تازہ ترین
کسان تنظیمیں مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی نے ’کسان سمان ندھی‘ کے تحت 9 کروڑ سے زائد کسانوں کے بینک کھاتوں میں 18 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم جاری کی اور کہا کہ حکومت معاملات اور حقائق کی بنیاد پر بات چیت کے لئے تیار ہے
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہا کہ حکومت نئے زرعی اصلاحات قوانین کی مخالفت کررہے کسانوں سے معاملات اور حقائق کی بنیاد پر بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے وزیر اعظم مودی نے پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت نو کروڑ سے زائد کسانوں کے بینک کھاتوں میں 18 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم جاری کرنے کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کسانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر عاجزی کے ساتھ کسانوں کے مفاد میں حکومت معاملات اور حقائق کی بنیاد پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ان داتا کی ترقی کے تئیں وقف ہے، اس سے ایک خود کفیل ہندوستان کی تعمیر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو جمہوریت پر پختہ اعتماد ہے اور نئے زرعی قوانین کو حقائق کی بنیاد پر پرکھا جاسکتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے قبل کئی پارٹیاں زرعی اصلاحات کے قوانین کے حق میں تھیں لیکن آج وہ اس سے پیچھے ہٹ گئیں اور سیاسی وجوہات کی بنا پر کسانوں کو گمراہ کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کسان کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی ضمانت کی مانگ کر رہے تھے لیکن اب وہ تشدد کے ملزموں کو جیل سے رہا کرنے اور ٹول ٹیکس کی مخالفت کرنے میں مصروف ہیں۔ حکومت ان لوگوں سے بھی بات کرنا چاہتی ہے جو جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے اور جو لوگ بے غلط الزامات عائد کرتے ہیں۔
پی ایم مودی نے کہا کہ جمہوری نظام میں عوام سے مسترد کیے گئے لوگ کچھ کسانوں کو گمراہ کرکے بات چیت نہیں ہونے دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے زرعی قوانین کے بعد بھی ایم ایس پی میں اضافہ کیا گیا ہے اور فصلوں کی ریکارڈ خریداری کی گئی ہے۔
پی ایم مودی نے کہا کہ ملک کی تمام ریاستوں کے کسان وزیر اعظم کسان یوجنا کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، صرف مغربی بنگال میں سیاسی وجوہات کی وجہ سے کسانوں کو اس سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ اس سے قبل انہوں نے سات ریاستوں کے کسانوں سے براہ راست بات چیت کی تھی۔ اس سے قبل وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا تھا کہ مغربی بنگال میں 70 لاکھ کسانوں کو وزیر اعظم کسان یوجنا کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ پی ایم کسان یوجنا کا فائدہ غریب کسانوں کو مل رہا ہے۔
وزیر داخلہ امیت شاہ نے مہروالی میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ سال 2013-14 میں ملک کا زرعی بجٹ 30900 کروڑ روپے تھا جو اب بڑھ کر ایک لاکھ 34 ہزار کروڑ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس پی تھی، ہے اور رہے گی۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ایک دیگر پروگرام میں کہا کہ زرعی اصلاحات کے قوانین کے بارے میں اپوزیشن پارٹیاں گمراہی پھیلا رہی ہے۔(قومی آواز)
دنیا
اسرائیل کا بڑا فیصلہ، لبنان میں فوجی دائرہ کار بڑھانے کا اعلان
تل ابیب، اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے فوج کو جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون کو وسیع کرنے کا حکم دے دیا ہے، جبکہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان آج مذاکرات متوقع ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حزب اللہ کے ساتھ جھڑپیں مسلسل جاری ہیں۔
بنیامین نیتن یاہو نے ہدایت دی ہے کہ سکیورٹی زون کو مشرق کی جانب جبل الشیخ (ماؤنٹ ہرمن) کے دامن تک وسیع کیا جائے، جس کا مقصد علاقے میں سکیورٹی کو مضبوط بنانا اور دروز برادری کی حمایت کرنا ہے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آج اسرائیل اور لبنان کے درمیان بات چیت ہوگی، جو 34 برس بعد اعلیٰ سطح کا پہلا رابطہ ہوگا۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے سرگرم ہے اور یہ مذاکرات ایک مثبت پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ منگل کے روز واشنگٹن میں اسرائیل اور لبنان کے نمائندوں کے درمیان براہِ راست سیاسی مذاکرات بھی ہوئے، جو کئی دہائیوں بعد پہلی بار منعقد ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں جنگ بندی کے امکان پر بھی غور کیا گیا، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
اسرائیل کا مؤقف ہے کہ مذاکرات کا مقصد حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا اور خطے میں مستقل امن قائم کرنا ہے، جبکہ لبنانی حکومت جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کے انخلا اور جنگ بندی کی خواہاں ہے۔
دریں اثنا اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں بدستور جاری ہیں، جس کے باعث خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
ٹرمپ کا چین پر ایران کو اسلحہ دینے کا الزام، چین کی تردید
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر ایران کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے، تاہم چین نے ان الزامات کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے چینی صدر کو ایک خط لکھا جس میں خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے اور اسے ایسا کرنے سے باز رہنا چاہیے۔
ٹرمپ کے مطابق چینی صدر نے اس کے جواب میں ایک خط بھیجا جس میں واضح کیا گیا کہ چین ایران کو کسی قسم کا اسلحہ فراہم نہیں کر رہا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی میڈیا نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ چین آئندہ چند ہفتوں میں ایران کو نیا فضائی دفاعی نظام فراہم کر سکتا ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث چین ایرانی تیل حاصل نہیں کر سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں ایرانی تیل لے جانے والے چینی جہازوں کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے آغاز پر خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت ‘تاریخی قدم’ کا خیر مقدم کیا
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز کہا کہ آج سے شروع ہونے والا پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت ایک “تاریخی قدم” ہے، جس سے عوامی زندگی میں خواتین کے وقار اور نمائندگی کو آگے بڑھانے کے حکومت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم مودی نے کہا، “آج سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے ذریعے ہمارا ملک خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت ایک تاریخی قدم اٹھانے جا رہا ہے۔ ہماری ماؤں اور بہنوں کا احترام ملک کا احترام ہے، اور اسی جذبے کے ساتھ ہم اس سمت مضبوطی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔”
ایک سنسکرت شلوک کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید کہا، “تم ابھرو اور اپنی کرنوں سے دنیا کو منور کرو۔ کنوا خاندان کے رشیوں نے خوشحالی اور فراوانی کے لیے اپنی حمدوں کے ذریعے تمہیں پکارا ہے،” جس کے ذریعے انہوں نے قومی ترقی میں خواتین کے مرکزی کردار پر ثقافتی اور فلسفیانہ زور دیا۔
یہ تبصرے ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پارلیمنٹ کا ایک نایاب خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں قانون ساز اداروں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کی تجاویز سمیت اہم قانون سازی کے اقدامات متوقع ہیں۔ حکومت نے مسلسل ایسے اقدامات کو جامع ترقی اور صنفی مساوات کو یقینی بنانے کی ایک وسیع مہم کے طور پر پیش کیا ہے۔
خواتین کو بااختیار بنانے کا معاملہ ہندوستان کے سیاسی منظرنامہ میں ایک مرکزی نقطہ رہا ہے، جہاں یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتیں فیصلہ سازی کے اداروں میں خواتین کی شرکت بڑھانے کے طریقہ کار پر بحث کرتی رہی ہیں۔ اگرچہ خواتین کے ریزرویشنچ کے حوالے سے قانون سازی کی کوششیں برسوں تک نشیب و فراز کا شکار رہی ہیں، لیکن موجودہ سیشن پر سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں کہ آیا دیرینہ66 وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوئی ٹھوس قدم اٹھایا جاتا ہے یا نہیں۔
وزیر اعظم مودی کا یہ پیغام اس سیشن کے رخ کا تعین کرتا ہے، جہاں خواتین کو بااختیار بنانے کو نہ صرف ایک پالیسی ترجیح بلکہ قومی فخر اور ثقافتی اقدار کے معاملے کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر5 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
دنیا1 week agoمجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق تشویشناک دعویٰ، قیادت پر سوالات اٹھنے لگے
دنیا1 week agoایران میں کریک ڈاؤن تیز، مخالفین کے سہولت کاروں کے خلاف فوری فیصلوں کی ہدایت
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
ہندوستان7 days agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
ہندوستان1 week agoہندوستان نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا
ہندوستان1 week agoہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
جموں و کشمیر1 week agoلشکر طیبہ کا بین ریاستی دہشت گردی کے ماڈیول کا انکشاف، دو پاکستانیوں سمیت 5 گرفتار
جموں و کشمیر7 days agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
دنیا7 days agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر7 days agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
جموں و کشمیر3 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل







































































































