دنیا
ایران میں 90 دن بعد بین الاقوامی انٹرنیٹ بحال کرنے کا حکم
تہران، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں بین الاقوامی انٹرنیٹ سروسز دوبارہ بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ تقریباً 90 دنوں سے انٹرنیٹ پر عائد پابندی امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے باعث نافذ کی گئی تھی۔
رپورٹ میں ایرانی وزارت مواصلات کے تعلقاتِ عامہ کے سربراہ کے حوالے سے کہا گیا کہ حکومت نے انٹرنیٹ سروسز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ انٹرنیٹ کی مکمل بحالی کیلئے کون سا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔
دوسری جانب انٹرنیٹ مانیٹرنگ ادارے ’’انٹرنیٹ آبزرویٹری نیٹ بلاکس‘‘ نے پیر کے روز کہا کہ گزشتہ 87 دنوں کے دوران ایران میں بیشتر شہری بین الاقوامی انٹرنیٹ تک رسائی سے محروم رہے۔
ادارے کے مطابق صرف وہی افراد عالمی انٹرنیٹ استعمال کر پا رہے تھے جو ’’وی پی این‘‘ سروسز استعمال کرتے تھے۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے ابتدا میں 8 جنوری کو مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران انٹرنیٹ تک رسائی محدود کی تھی۔
بعد ازاں یہ مظاہرے حکومت مخالف تحریک میں تبدیل ہو گئے جبکہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں۔
واضح رہے کہ ایران میں عام حالات میں بھی انٹرنیٹ کے استعمال پر مختلف نوعیت کی پابندیاں اور سنسر شپ نافذ رہتی ہے، جبکہ متعدد ویب سائٹس تک رسائی محدود ہے۔
رپورٹس کے مطابق موجودہ صورتحال میں آن لائن تعلیمی سرگرمیوں اور کلاسز کی وجہ سے انٹرنیٹ کی بحالی کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ٰیواین آئی۔ م س
دنیا
ایران کو افزودہ یورینیئم امریکہ کے حوالے کرنا ہوگا: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو اپنا افزودہ یورینیئم یا تو امریکا کے حوالے کرنا ہوگا تاکہ اسے وہاں تباہ کیا جا سکے یا پھر کسی متفقہ مقام پر بین الاقوامی نگرانی میں اسے تلف کرنا ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ترجیحی طور پر یہ عمل ایران کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے کسی ایسے مقام پر ہونا چاہیے جہاں اٹامک انرجی کمیشن یا اس جیسے کسی بین الاقوامی ادارے کی نگرانی موجود ہو۔
دوسری جانب ٹرمپ کے بیان پر گھانا میں ایرانی سفارتخانے نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’افزودہ یورینیئم گھر میں ہے اور گھر میں ہی رہے گی۔‘‘
اس سے قبل امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ ان لوگوں پر ہنستے ہیں جو ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ یا تو ’’بہت عظیم اور بامعنی‘‘ ہوگا یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ معاہدہ سابق امریکی صدر براک اوباما کی انتظامیہ کے ’’تباہ کن معاہدے‘‘ کے بالکل برعکس ہوگا۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
امریکی فوج کے جنوبی ایران میں حملے، کشتیوں اور راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا گیا
واشنگٹن ، امریکی فوج نے پیر کے روز جنوبی ایران میں حملے کرتے ہوئے بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کرنے والی کشتیوں اور راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ ’’سینٹکام‘‘ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کارروائیاں ’’ایرانی افواج کے خطرات سے امریکی افواج کے تحفظ اور سکیورٹی‘‘ کیلئے کی گئیں۔
سینٹکام کے ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری جنگ بندی کے دوران امریکی فوج تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی افواج کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہے۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے تصدیق کی ہے کہ امریکی حملوں میں جزیرہ لارک کے جنوب میں موجود کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اس سے قبل ایرانی میڈیا نے بندر عباس شہر اور آبنائے ہرمز کے قریب ساحلی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی اطلاع دی تھی۔
’’تسنیم‘‘ نیوز ایجنسی کے مطابق بندر عباس میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ ’’فارس‘‘ نیوز ایجنسی نے بتایا کہ سیریک اور جاسک کے علاقوں میں بھی اسی نوعیت کی آوازیں سنائی دیں۔
بعد ازاں ’’مہر‘‘ نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ بندر عباس میں صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور عوام کیلئے تشویش کی کوئی بات نہیں۔
ایجنسی کے مطابق دھماکوں کی آوازیں ’’دفاعی سرگرمیوں‘‘ کا نتیجہ تھیں۔
ایرانی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایرانی مسلح افواج نے پیر کی علی الصبح خلیج کے علاقے میں ایک ’’دشمن ڈرون‘‘ کو تباہ کر دیا تھا۔
یواین آئی۔م س
دنیا
ایران امریکہ ممکنہ معاہدے کی خبریں ، خام تیل کی قیمتیں 7 مئی کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
نیویارک، ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد خام تیل کی قیمتیں7 مئی کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے اور جنگ بندی کی خبریں سامنے آتے ہی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست بریک لگ گیا۔ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد یکدم گر گئی ہیں، جس سے عالمی معیشت بالخصوص پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے والے ممالک کو بڑی راحت ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
برطانوی برینٹ کروڈ کی قیمت میں 5.49 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمت کم ہو کر 97.85 ڈالر فی بیرل پرآگئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل ‘ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ’ کی قیمت میں بھی 5.64 فیصد کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی، جس کے بعد امریکی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 91.14 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کم ہونے اور سپلائی لائنز محفوظ ہونے کی توقعات کے باعث مارکیٹ سے غیر یقینی صورتحال کا دباؤ کم ہوا ہے۔ تیل کی عالمی منڈی میں دیگر پٹرولیم مصنوعات اور گیس کے نرخ بھی اتار چڑھاؤ کا شکار رہے، متحدہ عرب امارات کا ماربن ابوظہبی کروڈ 102.31 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا، جبکہ توانائی کے شعبے میں نیچرل گیس (قدرتی گیس) کی قیمت 2.8 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر برقرار رہی۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اگلے 24 گھنٹوں میں امریکہ اور ایران کی جانب سے باقاعدہ امن ڈیل کا اعلان کر دیا جاتا ہے، تو آنے والے دنوں میں خام تیل کی قیمتیں 90 ڈالر سے بھی نیچے آ سکتی ہیں، جو مہنگائی سے متاثرہ عالمی مارکیٹ کے لیے ایک مثبت اشارہ ثابت ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر4 days agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا5 days agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
ہندوستان7 days agoملک میں بڑا معاشی بحران آنے والا ہے، عام آدمی پر پڑے گا اثر: راہل گاندھی
ہندوستان7 days agoپٹرول اور ڈیژل کی قیمت چار دن میں دوسری بار بڑھانے پر جواب دیں مودی:کھرگے
دنیا4 days agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا4 days agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا4 days agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا5 days agoمیں ایران کے ساتھ جنگ میں واپس نہیں جانا چاہتا، کچھ دن انتظار کروں گا: ٹرمپ
دنیا5 days agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام
ہندوستان1 week agoدفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے راج ناتھ ویتنام اور کوریا کے دورے پر روانہ
دنیا1 week agoایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کے امکانات میں اضافہ، اسرائیل کو صدر ٹرمپ کے ’گرین سگنل‘ کا انتظار
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث افراد کے خاتمے کا دعویٰ، غزہ کے 60 فیصد حصے پر کنٹرول کا اعلان

































































































