جموں و کشمیر
ممبئی اور نوئیڈا میں بیٹھے کچھ ٹی وی اینکروںکو سیز فائر ہضم نہیں ہوتا:عمرعبداللہ

وزیر اعلیٰ نے کیاگولہ باری سے ہوئے نقصان کاجائزہ لینے کیلئے کرناہ کا دورہ
غال اکثریت جنگ بندی معاہدہ برقراررہنے کے خواہاں
کہاسرحدی علاقوںمیں کیمونٹی بنکر ناکافی، نجی بنکرز کےلئے جلد پالیسی بنائیں گے
کرناہ ،کپوارہ :جے کے این ایس: جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع کے سرحدی علاقے کرناہ ٹنگڈار کا دورہ کرکے گولہ باری سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران عمر عبداللہ نے کہاکہ گولہ باری سے املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم دیگر علاقوں کی نسبت یہاں جانی نقصان نہیں ہوا، جو کہ خوش آئند ہے۔عمرعبداللہ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ برقراررکھنے کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ کچھ ٹی وی چینلوںکے اینکروںکے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ برقراررہنے کے خواہاں ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق کرناہ سمیت لائن آف کنٹرول کے متصل علاقوں میں زیر زمین بنکرز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاکہ ان علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد مشاہدہ کیا گیا کہ یہاں کمیونٹر بنکرز تعمیر تو کیے گئے ہیں تاہم وہ ناکافی ہیں۔ اور اس طرح کی صورتحال کے دوران جانی نقصان سے بچنے کےلئے نجی بنکرز انتہائی ناگزیر ہیں۔‘عمر عبداللہ نے کہا کہ اس حوالہ سے ان کی حکومت رپورٹ تیار کرکے مرکزی حکومت کو منظوری کے لیے روانہ کرے گی۔نقصان کا معاوضہ فراہم کیے جانے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ پاکستانی گولہ باری سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگا رہی ہے اور اس کی رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی جس کے بعد ایک پالیسی مرتب کرکے عوام کو ہر ممکن سہولت اور راحت فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔بھارت اور پاکستان کے درمیان سیز فائر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہاکہ سیز فائر کا سبھی نے خیر مقدم کیا ہے، ہر ایک شہری امن چاہتا ہے، تاہم ممبئی اور نوئیڈا میں بیٹھے کچھ ٹی وی اینکروںکو سیز فائر ہضم نہیں ہوتا۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کاکہناتھاکہ سیز فائر برقراررہناچاہئے ۔انہوںنے کہاکہ تمام لوگ ایسا ہی چاہتے ہیں لیکن کچھ ٹی وی اینکر جنگ بندی کیخلاف ہیں ۔عمرعبداللہ نے کہاکہ ہم سب چاہتے ہیں کہ جنگ بندی برقرار رہے لیکن ممبئی اورنوئیڈامیں بیٹھے کچھ ٹی وی اینکروں کو جنگ بندی پسند نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ سرحدی علاقوں کیساتھ ساتھ سری نگر اورجموںکے لوگوںنے بھی اس بار ایسے حالات دیکھے ،اوروہ بھی امن چاہتے ہیں ،اور وہ سب ہماری طرح جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے حامی ہیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سیز فائر کا اعلان اور مسئلہ کشمیر پر ثالثی سے متعلق پوچھے گئے سوال کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹالتے ہوئے کہاکہ یہ سوال ڈونلڈ ٹرمپ سے ہی پوچھا جانا چاہئے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے قوم کے نام گزشتہ شب کے پیغام پر بھی عمر عبداللہ نے کچھ بھی رد عمل ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔
جموں و کشمیر
‘پرسنالٹیز اینڈ لیجنڈز آف جے اینڈ کے’ پر پابندی کا مطالبہ
جموں، جموں و کشمیر اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما سنیل شرما نے ہفتہ کے روز ‘پرسنالٹیز اینڈ لیجنڈز آف جے اینڈ کے’ پر فوری پابندی عائد کرنے اور اسے تمام سرکاری کتب خانوں اور تعلیمی اداروں سے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
جموں میں آر ایس پورہ کے رکن اسمبلی ڈاکٹر نریندر سنگھ، سینئر وکیل سنیل سیٹھی اور پارٹی کے ترجمان زوراور سنگھ جموال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنیل شرما نے اس اشاعت کو ‘تعلیمی تخریب کاری’ قرار دیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اس کتاب کو سرکاری کتب خانوں میں شامل کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ”ہندوستان مخالف اور علیحدگی پسند ماحولیاتی نظام” کا اثر اب بھی برقرار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کتاب دہشت گردوں، علیحدگی پسندوں اور ملک مخالف عناصر کی ستائش کرتی ہے، جس سے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو سنگین خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہلال احمد اور سنتوش مینا کی تصنیف اور پیراڈائس پریس کی شائع کردہ یہ کتاب کوئی مستند تاریخی دستاویز نہیں، بلکہ دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور ملک مخالف نظریات کو جائز قرار دینے کی کوشش ہے۔
سنیل شرما نے الزام لگایا کہ کتاب میں دہشت گردی اور علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث افراد کو ‘ہیرو’ اور ‘مجاہدِ آزادی’ کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جبکہ ہندوستان اور ہندوستانی سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں کو ہمدردانہ انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اس نوعیت کی زبان اور علیحدگی پسند بیانیے کی تشہیر ہندوستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے براہِ راست چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مواد کا مقصد تاریخ کو مسخ کرنا، قومی اداروں کو کمزور کرنا اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے۔ ان کا الزام تھا کہ یہ کتاب انتہا پسندی کو فروغ دینے کے ایک ذریعہ کے طور پر کام کرتی ہے اور نوجوانوں کے ذہنوں میں بھارت مخالف جذبات پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس کتاب کو فوری طور پر سرکاری کتب خانوں سے ہٹایا جائے۔
سنیل شرما نے مزید الزام لگایا کہ کتاب میں مقبول بٹ کی ستائش کی گئی ہے حالانکہ اس میں قتل کے مقدمات میں ان کی سزا اور 1984 میں تہاڑ جیل میں دی گئی پھانسی کا بھی ذکر موجود ہے۔
یو این آئی۔ اے ایم۔
جموں و کشمیر
جموں میں زمینی تنازع پر ایک شخص کا قتل، دو ملزم گرفتار
جموں، جموں شہر کے مضافاتی علاقے میران صاحب میں زمین کے تنازع پر مبینہ طور پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس نے اس معاملے میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت میران صاحب کے گئیاں گاؤں کے ستیندر کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ جمعہ کی شام زمین کے تنازع کے بعد دو بھائیوں نے مبینہ طور پر تیز دھار ہتھیاروں سے ان پر حملہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ شدید زخمی حالت میں ستیندر کمار کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم علاج کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق رات بھر جاری چھاپہ مہم کے دوران دونوں ملزمان، اجے اور وجے، کو گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں گئیاں گاؤں کے درشن کمار کے بیٹے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر
سری نگر ہوائی اڈے نے ہفتے میں دو دن پروازیں بند رکھنے کا منصوبہ واپس لیا
سری نگر، سری نگر ہوائی اڈے نے ہر پیر اور منگل کو مسافر پروازوں کو معطل رکھنے کا اپنا مجوزہ منصوبہ واپس لے لیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس سال ایئرفیلڈ کو پوری طرح بند نہیں رکھا جائے گا۔
جولائی سے شروع ہونے والے ہفتوں کے لیے کشمیر کے واحد سویلین ہوائی اڈے کو بند کرنے کے اس معلوماتی منصوبے سے وادی میں کافی تشویش پیدا ہو گئی تھی۔
سری نگر ائیرپورٹ نے ‘ایکس’ پر ہفتے کے روز جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ فلائٹ آپریشن تمام دنوں میں جاری رہے گا۔
یومیہ پروازوں کا وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا، جبکہ رات کے وقت رن وے کی دیکھ بھال اور مرمت (مینٹیننس) کا کام اکتوبر 2026 تک جاری رہے گا۔ ایئر لائنز موجودہ آپریشنل اوقات کے حساب سے اپنے طے شدہ شیڈول میں تبدیلیاں کرتی رہیں گی۔
ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے کہا، “پیر اور منگل کو پورے رن وے کو بند کرنے کے بارے میں پہلے جو نوٹام (نوٹس ٹو ایئرمین) جاری کیا گیا تھا، اسے اب واپس لیا جا رہا ہے۔” اس کے ساتھ ہی مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے اپنی پرواز کی صورتحال (اسٹیٹس) چیک کرتے رہیں اور کسی بھی اپڈیٹ کے لیے صرف سرکاری اور مستند ذرائع پر ہی بھروسہ کریں۔
یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی ہے جب ائیرپورٹ حکام نے جولائی سے ستمبر تک ہفتے میں دو دن رن وے بند رکھنے کی تجویز دی تھی۔ اس تجویز سے کشمیر میں تشویش اس لیے زیادہ تھی کیونکہ یہ وقت سیاحوں کی آمد کے عروج (پیک سیزن) اور سالانہ امرناتھ یاترا کے وقت کے ساتھ میل کھاتا ہے۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان5 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا5 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا4 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان1 week agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا2 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
جموں و کشمیر1 week agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
ہندوستان5 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
دنیا4 days agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صرف ایران ہٹائے گا، فرانس کا مؤقف مسترد
دنیا1 week agoوینزویلا میں تباہ کن زلزلوں کے بعد اموات کی تعداد 920 سے تجاوز کرگئی
ہندوستان1 week agoپاسپورٹ فیس میں اضافے پر کانگریس کی مرکز پر تنقید ، سرجیوالا نےکہا ’مہنگائی کی نئی قسط‘































































































