تازہ ترین
کشمیر میں تعینات اپنے ملازمین کیلئے مرکزکاخصوصی پیکیج رہائشی ،سفری ومالیاتی مراعات اورپختہ سیکورٹی فراہم ہوگی

خبراردو:
وادی کشمیر میں غیر ریاستی ملازمین کی خدمات کو یقینی بنانے کیلئے وزیرا عظم دفتر میں قائم پرسنل منسٹری نے ایسے ملازمین کو دی جانے والی مراعات میں 2020تک توسیع کی ہے۔نئے ضابطے کے تحت ملنے والی مراعات کے تحت غیر ریاستی ملازمین کو آج کے بعد رہائشی و ٹرانسپورٹ سہولیات، ملازمین کے مال و جان کو بھر پور سیکورٹی اور مختلف معاملات میں مراعات فراہم کرنا شامل ہے۔
وزیر اعظم دفتر کی طرف سے بدھوار کو جاری تازہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر میں جو مرکزی محکمہ جات میں جو بھی غیر ریاستی ملازم اپنی ذمہ داری انجام دے گا اُسے مختلف مراعات کے علاوہ رہائشی و ٹرانسپورٹ سہولیات اور مال و جان کا بھر پور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ مرکزی سرکار نے یہ قدم ریاست جموں وکشمیر میں غیر ریاستی ملازمین کی تعیناتی کو یقینی بنانے کے لیے جاری کیا ہے۔
وزیر اعظم دفتر میں قائم پرسنل منسٹری نے حکم نامے میں واضح کیا ہے کہ اس قسم کی مراعات کو سال 2020تک توسیع کی جاتی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ یہ اقدام ریاست جموں وکشمیر میں غیر ریاست ملازمین کی تعیناتی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اُٹھایا گیا ہے۔ ملازمین کو دی گئی مراعات میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ جو بھی غیر ریاستی ملازم کشمیر میں ڈیوٹی دینے کے لئے تیار ہوگا اُسے یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ اپنے اہل و عیال سمیت پسندیدہ مقام پر سرکاری خرچہ پر قیام کرسکتا ہے۔
سرکاری افسر نے بتایا کہ وادی کے دس اضلاع بشمول کولگام، اننت ناگ، شوپیان، پلوامہ، سرینگر، بڈگام، گاندربل، بارہمولہ، کپوارہ اور بانڈی پورہ میں قائم مرکزی محکموں میں غیر ریاستی ملازمین کی تعینات کو یقینی بنانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں جس کے تحت غیر ریاستی ملازمین کو کشمیر کے کسی بھی ضلع میں بھیجنے کے عوض انہیں مرکزی سرکار کی طرف سے مختلف مراعات دی جائیں گی۔پی ایم او آفس سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ جو بھی غیر ریاستی ملازم کشمیر میں ڈیوٹی انجام دینے کے لئے تیار ہوگا اُسے اعلیٰ قسم کی رہائشی سہولیات کے علاوہ ٹرانسپورٹیشن کے ساتھ ساتھ جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے گا۔نئے آرڈر کے تحت ایسے تمام ملازمین کو یومیہ 113روپے بطور ٹرانسپورٹ خرچہ دیا جائے گا جبکہ ایسے ملازمین کو پہلے سے ہی 97.85روپے روزانہ کھانے پینے کے لیے فراہم کئے جارہے ہیں۔
آرڈر میں مزید بتایا گیا ہے کہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے پنشنرس جن کا ماہانہ پنشن پبلک سیکٹر بنکوں سے واگذار ہورہا ہے، بھی اب بیرون ریاست اپنا پنشن وصول کرسکتے ہیں۔ پرسنل منسٹری کی طرف سے جاری آرڈر میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی سرکار کی جانب سے تمام وزراء، محکمہ جات اور پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس جو کہ مرکزی سرکار کے تحت کام کررہے ہیں،کو دی جانے والی مراعات میں کوئی تفریق نہیں ہوگی اور ایسے محکمہ جات کو اس بات کا سختی سے پابند بنایا گیا ہے کہ وہ پیکیج میں دی گئی قیمتوں کے پر مکمل طور پر کاربند رہیں۔آرڈر کے مطابق کشمیر خطے میں ڈیوٹی دینے والے غیر ریاستی ملازمین سے متعلق نئے پیکیج کو بااختیار کمیٹی نے منظور کرتے ہوئے اس کا اطلاق یکم جنوری 2018سے سال 2020کے آخرتک عمل میں لایا ہے۔
دنیا
ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا
تہران، ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا امکان نہیں، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور باب المندب سمیت دیگر تمام محاذ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام اور انقلاب کے راستے میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں اور ہم کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ طاقت کے ساتھ اپنا راستہ جاری رکھیں گے یا شہید ہو جائیں گے۔ طاقت سے آگے بڑھیں یا شہادت ملے، دونوں صورتوں میں کامیابی ہماری ہی ہے۔ مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ میری جان ہمارے شہید رہبر کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔ ہم میدان میں ایماندار رہیں گے تو اللہ ہماری ضرور مدد کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کا حکم
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ پر بمباری کا حکم دے دیا، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں میں شہریوں کو جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 7 دیہات کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ہومین الفوقا، بنافول، عرب سالم، رومین، عازہ، ارکی اور جباع شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کےترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ ان دیہات کے مکین فوری طور پر کم از کم 1,000 میٹر دور منتقل ہوجائیں کیونکہ اسرائیل ان علاقوں میں حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ کو خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اللّٰہ نےاسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھے تو جوابا ٹاؤن ضاحیہ پر حملے کریں گے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ حکم ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر کشیدگی اور جھڑپوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے مقامی آبادی اور انسانی امدادی سرگرمیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
دوسری جانب حزب اللّہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 25 ہوگئی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے رابطے کیے، امریکا نے پہلے حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل پر حملے روکنے، جواب میں اسرائیل کے بیروت میں حملے روکنے کی تجویز دی ہے۔ جرمنی، برطانیہ، مصر اور قطر نے اسرائیل سے حملے روکنے، لبنانی علاقوں سے مکمل انخلا کا مطالبہ کردیا، فرانس نے اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز میں بڑا اقدام
تہران، ایران نے عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز سے متعلق بڑا اقدام اٹھایا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ صرف ایران اور عمان وہ 2 ملک ہیں، جنہیں آبنائے ہُرمُز پر خود مختاری کے استعمال کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے آبی گزرگاہ میں ٹریفک اور نیویگیشن کے کنٹرول کا نیا ضابطہ عمل نافذ کیا ہے اور یہ انتظامات عمان کو اعتماد میں لے کر کیے گئے ہیں۔
کاظم غریب آبادی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے عمان پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں کی پروا نہ کرے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر عمان نے آبنائے ہُرمُز پر دوسرے ملکوں کی طرح برتاو نہ کیا تو وہ اسے تباہ کردیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا1 week agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
ہندوستان1 week agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
دنیا2 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا6 days agoجس طرح بھی ممکن ہو آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے، امریکی وزیر خارجہ
دنیا3 days agoامریکہ اسرائیل کے تمام جرائم میں شریک ہے: ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ
































































































