تازہ ترین
نمونیا: علاج موجود، پھر بھی مہلک ترین مرض

خبراردو:
عالمی ادارہ صحت نے منگل 12 نومبر کو ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق نمونیا کے مرض میں مبتلا ہو کر گزشتہ برس آٹھ لاکھ شیر خوار اور کم عمر بچے ہلاک ہوئے۔ پاکستان، نائجیریا، بھارت، جمہوریہ کانگو اور ایتھوپیا کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں نمونیا کے باعث ہلاک ہونے بچوں کی تعداد تقریباً چار لاکھ رہی۔
اس رپورٹ میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیاگیا ہے کہ قابل علاج اور قابل تشخیص ہونے کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں بچے نمونیا کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود اطفال یونیسیف، بچوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ کے ساتھ ساتھ صحت سے متعلق اداروں کی طرف سے تیار کی گئی اس رپورٹ میں حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ نمونیا کے خلاف ادویات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ کریں۔
‘جی اے وی آئی‘ ویکسین الائنس کے چیف ایگزیکیٹو سیتھ برکلے، ”حقیقت یہ ہے کہ اس مرض کا علاج ممکن ہے، اس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے اور اس کی تشخیص بھی کوئی مشکل مرحلہ نہیں۔ مگر اس کے باوجود یہ مرض دنیا میں بچوں کا سب سے بڑا قاتل ہے۔‘‘
نمونیا پھیپھڑوں کی ایک بیماری ہے، جو بیکٹریا، وائرس یا فنگس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ نمونیا کے مریض کے پھیپھڑوں میں سیال جمع ہونے کے باعث انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس بیماری کا اینٹی بائیوٹکس سے علاج کیا جا سکتا ہے جبکہ مرض کے سنگین ہونے کی صورت میں آکسیجن کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے۔
نمونیا سے بچاؤ کے لیے بچوں کو ایسے ٹیکے لگائے جا سکتے ہیں، جن سے ان کے اندر اس موذی بیماری کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہو جائے۔ اس کے علاوہ اگر بچے کے اندر نمونیا کے مرض کی تشخیص وقت پر ہو جائے تو بچے کو ممکنہ علاج کے ذریعے بچایا جا سکتا ہے۔ تاہم ترقی پذیر ممالک میں ان سہولیات تک رسائی اکثر محدود ہوتی ہے۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر ہائی کورٹ اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان
سرینگر، جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اپنی نئی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ نوٹی فکیشن ایسوسی ایشن کے صدر سید انور شاہین نے جنرل سکریٹری تپیشور کے مشورے سے جاری کیا، جس کا مقصد ایسوسی ایشن کو مضبوط بنانا اور جموں، سرینگر اور مین ونگ کے تمام اداروں میں ہائی کورٹ کے ملازمین کی بہبود کو فروغ دینا ہے۔
نئی تشکیل شدہ ایگزیکٹو کمیٹی میں مظفر احمد میر (سرینگر) اور سوربھ رینا(جموں) بطور نائب صدور شامل ہیں، جب کہ عزیر ناظر (سرینگر) اور شوکت علی (جموں) کو جوائنٹ سکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔ الطاف حسین جنجوعہ(ٹرانسلیٹر، جموں) اور جاوید احمد میر بطور لیگل ایڈوائزر خدمات انجام دیں گے۔دیگر عہدیداران میں دلبیر سنگھ پٹھانیہ (جموں) اور سہیل احمد گنائی (سرینگر) کو خزانچی مقرر کیا گیا ہے، عامر خان کو آرگنائزر نامزد کیا گیا، رفیق احمد کو پبلسٹی سکریٹری اور نیاز احمد لون و نتیش سنگھ کو ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ایگزیکٹو کمیٹی میں انیس اراکین بھی شامل ہیں جو ہائی کورٹ کے مختلف کیڈرز اور ونگز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان میں ریاض احمد بھٹ، جعفر احمد زہد، سندیپ شرما، جنید ایوب، وشال، مکیش بخشی، کنال شرما، شاکب شوکت، چنی لال، جتیندر سنگھ، وشو ورما، پروین کمار، سہیل احمد ڈار، محمد رفیق بانی، رضوان، ملک عباس شمیم، ریاض احمد حجام، فیاض احمد کمار اور وپن چندر پال شامل ہیں۔ایسوسی ایشن نے اعتماد کا اظہار کیا کہ نئی تشکیل شدہ ایگزیکٹو کمیٹی ہائی کورٹ کے ملازمین کے مفادات اور فلاح و بہبود کے تحفظ، ہائی کورٹ کے تمام ونگز کے درمیان عملے میں ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، اور اپنے اراکین کی پیشہ ورانہ اور سماجی بہبود کے لیے اقدامات کرنے کے لیے لگن کے ساتھ کام کرے گی۔ ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کی کہ نئی ٹیم ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کے ملازمین کے درمیان اتحاد، تعاون اور خدمت کے جذبے کو برقرار رکھتی رہے گی۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
’ایران کی توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو‘ پاسداران انقلاب کی امریکہ اور اتحادیوں کو دھمکی
تہر ان، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے امریکہ اور اس کے اتحادی کو خبردار کردیا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی توانائی کی بنیادی تنصیبات پر کسی بھی حملے کی صورت میں خطے میں فوری اور سخت جوابی کارروائی کی جائے گی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے ایک پیغام میں بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے لکھا کہ اگر ایران کے پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے نتیجے میں خطے میں موجود امریکی فوج کے اتحادیوں اور میزبان ممالک میں بجلی کی بندش یقینی ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنی تنصیبات کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کا فوری اور دندان شکن جواب دے گا۔
ایرانی کمانڈر کا یہ سخت بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس انتباہ کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران پر جہنم کے دروازے کھولنے کا حکم دیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے 3 روز قبل سینٹکام کو حکم جاری کیا، امریکی صدر نے تین روز پہلے کا بیان سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آج دوبارہ جاری کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کو بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی، انہیں تباہ کیا جا رہا ہے، حملے جاری رہیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ہرمز سے گزرتے ایک جہاز میں آگ لگ گئی، دو مڑگئے، پاسداران
تہران، ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوب میں بارودی سرنگوں والے راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران تین میں سے ایک آئل ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جبکہ دیگر دو ٹینکر واپس مڑ گئے۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں ہے اور خطے میں امریکی سرگرمیوں کے باعث اسے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ ایران کی مرضی کے بغیر کسی بھی ٹینکر کو داخل ہونے یا وہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا6 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
دنیا7 days agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
ہندوستان1 week agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
جموں و کشمیر6 days agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا1 week agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
دنیا6 days agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
دنیا6 days agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
ہندوستان7 days agoامریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق
ہندوستان6 days agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
ہندوستان1 week agoاتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف ‘چھاتروں کی گونج’ سے جڑے: راہل
ہندوستان1 week agoسرکار نے 62 ہزار کروڑ کی لاگت سے موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم کو منظوری دی











































































































