دنیا
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 39 فلسطینی شہید، یرغمالیوں کی واپسی جنگ کا سب سے اہم مقصد نہیں: صہیونی وزیر

غزہ، اسرائیلی فوج نے تازہ فضائی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 39 فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد 18 ماہ سے جاری جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 51 ہزار 240 ہوگئی ہے۔
وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 62 دیگر افراد کو ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا، جس کے بعد زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 931 ہوگئی ہے۔
غزہ سول ڈیفنس اور فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے 14 فلسطینی ایمرجنسی ورکرز اور اقوام متحدہ کے ملازم کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ ماہ ہونے والے وحشیانہ قتل کی اسرائیلی تحقیقات کو مسترد کردیا ہے۔
اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ بیزل سموٹریچ نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی واپسی جنگ کا سب سے اہم مقصد نہیں ہے۔
دائیں بازو کے گیلی اسرائیل ریڈیو اسٹیشن کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں غزہ کے مسئلے کو مستقل طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے قیدیوں کی واپسی کے لیے معاہدے کے مطالبے کو مسترد کر دیا تھا۔
اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کان کی جانب سے شائع ہونے والے تازہ ترین سروے کے مطابق تقریباً 56 فیصد اسرائیلی عوام غزہ میں جنگ کے خاتمے اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے حماس کے زیر حراست تمام قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔
سروے کے مطابق 22 فیصد اسرائیلی عوام اس طرح کے معاہدے کے مخالف ہیں۔
کنٹر انسٹیٹیوٹ کے سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کو پارلیمان میں نشستیں مل رہی ہیں، جب کہ یائر لاپیڈ کی حزب اختلاف یش عتید کی حمایت کمزور ہوئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
حوثیوں کا 2 سعودی آئل ٹینکروں پر حملہ، سعودی عرب کی تصدیق
قاہرہ/ریاض، یمن کے حوثی گروپ نے جمعرات کو دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک فوجی کارروائی میں سعودی عرب کے 2 آئل ٹینکروں پر حملہ کیا ہے۔
روئٹرز کے مطابق سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ بحیرۂ احمر میں سفر کے دوران حملے کے بعد ان کے دو میں سے ایک ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔
سعودی پریس ایجنسی نے جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ایک سرکاری ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکر اینسیلیا کے اگلے حصے میں آگ لگ گئی، تاہم جہاز کے تمام عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔
سعودی عرب کے ٹینکر کو ساحل الشفیق سے تقریباً 70 ناٹیکل میل دور نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشن کے مطابق ایک ٹینکر کے کپتان نے بتایا کہ جہاز کو میزائل لگنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، عملہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
یو کے ایم ٹی او کے مطابق حملے میں ابھی کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ سعودی حکام نے اس حملے کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ترجمان حوثی باغی کے مطابق اینسیلیا اور لیلیٰ نامی 2 آئل ٹینکروں کو ممنوعہ بحری راستے سے گزرنے پر نشانہ بنایا گیا ہے، جہازوں نے بحیرۂ احمر میں حوثی گروپ کی جانب سے عائد کردہ بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔ حوثیوں کا کہنا تھا کہ حملوں میں بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے علاوہ ڈرون بھی استعمال کیے گئے۔
ایک سمندری سیکیورٹی ذریعے کے مطابق اینسیلیا نے وی ایچ ایف ریڈیو کے ذریعے ہنگامی پیغام بھیجا تھا کہ بحیرۂ احمر میں سعودی عرب کے شہر جازان کی بیرونی بندرگاہی حدود کے قریب اسے ایک میزائل نے نشانہ بنایا، جس کے باعث جہاز میں آگ لگ گئی۔ برطانوی ادارے وین گارڈ نے کہا کہ حوثیوں نے مبینہ طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
حوثیوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کی کارروائی کے نتیجے میں تقریباً 10 جہازوں کو اپنا سفر روک کر واپس لوٹنا پڑا۔
جہازوں کی نقل و حرکت کے اعداد و شمار کے مطابق، بدھ کے روز بحیرۂ احمر میں 5 آئل ٹینکروں نے اپنا راستہ تبدیل کیا، جن میں سے دو نے حوثیوں کی جانب سے جہازوں کو سعودی بندرگاہوں سے دور رہنے کی وارننگ کے بعد نہرِ سویز کو اپنی نئی منزل ظاہر کیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران پر امریکی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
نیویارک، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اور نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
امریکی افواج کی جانب سے ایران پر نئے حملوں اور بحیرۂ احمر میں یمن کے حوثیوں کی جانب سے آئل ٹینکروں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک بار پھر پروان چڑھنے لگی ہیں۔
تازی ترین کاروباری سیشن میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.97 فیصد (تقریباً 1.93 ڈالر) اضافے کے بعد 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جو کہ 8 جون کے بعد اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
گزشتہ روز بھی برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا تھا اور یہ 94.07 ڈالر پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی 1.46 فیصد (تقریباً 1.44 ڈالر) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 88.09 سے 88.27 ڈالر فی بیرل کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے۔ بدھ کے روز بھی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں تقریباً 3 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سپلائی کی ممکنہ معطلی کے خدشات کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کا یہ مسلسل اضافہ معاشی ماہرین کے لیے تشویش کا باعث بن رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آنکھ کے بدلے آنکھ، کان کے بدلے کان: عباس عراقچی
تہران، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ردعمل میں کہا ہے کہ ہمارادفاعی نظریہ واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ، کان کے بدلے کان۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک بار پھر پلوں اور بجلی گھروں پر بمباری کی دھمکی دی ہے، انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ پوسٹ میں کہا ”آج کے بعد اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے آلے یا ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکا تہران کے دارالحکومت میں یا اس کے قریب واقع پلوں یا بجلی گھروں میں سے ایک کو بمباری کرکے تباہ کر دے گا۔”
اس بیان کے رد عمل میں وزیر خارجہ ایران عباس عراقچی نے کہا اگر ایران کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جارحیت میں شریک یا معاونت فراہم کرنے والے تمام فریق جائز اہداف تصور ہوں گے۔
ادھر خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر نے بھی امریکہ کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا گیا تو علاقائی تیل کی برآمدات روک دیں گے، تیل، گیس، بجلی و دیگر اقتصادی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا، اور ایسی کوئی کارروائی پورے خطے اور خطے سے بھی باہر تنازع کو بڑھا دے گی۔
یو این آئی۔ ع ا
دنیا6 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
دنیا6 days agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
ہندوستان1 week agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
دنیا1 week agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
دنیا6 days agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
دنیا6 days agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
ہندوستان5 days agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
ہندوستان1 week agoاتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف ‘چھاتروں کی گونج’ سے جڑے: راہل
جموں و کشمیر5 days agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا6 days agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ
ہندوستان6 days agoامریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق









































































































