تازہ ترین
شاہین باغ میں انوکھے طریقے سے عالمی یوم خواتین منایا گیا

شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ سمیت پورے ملک کے شاہین باغ کی خاتون مظاہرین نے عالمی یوم خواتین جوش و خروش سے منایا اوراس موقع پر ملک کے حکمرانوں سے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کو واپس لینے کا مطالبہ کیا کیوںکہ اس کی زد میں سب سے زیادہ خواتین ہی آئیں گی۔
شاہین باغ میں خاتون مظاہرین نے اس موقع پر مختلف اسٹالز لگائے جس میں کھانے کی چیزوں سمیت دوپٹے، اسکارف، رومال اور دیگر کپڑے تھے۔ رومال پر ‘میں شاہین باغ ہوں’ لکھا تھا۔
اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں خواتین موجود تھیں۔ لگائے گئے اسٹالز پر اشیاء کی فروخت سے جو آمدنی ہوگی اس سے دہلی کے فسادزدگان کی مدد کی جائے گی۔ خواتین سمیت مردوں اور بچوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پچاس روپے کی چیزوں کو دو سو روپے میں خریدا تاکہ زیادہ زیادہ پیسے فسادزدگان کے لئے اکٹھے ہوسکیں۔
اس سے قبل شاہین باغ خاتون مظاہرین دہلی کے فسادزدگان کے لیے یہاں سے کئی ٹرک اشیاء خوردنی بھیج چکی ہیں۔اسٹال میں بریانی، دہی بڑے، حلیم سمیت کھانے پینے کی دیگر چیزیں تھیں اور کپڑے کے لیے بہت سارے اسٹالز لگے تھے۔ جس میں ترنگا، رومال، اسکارف سمیت دیگر چیزیں تھیں۔شاہین باغ خواتین کا جوش و خروش کے دیکھنے کے لائق تھا۔کیا بچے، کیا بوڑھے، کیا بچیاں، کیا لڑکیاں سب میں عالمی یوم خواتین کے تئیں جوش و خروش تھا۔
لیکن اسی کے ساتھ انہیں یہ افسوس بھی تھا احتجاج کرتے ہوئے اتنے دن ہوگئے لیکن خواتین کا حال جاننے کے لیے حکمراں طبقہ کا کوئی نمائندہ نہیں آیا۔ان لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومت یہ سمجھ رہی ہے کہ یہ مسلمانوں یا مسلم خواتین کا احتجاج ہے جب کہ شروع سے ہی شاہین باغ خواتین مظاہرہ میں ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی کی شمولیت رہی ہے اور پورے ملک سے تمام مذاہب کے لوگ اس مظاہرے کے ساتھ یکجہتی اور اس کی حمایت کرنے کے لیے یہاں آتے رہے ہیں۔
خاتون مظاہرین کو کہیں نہ کہیں یہ احساس ہے کہ شاید حکومت اس لیے ہمیں نظر انداز کر رہی ہے کیوں کہ ہم مسلمان ہیں۔ جو لوگ اس مظاہرہ کو مسلمانوں کا یا مسلم خواتین کا سمجھ رہے ہیں انہیں آسام کی صورت حال کاجائزہ لے لینا چاہئے۔کیوں کہ این آر سی کی حتمی فہرست سے جو 19لاکھ لوگ باہر رہ گئے ہیں ان میں سے 70 فیصد خواتین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے نام پر عام طور پر جائدادیں نہیں ہوتیں۔ اس کی وجہ سے خواتین کے نام سے دستاویزات بھی نہیں ہوتے۔ جائداد کے کاغذات اہم دستاویزات ہوتے ہیں۔ اس لئے پورے ملک میں این آر سی سے سب سے زیادہ خواتین ہی متاثر ہوں گی۔ ان میں ہندو بھی ہوں گی، مسلمان بھی ہوں گی، سکھ بھی ہوں گی اور عیسائی بھی۔
خاتون مظاہرین نے کہا کہ اس عالمی یوم خواتین کی کیا اہمیت ہے جب خواتین کی بات ہی نہیں سنی جارہی ہے۔ آج خواتین ہر سطح پر پریشان ہیں، جہاں انہیں تحفظ کا مسئلہ درپیش ہے وہیں امتیازی سلوک اور دیگر بدسلوکی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں اس موقع پر امید تھی کہ شاید وزیر اعظم کا دل پسیج جائے اور خواتین کے اس دن کے موقع پر ہمارے درد اورپریشانیو ں کو سمجھیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں شاہین باغ خاتون مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جارہی ہے لیکن ہمارے حکمرانوں کو ہم سے پریشانی ہے اورانہوں نے الزام لگایا کہ اس لئے وہ ہمیں بدنام کرنے کے لئے طرح طرح کے ہتھکنڈے اپناتے ہیں۔دریں اثناء عالمی یوم خواتین کے موقع پر دنیا کے کئی حصوں میں شاہین باغ خاتو ن مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اور ان کی ہمت اور حوصلہ کو سلام کیاگیا۔
لندن میں بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ساؤتھ ایشیا سالیڈرٹی فورم کی امرت ولسن نے شمال مشرقی دہلی کے فساکی مذمت کرتے ہوئے شاہین باغ خاتون مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجتی کیا گیا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے شاہین باغ اور ہندوستان کے دوسرے شاہین باغ کا ذکر کیا اور ‘لانگ لائیو شاہین’ کا نعرہ بھی لگایا۔ اسی کے ساتھ موجود ہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ سیکڑوں خواتین تھیں۔(ای ٹی وی)
دنیا
بمپور گیریژن پر امریکی حملہ، 7 ایرانی فوجی شہید، ایران کا سخت جواب دینے کا انتباہ
تہران، ایرانی فوج نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی ایرانشہر میں واقع بمپور گیریژن پر امریکی حملے میں 388 ویں بریگیڈ کے 7 اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فوج نے حملے کو بزدلانہ جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مناسب وقت پر فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ فوج کے بیان کے مطابق امریکی افواج نے 13 میزائل داغے، جنہوں نے فوجی بیرکس کے مختلف حصوں کو نشانہ بنایا، حملوں میں مہمان خانہ، گارڈ پوسٹس اور رہائشی سہولتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ غیر فعال دفاعی اقدامات (Passive Defence Measures) کی بدولت جانی نقصان کو محدود رکھا گیا، جبکہ حملوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ جانی نقصان پہنچانا تھا۔
دوسری جانب ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران جنوبی ایران پر امریکی حملوں میں 30 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت سوگوار خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتی ہے اور جاں بحق افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
فاطمہ مہاجرانی نے یہ بھی کہا کہ حکومت پوری قوت کے ساتھ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، جنوبی ایران اس سر زمین کا دھڑکتا ہوا دل ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی ناکہ بندی سے قبل ایران سے وابستہ 9 جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کی
تہران، امریکی ناکہ بندی سے قبل ایران سے وابستہ متعدد جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کو کر لیا۔
شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق 11 میں سے 9 جہازوں نے ایرانی روٹ استعمال کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کو پار کیا۔
ڈیٹا کے مطابق آبنائے ہرمز عبور کرنے والے جہازوں میں 2 ملین بیرل خام تیل لے جانے والا ایک ٹینکر، ریفائنڈ پراڈکٹ سے لدا ایک جہاز جبکہ لیکویفائڈ پیٹرولیم گیس لے جانے والے دو ٹینکرز بھی شامل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی فوجی اڈے پر حملہ کرکے امریکیوں کو یرغمال بنایا جائے: منوچہر متقی
تہران، ایران کے سابق وزیرِ خارجہ اور موجودہ رکنِ پارلیمنٹ منوچہر متقی نے امریکی فوجی اڈے پر زمینی حملے اور امریکیوں کو یرغمال بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق منوچہر متقی نے خطے میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے پر زمینی حملہ کرنے اور 100 امریکی شہریوں کو یرغمال بنا کر ایران لانے کی تجویز پیش کی ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات متعدد علاقائی اور سیکیورٹی معاملات پر تناؤ کا شکار ہیں۔
دریں اثناء امریکہ کی جانب سے مسلط جنگ کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں 180 اراکین نے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت ختم کی جائے اور نیا راستہ اختیار کیا جائے۔ اجلاس میں آبنائے ہرمز کی اسٹریٹیجک مینجمنٹ سے متعلق بل بھی پیش کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
دنیا1 week agoایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
دنیا1 week agoامریکہ کا ایران پر حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
دنیا1 week agoایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دنیا1 week agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
دنیا5 days agoشہید خامنہ ای کی آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا
دنیا6 days agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ہندوستان1 week agoیو جی سی- نیٹ پیپر لیک پر گرمائی سیاست، راہل گاندھی نے بنایا مرکزکو نشانہ
ہندوستان5 days agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز
ہندوستان5 days agoاتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس
جموں و کشمیر1 week agoڈوڈا کے تھاتھری قصبے میں بادل پھٹنے سے گھروں اور گاڑیوں کو نقصان
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایک بار پھر جنگ میں ایران کو شکست دینے اور امریکی فوج کے طاقتور ترین ہونے کا دعویٰ










































































































