پاکستان
ٹک ٹاک بناتے ہوئے دس سالہ بچی کے ہلاکت کے بعد ٹک ٹاک کے خلاف کارروائی

اٹلی میں بظاہر ’بلیک آؤٹ چیلنج‘ کے لیے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دس سالہ بچی کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں چینی سوشل میڈیا ایپ کے خلاف شدید غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے۔
اطالوی دفتر استغاثہ کے مطابق حکام نے دس سالہ بچی کی ہلاکت کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ سسلی سے تعلق رکھنے والی یہ بچی بظاہر ‘بلیک آؤٹ چیلنج‘ کے بارے میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دم گھٹنے سے ہلاک ہوئی۔
اس واقعے کے بعد عوامی سطح پر شدید ردِ عمل سامنے آیا۔ اطالوی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے فوری طور پر چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمپنی پر کسی بھی ایسے صارف کے ڈیٹا تک رسائی پر پابندی لگا دی ہے، جس کی عمر کی درست شناخت نہیں ہو سکتی۔
ٹک ٹاک پر یہ پابندی کم از کم 15 فروری تک لاگو رہے گی جب کہ اس دوران سسلی کا دفتر اسغاثہ بچی کی ہلاکت کی تحقیقات مکمل کرے گا۔ چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ایپ دنیا بھر میں خاص طور پر نوجوانوں میں بہت زیادہ مقبول ہے۔ ٹک ٹاک کے قواعد و ضوابط کے مطابق اس ایپ کے استعمال کرنے کے لیے کم از کم عمر 13 برس مقرر ہے۔
اطالوی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا، ”ہم کمپنی کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں لیکن اس دوران حکام نے اٹلی میں اس نیٹ ورک پر موجود نابالغ بچوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘
اطالوی واچ ڈاگ نے ٹک ٹاک کمپنی پر ‘نابالغ اور کم عمر بچوں کے تحفظ پر بہت کم توجہ‘ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے چھوٹے بچوں کو اس پلیٹ فارم تک رسائی دینے کی سخت مذمت کی ہے۔
ٹک ٹاک ک کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں تاہم کہا، ”ٹک ٹاک کمیونٹی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ہم ایسے مواد اور رویوں کی تشہیر اور حوصلہ افزائی نہیں کرتے جو خطرے کا باعث بن سکتے ہوں۔‘‘
بچی کی ہلاکت کیسے ہوئی؟
اطالوی علاقے سسلی میں رواں ہفتے بدھ کے روز دس سالہ بچی کے چھوٹے بھائی نے اپنی بہن کو اپنے گھر کے غسل خانے میں بے ہوشی کے عالم میں دیکھا تھا۔ بچی کے پاس اس کا فون بھی تھا جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ کم سن بچی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ہفتے کے روز اس کا انتقال ہو گیا۔
والدین کا کہنا ہے کہ کم سن بچی بظاہر ٹک ٹاک پر ‘بلیک آؤٹ چیلنج‘ کے لیے ویڈیو بنا رہی تھی۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری اس مقابلے کے لیے گردن کے گرد بیلٹ وغیرہ باندھ کر سانس روکی جاتی ہے اور اس عمل کو فلمایا جاتا ہے۔
بچی کے والد اینجلو سیکومیرو نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا، ”اس کی زندگی ٹک ٹاک اور یوٹیوب کے گرد ہی گھومتی تھی، اپنا تمام وقت وہ انہی پلیٹ فارمز پر گزار رہی تھی۔‘‘ گزشتہ روز پاکستان میں بھی ایک نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا تھا۔(قومی آواز)
پاکستان
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس گہری کھائی میں گرنے سے 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے رفیق ژوب مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے دانہ سر میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی ژوب حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی افراد نے امدادی سرگرمیوں اور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، پاکستان نے افغانستان کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحد کے اندر ہونے والے مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ “پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں تین اہداف کو انتہائی درست فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے”۔ تارڑ کے مطابق یہ فضائی حملے ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھے جس میں پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس آپریشن کا ہدف جماعت الاحرار تھا جسے عموماً تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ رات کے وقت کی جانے والی یہ کارروائی کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے اور تین نیم فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کا سبب بننے والےحملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سرحدی صوبوں میں حالیہ پُرتشدد واقعات بھی اس کارروائی کا سبب بنے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی آپریشن کیا جس کے بعد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر “انتہائی درست حملے” کیے گئے، جن میں 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے رواں مہینے کے آغاز میں کئے گئے حملے سمیت حالیہ مہینوں میں افغانستان کے اندر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد اکتوبر میں تشدد میں اضافے کے بعد سے بڑی حد تک بند ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا
اسلام آباد،جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہم بالآخر آنے والے جمعہ کو جنیوا میں امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور گہری مذاکراتی کوششوں کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان 8 اپریل کو جنگ بندی کرانے میں کامیابی کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب فریقین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت الیکٹرانک طور پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بھی ختم کر دی ہے جس کے سبب ایرانی تیل بردار بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
ہندوستان1 week agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے رامسو میں چٹان کھسکنے سے دو لوگوں کی موت، پانچ زخمی
دنیا7 days agoابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی
جموں و کشمیر1 week agoسکیورٹی فورسز نے اننت ناگ میں دہشت گردوں سے منسلک دو مکانات منہدم کر دیے
دنیا1 week agoایران پر امریکی میزائل حملے میں 2 افراد شہید، 11 زخمی
ہندوستان1 week agoپیپر لیک کی ذمہ داری بھی لیں مودی: پرینکا
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoایرانی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں: مارکو روبیو
دنیا1 week agoامریکہ سعودی جوہری معاہدہ ہماری قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتا ہے: سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ
دنیا1 week agoامریکی حملے جاری رہے تو نئی حکمتِ عملی اپنائیں گے: ایران کا انتباہ




































































































