ہندوستان
گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی کنبے کے 5افراد کی موت،4زخمی

لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع لکھنؤ کے کاکوری علاقے میں ایک گھر میں گیس سلنڈر میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے ایک ہی کنبے کے پانچ اراکین کی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ ہاتا حضرت صاحب وارڈ کا ہے جہاں مشیر کے گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا’ گرمی اتنی شدید تھی کہ گھر میں رکھا سلنڈر پھٹ گیا جس سے چھت اور دیوار منہدم ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دمکل کی گاڑیوں کے ساتھ پولیس موقع پر پہنچی اور راحت مہم کا آغاز کیا۔ جس کے دوران گھر کے اندر پھنسے افراد کو باہر نکالا گیا۔
انہوں نے کہا’زخمیوں کو ٹراما سنٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مشیر ، ان کی بیوی حسنا بانو ، بھتیجی حنا، ہما اور سیا کو مردہ قرار دےد یا۔پولیس نے بتایا کہ حادثے میں عظمت، مشیر کی بیٹی لقب ،انشاء اور انم شدید طور سے زخمی ہوگئے اور ان کا علاج ٹراما سنٹر میں چل رہا ہے۔
یواین آئی۔ولی
ہندوستان
راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی
نئی دہلی، پارلیمنٹ کے توسیع شدہ بجٹ اجلاس کے اختتام کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی ہفتہ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے قانون سازی کی دستاویزات ایوان کی میز پر رکھے جانے کے بعد بجٹ اجلاس کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اختتامی خطاب میں بجٹ اجلاس کے دوران ایوان میں ہوئے اہم کام کاج کی اطلاع دی اور پھر ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔
چیئرمین نے کہا کہ بجٹ اجلاس کا آغاز صدر کے خطاب کے ساتھ ہوا تھا اور بعد میں مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایوان میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بامعنی بحث ہوئی اور بعد میں بجٹ منظور کیا گیا۔ مسٹر رادھا کرشنن نے کہا کہ اجلاس کے دوران ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر حکومت کی جانب سے اہم بیانات دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران کئی اہم بل منظور کیے گئے اور 50 پرائیویٹ بل پیش کیے گئے۔ ایوان کی کارروائی کل 157 گھنٹے اور 40 منٹ تک چلی۔ اجلاس کے دوران ایوان میں 117 سوالات پوچھے گئے اور 207 موضوعات خصوصی تذکرے کے دوران اٹھائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اسی اجلاس میں مسٹر ہری ونش کو تیسری بار ایوان بالا کا ڈپٹی چیئرمین منتخب کیا گیا۔ اسی اجلاس میں راجیہ سبھا کے 59 ارکان کی مدت کار مکمل ہونے پر انہیں الوداعیہ بھی دیا گیا۔ بجٹ اجلاس دو مرحلوں میں ہوا اور پہلا مرحلہ 28 جنوری سے 13 فروری تک اور دوسرا مرحلہ 9 مارچ سے 2 اپریل کو مکمل ہوا۔ اس کے بعد مہیلا شکتی وندن ادھینیم میں ترمیم کے بل پر بحث کے لیے بجٹ اجلاس کا توسیعی اجلاس 16 سے 18 اپریل تک منعقد کیا گیا۔
یو این آئی۔ این یو
ہندوستان
حکومت حد بندی کی آڑ میں ملک کا انتخابی نقشہ بدلنا چاہتی ہے: راہل گاندھی
نئی دہلی، لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے جمعہ کے روز کہا کہ حکومت حد بندی (ڈیلِمٹیشن) کے بہانے ہندوستان کا انتخابی نقشہ تبدیل کرنا چاہتی ہے، لیکن اس سے خواتین کو حقیقی بااختیار بنانا ممکن نہیں ہوگا۔
راہل گاندھی نے پارلیمانی نشستوں کی حد بندی سے متعلق بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے “ملک دشمنی” قرار دیا اور کہا کہ اپوزیشن اسے کسی صورت منظور نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے حد بندی بل 2026، آئین (ایک سو اکتیسواں ترمیمی) بل 2026 اور یونین ٹیریٹری قانون (ترمیمی) بل 2026 پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت جس طریقے سے لوک سبھا کی نشستوں کی حد بندی اور خواتین کو قانون ساز اداروں میں ریزرویشن دینا چاہتی ہے، وہ دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)، دلتوں اور اقلیتوں کے مفادات پر حملہ ہے۔
انہوں نے حکومتی بینچوں سے کہاکہ “آپ او بی سی اور دلتوں کو ہندو تو کہتے ہیں، لیکن اقتدار میں انہیں جگہ نہیں دیتے۔
کارپوریٹ سیکٹر میں او بی سی اور دلت کہاں ہیں؟ تعلیمی میدان میں محروم طبقات کہاں ہیں؟ نجی شعبے میں ان کی نمائندگی کہاں ہے؟ سرکاری شعبے سے بھی انہیں باہر کیا جا رہا ہے۔”
راہل گاندھی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خواتین کو قانون ساز اداروں میں ریزرویشن دینے والا پرانا بل پیش کرے، اپوزیشن اس کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں او بی سی، دلتوں اور اقلیتوں کے ساتھ سخت ناانصافی ہوئی ہے اور اب اس بل کے ذریعے ان کے ساتھ دوبارہ ویسا ہی سلوک کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں کبھی اقتدار تک نہ پہنچنے دیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ “منوواد آئین پر حاوی ہو رہا ہے۔”
قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ حکومت عوام کو گمراہ کرنا چاہتی ہے اور اسے معلوم ہے کہ آئینی ترمیمی بل منظور نہیں ہوگا۔ وہ خواتین کے ریزرویشن کے نام پر انتخابی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔
وزیر اعظم کے خلاف راہل گاندھی کے بعض الفاظ پر اعتراض کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم اور ملک کی فوج کی توہین نہیں کی جانی چاہیے۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھی راہل گاندھی کو تنبیہ کی کہ وہ ایسی کوئی بات نہ کہیں جو ایوان کی وقار اور ضابطے کے خلاف ہو۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کا ہندوستان کی جانب سے خیر مقدم، امن کی سفارتی کوششوں کی حمایت
نئی دہلی، ہندوستان نے جمعہ کے روز اسرائیل اور لبنان کے درمیان ہونے والی 10 روزہ عارضی جنگ بندی کی پرزور حمایت کی ہے زارت خارجہ نے دیرپا امن کے قیام کے لیے تنازع کو ختم کرنے کی سفارتی کوششوں کی تائید کا اشارہ دیا ہے میڈیا بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اس سفارتی پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ” ہندوستان جنگ بندی اور ہر اس قدم کا خیر مقدم کرتا ہے جو امن کی طرف لے جاتا ہے۔”
حماس سے متعلق ایک منظم عمل برقرار رکھنے کے حوالے سے انہوں نے کہا، “ہندوستان کے پاس ایک (طے شدہ) عمل موجود ہے، اور ان مسائل کو اسی عمل کے تحت حل کیا جاتا ہے۔”
یہ ریمارکس اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کے تناظر میں سامنے آئے ہیں، جس کا نفاذ جمعرات سے ہوا ہے۔
دشمنی کے اس خاتمے کا اطلاق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے ساتھ ہوا ہے کہ وہ اسرائیل اور لبنان کی قیادت کے درمیان ایک تاریخی پہلی ملاقات کی راہ ہموار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
اس جنگ بندی کو بڑے پیمانے پر واشنگٹن کی قیادت میں تہران کے ساتھ جاری تنازع کو کم کرنے کی سفارتی کوششوں کے حصے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ایران مذاکرات کے دوران اپنے موقف پر قائم رہا ہے اور اس کی قیادت کا اصرار رہا ہے کہ کسی بھی معاہدے میں لبنان میں دشمنی کا خاتمہ لازمی شامل ہونا چاہیے۔
ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی میں پاکستان کے ممکنہ کردار کے بارے میں پوچھے جانے پر، جیسوال نے اشارہ دیا کہ نئی دہلی صورتحال کی باریک بینی سے نگرانی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا، “ہم مغربی ایشیا کی جنگ میں تمام پیش رفت کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔”
موجودہ تنازع کی جڑیں 28 فروری کو ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی فوجی کارروائی سے جڑی ہیں، جس میں چند دن بعد لبنان بھی اس وقت شامل ہو گیا جب حزب اللہ نے 2 مارچ کو اسرائیل پر راکٹ حملے شروع کیے تھے۔
صدر ٹرمپ نے اس لمحے کو ممکنہ طور پر ایک بڑی تبدیلی قرار دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے امکان کا اظہار کیا، جو کہ 44 سالوں میں اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات ہوگی۔
یواین آئی ۔ایف اے
جموں و کشمیر7 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
جموں و کشمیر5 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
دنیا5 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دنیا5 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا5 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
دنیا5 days agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا












































































































