تازہ ترین
مرکزی بجٹ2020،مودی حکومت کی دوسری مدت کا دوسرا بجٹ

جموں وکشمیر کیلئے30,757اور لداخ کیلئے5,958کروڑ روپے کا التزام
عام بجٹ پُرعزم ہندوستان، اقتصادی ترقی اور حساس سماج کی روح پر مرکوز:مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن
سرینگر: مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارامن ہفتہ کو نریندر مودی حکومت کی دوسری مدت کا دوسرا بجٹ پیش کیا۔یہ نرملا سیتا رمن کا پہلا بجٹ ہے، جو اندرا گاندھی کے بعد آزاد ہندوستان کی تاریخ میں ایسا کرنے والی دوسری خاتون وزیر خزانہ بن گئیں۔اس دوران جموں و کشمیر کی تقسیم وتنظیم نوکے بعد مرکزی بجٹ 2020میں مودی حکومت نے جموں کشمیر کیلئے30,757اور لداخ کیلئے5,958کروڑ روپے کا التزام کیاجارہا ہے۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے ہفتہ کو عام بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عام بجٹ پُرعزم ہندوستان، اقتصادی ترقی اور حساس سماج کی روح پر مرکوز ہے۔سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں بجٹ تقریر کا آغاز صبح11بجے کیا۔یاد رہے کہ وزیر خزانہ نے جمعہ کو پارلیمنٹ میں 2020-21کے لئے بجٹ سے پہلے کا معاشی سروے پیش کیا، جس نے معیشت کی حالت کا پیش گوئی کیا اور اس کے چیلنجوں کا خاکہ پیش کیا۔ یہ سروے چیف اقتصادی مشیر کرشنامورتی سبرامنیم نے جاری کیا تھا۔مرکزی بجٹ حکومت کا مالی بیان ہے، اس میں ماضی میں ہونے والے اپنے محصولات اور اخراجات کے ساتھ ساتھ آنے والے سال کے تخمینے والے اخراجات اور تخمینوں کی بھی تفصیل ہے۔
2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی زیر اقتدار حکومت مرکز میں برسر اقتدار آنے کے فورا بعد ہی سیتارامن نے اپنا پہلا بجٹ گذشتہ سال جولائی میں پیش کیا تھا۔2016 تک یونین بجٹ فروری کے آخری کاروباری دن پیش کیا گیا تھا۔ سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے یکم فروری کو جب مرکزی بجٹ پیش کیا تھا تو2017 میں اس روایت کو تبدیل کردیا تھا۔جموں و کشمیر کی تقسیم وتنظیم نوکے بعد سے مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر اور خطہ لداخ کی ترقی پر خاص زور دے رہی ہے۔
بجٹ2020-21میں جموں و کشمیر کیلئے30,757کروڑ اور لداخ کیلئے 5,958کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ہفتے کو لوک سبھا میں اگلے سال کیلئے عام بجٹ پیش کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کیلئے30757کروڑ روپے اور لداخ کیلئے 5959کروڑ روپے کا التزام کیاجارہا ہے۔اس رقم کو دونوں مرکزکے زیرانتظام علاقوں جموں وکشمیر اور خطہ لداخ کی ترقی پر خرچ کیاجائیگا۔واضح رہے کہ گزشتہ پانچ اگست کو حکومت جموں و کشمیرکی تقسیم وتنظیم نو کا فیصلہ لیا گیا۔
مرکزی وزیر خزانہ نے پانچویں معیشت کے عزم کا اظہار کیا:اس دوران مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہندوستان کو دنیا کی پانچویں بڑی معیشت قرار دیتے ہوئے کہا’ہماری معیشت کی بنیاد مضبوط ہے اور 2020-21کا بجٹ پرعزم ہندوستان، اقتصادی ترقی اور حساس سماج کی روح پر مرکوز ہے۔انہوں نے آنجہانی ارون جیٹلی کو گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کا فنکاراور معمار بتاتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی سے ملک کی معیشت مربوط ہوئی ہے اور اس سے انسپکٹر راج ختم ہوا ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ سادہ جی ایس ٹی رٹرن عمل آئندہ اپریل سے لاگو کی جائے گی۔ان کا کہناتھا کہ جی ایس ٹی کے تحت صارفین کو ایک لاکھ کروڑ روپے کے فائدے دیئے گئے ہیں۔مرکزی وزیر خزانہ مختلف مصنوعات پر جی ایس ٹی میں کمی کئے جانے سے ہر خاندان کو ماہانہ اخراجات میں چار فیصد کی بچت ہوئی ہے جبکہ جی ایس ٹی کے نفاذ سے16 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان جڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیشت کو باضابطہ بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں اور جی ایس ٹی بھی انہی میں سے ایک ہے۔مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ سال2006-16 کے دوران27 کروڑ 10 لاکھ لوگوں کو غربت کی لکیر سے اوپر اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے قرض میں قابل ذکر کمی آئی ہے اور یہ مارچ 2014 کے52.5 فیصد سے مارچ 2019 میں گھٹ کر 48.7 فیصد پر آ گیا۔شیئر بازار میں مایسی:اس دوران ایک طرف مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن بجٹ پیش کیا اور دوسری طرف شیئر بازار میں اس مایوس کن بجٹ سے کہرام مچا ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنسیکس 582.87 پوائنٹ نیچے چلا گیا ہے۔ نفٹی میں بھی گراوٹ کا دور دیکھنے کو مل رہا ہے اور دوپہر دو بجے وہ100 سے زیادہ پوائنٹ نیچے چلا گیا تھا۔
تعلیمی شعبہ کیلئے99300 کروڑ روپے الاٹمنٹ:نرملا سیتارمن نے نئی تعلیمی پالیسی جلد منظر عام پر لانے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ کہا ہے کہ تعلیمی شعبہ کے لیے99 ہزار300 کروڑ روپے الاٹ کیے جائیں گے۔ مرکزی وزیر مالیات نے تعلیمی شعبہ میں ایف ڈی آئی لانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘:بجٹ تقریر کے دوران نرملا سیتارمن نے ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ منصوبہ کی تعریف کی اور کہا کہ اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ ان کے ذریعہ دیے گئے اس بیان سے لوک سبھا میں موجود اپوزیشن پارٹی اراکین ناراض ہوئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔
مرکزی وزیر مالیات نے اپنی بات لوک سبھا مین رکھتے ہوئے کہا’تعلیمی معاملہ میں ہر سطح پر لڑکیوں کا تناسب بہتر ہوا ہے اور ان کی تعداد اب لڑکوں سے زیادہ ہو چکی ہے۔‘صنعتوں کی ترقی:مرکزی وزیر مالیات نے صنعتوں کی ترقی کے لیے 27 ہزار300 کروڑ روپے بجٹ فراہم کرنے کی تجویز کا تذکرہ اپنی بجٹ تقریر کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ انڈسٹری کے ڈیولپمنٹ کے لیے سال 2020-21کے دوران وہ27 ہزار300 کروڑ روپے خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔’کسان ریل‘:مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے ’کسان ریل‘ چلانے کا وعدہ کرتے ہوئے بتایا کہ کسان ریل دودھ، مچھلی اور گوشت کی تجارت کے مدنظر چلائی جائے گی جس کی وجہ سے کسانوں کو بہت آسانیاں میسر ہوں گی۔ماہی پروری کے لیے ’ساگر متر‘ منصوبہ چلانے کا بھی نرملا سیتارمن نے وعدہ کیا۔
اپنی تقریر کے دوران مرکزی وزیر مالیات نے کہا کہ ”ہماری حکومت 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔‘جی ایس ٹی سے تجارت کو فائدہ پہنچا:مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کا کہنا ہے کہ یہ جی ایس ٹی کا ہی نتیجہ ہے کہ ٹرانسپورٹیشن اور رسد سیکٹر میں مضبوطی حاصل ہوئی ہے۔ انسپکٹر راج ختم ہو گیا ہے۔
اس نے انتہائی چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے صنعت (ایم ایس ایم ای) کو فائدہ پہنچایا ہے۔ جی ایس ٹی سے صارفین کو ایک لاکھ کروڑ روپے کا سالانہ فائدہ ملا ہے۔مرکزی کابینہ کی مہر:اس سے قبل مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں بجٹ 2020 کو منظوری دی گئی۔بجٹ پیش کر نے کے دوران وزیر اعظم نریندرا مودی سمیت بھاجپا اور این ڈی اے سبھی ممبران پار لیمنٹ،ایوان پار لیمنٹ میں موجود رہے۔صدر ہندسے منظوری:بجٹ پیش کرنے سے متعلق صدرہند کے ذریعہ منظوری ملنے کے بعد مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن پارلیمنٹ پہنچ گئیں،وہ یہاں پہلے کابینہ میٹنگ میں شریک ہوئیں اور اس کے بعد پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کیا۔
دنیا
’نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے‘، حزب اللہ کا اسرائیل سے براہ راست مذاکرات سے انکار
بیروت، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کےسربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کویکسر مسترد کر دیا۔
لبنانی تنظیم حزب اللہ کےسربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ بات چیت کو گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لبنان کوغیرمستحکم کردےگی لہٰذا اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔
سربراہ حزب اللہ کے مطابق مزاحمت مضبوطی سے جاری ہے، اسے شکست نہیں دی جا سکتی، حکام کوبراہ راست مذاکرات روک کر بالواسطہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اپنے ہتھیارنہیں ڈالیں گے، لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کیلئے مزاحمت جاری رکھیں گے، چاہےدشمن کتنی ہی دھمکیاں دے، نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے اور نہ ہی شکست کھائیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 108 ڈالر سے تجاوز کرگئی
نیویارک، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 108.01 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں ، یہ گزشتہ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 108 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گئی ہیں۔ عالمی بینچ مارک برینٹ کی قیمت میں 2.55 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 108.01 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ یہ گزشتہ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس کی قیمتیں 2.50 فیصد اضافے کے ساتھ 96.74 ڈالر فی بیرل پر ریکارڈ کی گئیں۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث امریکی اسٹاک مارکیٹ کے مستقبل کے سودوں میں مندی دیکھی گئی اور S&P 500 کے سودے 0.3 فیصد گر گئے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام تر توجہ آبنائے ہرمز پر مرکوز ہے، جو مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی ترسیل کا اہم ترین راستہ ہے، ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے اس راستے سے سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جو عالمی سطح پر رسد اور طلب میں عدم توازن پیدا کر رہا ہے۔ ماہرینِ معاشیات نے خبردار کیا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اس تیزی کے براہِ راست اثرات پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک پر پڑیں گے، جہاں ایندھن مہنگا ہونے سے مہنگائی کی لہر میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
باقر قالیباف کی ’جان فدا‘ مہم میں 3 کروڑ ایرانیوں کے اندراج کی تصدیق
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امریکہ سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور اسرائیلی حملوں کے بعد ’جان فدا‘ مہم میں 3 کروڑ ایرانیواں نے اندراج کرالیا۔
باقر قالیباف نے 3 کروڑ رضاکاروں کے اندراج کو سراہا اور کہا کہ ایرانی قوم کے قربانی کےعزم نے دشمنوں کو مایوس اور حیران کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رضاکار تاریخ کے فاتح ہیں، اُنہیں فخر ہے کہ وہ 3 کروڑ رضاکاروں میں سے ایک ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر4 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا7 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر7 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دنیا1 week agoایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد
دنیا7 days agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoشہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
دنیا1 week agoامریکہ نیٹو سے دستبردار نہیں ہو گا، نیٹو سیکرٹری جنرل کا دعویٰ
دنیا1 week agoامریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ زیادہ دور نہیں
دنیا7 days agoٹرمپ امریکہ کو ایک اور تباہ کن ڈیل میں نہیں جھونکیں گے: وائٹ ہاؤس
دنیا7 days agoایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں







































































































