جموں و کشمیر
حکومت ہندکے حکم ایکس نے بھارت میں8000 اکاونٹس بلاک کردیئے

غلط معلومات پھیلانے والوں کےخلاف حکومت کا کریک ڈاو ن
PIB فیکٹ چیک نے کیا غلط معلومات پھیلانے والی متعدد جعلی ویڈیوز کا پردہ فاش
سری نگر:جے کے این ایس : ایلون مسک کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹویٹر) نے کہاہے کہ اس نے بھارتی حکومت کے ایگزیکٹو آرڈر کے بعد ملک میں 8000 اکاو ¿نٹس کو بلاک کردیا ہے۔ جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق ایکس کے گلوبل گورنمنٹ افیئرز (GGA) کی ٹیم نے کہا کہ اسے بھارتی حکومت کی جانب سے ایگزیکٹو آرڈر موصول ہوئے ہیں جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت میں 8000سے زیادہ اکاو نٹس کو بلاک کیا جائے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر کمپنی نے احکامات پر عمل نہیں کیا تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور یہاں تک کہ مقامی ملازمین کو حراست میں بھی لیا جاسکتا ہے۔جی جی اے کی ایک پوسٹ میں ذکر کیا گیاکہ ان احکامات میں بین الاقوامی خبر رساں اداروں اور ممتاز ایکس صارفین سے تعلق رکھنے والے اکاو نٹس تک بھارت میں رسائی کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ جی جی اے نے کہاکہ وہ احکامات کی تعمیل کرے گی، لیکن یہ آسان نہیں ہے۔
حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے ہم بھارت میں مخصوص اکاو ¿نٹس کو روک دیں گے۔ ہم نے یہ عمل شروع کر دیا ہے،جی جی اے نے مزید کہا کہ ’یہ کوئی آسان فیصلہ نہیں ہے، تاہم پلیٹ فارم کو بھارت میں قابل رسائی رکھنا بھارتیوں کی معلومات تک رسائی کی صلاحیت کے لیے بہت ضروری ہے، جبکہ کمپنی کی جانب سے دستیاب تمام ممکنہ قانونی راستے تلاش کئے جارہے ہیں، ہم ان تمام صارفین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو ان بلاکنگ آرڈرز سے متاثر ہوئے ہیں اور عدالتوں سے مناسب ریلیف حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں‘۔جی جی اے نے کہا کہ”ہم نے متاثرہ صارفین کو اپنی پالیسیوں کے مطابق کارروائیوں کا نوٹس فراہم کیا ہے۔ تاہم متاثرہ صارفین بھارتی حکومت سے رابطہ کر سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، حکومت کے اس اقدام کا مقصد پاکستان اور پاکستانی زیرقبضہ کشمیرمیں دہشت گردوں کے کیمپوں کو تباہ کرنے کےلئے آپریشن سندور شروع کرنے کے بعد آن لائن پھیلائی جانے والی غلط معلومات پر روک لگانا ہے۔اس دوران پریس انفارمیشن بیورﺅپی آئی بی فیکٹ چیک نے سرحد پار کشیدگی کے درمیان غلط معلومات پھیلانے والی متعدد جعلی ویڈیوز کا پردہ فاش کیا۔ پریس انفارمیشن بیورو نے جمعہ کو کہا کہ کچھ سوشل میڈیا ہینڈلز، خاص طور پر پاکستان سے، بشمول اس کے مرکزی دھارے کے ذرائع ابلاغ کے حصوں کے ذریعے، ہندوستانی آبادی میں خوف و ہراس اور الجھن پیدا کرنے کے ارادے سے مربوط غلط معلومات کی ایک لہر شروع کی گئی ہے۔9 مئی 2025کو صبح ساڑھے6بجے تک جاری ہونے والی بریفنگ میں، پی آئی بی نے بتایا کہ اس کا فیکٹ چیک یونٹ حالیہ ہفتوں میں اس طرح کی نفسیاتی جنگ کا مسلسل مقابلہ کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی کئی گمراہ کن پوسٹس کو اٹھایا گیا ہے۔ پی آئی بی نے اس بات پر زور دیا کہ کل 7 ویڈیوز کی تصدیق کی گئی اور رات 10 بجے کے درمیان ڈیبنک کیا گیا یہ ویڈیوز گمراہ کن، غیر متعلقہ، یا مکمل طور پر جعلی پائے گئے۔
جموں و کشمیر
جموں میں زمینی تنازع پر ایک شخص کا قتل، دو ملزم گرفتار
جموں، جموں شہر کے مضافاتی علاقے میران صاحب میں زمین کے تنازع پر مبینہ طور پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس نے اس معاملے میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت میران صاحب کے گئیاں گاؤں کے ستیندر کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ جمعہ کی شام زمین کے تنازع کے بعد دو بھائیوں نے مبینہ طور پر تیز دھار ہتھیاروں سے ان پر حملہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ شدید زخمی حالت میں ستیندر کمار کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم علاج کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق رات بھر جاری چھاپہ مہم کے دوران دونوں ملزمان، اجے اور وجے، کو گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں گئیاں گاؤں کے درشن کمار کے بیٹے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر
سری نگر ہوائی اڈے نے ہفتے میں دو دن پروازیں بند رکھنے کا منصوبہ واپس لیا
سری نگر، سری نگر ہوائی اڈے نے ہر پیر اور منگل کو مسافر پروازوں کو معطل رکھنے کا اپنا مجوزہ منصوبہ واپس لے لیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس سال ایئرفیلڈ کو پوری طرح بند نہیں رکھا جائے گا۔
جولائی سے شروع ہونے والے ہفتوں کے لیے کشمیر کے واحد سویلین ہوائی اڈے کو بند کرنے کے اس معلوماتی منصوبے سے وادی میں کافی تشویش پیدا ہو گئی تھی۔
سری نگر ائیرپورٹ نے ‘ایکس’ پر ہفتے کے روز جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ فلائٹ آپریشن تمام دنوں میں جاری رہے گا۔
یومیہ پروازوں کا وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا، جبکہ رات کے وقت رن وے کی دیکھ بھال اور مرمت (مینٹیننس) کا کام اکتوبر 2026 تک جاری رہے گا۔ ایئر لائنز موجودہ آپریشنل اوقات کے حساب سے اپنے طے شدہ شیڈول میں تبدیلیاں کرتی رہیں گی۔
ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے کہا، “پیر اور منگل کو پورے رن وے کو بند کرنے کے بارے میں پہلے جو نوٹام (نوٹس ٹو ایئرمین) جاری کیا گیا تھا، اسے اب واپس لیا جا رہا ہے۔” اس کے ساتھ ہی مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے اپنی پرواز کی صورتحال (اسٹیٹس) چیک کرتے رہیں اور کسی بھی اپڈیٹ کے لیے صرف سرکاری اور مستند ذرائع پر ہی بھروسہ کریں۔
یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی ہے جب ائیرپورٹ حکام نے جولائی سے ستمبر تک ہفتے میں دو دن رن وے بند رکھنے کی تجویز دی تھی۔ اس تجویز سے کشمیر میں تشویش اس لیے زیادہ تھی کیونکہ یہ وقت سیاحوں کی آمد کے عروج (پیک سیزن) اور سالانہ امرناتھ یاترا کے وقت کے ساتھ میل کھاتا ہے۔
یو این آئی۔ م س
جموں و کشمیر
امرناتھ یاترا: 4812 زائرین کا تیسرا جتھہ جموں سے روانہ
جموں، ۔ جموں و کشمیر میں جموں یاتری نیواس بیس کیمپ سے شری امرناتھ یاترا کے لیے 4812 زائرین کا تیسرا جتھہ ہفتہ کو ‘بم بم بھولے’ کے جے کاروں کے درمیان پوتر گپھا مندر کے لیے روانہ ہوا۔
حکام کے مطابق، 2041 زائرین بالٹال کے لیے روانہ ہوئے، جبکہ 2771 زائرین بسوں اور نجی گاڑیوں کے قافلے میں پہلگام راستے سے یاترا کرنے کے لیے نکلے۔ یاترا کا قافلہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان روانہ ہوا۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو بیس کیمپ سے زائرین کے پہلے جتھے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ اس دوران جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کو شری امرناتھ یاترا کے زائرین کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سالانہ یاترا کے لیے پہلے سے رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، کیونکہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق اس راستے پر روزانہ جانے والے زائرین کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان5 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا5 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان1 week agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا2 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
جموں و کشمیر1 week agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
دنیا4 days agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صرف ایران ہٹائے گا، فرانس کا مؤقف مسترد
ہندوستان5 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
دنیا1 week agoوینزویلا میں تباہ کن زلزلوں کے بعد اموات کی تعداد 920 سے تجاوز کرگئی
ہندوستان1 week agoپاسپورٹ فیس میں اضافے پر کانگریس کی مرکز پر تنقید ، سرجیوالا نےکہا ’مہنگائی کی نئی قسط‘































































































