تازہ ترین
شاہ فیصل نے کشمیر میں بے تحاشہ قتل عام کی وجہ سے بیوروکریسی کو کیا خیرباد ، میرواعظ عمر نے کیا خیر مقدم

خبراردو:
سال2009میں ملکی سطح کے اعلیٰ ترین سیول سروسزامتحان ’آئی اے ایس‘میں پورے بھارت میں امتیازی پوزیشن(نمبروَن) پررہ کرقابلیت وذہانت کے معاملے میں کشمیرکانام روشن کرنے والے نوجوان بیوروکریٹ ڈاکٹر شاہ فیصل نے محض 8سال بعدہی بیوروکریسی کوخیرباد کہہ دیا۔انہوں نے اس غیرمعمولی اقدام کی خودتصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ وہ کشمیرمیں بے تحاشہ قتل عام کیخلاف احتجاجاًمستعفی ہوئے ہیں ۔ڈاکٹرشاہ فیصل نے مرکزی سرکارکی کشمیرپالیسی کواخلاص سے عاری قراردیتے ہوئے کہاکہ نئی دہلی نے کبھی کشمیریوں تک پہنچنے کی کوئی مخلصانہ کوشش نہیں کی ۔ریکارڈسازنوجوان آئی اے ایس آفیسرکے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیارکئے جانے کی قیاس آرائیوں کے بیچ سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہاکہ ڈاکٹرشاہ فیصل کااستعفیٰ،بیوروکریسی کونقصان اورسیاست کوفائدہ ہے۔
گزشتہ کئی مہینوں سے چلی آرہی قیاس آرائیوں کے عین مطابق کشمیرکے نوجوان تاریخ ساز آئی اے ایس آفیسر35سالہ ڈاکٹرشاہ فیصل نے بالآخر بیوروکریسی کوخیربادکہہ دیا۔سال2009کے آئی اے ایس امتحان میں پورے بھارت میں اول نمبرپررہ کرایک تاریخ رقم کرنے والے ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرشاہ فیصل نے سماجی رابطہ گاہ ’فیس بُک ‘پرلکھاکہ بھارت میں رہنے والے20کروڑمسلمانوں کی زندگیوں کوہندؤبنیادپرست گروپوں نے اجیرن بناکررکھدیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اب بھارت میں مسلمانوں کودوسرے درجے کاشہری ماناجاتاہے ۔ڈاکٹرشاہ فیصل کافیس بُک پرمزیدکہناتھاکہ بھارت میں بڑھتے عدم برداشت اورنفرت انگیزی کے بعدجموں وکشمیرکوحاصل خصوصی آئینی پوزیشن پربھی حملے جاری ہیں جبکہ کشمیرمیں قتل عام کابازارگرم ہے ۔
ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہاکہ مرکزی سرکارکے پاس کشمیرکے حوالے سے کوئی سیاسی پالیسی نہیں ہے ،ماسوائے یہاں قتل عام کاسلسلہ جاری رکھاجائے ۔انہوں نے کہاکہ میں کشمیرمیں جاری بے تحاشہ قتل عام کیخلاف احتجاجاًبیوروکریسی کوخیربادکہنے پرمجبورہوگیا۔شاہ فیصل نے مزیدلکھاکہ مرکزی سرکارکی کشمیرپالیسی میں اخلاص نہیں۔ڈاکٹرشاہ فیصل نے لکھا’میں نے انڈین ایڈمنسٹریٹوسروس سے استعفیٰ دینے کافیصلہ کافی وقت پہلے لیاتھا،اوراب میرااستعفیٰ منظورہوگیاہے‘۔محض 8سال بعدبیوروکریسی کوخیربادکہنے والے نوجوان کشمیری آئی اے ایس آفیسرنے مرکزی سرکارپرمختلف مرکزی اداروں کوغلط طورپراستعمال کرنے کاالزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ آربی آئی ،این آئی اے اورسی بی آئی جیسے اداروں کی آئینی خودمختاری کوقائم رہنے دیاجائے ۔
انہوں نے اس اُمیدکااظہارکیاکہ بھارت میں حق گوئی کرنے والی آوازیں خاموش نہیں رہیں گی بلکہ وہ غلط کے خلاف بولتی رہیں گی۔ڈاکٹرشاہ فیصل نے آئی اے ایس افسربننے تک کے سفرمیں ساتھ دینے پراپنے اہل خانہ ،دوستوں اورخیرخواہوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اب اُنکی اولین ترجیحات میں یہ بات ہوگی کہ میں کشمیری نوجوانوں کی سیول سروسزکے امتحانات میں شامل ہونے کیلئے رہنمائی کرؤں تاکہ وہ اپنے خوابوں کوشرمندہ تعبیرکرسکیں ۔ڈاکٹرشاہ فیصل نے نیشنل کانفرنس میں شامل ہوکرآنے والے پارلیمانی انتخابات میں این سی کی ٹکٹ پربارہمولہ لوک سبھانشست سے الیکشن لڑنے کی افواہوں کے بیچ کہا’میں جمعہ کے روزایک پریس کانفرنس میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کاخلاصہ کرؤنگا‘۔
اس دوران معلوم ہواکہ ڈاکٹرشاہ فیصل 2جنوری کوبیرون ملک سے سری نگرپہنچے،اوریہاں پہنچنے کے بعدانہوں نے رضاکارانہ طورپر بیوروکریسی چھوڑنے کافیصلہ لیا،جسکے بعدموصوف نے دوروزقبل اپنااستعفیٰ مرکزی سرکارکے محکمہ برائے پرسنل وٹریننگس کوروانہ کیا،اورگزشتہ روزہی اُن کااستعفیٰ منظورکیاگیا۔
Welcome the stand to resign by @ShahFaesal to protest unabated killing of Kashmiris by GOI. Hope his outrage over killings and his sentiment that #KashmiriLivesMatter guide his choice of politics…
— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) January 9, 2019
ادھر میر واعظ عمر فاروق نے شاہ فیصل کی طر ف سے کشمیر میں رہے قتل عام کی وجہ سے استعفیٰ دینے پر ان کا ایک ٹوئٹ کے ذریعے خیر مقدم کیا ہے اور لکھا ہے کہ ” امید ہے کہ ان کی ہلاکتوں پر مذمت انہیں انکے پسند کی سیاست کا راستہ چننے میں راہنمائی کرے گی “.
ادھرسابق وزیراعلیٰ اورنیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمرعبداللہ نے ڈاکٹرشاہ فیصل کے بیوروکریسی کوخیرباد کہہ دینے پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرشاہ فیصل کااستعفیٰ،بیوروکریسی کونقصان اورسیاست کوفائدہ ہے۔
The bureaucracy’s loss is politics’ gain. Welcome to the fold @shahfaesal. https://t.co/955C4m5T6V
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) January 9, 2019
Actually I welcomed him to the fold of politicians. His future political plans are his to announce. https://t.co/y5FkD8ZTWE
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) January 9, 2019
عمرعبداللہ نے ایک سماجی رابطہ گاہ ٹویٹرپرلکھے ایک ٹویٹ میں مزیدکہاکہ میں ذاتی طورڈاکٹرشاہ فیصل کامیدان سیاست میں خیرمقدم کرتاہوں تاہم عمرعبداللہ نے لکھاکہ ڈاکٹرشاہ فیصل اپنے مستقبل کے سیاسی پروگراموں کاخودہی اعلان کریں گے ۔
دنیا
ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا
تہران، ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا امکان نہیں، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور باب المندب سمیت دیگر تمام محاذ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام اور انقلاب کے راستے میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں اور ہم کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ طاقت کے ساتھ اپنا راستہ جاری رکھیں گے یا شہید ہو جائیں گے۔ طاقت سے آگے بڑھیں یا شہادت ملے، دونوں صورتوں میں کامیابی ہماری ہی ہے۔ مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ میری جان ہمارے شہید رہبر کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔ ہم میدان میں ایماندار رہیں گے تو اللہ ہماری ضرور مدد کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کا حکم
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ پر بمباری کا حکم دے دیا، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں میں شہریوں کو جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 7 دیہات کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ہومین الفوقا، بنافول، عرب سالم، رومین، عازہ، ارکی اور جباع شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کےترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ ان دیہات کے مکین فوری طور پر کم از کم 1,000 میٹر دور منتقل ہوجائیں کیونکہ اسرائیل ان علاقوں میں حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ کو خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اللّٰہ نےاسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھے تو جوابا ٹاؤن ضاحیہ پر حملے کریں گے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ حکم ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر کشیدگی اور جھڑپوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے مقامی آبادی اور انسانی امدادی سرگرمیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
دوسری جانب حزب اللّہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 25 ہوگئی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے رابطے کیے، امریکا نے پہلے حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل پر حملے روکنے، جواب میں اسرائیل کے بیروت میں حملے روکنے کی تجویز دی ہے۔ جرمنی، برطانیہ، مصر اور قطر نے اسرائیل سے حملے روکنے، لبنانی علاقوں سے مکمل انخلا کا مطالبہ کردیا، فرانس نے اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز میں بڑا اقدام
تہران، ایران نے عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز سے متعلق بڑا اقدام اٹھایا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ صرف ایران اور عمان وہ 2 ملک ہیں، جنہیں آبنائے ہُرمُز پر خود مختاری کے استعمال کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے آبی گزرگاہ میں ٹریفک اور نیویگیشن کے کنٹرول کا نیا ضابطہ عمل نافذ کیا ہے اور یہ انتظامات عمان کو اعتماد میں لے کر کیے گئے ہیں۔
کاظم غریب آبادی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے عمان پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں کی پروا نہ کرے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر عمان نے آبنائے ہُرمُز پر دوسرے ملکوں کی طرح برتاو نہ کیا تو وہ اسے تباہ کردیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا1 week agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
ہندوستان1 week agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
دنیا2 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا6 days agoجس طرح بھی ممکن ہو آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے، امریکی وزیر خارجہ
دنیا3 days agoامریکہ اسرائیل کے تمام جرائم میں شریک ہے: ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ
































































































