ہندوستان
گورنر کو ایم سی ڈی میں ایلڈرمین کی تقرری کا حق ہے: سپریم کورٹ

نئی دہلی، سپریم کورٹ نے پیر کو فیصلہ سنایا کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو دہلی حکومت کی کابینہ کی مدد اور مشورے کے بغیر دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) میں 10 ‘الڈرمین’ کی تقرری کا حق ہے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پاردی والا کی بنچ نے تقرری سے متعلق 3 اور 4 جنوری 2023 کے احکامات اور اس کے بعد کے گزٹ نوٹیفکیشن کو منسوخ کرنے کی دہلی حکومت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے یہ فیصلہ دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایم سی ڈی میں 10 نامزد ارکان کا تقرر کیا تھا۔
بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پارلیمنٹ نے قانونی طور پر لیفٹیننٹ گورنر کو ایلڈرمین کی تقرری کا حق دیا ہے۔
بنچ کی صدارت کر رہے جسٹس نرسمہا نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت ایلڈرمین کی تقرری کے بارے میں اپنی رائے نہیں دے سکتی کیونکہ یہ اختیار لیفٹیننٹ گورنر کو دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ پچھلے پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ دہلی حکومت کے دائرہ اختیار میں آنے والے کسی بھی موضوع پر قانون بنا سکتی ہے۔
زیر بحث ایلڈرمین کی نامزدگی دہلی میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1957 (ڈی ایم سی ایکٹ) کی دفعہ 3(3)(بی)(i) کے تحت کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ نے مئی 2023 میں سماعت مکمل ہونے کے بعد اس معاملے میں فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان
اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث راجیہ سبھا میں مسلسل پانچویں روز بھی سوالیہ وقفہ نہ ہو سکا
نئی دہلی، مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے اپوزیشن ارکان کے ہنگامے کے باعث جمعہ کو راجیہ سبھا میں مسلسل پانچویں روز بھی سوالیہ وقفہ نہیں ہو سکا اور ایوان کی کارروائی دوپہر بعد 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی اس سے قبل بھی اسی معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث وقفۂ صفر (زیرو آور) کی کارروائی نہیں ہو سکی تھی۔ پارلیمنٹ کے موجودہ مانسون اجلاس کا آج پانچواں دن ہے، لیکن اب تک ایوان میں کوئی باقاعدہ کارروائی انجام نہیں دی جا سکی ہے۔
ایک بار ملتوی ہونے کے بعد جب دوپہر 12 بجے ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر ہنگامہ کرنے لگے۔ قائدِ حزبِ اختلاف ملکارجن کھڑگے نے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن سے اظہارِ خیال کی اجازت طلب کی، جس پر چیئرمین نے کہاکہ “آپ کی اپنی جماعت کے ارکان ہی اپنی نشستوں پر نہیں بیٹھ رہے، ایسے میں میں کیا کر سکتا ہوں”
اس کے بعد جیسے ہی مسٹر کھڑگے نے بولنا شروع کیا، حکمراں جماعت کے ارکان نے بھی شور شرابہ شروع کر دیا۔ چیئرمین نے ہاتھ کے اشارے سے انہیں خاموش رہنے کی ہدایت دی۔
دونوں جانب سے شدید ہنگامے کے دوران مسٹر کھڑگے نے کہاکہ “میں آپ کی توجہ اس جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ سب سے پہلے وزیر تعلیم کو استعفیٰ دینا چاہیے اور وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں آ کر بیان دینا چاہیے، اس کے بعد ہم بحث کریں گے۔” ان کے یہ کہتے ہی چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے ایوان کی کارروائی دوپہر بعد 2 بجے تک ملتوی کر دی۔
اس سے قبل صبح 11 بجے بھی دھرمیندر پردھان کے استعفے اور نیٹ یو جی پرچہ لیک کے معاملے پر بحث کرانے کے مطالبے کو لے کر اپوزیشن نے ہنگامہ کیا، جس کے باعث وقفہ صفر نہیں ہو سکا۔
چیئرمین نے قانون سازی سے متعلق دستاویزات ایوان کے سامنے رکھنے کے بعد جیسے ہی وقفہ صفر کی کارروائی شروع کرنی چاہی، اپوزیشن ارکان نے نیٹ پرچہ لیک کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی۔
چیئرمین نے مسٹر کھڑگے کو اظہارِ خیال کی اجازت دی۔ مسٹر کھڑگے نے کہا کہ پیر کے روز نیٹ پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پر جس طرح لاٹھی چارج کیا گیا، وہ انتہائی افسوسناک تھا۔ تاہم وہ اپنی بات مکمل بھی نہیں کر سکے تھے کہ چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔
اس سے قبل چیئرمین نے ہر سال 26 جولائی کو منائے جانے والے کارگل وجے دیوس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن کارگل کی چوٹیوں سے پاکستان کی حمایت یافتہ دراندازوں کو نکال باہر کرنے میں بھارتی افواج کی بہادری کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
انہوں نے ایوان سے اپیل کی کہ مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر فوجیوں کی جرأت اور قربانی کو سلام پیش کیا جائے۔ ایوان نے کارگل کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے احترام میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اقتصادی اصلاحات کی دوسری نسل کو نافذ کرنے کا وقت: کھڑگے
نئی دہلی، کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ ملک کے متوسط طبقے کو مزید مضبوط بنانے اور نئی نسل کو ترقی کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے اب دوسری نسل کے معاشی اصلاحات نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔
مسٹر کھڑگے نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ جولائی 1991 میں اُس وقت کے وزیرِ اعظم پی وی نرسمہا راؤ اور وزیرِ خزانہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت میں تاریخی معاشی لبرلائزیشن کے اصلاحاتی اقدامات کا آغاز ہوا تھا، جنہوں نے ہندستان کی معیشت کی سمت بدل دی۔
انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات نے ملک کی اقتصادی صلاحیت کو نئی رفتار دی، متوسط طبقے کو مضبوط کیا اور کروڑوں لوگوں کے لیے ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دوسری نسل کے معاشی اصلاحات متعارف کرائے جائیں تاکہ نئی نسل کو ترقی کا بھرپور فائدہ مل سکے اور غریبوں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے سب سے کمزور طبقات کی بھی مؤثر ترقی یقینی بنائی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کی حکومت نے ملک کو جو انقلابی معاشی ورثہ دیا، اس پر پورے ملک کو فخر ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان
سونم وانگچک نے جے پی نڈا اور جتیندر سنگھ کی موجودگی میں بھوک ہڑتال ختم کی
نئی دہلی، سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے معاملے اور مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے پر بھوک ہڑتال کرنے والے سماجی کارکن سونم وانگچک نے جمعرات کی رات اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی۔ وہ 28 جون سے مسلسل بھوک ہڑتال پر تھے۔
سونم وانگچک نے مرکزی وزراء جے پی نڈا اور جتیندر سنگھ کی موجودگی میں گروگرام کے میدانتا اسپتال میں جوس پی کر اپنی بھوک ہڑتال ختم کی۔
انہوں نے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بینر تلے 28 جون سے نئی دہلی کے جنتر منتر پر بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔
ہفتے کے روز طبیعت زیادہ خراب ہونے پر پولیس انہیں جنتر منتر سے ہٹا کر زبردستی صفدرجنگ اسپتال لے گئی تھی۔ بعد ازاں دہلی ہائی کورٹ کی مداخلت اور وانگچک کی خواہش کے مطابق انہیں میدانتا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ جے پی نڈا اور جتیندر سنگھ نے منگل کے روز اسپتال جا کر وانگچک سے ملاقات کی تھی اور ان سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔ دونوں وزراء نے کہا تھا کہ حکومت پرچہ لیک کے معاملات میں مناسب اقدامات کر رہی ہے۔
اس کے بعد سونم وانگچک نے دونوں وزراء کے نام ایک کھلا خط لکھا، جس میں ان کی جانب سے دی گئی یقین دہانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حکومت یہ بھی یقین دہانی کرائے کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی تو وہ اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دیں گے۔
تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حکومت نے سونم وانگچک کو کون سی یقین دہانیاں کرائی ہیں، جس کے بعد انہوں نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
یو این آئی۔ایم جے۔
دنیا1 week agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
دنیا7 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
ہندوستان1 week agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
دنیا1 week agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
جموں و کشمیر6 days agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا7 days agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
ہندوستان6 days agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
ہندوستان1 week agoامریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق
ہندوستان1 week agoسرکار نے 62 ہزار کروڑ کی لاگت سے موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم کو منظوری دی
ہندوستان1 week agoاتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف ‘چھاتروں کی گونج’ سے جڑے: راہل
دنیا7 days agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ڈوڈا کے بھدرواہ علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک، ایس او جی کے جوان زخمی










































































































