جموں و کشمیر
پاکستان نے اگر دوبارہ اشتعال انگیزی کی تو جواب پہلے سے زیادہ سخت اور فیصلہ کن ہوگا: منوج سنہا

جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز پاکستان کی سرحد سے متصل پونچھ ضلع میں حالیہ گولہ باری کے متاثرین کے گھروں کا دورہ کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مکمل بحالی کا وعدہ کیا۔
متاثرہ خاندانوں سے بات کرتے ہوئے ایل جی سنہا نے کہا کہ جانوں کا نقصان ناقابلِ تلافی ہے، تاہم حکومت کی جانب سے مرنے والوں کے لواحقین کو زیادہ سے زیادہ مالی امداد فراہم کی گئی ہے اور زخمیوں کو بروقت علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا، ’اگرچہ کسی بھی معاوضے سے انسانی جان کا نعم البدل ممکن نہیں، مگر ہم نے اپنی جانب سے ہر ممکن امداد فراہم کی ہے۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ ہم نے ان علاقوں میں بنکر اور دیگر حفاظتی ڈھانچے کی ضرورت کا جائزہ بھی لیا ہے، جس پر سیکیورٹی فنڈز کے تحت ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا۔‘
ایل جی نے مزید کہا کہ کئی گھروں اور دیگر ڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور انتظامیہ ایک جامع بحالی منصوبے پر کام کر رہی ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں معمولاتِ زندگی بحال ہو سکیں۔
پہلگام حملے کا حوالہ دیتے ہوئے، ایل جی منوج سنہا نے بھارتی فوج کی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا:’پاکستان کی حالیہ اشتعال انگیزی، جیسا کہ پہلگام حملے میں دیکھنے کو ملی، کا بھرپور جواب دیا گیا۔ بھارتی فوج نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی عسکری مرکز ہماری پہنچ سے باہر نہیں۔ حملے کے صرف تین دن بعد ہی پاکستان نے بین الاقوامی مداخلت کی فریاد شروع کر دی تھی۔‘
ایل جی نے کہا کہ بھارت امن کا حامی ملک ہے، لیکن اگر دوبارہ اشتعال انگیزی کی گئی تو جواب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں مشترکہ طور پر متاثرین کی بحالی میں سرگرم ہیں، اور گولہ باری میں جان گنوانے والے افراد کے لواحقین کو سرکاری ملازمت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا، ’میں پاکستان کی شیلنگ میں جاں بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ کئی لوگ زخمی ہوئے، جن کا فوری علاج حکومت نے کروایا۔ ہم نقصانات کے ازالے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کو باعزت زندگی کی جانب لوٹانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔‘
ایل جی سنہا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا:’ پاکستان کی طرف سے کی گئی شیلنگ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو سرکاری نوکری دی جائے گی۔ انفرادی اور اجتماعی بنکرز بڑی تعداد میں تعمیر کئے جائیں گے، اور پونچھ اسپتال کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔”
اس سے قبل، ایل جی سنہا نے پونچھ بریگیڈ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بھارتی فوج اور بی ایس ایف کے جوانوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارتی مسلح افواج نے پاکستان میں نو دہشت گردی کے مراکز کو تباہ کیا۔ صرف تین دن میں دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا اور عالمی برادری کی طرف دوڑ پڑا۔ پوری قوم کو آپ کی بہادری پر فخر ہے۔
یو این آئی- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
‘پرسنالٹیز اینڈ لیجنڈز آف جے اینڈ کے’ پر پابندی کا مطالبہ
جموں، جموں و کشمیر اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما سنیل شرما نے ہفتہ کے روز ‘پرسنالٹیز اینڈ لیجنڈز آف جے اینڈ کے’ پر فوری پابندی عائد کرنے اور اسے تمام سرکاری کتب خانوں اور تعلیمی اداروں سے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
جموں میں آر ایس پورہ کے رکن اسمبلی ڈاکٹر نریندر سنگھ، سینئر وکیل سنیل سیٹھی اور پارٹی کے ترجمان زوراور سنگھ جموال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنیل شرما نے اس اشاعت کو ‘تعلیمی تخریب کاری’ قرار دیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اس کتاب کو سرکاری کتب خانوں میں شامل کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ”ہندوستان مخالف اور علیحدگی پسند ماحولیاتی نظام” کا اثر اب بھی برقرار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کتاب دہشت گردوں، علیحدگی پسندوں اور ملک مخالف عناصر کی ستائش کرتی ہے، جس سے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو سنگین خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہلال احمد اور سنتوش مینا کی تصنیف اور پیراڈائس پریس کی شائع کردہ یہ کتاب کوئی مستند تاریخی دستاویز نہیں، بلکہ دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور ملک مخالف نظریات کو جائز قرار دینے کی کوشش ہے۔
سنیل شرما نے الزام لگایا کہ کتاب میں دہشت گردی اور علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث افراد کو ‘ہیرو’ اور ‘مجاہدِ آزادی’ کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جبکہ ہندوستان اور ہندوستانی سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں کو ہمدردانہ انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اس نوعیت کی زبان اور علیحدگی پسند بیانیے کی تشہیر ہندوستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے براہِ راست چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مواد کا مقصد تاریخ کو مسخ کرنا، قومی اداروں کو کمزور کرنا اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے۔ ان کا الزام تھا کہ یہ کتاب انتہا پسندی کو فروغ دینے کے ایک ذریعہ کے طور پر کام کرتی ہے اور نوجوانوں کے ذہنوں میں بھارت مخالف جذبات پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس کتاب کو فوری طور پر سرکاری کتب خانوں سے ہٹایا جائے۔
سنیل شرما نے مزید الزام لگایا کہ کتاب میں مقبول بٹ کی ستائش کی گئی ہے حالانکہ اس میں قتل کے مقدمات میں ان کی سزا اور 1984 میں تہاڑ جیل میں دی گئی پھانسی کا بھی ذکر موجود ہے۔
یو این آئی۔ اے ایم۔
جموں و کشمیر
جموں میں زمینی تنازع پر ایک شخص کا قتل، دو ملزم گرفتار
جموں، جموں شہر کے مضافاتی علاقے میران صاحب میں زمین کے تنازع پر مبینہ طور پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس نے اس معاملے میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت میران صاحب کے گئیاں گاؤں کے ستیندر کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ جمعہ کی شام زمین کے تنازع کے بعد دو بھائیوں نے مبینہ طور پر تیز دھار ہتھیاروں سے ان پر حملہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ شدید زخمی حالت میں ستیندر کمار کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم علاج کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق رات بھر جاری چھاپہ مہم کے دوران دونوں ملزمان، اجے اور وجے، کو گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں گئیاں گاؤں کے درشن کمار کے بیٹے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر
سری نگر ہوائی اڈے نے ہفتے میں دو دن پروازیں بند رکھنے کا منصوبہ واپس لیا
سری نگر، سری نگر ہوائی اڈے نے ہر پیر اور منگل کو مسافر پروازوں کو معطل رکھنے کا اپنا مجوزہ منصوبہ واپس لے لیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس سال ایئرفیلڈ کو پوری طرح بند نہیں رکھا جائے گا۔
جولائی سے شروع ہونے والے ہفتوں کے لیے کشمیر کے واحد سویلین ہوائی اڈے کو بند کرنے کے اس معلوماتی منصوبے سے وادی میں کافی تشویش پیدا ہو گئی تھی۔
سری نگر ائیرپورٹ نے ‘ایکس’ پر ہفتے کے روز جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ فلائٹ آپریشن تمام دنوں میں جاری رہے گا۔
یومیہ پروازوں کا وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا، جبکہ رات کے وقت رن وے کی دیکھ بھال اور مرمت (مینٹیننس) کا کام اکتوبر 2026 تک جاری رہے گا۔ ایئر لائنز موجودہ آپریشنل اوقات کے حساب سے اپنے طے شدہ شیڈول میں تبدیلیاں کرتی رہیں گی۔
ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے کہا، “پیر اور منگل کو پورے رن وے کو بند کرنے کے بارے میں پہلے جو نوٹام (نوٹس ٹو ایئرمین) جاری کیا گیا تھا، اسے اب واپس لیا جا رہا ہے۔” اس کے ساتھ ہی مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے اپنی پرواز کی صورتحال (اسٹیٹس) چیک کرتے رہیں اور کسی بھی اپڈیٹ کے لیے صرف سرکاری اور مستند ذرائع پر ہی بھروسہ کریں۔
یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی ہے جب ائیرپورٹ حکام نے جولائی سے ستمبر تک ہفتے میں دو دن رن وے بند رکھنے کی تجویز دی تھی۔ اس تجویز سے کشمیر میں تشویش اس لیے زیادہ تھی کیونکہ یہ وقت سیاحوں کی آمد کے عروج (پیک سیزن) اور سالانہ امرناتھ یاترا کے وقت کے ساتھ میل کھاتا ہے۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان5 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا5 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان1 week agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا2 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
جموں و کشمیر1 week agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
ہندوستان5 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
دنیا4 days agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صرف ایران ہٹائے گا، فرانس کا مؤقف مسترد
ہندوستان1 week agoپاسپورٹ فیس میں اضافے پر کانگریس کی مرکز پر تنقید ، سرجیوالا نےکہا ’مہنگائی کی نئی قسط‘
ہندوستان1 week agoسرکار کو ایندھن کی بڑھی ہوئی قیمتیں واپس لینی چاہئیں: کھرگے































































































