کھیل
ہندوستان نے عمان کو 21 رن سے شکست دی

ابو ظہبی، سنجو سیمسن (56) اور ابھیشیک شرما (38) کی شاندار اننگز کے بعد ہندوستان نے گیندبازوں کی بدولت ایشیا کپ کے 12ویں مقابلے میں عمان کو 21 رن شکست دے دی۔
ہندوستان کی جانب سے ہرشت رانا ، کلدیپ ، ارشدیپ، ہاردک پانڈیا کو ایک ایک وکٹ ملی۔
ہندوستانی ٹیم نے عمان کے خلاف ایشیا کپ 2025 کے آخری لیگ مقابلے میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رن بنائے تھے۔ ہدف کے تعاقب میں اتری عمان کی ٹیم کی شروعات تو اچھی رہی لیکن ٹیم سست رفتار سے آگے بڑھتے رہی ۔سلامی بلے بازوں جتندر سنگھ اور عامر کلیم نے 4 اوور میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 27 رن بنائے۔ بلے بازوں نے عمان کو پاورپلے تک کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور چھ اوور میں ٹیم کے لئے 44 رن جوڑے۔
عمان کے سلامی بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 ویں اوور میں اپنی 50 رن کی شراکت داری مکمل کی۔
طہندوستان کو آٹھویں اوور میں کامیابی ملی لیکن عمان کے کپتان جتندر ری ویو لے کر آوٹ ہونے سے بچ گئے ۔ لیکن وہ زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹک نہیں سکے اور ہندوستان نے 9 ویں اوور میں انہیں اپنا شکار بنا لیا۔ جتندر سنگھ 33 گیندوں پر 32 رن بناکر کلدیپ یادو کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔
عمان نے دس اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رن بنائے ۔ ٹیم کو اب دس اوور میں جیت کے لئے 127 رن درکار تھے۔ کریز پر عامر کلیم اور حماد مرزا محتاط انداز میں ٹیم کے لئے رن جوڑنا شروع کیا لیکن رن جوڑنے کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے کم گیندوں میں زیادہ رن بنانے کا دباؤ بڑھتا چلا گیا۔ 14ویں اوور میں عمانی نے 100 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ ہاردک پانڈیا کی پانچویں گیند پر عامر کلیم نے چوکا لگا کر اسکور کو 100 تک پہنچا کر کچھ تیزی دکھائی۔
ہندوستان کے گیندباز عمان کا وکٹ حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے نظرآئے لیکن عمان نے سنبھل کر کھیلنا جاری رکھا اور 15ویں اوور میں عامر کلیم نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔ انہوں نے 38 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ یہ عامر کی ٹی-20 انٹرنیشنل میں دوسری نصف سنچری ہے۔ اسی اوور میں انہوں نے حماد مرزا کے ساتھ نصف سنچری کی شراکت داری بھی قائم کی۔
ہندوستان کو 18 ویں اوور میں دوسری کامیابی اس وقت ملی جب شاندار انداز میں بلے بازی کررہے عامر کلیم 46 گیندوں پر 64 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں سات چوکے اور دو چھکے مارے۔ ہرشِت رانا کی گیند پر ہاردک پانڈیا نے کلیم کا شاندار کیچ پکڑ کر ہندوستان کو اہم وکٹ دلائی۔
حماد مرزا 19 ویں اوور میں ہاردک پانڈیا کا شکار بنے ۔ انہوں نے 33 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 51 رن کی شاندار اننگ کھیلی لیکن یہ اننگز جیت کے لئے ناکافی تھی۔
اس سے قبل ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے دوسرے ہی اوور میں شبھمن گل (پانچ) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے سنجو سیمسن نے ابھیشیک شرما کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 66 رنز کی شراکت ہوئی۔ آٹھویں اوور میں جیتن رامانندی نے ابھیشیک شرما کو آؤٹ کر اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ ابھیشیک شرما نے 15 گیندوں پر پانچ چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے 38 رنز بنائے۔
اس کے بعد ہاردک پانڈیا (1) رن آؤٹ ہوئے۔ 12ویں اوور میں اکشر پٹیل 13 گیندوں پر 26 رنز بنا کر عامر کلیم کا شکار بنے۔ شِوَم دوبے (پانچ) بھی عامر کا شکار ہوئے۔ 18ویں اوور میں شاہ فیصل نے سنجو سیمسن کو آؤٹ کیا۔ سنجو سیمسن نے 45 گیندوں پر تین چوکے اور تین چھکے لگاتے ہوئے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ تِلَک ورما نے 18 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔ آٹھویں وکٹ کے طور پر اَرشدِیپ سنگھ (1) رن آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹ پر 188 رنز کا اسکور کھڑا کیا۔ ہرشِت رانا آٹھ گیندوں پر 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
عمان کے لیے شاہ فیصل، جیتن رامانندی اور عامر کلیم نے دو، دو وکٹ لیے۔
یواین آئی۔ م س
کھیل
بابر اعظم کا ایک اور اعزاز: پی ایس ایل تاریخ میں 500 چوکے لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
لاہور، پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں 500 باؤنڈریز لگانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
پاکستانی اسٹار بیٹر نے یہ سنگ میل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران عبور کیا۔ 31 سالہ بابر اعظم اب تک 103 پی ایس ایل میچز کی 101 اننگز میں 45.52 کی اوسط اور 128.18 کے سٹرائیک ریٹ سے 3961 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 2 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
بابر اعظم اب تک پی ایس ایل میں 507 بائونڈریز (439 چوکے اور 68 چھکے) لگا چکے ہیں۔ ان کی بالز فی باؤنڈری کی ریشو 6.09 ہے۔ لاہور قلندرز کے فخر زمان 421 باؤنڈریز (293 چوکے اور 128 چھکے) لگا کر 5.05 کی بالز فی بائونڈری ریشو کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ محمد رضوان 335 بائونڈریز (262 چوکے اور 73 چھکے) کے ساتھ 6.6 کی بالز فی باؤنڈری ریشو کے ساتھ تیسرے ، رائلی روسوو 324 بائونڈریز (232 چوکے اور 92 چھکے) کے ساتھ اور 4.9 کی بالز فی باؤنڈری ریشو کے ہمراہ چوتھے جب کہ کامران اکمل 302 بائونڈریز (213 چوکے اور 89 چھکے) کے ساتھ اور 4.7 کی بالز فی باؤنڈری ریشو رکھتے ہوئے 5ویں نمبر پر ہیں۔
یو این آئی۔م ا ع
کھیل
سمیر رضوی کی طوفانی بلے بازی سے دہلی کی ممبئی پر شاندار جیت
نئی دہلی، سمیر رضوی (90) کی شاندار بّلے بازی کی بدولت دہلی کیپیٹلز نے اپنے گھریلو میدان پر ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے آٹھویں مقابلے میں ممبئی انڈینز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ ٹورنامنٹ میں دہلی کیپیٹلز کی مسلسل دوسری جیت ہے۔
163 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری دہلی کیپیٹلز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے محض سات رن کے اسکور پر اپنی دو وکٹیں گنوا دیں۔ پہلا اوور کرنے والے دیپک چاہر کی چوتھی گیند پر کے ایل راہل (1) وکٹ کے پیچھے لپکے گئے۔ اگلے اوور میں جسپریت بمراہ نے نتیش رانا کو بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین بھیج دیا۔ دہلی کیپیٹلز کی تیسری وکٹ 10ویں اوور میں پتھم نسانکا کے طورپر گری، جنہیں مچل سینٹنر نے آؤٹ کیا۔ پتھم نسانکا نے 30 گیندوں میں چھ چوکے اور ایک چھکا اڑاتے ہوئے 44 رن بنائے۔
سنچری کی طرف بڑھ رہے سمیر رضوی کو 17ویں اوور میں کاربن بوش نے آؤٹ کر کے ان کی شاندار اننگز کا خاتمہ کیا۔
سمیر رضوی اور ڈیوڈ ملر کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 78 رنوں کی میچ جتواؤ شراکت داری ہوئی۔ سمیر رضوی نے 51 گیندوں میں سات چوکے اور سات چھکے اڑاتے ہوئے 90 رنوں کی اننگز کھیلی۔ دہلی کیپیٹلز نے 18.1 اوورز میں چار وکٹوں پر 164 رن بنا کر چھ وکٹوں سے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ ڈیوڈ ملر 18 گیندوں میں 21 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ انہوں نے فاتحانہ چوکا لگایا۔
سمیر رضوی کے 90 رن آئی پی ایل میں ممبئی کے خلاف دہلی کیپیٹلز کے کسی بھی بّلے باز کا تیسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔
ان کے ذریعے لگائے گئے سات چھکے بھی ممبئی کے خلاف دہلی کیپیٹلز کے کسی بّلے باز کی جانب سے لگائے گئے مشترکہ طور پر سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ ممبئی انڈینز کے لیے دیپک چاہر، کاربن بوش اور مچل سینٹنر نے ایک ایک بّلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے، کپتان سوریہ کمار یادو (51) اور روہت شرما (35) کی شاندار بّلے بازی کے دم پر ممبئی انڈینز نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف چھ وکٹوں پر 162 رنوں کا اسکور بنایا تھا۔ دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا درست فیصلہ کیا تھا۔
ممبئی کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 17 کے اسکور پر رائن ریکلٹن (9) اور تلک ورما (0) آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو اور روہت شرما کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 53 رنوں کی شراکت ہوئی۔ دہلی کے لیے مکیش کمار نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لنگی اینگیڈی، اکشر پٹیل، وپراج نگم اور ٹی نٹراجن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یواین آئی۔ م س
کھیل
آئی پی ایل 2026 چنئی سپر کنگز نے پنجاب کو دیا 209 رنز کا ہدف
چنئی، نوجوان بلے باز آیوش مہاترے کی شاندار نصف سنچری اور شیوم دوبے کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے پنجاب کنگز کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کر دیا ہے۔
پنجاب کنگز کے کپتان شریئس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا، جو آغاز میں درست ثابت ہوتا نظر آیا۔ دوسرے ہی اوور میں زیویئر بارٹلیٹ نے اسٹار بلے باز سنجو سیمسن کو محض 7 رنز پر آؤٹ کر کے پنجاب کو پہلی کامیابی دلائی۔: ابتدائی وکٹ گرنے کے بعد آیوش مہاترے اور کپتان رتوراج گائیکواڑ نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور دوسری وکٹ کے لیے 96 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔ رتوراج 22 گیندوں پر 28 رنز بنا کر یوزویندر چہل کا شکار بنے۔ 17 سالہ آیوش مہاترے نے جارحانہ رنگ اختیار کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ انہیں وجے کمار ویشاک نے آؤٹ کیا۔
سرفراز خان نے صرف 12 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
مڈل آرڈر میں شیوم دوبے نے ناقابلِ شکست 45 رنز (27 گیندیں، 5 چوکے، 1 چھکا) بنا کر ٹیم کو 200 کے پار پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔پنجاب کے بالرز چنئی کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے سے روکنے میں ناکام رہے۔وجے کمار ویشک سب سے کامیاب بالرز رہے جنہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔مارکو یانسن، زیویئر بارٹلیٹ اور یوزویندر چہل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پنجاب کنگز کو یہ میچ جیتنے کے لیے اب 210 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنا ہوگا۔ چنئی کی اسپن باؤلنگ اور ہوم گراؤنڈ کے حالات کو دیکھتے ہوئے یہ ہدف پنجاب کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔
یواین آئی۔م اع
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا4 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
جموں و کشمیر1 week agoکپواڑہ عدالت نے ڈی ایس پی کو بری کیا، سات پولیس اہلکاروں کے خلاف ٹرائل کا حکم
دنیا2 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoجنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
ہندوستان1 week agoپنجاب پولیس کے سابق ڈی آئی جی بھلر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا شکنجہ، ٹھکانوں پر چھاپہ ماری
جموں و کشمیر5 days agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں









































































































