تازہ ترین
جواہر ٹنل کا ایک حصہ چٹانیں کھسکنے اور شگاف پڑنے سے ٹریفک کے لئے بند

خبر اردو :
وادی کشمیر کو دوسری ریاستوں سے ملانے والی واحد شاہراہ پر اہم اور تواریخی جواہر ٹنل کا ایک حصہ چٹانیں کھسکنے اور شگاف پڑ نے کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا ،جس کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حمل میں دقتیں پیش آرہی ہے۔
ادھر محکمہ ٹریفک کے ایک اعلیٰ افسر نے ٹنل میں شگاف پڑنے اور چٹانیں کھسکنے کی تصدیق کرتے ہو ئے بتایا کہ ٹنل کے اس حصے کو ٹریفک کی آمد و رفت کے قابل بنانے میں کچھ وقت درکار ہے ۔ وادی کشمیر کو دوسری ریاستوں سے ملانے والی شاہراہ پر اس وقت ٹریفک کی نقل و حمل میں ٹھہراؤ آیا جب بی آر او محکمہ نے ٹنل میں شگاف پڑ جانے اور چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے ٹنل کے ایک حصے کو ٹریفک کی نقل و حمل کو بند کر دیا ۔
محکمہ ٹریفک کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ احتیاطی تدا بیر کے طور پر ٹنل کے ایک حصے کو ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے مکمل طور بند کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سو موار کو اچانک ٹنل میں شگاف پڑ گئے اور یہاں چھوٹی چٹانیں کھسکنے لگی ۔انہوں نے بتایا کہ یہ دیکھ کر محکمہ بیکن نے اس حصے سے ٹریفک کی نقل و حمل کو معطل کر دیا جس کے دوران کسی بھی گاڑی کو اس حصے سے سفر کر نے کی اجا زت نہیں دی گئی ۔
انہوں نے بتایا کہ ٹنل کے دو سرے حصے کے ذریعے ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق جاری ہے تاہم شاہراہ پر گاڑیوں کے رش کے نتیجے میں ٹنل کے دو نوں حصوں سے گاڑیوں کو اپنی باری کا انتظار کر نا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ بی آر او کے اہلکار اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے، تاہم ٹنل کو دو بارہ گاڑیوں کی آمد و رفت کے قابل بنانے کے لئے کچھ وقت لگ سکتا ہے ۔
انہوں نے سر ینگر جموں شاہرا پر سفر کر نے والے لوگوں سے گزارش کی کہ وہ سفر کر نے سے قبل شاہراہ کے بارے میں ضروری جانکاری حاصل کریں ۔ اس دوران پولیس نے بھی ٹنل کے ایک حصے کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے بند کر نے کی تصدیق کرتے ہو ئے بتایا کہ چٹانیں ٹنل کے بیچ میں کھسک کر نیچے گر آئیں جس کے نتیجے میں اس حصے کو بند کر نا پڑا ۔
یاد رہے کہ 1950میں اس ٹنل پر تعمیراتی کام شروع کیا گیا تھا جس میں تقریباً6سال کا عرصہ لگ گیا اور بعد میں ٹنل کو دسمبر 1956میں ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے کھو ل دیا گیا ۔اس ٹنل کے ذریعے سال بھر جموں سے سرینگر اوربیرون ریاستوں کے لئے گاڑیوں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے ۔جبکہ ٹنل کی دیکھ ریکھ کے لئے متعین محکمہ بیکن اس ٹنل کو ٹریفک کی آمد و رفت کے قابل بنائے رکھنے کے لئے وقتاً فوقتاً اس کی مر مت کرتی رہتی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کو ئی خلل واقعہ نہ ہو ۔
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان6 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر ایران کا نیا ٹول ٹیکس: جہازوں کے گزرنے کیلئے فیس
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر5 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
ہندوستان1 week agoدس ریاستوں سے راجیہ سبھا کی 24 نشستوں کے لیے دو سالہ انتخابات 18 جون کو ہوں گے
دنیا2 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا18 hours agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید































































































