ہندوستان
لوک سبھا میں این ای ای ٹی معاملے پر اپوزیشن کا ہنگامہ، کارروائی پیر تک ملتوی

نئی دہلی، لوک سبھا میں جمعہ کو قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ برائے میڈیکل ایجوکیشن (این ای ای ٹی-یوجی) کے معاملے پر اپوزیشن کے زبردست ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پیر کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
اس سے قبل صبح 11 بجے بھی اسی معاملے پر اپوزیشن ارکان کے ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی تھی۔
دوپہر 12 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ اس پر اسپیکر اوم برلا نے ارکان سے کہا کہ وہ پرسکون رہیں اور ترنمول کانگریس کے رکن ایس کے نورالاسلام کے لوک سبھا رکن کے طور پر حلف لینے کی کارروائی مکمل ہونے دیں۔ مسٹر برلا نے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے ارکان کو بتائیں کہ انہیں کب کھڑا ہونا ہے اور کب نہیں۔
مسٹر اسلام کے حلف اٹھانے کے بعد اپوزیشن ارکان نے پھر شور مچانا شروع کردیا۔ کانگریس، ترنمول کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے ارکان ایوان کے بیچ میں آئے اور ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی شروع کردی۔ اپوزیشن ارکان کہہ رہے تھے کہ طلبہ کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ وہ نعرے لگا رہے تھے، طلباء کو انصاف دو، ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر فوری بات کی جائے۔ وہ وزیر تعلیم کی برطرفی کا بھی مطالبہ کر رہے تھے۔
مسٹر برلا نے کئی بار اراکین کو پرسکون رہنے اور اپنی اپنی نشستوں پر جانے کو کہا، لیکن اپوزیشن اراکین نے ان کی بات نہیں سنی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹروں نے یہاں کے ارکان کو نعرے لگانے کے لیے منتخب نہیں کیا ہے۔ ایوان اور سڑک میں فرق ہونا چاہیے۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان اسپیکر نے کچھ قانون سازی کا کام کروایا۔
اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ حکومت ہر مسئلہ پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے بعد کسی بھی مسئلے پر بات کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس طرح ہنگامہ آرائی نہ کرے۔ اپوزیشن ایوان کی کارروائی منصوبے کے مطابق نہیں چلنے دینا چاہتی۔ یہ پارلیمانی جمہوریت کے لیے مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اراکین کو اپنے خیالات کے اظہار کے لیے کافی وقت دیا جائے گا۔ حکومت ہر چیز کا جواب دے گی۔
مسٹر رجیجو کے بیان کے باوجود اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی جاری رکھی۔ اس پر مسٹر برلا نے کہا کہ وہ دوبارہ درخواست کرتے ہیں کہ اراکین اپنی اپنی نشستوں پر جائیں۔ ایوان کے قانون سازی کے کام کو آسانی سے چلانے میں تعاون کریں۔ لوک سبھا اسپیکر نے اپوزیشن اراکین سے کہاکہ ”آپ صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث نہیں کرنا چاہتے۔
اس کے بعد بھی جب اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ آرائی جاری رکھی تو مسٹر برلا نے ایوان کی کارروائی پیر کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی۔
قبل ازیں جب ایوان کی کارروائی 11 بجے شروع ہوئی تو ارکان نے NEET-UG کے سوالیہ پرچہ کے لیک ہونے کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے ہنگامہ کیا۔ وہ ایوان میں اس مسئلہ پر فوری بحث کا مطالبہ کر رہے تھے۔
قبل ازیں اسپیکر نے ضروری دستاویزات ایوان میں پیش کیں۔ اس دوران اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ آرائی جاری رکھی جس پر مسٹر برلا نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
پیپر لیک کی ذمہ داری بھی لیں مودی: پرینکا
نئی دہلی، کانگریس جنرل سکریٹری نیز رکنِ پارلیمنٹ محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کونشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 152 پیپر لیک ہونے کے باوجود کسی کو سزا نہیں ملی اور اس کی ذمہ داری مسٹر مودی کو لینی چاہیے محترمہ واڈرا نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی جمہوریت کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ حکومت کے ارکانِ پارلیمنٹ ہی پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ چلانے میں ناکام رہی ہے اور نوجوانوں کے جائز مطالبات کو دبانے کے لیے ان پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم ہر کامیابی کا سہرا اپنے سر لیتے ہیں لیکن پیپر لیک جیسے سنگین معاملات کی ذمہ داری لینے سے بچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 152 پیپر لیک ہونے کے باوجود کسی گنہگار کو سزا نہیں ملی، اس لیے وزیرِ اعظم مودی کو اس کی جواب دہی قبول کرنی چاہیے۔
یو این آئی۔ ایف اے
ہندوستان
دھرمیندر پردھان کے استعفے پر اپوزیشن کا اصرار، ہنگامے کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی
نئی دہلی،
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور نیٹ یو جی (NEET-UG) پرچہ لیک معاملے پر بحث کے مطالبے پر اپوزیشن نے مسلسل چوتھے دن بھی جمعرات کو راجیہ سبھا میں شدید ہنگامہ کیا، جس کے باعث تین مرتبہ کارروائی ملتوی ہونے کے بعد ایوان کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے چار دن گزر چکے ہیں، لیکن حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اس مسئلے پر جاری تعطل کے باعث ابتدائی چاروں دن کی کارروائی ہنگامے کی نذر ہو گئی۔
سہ پہر تین بجے جب ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو نائب چیئرمین ہری ونش نے کہا کہ قائدِ حزبِ اختلاف ملّیکار جن کھرگے کچھ کہنا چاہتے ہیں۔ اس پر مسٹر کھرگے نے ایک تحریری بیان پڑھتے ہوئے کہاکہ”ملک کو زندہ رکھنے کے لیے چاہے ہمیں اپنی جان ہی کیوں نہ دینی پڑے، ہم اپنا دل اور اپنی جان سب کچھ قربان کر دیں گے، لیکن ملک سے ناانصافی ختم کرنے کے لیے ہر چیلنج کا مقابلہ کریں گے۔ یہ خاموشی صرف چند لمحوں کی ہے…”
وہ ابھی اپنی بات مکمل بھی نہیں کر پائے تھے کہ نائب چیئرمین نے کہا کہ پارلیمانی امور کے وزیر کچھ کہنا چاہتے ہیں۔
پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ قائدِ حزبِ اختلاف نہ تو ایوان کی کارروائی چلانے کی بات کر رہے ہیں اور نہ ہی بحث کی، بلکہ وہ ایک تحریری بیان پڑھ کر بحث کی مخالفت کر رہے ہیں۔
ان کے یہ کہتے ہی اپوزیشن ارکان نے بلند آواز میں نعرے بازی شروع کر دی، جبکہ حکمراں اتحاد کے ارکان نے بھی اس کا جواب دیا۔ ایوان میں شدید ہنگامہ اور بدنظمی کی صورتحال پیدا ہونے پر نائب چیئرمین نے کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کر دی۔
اس سے قبل بھی اسی معاملے پر کارروائی پہلے دوپہر 12 بجے اور پھر سہ پہر دو بجے تک ملتوی کی گئی تھی۔
یواین آئی۔ ط ا
ہندوستان
اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کا پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مظاہرہ
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ متعدد اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی برطرفی کے مطالبے کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیاہاتھوں میں تختیاں اور بینر لے کر نعرے بازی کر رہے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ مسٹر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر دوار کے سامنے جمع ہوئے اور مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں محترمہ گاندھی اور مسٹر کھرگے کے علاوہ پارٹی لیڈر راہل گاندھی، محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا، کے سی وینو گوپال، گورو گگوئی، کے سریش، مانیکم ٹیگور، عمران پرتاپ گڑھی، ایس پی کے الھلیش یادو، محترمہ سپریا سلے (این سی پی-شرد)، سوگت رائے اور ساکیت گوکھلے (ترنمول کانگریس) نیز دیگر اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ شامل تھے۔
یو این آئی ایف اے
دنیا6 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
دنیا6 days agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
ہندوستان1 week agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
دنیا1 week agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
دنیا6 days agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
جموں و کشمیر6 days agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
دنیا6 days agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
ہندوستان6 days agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
ہندوستان1 week agoاتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف ‘چھاتروں کی گونج’ سے جڑے: راہل
ہندوستان1 week agoسرکار نے 62 ہزار کروڑ کی لاگت سے موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم کو منظوری دی
دنیا6 days agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ











































































































