جموں و کشمیر
مضرصحت اور ناقابل استعمال گوشت کے کاروبار کیخلاف پولیس کاکریک ڈاﺅن 6 افراد اور ان کے کاروباری مراکز کےخلاف مقدمات درج

فلائنگ اسکارڈ سرگرم عمل ،ابتک60 کوئنٹل سے زیادہ سڑا ہواگوشت ضبط اور تلف :حکام
سرینگر:جے کے این ایس : جموں و کشمیر پولیس نے کشمیر میں عوامی تحفظ اور صحت کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 6 افراد کےساتھ ساتھ ان کے اداروں کے خلاف سڑے ہوئے اور ناقابل استعمال گوشت کی فروخت کے سلسلے میں مقدمات درج کئے ہیں۔
جے کے این ایس کے مطابق ایک میڈیا رپورٹ میں ایک پولیس اہلکارکاحوالہ دیتے ہوئے بتایاگیاہے کہ انہوں نے ایک فلائنگ اسکارڈ تشکیل دیا ہے جس میں پولیس، سول انتظامیہ اور فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے افسران شامل ہیں تاکہ سری نگر بھر میں اچانک معائنہ کیا جا سکے۔اہلکار نے مزید کہا کہ ان معائنہ کے دوران، سڑا ہوا گوشت برآمد کیا گیا اور پروٹوکول کے مطابق اسے ضبط اور تلف کر دیا گیا ہے۔ یہ 6 مقدمات سری نگر میں درج کئے گئے تھے ،جہاں سے یہ سڑا ہوے گوشت کی کھیپ برآمد ہوئی تھی۔یہ مقدمات شہر کے لال بازار، بمنہ، بتہ مالو، صفاکدل، رام منشی باغ اور زکورا پولیس اسٹیشنوں میں درج کیے گئے تھے۔حکام نے 31 جولائی2025 کو سری نگر کے مضافات میں سن شائن فوڈز نامی ایک سٹوریج کی سہولت سے 1200 کلو گرام سڑے ہوے گوشت کی کھیپ برآمد کی تھی۔ اس سے پوری وادی میں بغیر لیبل والے اور سڑے ہوئے گوشت کے گھپلے کا انکشاف ہوا۔پولیس ترجمان نے کہا کہ وہ صحت عامہ کے تحفظ اور اس بات کو یقینی بنانے کےلئے پرعزم ہیں کہ کوئی بھی فرد یا کاروبار شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہو۔اہلکار نے لوگوں سے چوکس رہنے اور ایسی کسی بھی بددیانتی کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن نمبر کے ذریعے کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔واضح رہے کہ 31 جولائی کو سرینگر کے مضافاتی علاقے، زکورہ، میں ایک کولڈ اسٹوریج سے 1200 کلوگرام سڑا ہوا گوشت برآمد ہونے کے بعد وادی بھر میں چھاپہ ماری کی گئی، جس کے نتیجے میں 60 کوئنٹل سے زیادہ سڑا اور ناقابل استعمال گوشت ضبط کیا گیا۔ گوشت کی اس مقدار میں ضبطی اور کشمیر بھر میں سڑکوں، ندی نالوں کے کنارے سڑے گوشت اور چکن کی برآمدگی کے متعدد واقعات نے عوام میں خوف و ہراس اور منجمد گوشت سمیت ریستورانوں میں دستیاب غذائی اجناس کے تئیں عدم اعتماد پیدا کر دیا ہے۔اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام نے بغیر لیبل والی غذائی مصنوعات، خاص کر گوشت، ڈریسڈ چکن کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ حکومتی عہدیداروں نے اس نئے فیصلے کے تحت عوام کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا کی وارننگ بھی دی ہے، جس میں6 سال تک کی قید بھی شامل ہے۔
جموں و کشمیر
جموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
جموں، جموں کے ستواری علاقے میں واقع ایک ہوٹل کے بیسمنٹ میں پیر کے روز 21 سالہ نوجوان لڑکی کی لاش مشتبہ حالات میں برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق اصل میں گجرات کی رہنے والی ایک لڑکی آج صبح ستواری علاقے کے ایک نجی ہوٹل کے بیسمنٹ میں مردہ پائی گئی۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے۔ پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی تفصیلی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جے ڈی اے کی کارروائی، جموں میں رنگ روڈ کے قریب 15 سے زیادہ غیر قانونی ڈھانچے مسمار
جموں، جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ کوریڈور کے ساتھ 15 سے زائد غیر قانونی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا ہے۔
سرکاری ترجمان نے آج بتایا کہ جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے غیر مجاز تعمیرات کو روکنے اور منظم شہری ترقی کو یقینی بنانے کے لیے رنگ روڈ کوریڈور پر مسماری کی ایک بڑی مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران، 15 سے زائد ایسی غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا جو متعلقہ حکام سے ضروری بلڈنگ پرمیشن حاصل کیے بغیر کھڑی کی گئی تھیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ عمارتیں منظور شدہ لینڈ یوز پالیسی اور بلڈنگ قوانین کی صریح خلاف ورزی تھیں۔” ابتدائی جائزوں سے معلوم ہوا ہے کہ یہ غیر مجاز تعمیرات عوامی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ تھیں۔ ان میں سے کئی ڈھانچے یا تو تعمیراتی طور پر کمزور تھے یا انہوں نے حساس علاقوں پر قبضہ کر رکھا تھا، جس سے جان و مال کے نقصان کا خطرہ بڑھ گیا تھا، خاص طور پر قریبی رہائشی اور تجارتی مراکز کے لیے۔
مسماری کی یہ کارروائی جے ڈی اے کے انفورسمنٹ ونگ نے مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے انجام دی، تاکہ مہم کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے بغیر خوش اسلوبی سے مکمل ہو سکے۔
ترجمان نے بتایا کہ قانونی طریقہ کار کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو پہلے ہی نوٹس جاری کیے گئے تھے تاکہ انہیں ضوابط کی تعمیل کا مناسب موقع مل سکے۔ اتھارٹی نے جموں میں منظم ترقی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ تعمیراتی اصولوں کی سختی سے پابندی کریں اور کسی بھی قسم کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے ضروری اجازت نامے حاصل کریں۔
انہوں نے کہا کہ ’’غیر مجاز تعمیرات نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ عوامی تحفظ کو بھی خطرے میں ڈالتی ہیں اور شہر کی منظم ترقی میں رکاوٹ بنتی ہیں۔” ترجمان نے مزید واضح کیا کہ جے ڈی اے مستقبل میں بھی ایسی تمام خلاف ورزیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھے گی۔
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
لیفٹیننٹ جنرل بل بیر سنگھ نے 15 کور کی کمان سنبھالنے کے بعد جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی
سرینگر، فوج کی اسٹریٹجک اہمیت کی حامل سرینگر میں قائم 15 کور کی کمان سنبھالنے کے ایک دن بعد لیفٹیننٹ جنرل بل بیر سنگھ نے آج جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔
لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے جمعہ کے روز فوج کی 15 کور، جسے چنار کور بھی کہا جاتا ہے، کی کمان سنبھالی۔ انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل پرشانت سریواستو کی جگہ لی، جنہوں نے اپنی مدت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑ دیا۔
سرینگر میں قائم فوج کی 15 کور کشمیر وادی میں فوجی کارروائیوں کی ذمہ دار ہے، جس میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان کے ساتھ سرحد کی نگرانی اور اندرونی علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں شامل ہیں۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا4 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
جموں و کشمیر1 week agoکپواڑہ عدالت نے ڈی ایس پی کو بری کیا، سات پولیس اہلکاروں کے خلاف ٹرائل کا حکم
دنیا2 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoجنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
ہندوستان1 week agoپنجاب پولیس کے سابق ڈی آئی جی بھلر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا شکنجہ، ٹھکانوں پر چھاپہ ماری
جموں و کشمیر5 days agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں









































































































