کاروائیوں میں فوجی سربراہ کے اعلان کے بعد تیزی لاتے ہوئے20جنوری وچی شوپیان کو محاصرے میں لیا،جس دوران حزب کے 3 مقامی جنگجوؤں جاں بحق ہوئے۔اس دوران مارے گئے جنگجوؤں میں ایک سابق پولیس اہلکار بھی شامل تھے،جو پولیس کے مطابق بارودی سرنگ بنانے میں ماہر تھا۔
ادھر22جنوری کو جنوبی کشمیر کے ہی پانپور تحصیل کے زن تراگ علاقے کو فوج اور فورسز نے محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کاروائیوں عمل میں لائی ہے،جس دوران 2روز کے محاصرے اور فائرنگ کے واقعے میں ایک غیر ملکی جنگجوؤں جاں بحق ہوا،جبکہ اسی واقعے میں 50RRکا ایک اہلکار اور جموں کشمیر پولیس کا ایک سپیشل آفسر(ایس پی او) بھی مارا گیا ہے۔25جنوری کو ہاری ترال میں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ایک جھڑپ میں جیش محمد عسکری تنظیم سے وابستہ ایک اعلیٰ غیر ملکی کمانڈر قاری وقار سمت3جنگجوؤں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ مارے گئے جنگجو میں ایک مقامی نوجوان شیخ بُرہان بھی شامل تھا، جنہوں نے چند روز قبل جنگجوئیت کے صف میں شمولیت اختیار کی تھی۔
27جنوری کو بھی اسی طرح مرو محلہ بجہاڑہ اننت میں ایک تصادم آرائی میں ایک مقامی جنگجوؤں جاں بحق ہوا۔ جبکہ خطہ چناب میں اسی ماہ ایک معروف ایم بی اے ڈگری یافتہ نوجوان ایک جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوا،جو ج اور پولیس کو کئی سال سے انتہائی مطلوب تھا۔31جنوری کو جموں کے ادھم پور علاقے میں فورسز اور جنگجو کے درمیان ایک تصادم آرائی میں جیش محمد عسکری تنظیم کے3غیر ملکی جنگجومارے گئے ہیں۔
اس طرح سے دستیاب اعداد شمار کے مطابق جموں و کشمیرمیں رواں سال کا پہلا مہینہ بھی خونین ثابت ہوا ہے۔ادھر بھارتی فوج کے سربراہ نے حال ہی میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ جموں کشمیر میں جنگجو مخالف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے گی۔۔قابل ذکر بات یہ ہے وادی کے شمال و جنوب میں گزشتہ کئی ہفتوں سے شبانہ چھاپوں محاصروں اور گھر گھر تلاشیوں کا سلسلہ بڑے پیمانے پر تیز کیا گیا ہے جس دوران پولیس اور فورسز نے کئی جنگجوکو گرفتار اور کچھ نوجوانوں جو جنگجوئیت میں داخل ہونا چاہاتے تھے پولیس کے مطابق انہیں کونسلنگ کے بعد والدین کے سپرد کیا گیا ہے۔(کے این ایس)
دنیا
’نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے‘، حزب اللہ کا اسرائیل سے براہ راست مذاکرات سے انکار
بیروت، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کےسربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کویکسر مسترد کر دیا۔
لبنانی تنظیم حزب اللہ کےسربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ بات چیت کو گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لبنان کوغیرمستحکم کردےگی لہٰذا اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔
سربراہ حزب اللہ کے مطابق مزاحمت مضبوطی سے جاری ہے، اسے شکست نہیں دی جا سکتی، حکام کوبراہ راست مذاکرات روک کر بالواسطہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اپنے ہتھیارنہیں ڈالیں گے، لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کیلئے مزاحمت جاری رکھیں گے، چاہےدشمن کتنی ہی دھمکیاں دے، نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے اور نہ ہی شکست کھائیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 108 ڈالر سے تجاوز کرگئی
نیویارک، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 108.01 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں ، یہ گزشتہ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 108 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گئی ہیں۔ عالمی بینچ مارک برینٹ کی قیمت میں 2.55 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 108.01 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ یہ گزشتہ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس کی قیمتیں 2.50 فیصد اضافے کے ساتھ 96.74 ڈالر فی بیرل پر ریکارڈ کی گئیں۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث امریکی اسٹاک مارکیٹ کے مستقبل کے سودوں میں مندی دیکھی گئی اور S&P 500 کے سودے 0.3 فیصد گر گئے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام تر توجہ آبنائے ہرمز پر مرکوز ہے، جو مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی ترسیل کا اہم ترین راستہ ہے، ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے اس راستے سے سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جو عالمی سطح پر رسد اور طلب میں عدم توازن پیدا کر رہا ہے۔ ماہرینِ معاشیات نے خبردار کیا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اس تیزی کے براہِ راست اثرات پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک پر پڑیں گے، جہاں ایندھن مہنگا ہونے سے مہنگائی کی لہر میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
باقر قالیباف کی ’جان فدا‘ مہم میں 3 کروڑ ایرانیوں کے اندراج کی تصدیق
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امریکہ سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور اسرائیلی حملوں کے بعد ’جان فدا‘ مہم میں 3 کروڑ ایرانیواں نے اندراج کرالیا۔
باقر قالیباف نے 3 کروڑ رضاکاروں کے اندراج کو سراہا اور کہا کہ ایرانی قوم کے قربانی کےعزم نے دشمنوں کو مایوس اور حیران کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رضاکار تاریخ کے فاتح ہیں، اُنہیں فخر ہے کہ وہ 3 کروڑ رضاکاروں میں سے ایک ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر4 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا7 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر7 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دنیا1 week agoایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد
دنیا7 days agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoشہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
دنیا1 week agoامریکہ نیٹو سے دستبردار نہیں ہو گا، نیٹو سیکرٹری جنرل کا دعویٰ
دنیا1 week agoامریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ زیادہ دور نہیں
دنیا7 days agoٹرمپ امریکہ کو ایک اور تباہ کن ڈیل میں نہیں جھونکیں گے: وائٹ ہاؤس
دنیا7 days agoایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں







































































































