دنیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کی زمینی یلغار میں تیزی، صبح سے اب تک 62 فلسطینی شہید

غزہ، غزہ سٹی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ ’بھاری اور مسلسل‘ بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں، جب کہ اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی فوج نے اپنی زمینی کارروائی کو مزید وسیع کر دیا ہے، آج صبح سے اب تک اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 62 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق صبح سے اب تک غزہ بھر میں کم از کم 62 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق ان میں سے کم از کم 52 افراد غزہ سٹی میں مارے گئے ہیں، جہاں اسرائیل نے شہر پر قبضہ کرنے کے لیے زمینی یلغار شروع کی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں کہا کہ ’غزہ جل رہا ہے‘، اسرائیلی فوج دہشت گردی کے ڈھانچوں پر ’آہنی مکے‘ سے وار کر رہی ہے، اسرائیلی فوجی بہادری کے ساتھ لڑ رہے ہیں، تاکہ یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کو شکست دینے کے لیے حالات پیدا کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ جل رہا ہے، جب تک مشن مکمل نہیں ہوجاتا، ہم ڈگمگائیں گے نہ ہی پیچھے ہٹیں گے۔
اسرائیلی فوجی عہدیدار نے اندازہ لگایا ہے کہ جیسے جیسے فوج شہر کے مرکز میں مزید گہرائی تک داخل ہو رہی ہے، غزہ سٹی کے تقریباً 40 فیصد رہائشی محصور شہر کو چھوڑ کر جنوب کی طرف چلے گئے ہیں۔
فلسطینیوں کو جنوب میں المواسی کیمپ جانے پر مجبور کیا گیا ہے، جہاں لاکھوں لوگ خیموں کے سمندر میں ٹھنسے ہوئے ہیں اور صفائی ستھرائی، پانی کی باقاعدہ فراہمی اور بنیادی سہولیات تک رسائی نہیں ہے۔
اسرائیل نے بارہا المواسی کو نشانہ بنایا ہے، حالانکہ اسے ایک ’’محفوظ علاقہ‘‘ قرار دیا گیا تھا۔ وہاں پہلے ہی شدید ہجوم کی وجہ سے نئے آنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں بچی، جس کے باعث کچھ لوگ خطرات کے باوجود دوبارہ غزہ سٹی لوٹنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
المواسی میں بے گھر فلسطینیوں نے الجزیرہ کو بتایا کہ انہیں توقع ہے کہ جلد ہی انہیں مزید جنوب کی طرف، مصر میں داخل ہونے پر مجبور کیا جائے گا۔
لکسمبرگ کے وزیرِاعظم لُک فریڈن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ان یورپی ممالک میں شامل ہو گا جو رواں ماہ کے آخر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فریڈن نے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں میں زمینی صورتحال میں نمایاں بگاڑ آیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپ اور دنیا بھر میں ایک تحریک ابھر رہی ہے تاکہ یہ دکھایا جا سکے کہ 2 ریاستی حل اب بھی اہمیت رکھتا ہے، اسی لیے لکسمبرگ کی حکومت کا ارادہ ہے کہ وہ ان ممالک میں شامل ہو جو آئندہ ہفتے دو ریاستی حل پر ہونے والی کانفرنس میں فلسطین کی ریاست کو تسلیم کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جرمنی میں امریکی فوج کی کمی: چانسلر فریڈرک مرز نے امریکہ سے اختلافات کو کم اہم قرار دیدیا
برلن، جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے امریکہ کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کو کم اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی اور امریکہ کے تعلقات اب بھی مضبوط ہیں۔
فریڈرک مرز نے اپنے نئے بیان میں واضح کیا کہ جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ ایران کے معاملے پر اختلافات سے متعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ امریکپ نے آئندہ 12 ماہ میں تقریباً 5,000 فوجیوں کو جرمنی سے واپس بلانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وہاں موجود امریکی فوج میں تقریباً 14 فیصد کمی ہو جائے گی۔ اس وقت جرمنی میں قریب 36,000 امریکی فوجی موجود ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور مرز کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھی جب مرز نے ایران کے حوالے سے امریکی حکمتِ عملی پر تنقید کی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے جرمنی سے فوج نکالنے کی دھمکی دی اور جس پر اب عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔ اسی دوران یورپی یونین کی گاڑیوں پر نئے محصولات بھی عائد کر دیے گئے ہیں جس سے جرمنی متاثر ہو سکتا ہے۔ جرمن وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ متوقع تھا اور یورپ کو اپنی سیکیورٹی کی ذمے داری خود اٹھانی چاہیے۔ رپورٹس کے مطابق نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ اتحاد اس فیصلے کی تفصیلات جاننے کے لیے امریکہ سے رابطے میں ہے۔
یو این آئی۔ ع ۔ا
دنیا
امریکہ کیلئے زیادہ سے زیادہ مطالبات سے دستبردار ہونا مشکل ہو رہا ہے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
تہران، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے امریکہ کے لیے زیادہ سے زیادہ مطالبات سے دستبردار ہونا مشکل ہو رہا ہے، آبنائے ہرمز کی حالیہ صورتحال امریکہ کی ایران کے خلاف جارحیت کانتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے سست سفارتی کوششوں کا ذمہ دار امریکہ ہے، امریکی جارحیت سے پہلے آبنائے ہرمز عالمی میری ٹائم نیوی گیشن کے لیے محفوظ گزرگاہ تھی، ریاستیں، شپنگ کمپنیاں آبنائےہرمز سےگزرنے کے لیے ایران سے رابطے کی ضرورت سے آگاہ ہیں، آبنائے ہرمز میں اقدامات بین الاقوامی قوانین کے تحت لیے گئے ہیں۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا امریکہ نے آبنائے ہرمز اور بین الاقوامی پانیوں میں بھی سکیورٹی کے فقدان کو جنم دیا ہے، ایران آبنائے ہرمز میں سلامتی اور سکون کا محافظ ہے، عمان اور ایران آبنائے ہرمزکے ساحلی ممالک ہیں، آبنائے ہرمز سے محفوظ جہازرانی کے لیے ہمیں پروٹوکول، مکینزم بنانا چاہیے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا آبنائے ہرمز سے امریکی جنگی جہازوں کے داخلے کے امکان پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ایران کی مسلح افواج امریکی خطروں کا جواب دینا جانتی ہیں، ہم جنگ کے خاتمے کے علاوہ کسی معاملے پر بات نہیں کر رہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ ایران کے خلاف جھوٹے دعوے دہرانا جاری رکھے ہوئے ہے، آبنائے ہرمز سے محفوظ جہاز رانی کے پروٹوکول پر عمان سے مذاکرات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے، یہ عمل سب کیلئے انتہائی مثبت ثابت ہوسکتا ہے: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران کے ساتھ بہت مثبت بات چیت جاری ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا میرے نمائندے ایران کے ساتھ بہت مثبت بات چیت کر رہے ہیں اور ایران سے بات چیت کا یہ عمل سب کیلئے انتہائی مثبت ثابت ہوسکتا ہے۔ امریکی صدر نے پیر سے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت بحال کرنےکا بھی اعلان کردیا۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہاکہ دنیا کےکچھ ممالک نے ہم سے اپنے جہاز نکالنےکیلئے مدد مانگی، امریکہ پیر کی صبح آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو آزاد کرانے کی کوشش شروع کرے گا، ان ممالک کاکہنا ہےکہ جب تک ہرمز نکلنےکےلیے محفوظ نہیں ہوجاتا وہاں سےجہاز واپس نہیں جائیں گے، آبنائے ہرمز سےجہازوں کی محفوظ نقل وحرکت کےعمل ‘ پراجیکٹ فریڈم’ کا آغازپیرکی صبح سےہوگا۔
امریکی صدر نے کہا یہ ان ممالک کےجہاز ہیں جو مشرق وسطیٰ میں حالیہ تنازع میں شامل نہیں، اپنے نمائندوں سے کہاکہ ان ممالک کو بتادیں کہ ان کے پھنسےجہاز اور عملےکو آبنائے ہرمز سے نکالنےکی بہترین کوشش کریں گے، ہرمزسے جہاز کی آزادانہ نقل وحرکت کا مقصد ان کمپنیوں اور ممالک کو ریلیف دینا ہے جنہوں نےغلط کام نہیں کیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہرمز میں پھنسے بہت سےجہازوں میں کھانے پینےکے سامان سمیت انسانی ضرورت کی بہت سی چیزوں کی کمی ہے، یہ اقدام فریقین کے درمیان خیرسگالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، انہوں نے ساتھ ہی خبر دار کیاکہ اس انسانی ہمدردی کے عمل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی توسخت جواب دیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا4 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
جموں و کشمیر1 week agoکپواڑہ عدالت نے ڈی ایس پی کو بری کیا، سات پولیس اہلکاروں کے خلاف ٹرائل کا حکم
دنیا2 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoجنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو
ہندوستان1 week agoپنجاب پولیس کے سابق ڈی آئی جی بھلر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا شکنجہ، ٹھکانوں پر چھاپہ ماری
جموں و کشمیر5 days agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
دنیا1 week agoفلسطین میں غزہ جنگ کے بعد پہلی بار انتخابات، سیاسی عمل دوبارہ شروع









































































































