دنیا
حماس نے شیری بیباس کی لاش آئی سی آر سی کے حوالے کردیا

غزہ، حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے جمعہ کو ایک اسرائیلی یرغمال شیری بیباس کی لاش انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے حوالے کر دی۔
حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ اطلاع دی۔
قبل ازیں اسرائیلی حکام نے پایا کہ جمعرات کو حماس کی طرف سے واپس کی گئی لاش شیری بیباس کی نہیں تھی۔
اہلکار نے بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی افراتفری لاشوں کی غلط شناخت کا باعث بنی۔
انہوں نے کہا کہ “یہ ایک نادانستہ غلطی تھی کیونکہ شیری کی لاش اس علاقے پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے دوسری لاشوں کے ساتھ مل گئی تھی جہاں وہ تھا”
القسام نے جمعرات کو چار اسرائیلی یرغمالیوں کے بایقات کو ممکنہ طور پر شیری بیباس، اس کے دو بیٹوں ایریل اور کفیر کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ صحافی اوڈیڈ لیفشٹز کو آئی سی آر سی کے ذریعے واپس اسرائیل بھیج دیا۔
ان چاروں یرغمالیوں کو 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے کے دوران غزہ سے اغوا کیا گیا تھا۔
تاہم بعد ازاں جمعرات کو چار لاشوں کا فرانزک تجزیہ کرنے کے بعد اسرائیلی حکام نے اعلان کیا کہ ابتدائی طور پر مانا جارہا ہے کہ یہ لاش شیری بیباس کی تھی جو اس کے ڈی این اے سے میل نہیں کھاتی۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جمعہ کو دھمکی دی کہ اسرائیل شیری کی لاش کو سونپنے میں ناکامی کے لئے حماس سے بدلہ لے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ حماس معاہدے کی اس وحشیانہ اور بری خلاف ورزی کی پوری قیمت چکائے۔
یواین آئی/ژنہوا۔الف الف
دنیا
ایران نے عراق کے ذریعے پیش کی گئی امریکی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی، نیویارک ٹائمز
واشنگٹن، ایران نے عراق کے توسط سے بھیجی جانے والی امریکی جنگ بندی کی تجویز کو باضابطہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔
امریکی اخبار ‘نیویارک ٹائمز’ کی رپورٹ کے مطابق یہ تجویز عراقی وزیرِ اعظم کے ذریعے تہران پہنچائی گئی تھی، جسے ایرانی حکام نے ماننے سے انکار کر دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تہران کی جانب سے پیشکش مسترد کرنے کی بنیادی وجہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول سے متعلق تنازع کا حل نہ ہونا ہے۔
ایرانی حکام کا موقف ہے کہ وہ کسی بھی ایسی عارضی جنگ بندی کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہیں جس میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے معاملے کا واضح، شفاف اور مستقل حل شامل نہ ہو۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والا یہ شدید تنازع تقریباً دو ہفتوں سے جاری ہے، جس کے باعث علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی
واشنگٹن، امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے ایران جنگ سے منع کرنے کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو بڑے فوجی آپریشن کی دھمکی دے دی۔
امریکی خبر رساں ادارے ایکزیوس سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی ہے۔ وہ ایران میں بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ نئی فوجی کارروائیوں میں ’’آپریشن ایپک فیوری‘‘ کے حملوں سے زیادہ بڑے حملے کیے جاسکتے ہیں۔
نئے اور بڑے حملوں کی یہ دھمکی دیتے ہوئے ٹرمپ نے یہ بھی کہہ دیا کہ ابھی انہوں نے نئے اور بڑے حملوں کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے خلاف جنگ روکنے کے حق میں ووٹ دیا ، ایران کے خلاف فوجی آپریشن روکنے کی قرارداد پر 214 ارکان نے حق میں ووٹ دیا ، مخالفت میں 208 ووٹ آئے ، 4 ری پبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔تاہم یہ قرارداد ٹرمپ انتظامیہ کو کسی عمل کے لیے پابند نہیں کرسکتی۔
دوسری جانب امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف فوجی آپریشن روکنے کی قرارداد مسترد کر دی ، قرارداد کے حق میں 47 اور مخالفت میں 49 ووٹ آئے ۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
نیویارک، مشرقِ وسطیٰ میں مسلسل بڑھتی ہوئی شدید کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس کے بعد برطانوی برینٹ خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ تقریباً 100.69 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا، جو کہ گزشتہ دو ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔
دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی مسلسل اضافے کے بعد 91.65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ چکی ہے۔
تیل کی قیمتوں میں اس ناگہانی اضافے کی بنیادی وجہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی سپلائی چین کا متاثر ہونا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکرز کی تعداد میں شدید کمی واقع ہوئی ہے اور یہ گزشتہ دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق جمعرات کے روز آبنائے ہرمز سے صرف ایک آئل ٹینکر ہی گزر سکا۔ رپورٹ کے مطابق خام تیل لے جانے والا یہ جہاز “نیو جائنٹ” تھا، جس میں تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی خام تیل لدا ہوا تھا اور وہ آبنائے ہرمز سے گزر کر چین کی بندرگاہ ‘ریژاؤ’ کی جانب روانہ ہوا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
دنیا7 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
ہندوستان1 week agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
دنیا1 week agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
جموں و کشمیر6 days agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا7 days agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
ہندوستان6 days agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
ہندوستان1 week agoسرکار نے 62 ہزار کروڑ کی لاگت سے موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم کو منظوری دی
ہندوستان1 week agoاتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف ‘چھاتروں کی گونج’ سے جڑے: راہل
ہندوستان1 week agoامریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق
دنیا7 days agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ڈوڈا کے بھدرواہ علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک، ایس او جی کے جوان زخمی










































































































