تازہ ترین
لو جہاد کو بڑھاوا دے رہی ” کیدار ناتھ” فلم اس پر روک لگائی جائے : بھاجپا لیڈر

خبراردو:
بھاجپا سینئر لیڈر نے اتراکھنڈ میں سال 2013 میں آئے تباہ کن سیلاب پر مبنی فلم “کیدار ناتھ ” پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ لیڈر نے الزام لگایا ہے کہ یہ فلم ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتی ہے اور لو جہاد کو بڑھاوا دیتی ہے۔
راجیہ سبھا میں بی جے پی کی میڈیا رلیشنس ٹیم سے جڑے اجیندر اجے نے مرکزی فلم سرٹیفیکیشن بورڈ کے چیئرمین پرسون جوشی کو لکھا کہ سب سے خراب انسانی تباہی میں سے ایک پس منظر پر بنی یہ فلم ہندوؤں کے جذبات کا مزاق بناتی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر ابھیشیک کپور ہیں۔
فلم کے ٹیزر میں اہم فنکارسشانت سنگھ راجپوت اور سارہ علی خان کے درمیان ایک بوسے والا منظر دکھایا گیا ہے اور اس کے پوسٹرووں میں ٹیگ لائن ہے ” لو جہاد پلگرمیز ” اس پر اعتراض ظاہر رتے ہوئے بی جے پی کے لیڈر نے الزام لگایا کہ یہ ہندو مذہب پر حملہ ہے ۔
دنیا
جاپان میں طاقتور زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوئی: وزیراعظم
ٹوکیو، جاپان کے جزیرے کیوشو کے صوبہ کوماموتو میں آنے والے طاقتور زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔ جاپان کی وزیر اعظم سَنائے تاکائیچی نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔
وزیر اعظم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، “مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے تک ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو چکی ہے۔”
انہوں نے کہا کہ حکومت پھنسے ہوئے افراد کو جلد از جلد بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
سَنائے تاکائیچی نے ٹوکیو میں اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، “اب بھی کئی لوگ امداد کے منتظر ہیں اور وقت بہت قیمتی ہے۔ ہم زیادہ سے زیادہ افراد کو تلاش کرنے اور محفوظ نکالنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔”
منگل کے روز جاپان کے جنوب مغربی حصے میں واقع جزیرۂ کیوشو میں 7.1 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا، جس کے بعد 6.1 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا۔ اس کے بعد آریاکے خلیج اور یاتسوشیرو خلیج کے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کا انتباہ جاری کر دیا گیا۔
جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے بعد تقریباً دو لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔
فوجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ناگاساکی میں 39 ہزار 200 جبکہ صوبہ کوماموتو میں ایک لاکھ 57 ہزار 700 افراد کو انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں کے تقریباً 47 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر
جموں کے بیس کیمپ سے دو ہزار سے زائد امرناتھ یاتری روانہ
جموں، شدید بارش کے باوجود بدھ کے روز دو ہزار سے زائد شری امرناتھ یاتری جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جنوبی کشمیر کے ہمالیائی سلسلے میں واقع مقدس غار کی جانب روانہ ہوئے۔
سرکاری حکام کے مطابق 2,051 یاتریوں کا قافلہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان 82 گاڑیوں میں بالتل بنیادی کیمپ کے لیے روانہ ہوا۔حکام نے بتایا کہ آج پہلگام راستے کے لیے کسی بھی یاتری قافلے کو روانہ نہیں کیا گیا۔
سالانہ امرناتھ یاترا 28 اگست کو رکشا بندھن کے تہوار کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔اب تک چار لاکھ سے زائد عقیدت مند مقدس غار میں درشن دے کر مذہبی رسومات ادا کر چکے ہیں۔
19 جولائی کو جموں و کشمیر کے لیے جاری کیے گئے موسمی انتباہ، خصوصاً مقدس غار تک جانے والے پہلگام اور بالتل کے دونوں راستوں کے پیش نظر، احتیاطی تدبیر کے طور پر یاترا عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھی۔ بعد ازاں 25 جولائی کو یاترا دوبارہ شروع کر دی گئی۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
نیتن یاہو سے کسی ہدایت یا مشورے کی ضرورت نہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے کسی ہدایت یا مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان فاکس نیوز کو ٹیلیفون پر دیے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران سامنے آیا۔ انٹرویو میں امریکی صدر یہ بھی کہا کہ ایران کے معاملے پر ہمارا مؤقف انتہائی سخت ہے، اس کی توانائی تنصیبات پر حملہ نہیں کرنا چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ اب ایران کو معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران میں مشن مکمل کریں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، ایران کی جانب جانے والا ایک بھی جہاز امریکی ناکہ بندی عبور نہیں کر سکتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کی ناکہ بندی دوبارہ نافذ کی۔
مذاکرات کے حوالے سے امریکی صدر نے بتایا کہ مذاکرات صرف جوہری پروگرام پر ہو رہے ہیں، ایران بار بار اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا7 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان1 week agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا1 week agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
دنیا1 week agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
ہندوستان6 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
دنیا7 days agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
جموں و کشمیر1 week agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
ہندوستان7 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoامریکہ ایران کشیدگی میں کمی کی امید سے خام تیل کی قیمت کم ہوگئی
دنیا5 days agoابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی





































































































