دنیا
’سال2025 میں 56200 سے زیادہ میکسیکن امریکہ سے وطن واپس آئے‘

میکسیکو سٹی، میکسیکو کی حکومت نے بتایا ہے کہ اس سال 20 جنوری سے اب تک کل 56298 میکسیکن باشندوں کو امریکہ سے وطن واپس لایا گیا ہے، جن میں سے 12183 فضائی راستے سے آئے ہیں۔
انسانی حقوق، آبادی اور ہجرت کے انڈر سکریٹری آرٹورو میڈینا نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ امریکی امیگریشن کارروائی کے جواب میں شروع کئے گئے حکومت کے وطن واپسی کے پروگرام ’میکسیکو ایمبریس یو‘ کے تحت سرحد پر قائم کیئر سینٹرز میں 24082 شہری پہنچے ۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 92,246 سے زائد افراد میں راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھ 9,786 افراد کو طبی خدمات اور 4,019 افراد کو نفسیاتی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ صنفی بنیاد پر تشدد کے متاثرین کو قانونی مشورہ اور مدد بھی فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا’’19,282 سے زیادہ لوگوں کو پیسانو ویلفیئر کارڈز جاری کیے گئے، جو انہیں ان کی آبائی برادریوں کا دورہ کرنے کے لیے سفری اخراجات میں 2,000 پیسو ( 105 امریکی ڈالر) فراہم کرتے ہیں اور ہمارے ساتھی شہریوں کوبینسٹار (فلاحی) پروگراموں میں شامل کیا گیا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے واپس آنے والوں کو شناختی کارڈ اور پیدائشی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں بھی مدد کی گئی۔ اہلکار نے بتایا کہ اس کے علاوہ، نجی شعبے کی مدد سے 2,495 ملازمتیں مہیا کرائی گئی ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔
دنیا
امریکی ناکہ بندی کے خلاف وہ کارروائی کریں گے جو یاد رکھی جائے گی: ایران
تہران، ایران نے امریکی ناکہ بندی کے خلاف سخت کارروائی سے خبردار کردیا۔
ایرانی حکام نے آبنائے ہرمز کی ناکا بندی کو قزاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ امریکی ناکہ بندی کے خلاف وہ کارروائی کریں گے جو یاد رکھی جائے گی۔ ایرانی حکام نے کہا امریکی رویہ بین الاقوامی تجارت میں مداخلت اور املاک پر غیر قانونی قبضہ ہے، ایران کو جواب دینے کا پورا حق ہے۔
ادھر ایرانی فوج کا کہنا ہےکہ ایران کی فوج اپنی تیاری کررہی ہے، اہداف کی فہرستیں اپ ڈیٹ ہورہی ہیں، امریکہ سے جنگ بندی کے باوجود جنگ کو ختم نہیں سمجھتے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے ایران کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے معاہدہ ہونے تک ناکا بندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے ایران کے خلاف ’مختصر اور طاقتور‘ حملوں کا منصوبہ تیار کر لیا ہے تاکہ مذاکرات میں جاری تعطل کو ختم کیا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق ان ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جس کے بعد امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر زور دے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
روسی صدرکی 9 مئی کے دن یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کی پیشکش
ماسکو، روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 9 مئی کے دن یوکرین کے ساتھ جنگ بند کرنے کی پیشکش کی ہے۔ 9 مئی کو روس نازی جرمنی پر سوویت یونین کی فتح کا دن مناتا ہے۔
فرانسیسی خبر ایجنسی نے روسی صدر کے سفارتی مشیر کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ سے بات چیت کے دوران پوتن نے کہا کہ وہ اس بات پر تیار ہیں کہ روسی یوم فتح کی تقریبات کے دوران جنگ بندی رکھی جائے۔
روسی صدر کے مشیر کے مطابق امریکی صدر نے پوتن کی اس تجویز کی حمایت کی اور کہا کہ نازی جرمنی پر فتح کا دن ہماری مشترکہ فتح کا دن ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ٹرمپ کا نیتن یاہو کو کرپشن مقدمات پر صدارتی استثنیٰ دینے کا مطالبہ
واشنگٹن، اسرائیلی صدر اسحاق ہرزویگ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپیل کی ہے کہ نیتن یاہو کو کرپشن مقدمات پر صدارتی استثنیٰ دے دیا جائے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن ٹرائل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے انھیں فون پر بتایا کہ غزہ جنگ کے دوران بھی مجھے عدالت میں پیش ہونا پڑتا رہا ہے۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کے دوران یہ سب نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم کو پلی بارگین نہیں بلکہ معافی دے دینی چاہئے۔ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم کو صدارتی استثنیٰ دیتے ہوئے کرپشن مقدمات میں معافی دے دیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیلی صدر نے نیتن یاہو کو معافی دیدی تو اس طرح وہ اسرائیل کے قومی ہیرو بن جائیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر3 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان6 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
جموں و کشمیر3 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
ہندوستان6 days agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
دنیا1 week agoایران کی تجارتی ومالی مدد ہماری پابندیوں کا سامنا کرے گی:امریکہ
دنیا7 days agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
دنیا6 days agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
دنیا1 week agoجان کیری کا ایران جنگ سے متعلق بڑا انکشاف
دنیا1 week ago“جنگ بندی میں توسیع ” تیل کے حصص میں کمی،سرمایہ کار محتاط
دنیا1 week agoایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو ناممکن قرار دیدیا، امریکی ناکہ بندی سے عالمی معیشت دباؤ کا شکار
دنیا6 days agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران








































































































