تازہ ترین
وزیر اعظم مودی رائے بریلی سے کریں گے 2019کےانتخابی مہم کا آغاز

خبراردو:
وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو اتر پردیش میں متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی صدر سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی سے لوک سبھا انتخابات 2019 کے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے ایک بڑے عوامی ریلی سے خطاب كریں گیں اور متعدد ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر مودی رائے بریلی میں جدید میٹرو کوچ فیکٹری کی توسیع کے منصوبہ اور بہت سے دوسرے منصوبوں کا آغاز کریں گے۔ وہ رائے بریلی میں بنی ہمسفر ٹرین کے 900 ویں کوچ کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے۔
وزیر اعظم 558 کروڑ روپے کی لاگت سے بنے 133 کلومیٹر طویل رائے بریلی-فتح پور-باندہ شاہرہ کا آغاز کریں گے۔ اس کے علاوہ مسٹر مودی بہت سے دوسرے ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد بھی رکھیں گے۔وزیر اعظم رائے بریلی میں جلسے سے خطاب کرنے کے بعد پرياگ راج کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔ پرياگ راج میں وہ کمبھ میلے کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ کمان اور کنٹرول پینل کا افتتاح کریں گے۔ وہ پرياگ راج میں گنگا کی پوجا کریں گے اور ’سوچھ کمبھ ‘ نمائش کا جائزہ لیں گے۔
پرياگ راج کے بعد وزیر اعظم کا اندوا میں بھی جلسہ عام سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔مسٹر مودی پرياگ راج کے بامرولي ہوائی اڈے کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد راجدھانی دہلی کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ : منشیات سے متعلق معاملات میں غیر قانونی املاک کو پولیس نے کیا مسمار
سرینگر، جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس نے سول انتظامیہ کے تعاون سے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمین پر تعمیر کردہ کروڑوں روپے کی غیر قانونی املاک کو مسمار کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق، اس مہم کے دوران قومی شاہراہ کے کنارے واقع اسٹیٹ سنگم میں سرکاری زمین پر بنی کئی عمارتوں کو گرا دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ان عمارتوں کو سڑک کنارے ڈھابوں کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا اور یہ املاک این ڈی پی ایس ایکٹ کے مقدمات میں ملوث افراد سے وابستہ پائی گئیں۔ مسمار کی گئی املاک میں ‘کشمیر ریسٹورنٹ (ڈھابہ)’ بھی شامل تھا، جس کے مالکان ڈونی پورہ سنگم کے رہائشی گل محمد میر اور بشیر احمد میر تھے۔ پولیس نے واضح کیا کہ ان دونوں کے نام بجبہارا پولیس اسٹیشن میں درج مختلف منشیات کے مقدمات میں شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ تیسری عمارت، ‘میر ریسٹورنٹ’، ان کے بھائی اما میر کی تھی جو ان دونوں ڈھابوں کے درمیان واقع تھی؛ اس عمارت کو بھی کارروائی کے دوران گرا دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ “یہ تمام عمارتیں سرکاری زمین پر کسی بھی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں۔ یہ کارروائی مکمل طور پر قانونی ضابطوں کے مطابق کی گئی، جو منشیات کے اسمگلروں اور غیر قانونی قبضوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کے لیے اننت ناگ پولیس کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔”
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر مہم’ شروع کیے جانے کے بعد سے، پولیس نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں منشیات کے اسمگلروں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس مہم کے تحت مشتبہ اسمگلروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ان کی املاک ضبط کی جا رہی ہیں اور این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت نئے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ پولیس منشیات کنٹرول کرنے والے حکام کے ساتھ مل کر غیر قانونی اور ممنوعہ ادویات کی فروخت روکنے کے لیے ادویات کی دکانوں کا معائنہ بھی کر رہی ہے۔
یواین آئی۔ ایم جے
دنیا
دنیا بھر کی فوج مل کر بھی ایران سے آبنائے ہرمز کا کنٹرول نہیں چھین سکتی: ایرانی سیکیورٹی کونسل
تہران، ایران کے سیکورٹی کونسل کے ترجمان ابراہیم رضائی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی فوج مل کر بھی ایران سے آبنائے ہرمز کا کنٹرول نہیں چھین سکتی۔
تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایران کے سیکورٹی کونسل کے ترجمان ابراہیم رضائی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ان کا کنٹرول غیر متزلزل ہے اور ایرانی اجازت کے بغیر ایک لٹرپٹرول بھی ہرمز سے نہیں جاسکتا۔
ابراہیم رضائی نے سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈرز کے حوالے سے سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی تمام افواج مل کر بھی آبنائے ہرمز سے ایران کا کنٹرول ختم نہیں کر سکتیں، ایران کی مرضی کے بغیر ایک لیٹر پیٹرول بھی اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ سے نہیں گزر سکتا۔
دوسری جانب ایرانی افواج کے ترجمان محمد اکرم نے موجودہ صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگرچہ بظاہر جنگ بندی کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن ہم اب بھی حالت جنگ میں ہیں، ایران کو امریکہ اور اسرائیل پر ذرہ برابر بھی بھروسہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل پر ذرہ برابر بھی بھروسہ نہیں، جنگ بندی کےدوران بھی ایران اپنے اہداف اپ ڈیٹ کر رہا ہے، نئے جنگی ساز و سامان کی تیاری کا عمل بھی پوری شدت سے جاری ہے، ملکی سرحدوں کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔
ایرانی افواج کے ترجمان نے کہا کہ دشمن نے کوئی نئی جارحیت کی تو اسے نئے ہتھیاروں سے سخت جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے 60 دن بعد روس اور چین کے لیے پروازیں بحال کر دیں
تہران، ایران نے تقریباً دو مہینے کے وقفے کے بعد روس اور چین کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تقریباً 60 روز کے وقفے کے بعد ایران نے روس اور چین کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ اس سے ایک دن قبل قومی فضائی کمپنی ایران ایئر نے بھی اپنی پروازوں کی بحالی کے لیے آمادگی ظاہر کی تھی۔
دوسری طرف امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ خبردار کر چکے ہیں کہ ایرانی فضائی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرنے والی کمپنیاں امریکی پابندیوں کی زد میں آ سکتی ہیں۔ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ غیر ملکی حکومتیں یقینی بنائیں کہ ان کے دائرہ اختیار میں آنے والی کمپنیاں ایرانی طیاروں کو کوئی خدمات فراہم نہ کریں، جن میں ’طیاروں کے لیے ایندھن کی فراہمی، کیٹرنگ سروسز، ہوائی اڈوں پر لینڈنگ فیس یا طیاروں کی دیکھ بھال‘ شامل ہیں۔
ایران جنگ اور امن معاہدے سے متعلق تمام خبریں انہوں نے کہا تھا کہ امریکی وزارت خزانہ ’کسی بھی ایسے تیسرے فریق کے خلاف کارروائی میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گی جو ایرانی اداروں کے ساتھ لین دین کرے یا انہیں سہولت فراہم کرے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر5 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر1 day agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoشہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
ہندوستان4 days agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
ہندوستان4 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
دنیا1 week agoایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں
دنیا5 days agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
دنیا1 week agoدھمکیوں کے سائے میں مذاکرات کسی صورت قبول نہیں: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
دنیا4 days agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی










































































































