تازہ ترین
40روزپرمحیط چلے کلان کے20دن مکمل،صبح وشام گھروں سے نکلنامشکل،وادی بھرمیں بیشترچھوٹی بڑی آبگاہیں منجمد

خبراردو:
وادی کشمیر میں بھاری برف باری کے بعد سردی کی شدت تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے رہنے کی وجہ سے سڑکوں پر کہرا لگا رہتا ہے جس کے نتیجے میں صبح کے وقت گاڑیوں کو چلنے پھرنے میں گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں سردی کی شدت منگلاوربدھ کی درمیانی رات بھی برابر جاری رہی اور اگلے 24گھنٹوں کے دوران سردی کی شدت میں کمی کی کوئی توقع نہیں ہے تاہم موسمیاتی ماہرین نے یہ امکان ظاہرکیاکہ 11جنوری بروزجمعتہ المبارک سے پیرپنچال کے آرپارمیدانی اوربالائی علاقوں میں درمیانہ درجے کی برف باری اوربارشوں کاسلسلہ شروع ہوسکتاہے جوکم سے کم48گھنٹوں تک جاری رہے گا۔اس دوران برف پوش پہاڑوں سے اُٹھ رہی سرد ترین لہروں کے باعث وادی کی تمام چھوٹی بڑی آبگاہیں منجمد پائی گئیں اور گھروں کے اندر وباہر نصب نل بھی جم گئے ہیں۔

اہل وادی کیلئے چلے کلان کے ایام سخت تکلیف دہ ثابت ہورہے ہیں کیونکہ دن اوررات شدیدسردی رہتی ہے ۔حالیہ برف باری کے بعدصبح اورشام کے وقت لوگوں کاگھروں سے باہرآنایارہنامشکل تر بن گیاہے کیونکہ برفانی پہاڑوں سے اُٹھنے والی سردترین اوریخ بستہ ہوائیں انتہائی تکلیف دہ ثابت ہورہی ہیں ۔صبح اورشام کے وقت شدیدسردی رہنے کی وجہ سے سری نگرشہرسمیت وادی بھرمیں عام اورکاروباری طبقہ کیلئے اوقات کارکم ہوگئے ہیں کیونکہ صبح 11بجے سے شام 6بجے تک مزدورکوئی کام کرپاتے ہیں اوردکانداراپنی دکانات پرکوئی کاروبارکرپارہے ہیں ۔
درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے رہنے کی وجہ سے سڑکوں اورگلی کوچوں پر کہرہ لگا رہتا ہے جس کے نتیجے میں صبح کے وقت گاڑیوں اورپیدل چلنے والے لوگوں کو چلنے پھرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سری نگرشہراوروادی کے سبھی ضلعی اورتحاصیل صدرمقامات سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق برف پگلنے کے بعدسڑکوں ،بازاروں ،فٹ پاتھوں اورگلی کوچوں وچواراہوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے راہگیروں کوعبورومرورمیں دشواریوں کاسامناکرناپڑرہاہے جبکہ جگہ جگہ جمی برف اورپانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی آواجاہی میں بھی رکاوٹیں درپیش آرہی ہیں ۔لالچوک سیول لائنزکے سبھی بازاروں ،شہرخاص اوردیگرعلاقوں میں جگہ جگہ سڑکیں اورگلی کوچے زیرآب ہیں جبکہ برف پگلنے کے بعدکیچڑبھی پیدل چلنے والوں کوسخت مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ۔

اس دوران سری نگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے مطا بق ریاست کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں سومواراورمنگل وارکی درمیانی رات کاکم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سیلشیس ریکارڑ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی 5.0 ڈگری سیلشیس اور منفی10 ڈگری سیلشیس ریکارڑ کیا گیاجبکہ قاضی گنڈمیں منفی 2.6،ککرناگ میں منفی 1.4اورشمالی کشمیرمیں کپوارہ کے مقام پررات کاکم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0ڈگری سیلشیس درج کیاگیا۔ لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جبکہ کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی15.6 ڈگری سیلشیس ریکارڑ کیا گیا۔

اُدھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق11 جنوری بروزجمعتہ المبارک سے وادی اورریاست کے دیگردونوں خطوں جموں اورلداخ میں مزید درمیانی درجے کی بارشوں اورہلکی تادرمیانہ درجے کی برف باری ہونے کاامکان ہے۔دریں اثنا ء سری نگرجموں شاہراہ منگل کے روزبھی یک طرفہ ٹریفک کیلئے کھلی رہی لیکن مغل روڑ سمیت وادی میں بیشترسڑک رابطے بندپڑے ہیں ۔اُدھرکشمیروادی ،خطہ چناب اوروادی پیرپنچال میں درجنوں دیہات اوردوراُفتادہ علاقے ابھی بجلی سپلائی سے محروم ہیں جبکہ ایسے کئی علاقوں میں روزمرہ لازمی غذائی اجناس اورطبی سہولیات کی عدم دستیابی کامسئلہ بھی پیداہورہاہے ۔
دنیا
ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا
تہران، ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا امکان نہیں، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور باب المندب سمیت دیگر تمام محاذ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام اور انقلاب کے راستے میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں اور ہم کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ طاقت کے ساتھ اپنا راستہ جاری رکھیں گے یا شہید ہو جائیں گے۔ طاقت سے آگے بڑھیں یا شہادت ملے، دونوں صورتوں میں کامیابی ہماری ہی ہے۔ مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ میری جان ہمارے شہید رہبر کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔ ہم میدان میں ایماندار رہیں گے تو اللہ ہماری ضرور مدد کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کا حکم
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ پر بمباری کا حکم دے دیا، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں میں شہریوں کو جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 7 دیہات کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ہومین الفوقا، بنافول، عرب سالم، رومین، عازہ، ارکی اور جباع شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کےترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ ان دیہات کے مکین فوری طور پر کم از کم 1,000 میٹر دور منتقل ہوجائیں کیونکہ اسرائیل ان علاقوں میں حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ کو خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اللّٰہ نےاسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھے تو جوابا ٹاؤن ضاحیہ پر حملے کریں گے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ حکم ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر کشیدگی اور جھڑپوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے مقامی آبادی اور انسانی امدادی سرگرمیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
دوسری جانب حزب اللّہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 25 ہوگئی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے رابطے کیے، امریکا نے پہلے حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل پر حملے روکنے، جواب میں اسرائیل کے بیروت میں حملے روکنے کی تجویز دی ہے۔ جرمنی، برطانیہ، مصر اور قطر نے اسرائیل سے حملے روکنے، لبنانی علاقوں سے مکمل انخلا کا مطالبہ کردیا، فرانس نے اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز میں بڑا اقدام
تہران، ایران نے عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز سے متعلق بڑا اقدام اٹھایا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ صرف ایران اور عمان وہ 2 ملک ہیں، جنہیں آبنائے ہُرمُز پر خود مختاری کے استعمال کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے آبی گزرگاہ میں ٹریفک اور نیویگیشن کے کنٹرول کا نیا ضابطہ عمل نافذ کیا ہے اور یہ انتظامات عمان کو اعتماد میں لے کر کیے گئے ہیں۔
کاظم غریب آبادی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے عمان پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں کی پروا نہ کرے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر عمان نے آبنائے ہُرمُز پر دوسرے ملکوں کی طرح برتاو نہ کیا تو وہ اسے تباہ کردیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا1 week agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
ہندوستان1 week agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
دنیا2 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا6 days agoجس طرح بھی ممکن ہو آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے، امریکی وزیر خارجہ
دنیا3 days agoامریکہ اسرائیل کے تمام جرائم میں شریک ہے: ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ
































































































