تازہ ترین
لاک ڈاؤن میں نرمی ،اور ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی، غریب غربات لوگ مہنگے سفر کے باعث گھر سے باہر نکلنے سے قاصر

عام لوگوں کے ساتھ ساتھ طلباء و مریض کو تکلیف دہ مشکلات کا سامنا،انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل
سرینگر: ملک کے باقی ریاستوں کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود غریب غربات لوگ مہنگا سفر نہ کرنے کے نتیجے میں گھروں میں ہی محصور ہیں جس کے نتیجے میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ طلباء،مریض اور مزدور پیشہ افراد سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔ اس دوران جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے الزام لگایا کہ کچھ ڈارئیور انہیں دوگنا کرایہ حاصل کر کے گاڑی میں دس سے بھی زیادہ سواریاں اٹھاتے ہیں ۔
عوام نے سرکار سے مکمل طور ٹرایفک کی بحالی کا مطالبہ کیا ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں سرکار اور انتظامیہ کی جانب سے جہاں ایک طرف عوام کو راحت پہنچانے کے لئے کئی ماہ سے جاری لاک ڈون میں نرمی کی ہے ،ویہی دوسری جانب بیشتر لوگ مجبور لوگ جن میں مریض،طلباء،اور غریب غربات لوگ دوگنا کرایہ ادا کرنے کی حالت میں نہیں ہیں ،جو لوگوں کو لاک ڈون میں نرمی کے باوجود گھروں سے باہر نکلنے میں کوئی مدد نہیں کررہا ہے ۔
کشمیر نیوز سروس کو وادی کے مختلف علاقوں جس میں خاص کر جنوبی کشمیر کے پلوامہ ،شوپیان،ترال،اننت ناگ،بجبہاڑہ ،اور سرینگر کے کئی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا لاک ڈون میں نرمی کے باجود بیشتر علاقوں کے سڑکوں پر چلنے ولا ٹرانسپورٹ مسلسل غائب ہے ۔ انہوں نے بتایا نئے سرکاری ضوابط کے مطابق اگرچہ گاڑیوں میں صرف 5یا6سواریوں کو بٹھانا ہے تاہم اکثر مقامات پر اس قانون کو چند ڈارئیور حضرات نظر انداز کر کے پواری سوار اٹھانے کے ساتھ ساتھ دوگنا کرایہ وصول کر رہے ہیں جبکہ اس معاملے کو لے کر کئی مقامات پر مسافروں اور ڈارئیوروں کے درمیان ہاتھائی بھی دیکھنے کو ملی ۔
ایک علاقے سے روزانہ سفر کرنے والے شخص غلام محمد ریشی نے بتایا ہم کو اس بات کا احساس ہے کہ ٹرانسپوٹروں کو نقصان ہوا ہے ان کا درد ہمارے دل میں ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے ،کہ وہ دوگنا کرایہ بھی لیں گے ڈبل سواری بھی اٹھائیں گے اورنصف منزل پر سواریوں کو چھوڑیں گے! ۔ فاطمہ نامی ایک مریض خاتون نے بتایا کہ میں ہر ماہ ڈاکٹر کے پاس جاتی تھی تاہم لاک ڈون کے بعد کبھی نہیں جا پائی ۔ انہوں نے بتایا پہلے فیس اور ادویات کی فکر ہوتی تھے لین اب دوگنا کرایہ ادا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ ترال سے سرینگر 80روپیہ کرایہ تھا جوا س160روپیہ بنالیا گیا ہے جبکہ کسی بھی جگہ سٹینڈ کھلا نہیں ہے ۔
اسی طرح مزدور طبقے کا کہنا ہے انہیں امید تھی کہ لاک دون کھلے گا اور اس کے بعد وہ بھی کام کاج کے لئے نکلیں گے،تاہم لاک ڈون میں نرمی کے باوجود وہ ہنوز گھروں میں اس لئے بیٹھیں ہیں کیوں کہ اکثر علاقوں میں ٹرانسپوورٹ کی عدم دستیابی ہے جہاں 90فیصد گاڑی مالکان نے مارچ ماہ سے آج تک اپنی گاڑیاں باہر نہیں نکالی ہیں ۔ مزکورہ لوگوں کا کہنا تھا کہ دوسری جانب دوگنا کرایہ ان کے لئے گھر سے باہر نہ نکلنے کا باعث بن گیا ہے رمیض احمد نامی ایک نوجوان نے بتایا بندشوں میں نرمی کے بعد کئی مقامات پر کچھ اساتذہ نے رضاکارانہ طور کلاس لینے شروع کئے ہیں ،تاہم ان تک صرف وہ طلبا پہنچ سکتے ہیں جن کے گھروں میں اپنی گاڑیاں ہیں کیونکہ غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلبا ء مہنگا سفر کرنے کی حالت میں نہیں ہے، ساری صورت حال کے نتیجے میں لاک ڈون میں نرمی کے باوجود عام لوگ خاص کر غریب لوگوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے ۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ اونتی پوارہ اور ترال کے علاوہ سرینگر سے اننت ناگ جانے والے ڈارئیوروں پر لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ سواریاں بھی زیادہ اٹھا رہے ہیں اور دوگنا کرایہ بھی وصول کر تے ہیں جس پر عوامی حلقوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے ۔ پولیس کے ایک افسر نے کے این ایس کو بتایا کہ اگر کوئی بھی ڈارئیور سرکاری حکم نامے کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی انہوں نے بتایا لوگوں کو چاہے کہ وہ اپنی شکایت اسی وقت نزدیکی پولیس اسٹیشن میں درج کرائیں ۔
جموں و کشمیر
محبوبہ مفتی نے جنتر منتر پر دیے گئے بیان پر معافی مانگ لی
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے منگل کے روز جنتر منتر پر دیے گئے اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی۔
واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے حال ہی میں قومی دارالحکومت کے جنتر منتر پر منعقدہ احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے کشمیر میں جاری عسکریت پسندی کا حوالہ دیتے ہوئے وہاں طاقت کے استعمال کو درست قرار دیا تھا۔ ان کے اس بیان کے بعد جموں و کشمیر کی سیاست میں ہلچل مچ گئی تھی۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے ان پر سیکورٹی فورسز کی زیادتیوں کو جائز قرار دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے غیر مشروط معافی کا مطالبہ کیا تھا۔
محبوبہ مفتی نے پارٹی کے یومِ تاسیس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنتر منتر اپنی مرضی سے نہیں گئیں بلکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے سے باہر تعلیم حاصل کرنے والے کشمیری طلبہ کی درخواست پر وہاں پہنچیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان طلبہ کو کالجوں، یونیورسٹیوں اور ہاسٹلوں میں ہراساں کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا، “میں خود وہاں نہیں گئی تھی، کشمیر کے بچوں نے مجھے بلایا تھا۔ انہوں نے مجھے اس لیے بلایا کیونکہ جب بھی کوئی واقعہ پیش آتا ہے اور یہ بچے ملک کے مختلف حصوں میں ہوتے ہیں تو انہیں کالجوں، یونیورسٹیوں اور ہاسٹلوں میں پریشان کیا جاتا ہے۔ انہیں امید تھی کہ شاید محبوبہ مفتی آئیں گی تو ہماری کچھ مدد ہو سکے گی۔”
جنتر منتر پر دیے گئے اپنے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا، “میں نے کہا تھا کہ آج پورا ہندستان جموں و کشمیر بن گیا ہے۔”
انہوں نے تسلیم کیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان کے متنازع بیان کی ویڈیو اصلی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ جس لفظ کا انہوں نے استعمال کیا تھا، اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا، “میں یہ نہیں کہوں گی کہ یہ فرضی ویڈیو ہے، نہیں، ویڈیو اصلی ہے، لیکن ‘بہانہ’ کا لفظ مجھ سے غیر ارادی طور پر نکل گیا تھا کیوں کہ میں ایک ساتھ بہت سے لوگوں سے بات کر رہی تھی، جس کا غلط مطلب نکالا گیا۔”
یو این آئی۔ اے ایم
ہندوستان
لوک سبھا میں منگل کو بھی وقفہ سوالات خلل کا شکار رہا
نئی دہلی، لوک سبھا میں منگل کو بھی اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کے ہنگامے کی وجہ سے وقفہ سوالات خلل کا شکار رہا ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر اوم برلا نے کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کے لیے تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی انہوں نے ایوان کی جانب سے کھلاڑیوں کے روشن مستقبل کی تمنا کرتے ہوئے ان کی محنت اور کامیابیوں کی ستائش کی۔ اس دوران اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر اپنی بات رکھنے کی کوشش کرنے لگے۔ اس پر مسٹر برلا نے کہا کہ وقفہ سوالات کے دوران صرف مفاد عامہ سے جڑے سوالات اور وزراء کے جوابات ہی لیے جانے چاہئیں۔
انہوں نے ہنگامہ کرنے والے اراکین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ “میں تمام جماعتوں کے لیڈروں سے گزارش کرتا ہوں کہ ایوان میں بحث ہونے دیں۔ تمام جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ اتفاق رائے ہوا ہے کہ دوپہر دو بجے سے بل پر بحث ہوگی۔ تمام جماعتوں نے اپنے خیالات رکھنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ بل پر بحث ہوگی اور تمام جماعتیں اس میں حصہ لیں گی تو اس سے ملک میں مثبت پیغام جائے گا۔”
ہنگامے کے درمیان اسپیکر نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک کے لیے ملتوی کر دی۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
سپریم کورٹ کا بغیر مجرمانہ ریکارڈ والے طلباء کو رہا کرنے کا حکم
نئی دہلی، سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے پر گرفتار یا حراست میں لئے گئے ان تمام طلباء کو منگل کو رہا کرنے کا حکم دیا جن کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اس کے ساتھ ہی عدالت نے مرکزی حکومت اور آسام، بہار، مغربی بنگال، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر نیز کیرالہ حکومتوں سے جواب طلب کیا ہےعدالت نے یہ بھی کہا کہ ملک گیر طلباء کے مظاہروں کے دوران طلباء اور پولیس اہلکاروں کو آئی چوٹوں کے الزامات کی منصفانہ اور آزادانہ تحقیقات ضروری ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں عبوری ہدایات کا ایک سلسلہ جاری کرتے ہوئے یہ بھی اشارہ دیا کہ وہ اپنے ایک سابق جج کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے سکتی ہے۔
چیف جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جوئے مالیا باگچی اور جسٹس وی موہنا پر مشتمل بنچ پولیس بربریت کے الزامات والی عرضیوں کے ساتھ ساتھ زخمی پولیس اہلکاروں اور میڈیا نمائندوں کی طرف سے دائر عرضیوں پر سماعت کر رہی تھی۔ عدالت نے طلبا مظاہرین کی ذاتی معلومات اور ڈیجیٹل ڈیٹا کو محفوظ رکھنے نیز ایسی معلومات کو فی الحال عام نہ کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے خاص طور پر ہدایت دی کہ مظاہرین کی ذاتی تفصیلات شائع نہ کی جائیں۔ اس کے ساتھ ہی، بغیر کسی مجرمانہ پس منظر والے طلباء کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے پر کوئی بھی تادیبی یا جابرانہ کارروائی نہ کی جائے۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو ان واقعات سے جڑے تمام سی سی ٹی وی اور ڈرون فوٹیج، کیمرہ ریکارڈنگ، وائرلیس ریکارڈ اور پی سی آر لاگ کو محفوظ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
یو این آئی ایف اے
دنیا6 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا7 days agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان7 days agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا6 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا6 days agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
دنیا1 week agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
جموں و کشمیر7 days agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
ہندوستان5 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
ہندوستان6 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی
جموں و کشمیر1 week agoریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر نیشنل کانفرنس کا دہلی میں احتجاج







































































































