تازہ ترین
نئی دہلی نے کشمیریوں کو ہر سطح پر خوفزدہ کیا: گورنر ستیہ پال ملک

خبراردو
ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے ملک بھر میں ریاست جموں وکشمیر میں متعلق چلائے جارہے منفی اور جانبدارانہ پروپگنڈے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نئی دہلی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ہر ہمیشہ کشمیر کو ہر سطح پر خوف زدہ کردیا۔
اسٹیٹ ہیلتھ سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ ملک کی دیگر ریاستوں میں کشمیر سے متعلق منفی اور جانبدارانہ پروپگنڈا چلاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ریاست کشمیر سے متعلق منفی پروپگنڈا چلایا جانا ایک تشویش کن معاملہ ہے جس کے لیے نئی دہلی براہ راست ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی نے ہر سطح پر کشمیر اور کشمیریوں کو خوف زدہ کرایا۔
انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں کشمیر کو خوف زدہ کرانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جاتا۔ کشمیر میں جب کوئی مرتا ہے تو نئی دہلی میں شائع اخبارات میں یہ سرخی بن جاتی ہے جو کہ انتہائی تشویش کن معاملہ ہے۔ گورنر نے بتایا کہ میرا تعلق جس گاؤں سے ہے وہاں کا لاش گھر روزانہ بنیادوں پر 5سے 1افراد کی لاشوں کو اپنے اپنے گھروں کو روانہ کرتا ہے لیکن اتنا ہونے کے باوجود بھی وہاں کے مقامی اخبارات میں اس کی کوئی تشہیر نہیں ہوتی۔انہوں نے بتایا کہ نئی دہلی کا میڈیا یہاں کی پرتناؤ صورتحال کو ہی اپنے اخبارات اور ٹیلی ویژن چینلوں پر جگہ دیتا ہے لیکن یہاں پر جو ترقی ہورہی ہے اس کے متعلق نئی دہلی کا میڈیا بالکل خاموش ہے۔
گورنر نے بتایا کہ ہم نے صرف 40روز کے اندر 1000ڈاکٹروں کو نوکریاں فراہم کیں، یہاں پر 9مراحل پر مشتمل پنچایتی انتخابات منعقد ہوئے، یہاں پر4مراحل پر مشتمل بلدیاتی انتخابات بڑے پرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقد کئے گئے جس دوران کسی بھی عام شہری کو کوئی گزند نہیں پہنچی جبکہ انتخابات کے دوران لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ اس مثبت تبدیلی کو نئی دہلی نے کوئی سپیس نہیں دی۔انہوں نے نئی دہلی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو جان بوجھ پر خوف زدہ کیا جارہا ہے اور یہاں پر جو مثبت تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں ان کے بارے میں کوئی بھی بات نہیں کررہا ہے۔
کشمیری نوجوانوں کو مسئلہ کشمیر کا اہم فریق قرار دیتے ہوئے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ ریاستی نوجوانوں کے اندر کافی صلاحیتیں موجود ہیں جن کی بنیاد پر وہ ریاست کو غیر یقینی صورتحال سے باہر لانے میں بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی نوجوانوں کی سوچ کافی مثبت ہے اور ان کے اندر بہترین صلاحیتیں موجود ہیں۔ وہ ہر ایک شعبہ زندگی میں اپنے صلاحیتوں کو لوہان منوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ریاستی نوجوانوں نے فٹبال ٹورنامنٹ میں دوسرا مقام حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہوئی جب فٹبال میچ کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان میدان میں جمع ہوئے تھے۔
دنیا
نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کا حکم
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ پر بمباری کا حکم دے دیا، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں میں شہریوں کو جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 7 دیہات کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ہومین الفوقا، بنافول، عرب سالم، رومین، عازہ، ارکی اور جباع شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کےترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ ان دیہات کے مکین فوری طور پر کم از کم 1,000 میٹر دور منتقل ہوجائیں کیونکہ اسرائیل ان علاقوں میں حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ کو خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اللّٰہ نےاسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھے تو جوابا ٹاؤن ضاحیہ پر حملے کریں گے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ حکم ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر کشیدگی اور جھڑپوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے مقامی آبادی اور انسانی امدادی سرگرمیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
دوسری جانب حزب اللّہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 25 ہوگئی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے رابطے کیے، امریکا نے پہلے حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل پر حملے روکنے، جواب میں اسرائیل کے بیروت میں حملے روکنے کی تجویز دی ہے۔ جرمنی، برطانیہ، مصر اور قطر نے اسرائیل سے حملے روکنے، لبنانی علاقوں سے مکمل انخلا کا مطالبہ کردیا، فرانس نے اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز میں بڑا اقدام
تہران، ایران نے عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز سے متعلق بڑا اقدام اٹھایا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ صرف ایران اور عمان وہ 2 ملک ہیں، جنہیں آبنائے ہُرمُز پر خود مختاری کے استعمال کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے آبی گزرگاہ میں ٹریفک اور نیویگیشن کے کنٹرول کا نیا ضابطہ عمل نافذ کیا ہے اور یہ انتظامات عمان کو اعتماد میں لے کر کیے گئے ہیں۔
کاظم غریب آبادی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے عمان پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں کی پروا نہ کرے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر عمان نے آبنائے ہُرمُز پر دوسرے ملکوں کی طرح برتاو نہ کیا تو وہ اسے تباہ کردیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر اور لداخ میں 6.74 لاکھ سے زیادہ خاندانوں نے خود شماری میں حصہ لیا: ڈائریکٹر سنسس آپریشنز
جموں، جموں و کشمیر اور لداخ کے ڈائریکٹر سنسس آپریشنز (مردم شماری) امت شرما نے پیر کے روز کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں 6.74 لاکھ سے زیادہ خاندانوں نے خود شماری (سیلف انیومریشن) کے عمل میں حصہ لیا ہے۔
جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں مردم شماری 2027 کے تحت ‘مکانوں کی فہرست سازی’ (ہاؤس لسٹنگ) کے باضابطہ آغاز کے ساتھ ہی، مسٹر شرما نے تمام باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مہینے بھر جاری رہنے والی اس مردم شماری مہم کے دوران گھروں کا دورہ کرنے والے شمار کنندگان (انو مریٹرز) اور نگرانوں (سپروائزرز) کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر نے حال ہی میں ختم ہونے والے خود شماری کے مرحلے کے ردعمل کو حوصلہ افزا قرار دیا اور کہا کہ یہ ہندوستان کی پہلی مکمل طور پر ڈیجیٹل اور پیپر لیس مردم شماری مہم میں بڑھتی ہوئی عوامی شرکت کی عکاسی کرتا ہے۔
مسٹر شرما نے مطلع کیا کہ مکانوں کی فہرست سازی کا کام شروع ہونے سے پہلے جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں کل 6 لاکھ، 67 ہزار، 517 خاندانوں نے اور لداخ یونین ٹریٹری میں 7,009 خاندانوں نے سرکاری پورٹل کے ذریعے اپنی خود شماری کے عمل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔
ڈائریکٹر نے ذکر کیا کہ جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں اس عمل کے دوران شاندار شرکت دیکھی گئی، جن میں خاص طور پر پلوامہ، جموں اور کلگام جیسے اضلاع میں مثبت اور بہترین ردعمل درج کیا گیا۔
مسٹر شرما نے لداخ کے لیہہ اور کارگل اضلاع کے شہریوں کی شرکت کی بھی ستائش کی اور خود شماری کے مرحلے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں تعاون دینے پر ضلعی انتظامیہ، پرنسپل سنسس افسران، فیلڈ اسٹاف، میڈیا اداروں اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔
مردم شماری 2027 کی تیاریوں کے وسیع پیمانے پر روشنی ڈالتے ہوئے مسٹر شرما نے بتایا کہ دونوں مرکزی زیرِ انتظام علاقوں میں ‘مکانوں کی فہرست سازی کے بلاکس’ (ہاؤس لسٹنگ بلاکس) کی حد بندی اور جیو ٹیگنگ کی سرگرمیاں تقریباً مکمل ہو چکی ہیں۔ اس کے تحت جموں و کشمیر میں 23,600 سے زیادہ مکانوں کی فہرست سازی کے بلاکس کی حد بندی کی گئی ہے۔ لداخ میں 567 مکانوں کی فہرست سازی کے بلاکس کی حد بندی مکمل ہو چکی ہے۔
اسی طرح، مسٹر شرما نے کہا کہ تمام اضلاع اور دور دراز کے علاقوں میں مردم شماری کے عمل کو پیشہ ورانہ اور یکساں طریقے سے یقینی بنانے کے لیے ماسٹر ٹرینرز، فیلڈ ٹرینرز، شمار کنندگان (انو مریٹرز) اور نگرانوں (سپروائزرز) کے لیے جامع تربیتی پروگرام مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں 27,000 سے زیادہ اور لداخ میں تقریباً 800 سنسس کٹس پہلے ہی بھیجے جا چکے ہیں، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ عملہ مکانوں کی فہرست سازی کے آغاز کے لیے مکمل طور پر لیس ہے۔
شہریوں سے شمار کنندگان اور نگرانوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مسٹر شرما نے کہا کہ مکانوں کی فہرست سازی، مردم شماری کا ایک انتہائی اہم مرحلہ ہے، جس کے دوران مکانات کی تعداد، گھریلو سہولیات اور رہائشی حالات سے متعلق معلومات جمع کی جائیں گی۔ انہوں نے باشندوں سے گزارش کی کہ وہ مردم شماری کے اہلکاروں کو درست، مکمل اور سچی معلومات فراہم کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قابلِ اعتماد مردم شماری کا ڈیٹا ہی فلاحی اسکیموں، صحت کی خدمات، تعلیمی بنیادی ڈھانچے، شہری ترقی کے اقدامات اور مختلف سماجی و اقتصادی پروگراموں کی منصوبہ بندی اور نفاذ کی بنیاد بنتا ہے۔
مسٹر شرما نے شہریوں کو یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ مردم شماری کے دوران جمع کی جانے والی تمام معلومات سنسس ایکٹ (مردم شماری ایکٹ)، 1948 کے دفعات کے تحت مکمل طور پر خفیہ رہتی ہیں اور اس کا استعمال خاص طور پر صرف شماریاتی مقاصد کے لیے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ذاتی معلومات قانون کے تحت محفوظ ہیں اور اسے کسی بھی دوسری ایجنسی یا ادارے کے ساتھ شیئر نہیں کیا جا سکتا۔
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
دنیا1 week agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
ہندوستان1 week agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
دنیا2 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا3 days agoایرانی صدر نے ایک بار پھر پاکستان کے کردار کو سراہا
دنیا6 days agoجس طرح بھی ممکن ہو آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے، امریکی وزیر خارجہ
































































































