تازہ ترین
ویڈیو: بجبہاڑہ خونین جھڑپ: لشکرکمانڈرسمیت6مقامی جنگجوجاں بحق، مکمل رپورٹ

خبراردو:
جنوبی کشمیربالخصوص قصبہ بجبہاڑہ اوراسکے نواحی علاقوں ،کھنہ بل اوراسلام آبادقصبہ میں جمعہ کوعلی الصبح سے ہی افراتفری کی صورتحال پیداہوئی جب بجبہاڑہ کے ایک مضافاتی علاقہ میں کچھ مقامی جنگجوؤں میں محصورہونے اوربعداذاں 6جنگجوؤں بشمول لشکرکمانڈرآزادملک کے جاں بحق ہوجانے کی خبرپھیل گئی ۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ جمعرات کورات دیرگئے جب یہ مصدقہ اطلاع ملی کہ بجبہاڑہ قصبہ کے مضافاتی گاؤں شال گنڈ،دچھنی پورہ میں کچھ جنگجوچھپے بیٹھے ہیں ،توفوج کی3آرآر،سی آرپی ایف اورریاستی پولیس نیزاسکے اسپیشل آپریشن گروپ سے وابستہ اہلکاروں نے اس پورے علاقے کوچاروں اطراف سے محاصرے میں لے لیا۔مقامی لوگوں نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ جمعرات کورات دیرگئے فوج اورفورسزنے اس پورے علاقے کاگھیراؤکیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ رات بھرپورے علاقے کوسخت محاصرے میں رکھنے کے بعدجمعتہ المبارک کوصبح صادق کے وقت جب فوج ،فورسزاورپولیس کے مشترکہ دستوں نے یہاں تلاشی کارروائی شروع کی تومحاصرے میں پھنسے جنگجوؤں نے محاصرہ توڑکرفرارہونے کی کوشش کے تحت سیکورٹی اہلکاروں پرفائرنگ شرو ع کردی۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے بھی فوراًہی جوابی کارروائی عمل میں لائی ،جسکے نتیجے میں طرفین کے درمیان شدیدگولی باری کاسلسلہ شروع ہوگیا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ صبح صادق کے وقت گولی باری اوردھماکوں کی گونج کے نتیجے میں پورے علاقے میں خوف ودہشت کی لہردوڑگئی اورمقامی آبادی گھروں میں سہم کررہ گئی ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ جنگجوؤں اورسیکورٹی اہلکاروں کے درمیان دوبدؤلڑائی چھڑجانے کے کچھ وقت بعدیہاں کچھ لوگوں نے جنگجومخالف کارروائی میں رخنہ ڈالنے کی غرض سے سیکورٹی اہلکاروں پرسنگباری شروع کردی تاہم پولیس اورفورسزنے فوری طورنظم وضبط کے تحت ان مظاہرین کومنتشرکرنے کی کارروائی عمل میں لائی اوراُنھیں جاے جھڑپ کے قریب جانے سے روکاگیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ بروقت کارروائی عمل میں لاکرفوج ،فورسزاورایس اؤجی اہلکاروں نے جنگجوؤں کے فرارہونے کی کوشش ناکام بنادی جبکہ کچھ گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس جھڑپ کے دوران محاصرے میں موجودسبھی جنگجومارے گئے ۔انہوں نے کہاکہ گولی باری کاسلسلہ تھم جانے کے بعد6جنگجوؤں کی نعشوں ،6رائفلوں اوردیگرکچھ سامان کوبھی یہاں سے برآمدکیاگیا۔
ذرائع نے بتایاکہ مارے گئے سبھی 6جنگجوؤں کی نعشوں اورضبط شدہ اسلحہ وگولی بارودکوضلع پولیس لائنزاننت ناگ پہنچایاگیا۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ پولیس لائنزمیں مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت اورتنظیمی وابستگی کے بارے میں چھان بین شروع کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ مکمل چھا ن بین اورتحقیقات کے بعدمارے گئے جنگجوؤں کی شناخت کاعمل مکمل کیاگیا۔ذارائع نے بتایاکہ قصبہ بجبہاڑہ کے ایک مضافاتی گاؤں شال گنڈدچھنی پورہ میں جھڑپ کے دوران مارے گئے جنگجوؤں میں لشکرکمانڈرآزاداحمدملک عرف آزادداداولدنذیراحمدملک ساکنہ عیدگاہ محلہ آرونی بجبہاڑہ ،باسط احمدمیرولداشفاق احمدساکنہ پوشوارہ کھنہ بل ،یونس عرف انیس شفیع ولدمحمدشفیع بٹ ساکنہ تکیہ مقصودشاہ،آطف احمدنجارساکنہ واگہامہ بجبہاڑہ ،فردوس احمدنجارساکنہ مچھی پورہ پلوامہ اورشاہدبشیرساکنہ کاونی اونتی پورہ شامل ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ آزادملک اورانیس شفیع کاتعلق لشکرطیبہ سے تھا،اورآزادملک لشکرکمانڈرنویدجاٹ کاقریبی ساتھی بھی تھا۔انہوں نے کہاکہ جھڑپ کے دوران مارے گئے باقی چاروں جنگجوؤں کاتعلق حزب المجاہدین کیساتھ تھا۔پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایاگیاکہ لشکرکمانڈرآزادملک سیکورٹی فورسزکوکافی وقت سے مطلوب تھاکیونکہ وہ نویدجاٹ اوردوسرے کچھ جنگجوؤں کیساتھ سری نگرکی پریس کالونی میں سینئرصحافی شجاعٹ بخاری کی ہلاکت کے واقعے میں شامل اورملوث تھا۔
پولیس بیان میں بتایاگیاکہ مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت کاعمل اورلازمی قانونی کارروائی کے بعدانکی نعشیں لواحقین کے سپردکی گئیں ۔بیان میں مقامی لوگوں پرزوردیاگیاکہ وہ جائے جھڑپ کے نزدیک تب تک نہ جائیں جب تک پولیس وفورسزکی ٹیم اس جگہ کامعائنہ نہیں کرتی ہے۔اُدھرجمعہ کوعلی الصبح جھڑپ شروع ہوونے کے کچھ دیربعدشال گنڈدچھنی پورہ بجبہاڑہ میں نوجوان گھروں سے باہرآئے اورانہوں نے انکاؤنٹرمخالف مظاہرے کرنے کے بعدسنگباری بھی کی ۔تاہم ان کوجلدہی منتشرکیاگیا۔ اس دوران جب یہاں 6جنگجوؤں کے جاں بحق ہوجانے کی خبرپھیل گئی توقصبہ بجبہاڑہ اوردیگرکچھ نواحی علاقوں کے علاوہ کھنہ بل میں بھی نوجوانوں نے گھروں سے نکل کرمظاہرے شروع کردئیے اورجب پولیس وفورسزنے ان کومنتشرکرنے کی کوشش کی تونوجوانوں نے مشتعل ہوکرسنگباری شروع کردی ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ نوجوان مظاہرین اورخشت باری کرنے والوں کومنتشرکرنے کیلئے پولیس وفورسزاہلکاروں نے ٹیرگیس شلنگ اورپیلٹ فائرنگ کے بعدگولیوں ے کچھ راؤنڈبھی فائرکئے ،جسکے نتیجے میں کم سے کم نصف درجن افرادزخمی ہوگئے ۔انہوں نے کہاکہ تین زخمیوں کواسپتال منتقل کیاگیاجہاں سے ایک نوجوان کوسری نگرروانہ کیاگیاکیونکہ اُسکی بازؤمیں گولی لگی ہے۔اُدھربیک وقت 6جنگجوؤں کے جاں بحق ہوجانے کے بعدجنوبی ضلع اسلام آبادکے ضلع صدرمقام،کھنہ بل اوربجبہاڑہ سمیت دوسرے قصبوں میں بھی مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ اسے پہلے ہی ممکنہ افواہوں اورمظاہروں کے پیش نظرسیکورٹی حکام کی ہدایت پرضلع اسلام آبادمیں موبائل انٹرنیٹ خدمات کومنقطع کردینے کیساتھ بانہال اورسری نگرکے درمیان چلنے والی ریل سروس کوبھی معطل رکھاگیا۔
دنیا
واضح نتیجے تک مذاکرات سے متعلق رائے نہیں دی جاسکتی، عراقچی
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، واضح نتیجہ سامنے آنے تک مذاکرات سے متعلق کوئی فیصلہ یا رائے نہیں دی جا سکتی۔
عباس عراقچی نے کہا کہ قیاس آرائیوں کو اہمیت نہیں دینی چاہیے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن کی باتوں اور وعدوں پر بھروسہ نہیں، امریکہ کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ ٹھوس نتائج کے بغیر نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن ملکی اتحاد کو کمزور کر کے انتشار پھیلانا چاہتا ہے، فوجی ناکامی کا بدلہ معاشی دباؤ کے ذریعے لینے کی کوشش کر رہا ہے۔ باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ کے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں ایرانی پارلیمنٹ کے رکن علی رضا سلیمی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران اور عمان کے علاقائی پانیوں کے درمیان واقع ہے، کسی
دوسرے ملک کو اس کے بارے میں فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ جلد آبنائے ہرمز سے متعلق قانون سازی کی منظوری دے گی۔
ہندوستان
ہند۔عمان تجارتی معاہدہ آج سے نافذ، دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز
نئی دہلی، مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت پیوش گوئل نے ہندستان اور عمان کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے کے پیر سے نافذ العمل ہونے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز قرار دیا ہے مسٹر گوئل نے سوشل میڈیا پر کہا، “آج سے ہندستان-عمان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) نافذ ہو رہا ہے اور میں اس بارے میں لکھ رہا ہوں کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور اسٹریٹجک تعلقات کو کیسے مزید مضبوط کرے گا۔”
وزیر تجارت نے کہا، “وزیر اعظم نریندر مودی کے ہندستان کی عالمی تجارتی شراکت داری کو وسعت دینے کے وژن سے متاثر یہ معاہدہ نئی مارکیٹیں کھول کر، برآمدات کو بڑھا کر، سرمایہ کاری کو راغب کر کے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں تیزی لا کر ہندستانی طلبہ، کاریگروں، خواتین، کسانوں، ماہی گیروں اور چھوٹے و درمیانے درجے کے اداروں کو نمایاں طور پر فائدہ پہنچائے گا۔”
واضح رہے کہ دونوں ممالک نے گزشتہ سال دسمبر میں اس معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں نافذ ہو رہا ہے جب خلیجی خطے میں کشیدگی کی صورتحال کے باعث خطے کے ممالک کے ساتھ ہندستان کی تجارت متاثر ہوئی ہے۔
عمان ایک چھوٹا ملک ہے جس کی آبادی 55 لاکھ اور مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) 110 ارب ڈالر ہے، اس لیے ہندستان اور عمان کے متوقع تجارتی حجم کے آبادی اور معیشت کی حدود میں رہنے کا امکان ہے۔ ہندستان اور عمان کے درمیان 2024-25 میں دوطرفہ تجارت 10.61 ارب ڈالر کے برابر تھی۔
دوطرفہ معاہدے کے تحت بھارت کو عمان کی مارکیٹ میں اپنی برآمداتی فہرست کی 98.08 فیصد اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) میں 100 فیصد چھوٹ ملے گی۔ اس سے انجینئرنگ، ادویات، سمندری مصنوعات (سی فوڈ)، کپڑے، کیمیکلز، الیکٹرانکس، پلاسٹک اور جواہرات و زیورات کے شعبوں کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ حکومت نے اس معاہدے کے تحت زیادہ افرادی قوت والے ملکی شعبوں کے مفادات کو خاص طور پر مدنظر رکھا ہے۔
یو این آئی ایم جے
ہندوستان
وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو پردھان منتری اسٹریٹ وینڈرز آتم نربھر ندھی (پی ایم سواندھی) اسکیم کے چھ سال مکمل ہونے پر اس کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پہل نے بغیر گارنٹی قرض، مالی شمولیت اور ترقی کے مواقع فراہم کر کے ان گنت ریہڑی پٹری والوں کی زندگی کو بدل دیا ہے وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، اسکیم کے مستفیدین کو مبارکباد دی اور ملک کی معیشت میں ان کے تعاون کی ستائش کی۔ مسٹر مودی نے کہا، “آج ہم پی ایم سواندھی اسکیم کے چھ سال مکمل کر رہے ہیں، جس نے بغیر گارنٹی قرض، مالی شمولیت اور ترقی کے نئے مواقع تک رسائی یقینی بنا کر ان گنت ریہڑی پٹری والوں کی زندگی کو بدل دیا ہے۔ یہ اسکیم بھروسے، وقار اور بااختیار بنانے کے بارے میں ہے۔ تمام مستفیدین کو میری مبارکباد، جن کا پختہ عزم اور کاروباری جذبہ ہمارے ملک کی معیشت کو مضبوط کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔”
مرکزی حکومت کی جانب سے جون 2020 میں کووڈ وبا کے درمیان شروع کی گئی، پی ایم سوانیدھی کو ان ریہڑی پٹری والوں کو اقتصادی سہارا فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا جن کا روزگار لاک ڈاؤن اور اقتصادی رکاوٹوں سے شدید متاثر ہوا تھا۔ یہ اسکیم اہل فروخت کنندگان کو بغیر کسی ضامن کے ورکنگ کیپیٹل لون حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے، جس سے انہیں اپنے کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے اور اسے وسعت دینے میں مدد ملتی ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں، یہ پروگرام ایک اہم پہل کے طور پر ابھرا ہے جس کا مقصد سڑکوں پر ریہڑی پٹری لگانے والوں کو باضابطہ بینکنگ نظام میں لا کر ان کے درمیان مالی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔ مستفیدین کو ڈیجیٹل لین دین اپنانے کے لیے بھی ترغیب دی جاتی ہے اور وہ وقت پر قرض کی ادائیگی سے جڑی مراعات کے اہل ہیں۔
سرکاری حکام نے پی ایم سواندھی کو ایک انقلابی فلاحی اقدام کے طور پر بیان کیا ہے جس نے شہری علاقوں میں لاکھوں چھوٹے کاروباریوں کو بااختیار بنایا ہے، جس سے انہیں اپنی آمدنی میں بہتری لانے اور اپنی مالی لچک کو مضبوط کرنے میں مدد ملی ہے۔ وزیر اعظم کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جب حکومت نے اسکیم کے چھ سال مکمل ہونے پر زمینی سطح کی کاروباری صلاحیت کی حمایت کرنے اور ملک بھر میں ریہڑی پٹری لگانے والوں کے درمیان خود انحصاری کو فروغ دینے میں اس اسکیم کے کردار کا ذکر کیا ہے۔
یواین آئی۔ایف اے
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
دنیا1 week agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
ہندوستان1 week agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
دنیا3 days agoایرانی صدر نے ایک بار پھر پاکستان کے کردار کو سراہا
دنیا2 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا6 days agoغزہ اور لبنان پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے، 18 افراد شہید






























































































