دنیا
امریکہ کے ساتھ آئندہ دنوں میں جنگ بندی میں توسیع سمیت ایک ابتدائی ڈیل ہو سکتی ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
تہران، سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان اہم اختلافات باقی ہیں۔
ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ ان اختلافات میں جوہری معاملات اور سنجیدہ مذاکرات کی ضرورت شامل ہیں۔ ایرانی عہدیدار نے جنگ بندی میں توسیع سمیت آنے والے دنوں میں ایک ابتدائی ڈیل ہونے کا امکان ظاہر کردیا، ساتھ ہی واضح کیا کہ ابتدائی ڈیل پابندیاں ہٹانے، جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول پر بات چیت کیلئے اسپیس پیدا کر سکتی ہے۔
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ اگر ایران کے مطالبات تسلیم ہوتے ہیں تو ایران دنیا کو اپنے جوہری کام کی پرامن نوعیت کا یقین دلانے کیلئے تیار ہے تاہم آبنائے ہرمز کھولنا امریکہ، ایران جنگ بندی کی شرائط پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔
یاد رہے کہ ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے مکمل طور پر کھول رہے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنےکی اجازت نہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جارحیت پسندوں کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دیں، ایران کا ہمسایہ ممالک سے مطالبہ
تہران، ایران نے اپنے ہمسایہ ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جارحیت پسندوں (امریکہ اور اسرائیل) کو اپنی سرزمین تہران کے خلاف حملوں کیلیے استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی فوج نے ایران کے ریڈار سسٹم اور ساحلی نگرانی کی تنصیبات پر حملہ کیا، دہشتگرد فوج نے حملہ ہفتے کی صبح سیرک اور جزیرہ قشم میں کیا، تنصیبات کا مقصد ملکی سرحدوں اور بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کی حفاظت کرنا تھا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی حملہ یکم اپریل کی جنگ بندی کی واضح خلاف ورزی ہے جس کی پُرزور مذمت کرتے ہیں، ایرانی مسلح افواج نے جائز دفاع کے حق کے تحت جارحانہ اقدام کا مؤثر جواب دے دیا ہے، مسلح افواج نے پوری طاقت اور عزم کے ساتھ جارحیت کے منصوبہ سازوں کے مقاصد ناکام بنا دیے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ نے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی کی ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ واشنگٹن صرف کشیدگی کو کم کرنے کا عزم نہیں رکھتا، وہ اپنی مہم جوئی سے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اقدامات کے نتائج کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، کشیدگی میں کسی بھی ممکنہ اضافے کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔
عباس عراقچی نے مطالبہ کیا کہ خطے کے ہمسایہ ممالک اچھی ہمسائیگی کے اصول پر عمل کریں، وہ بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصول کی پاسداری کریں اور جارحیت پسندوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جوہری مقامات پر حملے عالمی جوہری ادارے کی نگرانی منقطع ہونے کا سبب بنے: ایرانی نائب وزیرِ خارجہ
تہران، ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران کے بعض جوہری مقامات پر فوجی حملے عالمی جوہری ادارے کی نگرانی کا سلسلہ منقطع ہونے کا سبب بنے۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری مقامات پر عالمی ادارے کی نگرانی سے دوری ایرانی عدم تعاون کا نتیجہ نہیں، عالمی جوہری ادارہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق ابہام پیدا کرنے کے لیے امریکی اسرائیلی حملوں کے نتائج کو استعمال کر رہا ہے۔
کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ اگر آئی اے ای اے سفارتی حل کا حصہ بننا چاہتا ہے تو اسے اپنی تکنیکی رپورٹس کو سیاسی دباؤ کا آلہ بنانے سے گریز کرنا ہو گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ٹرمپ نے وسکونسن ریاست کے زرعی علاقوں کے دورے کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ ایجنڈے کے اہم امور پر بات چیت کی۔
ٹرمپ نے موقف اپنایا کہ وہ ملک کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے نکلے تھے، لیکن ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے انہوں نے اس ملک کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے یہ پیغام بھی دیا کہ یہ صورتحال جلد ہی ختم ہو جائے گی۔
امریکی صدر نے کہا، “ہم بہت جلد ایران سے باہر نکل آئیں گے، چاہے یہ کسی معاہدے کے ذریعے ہو یا کسی بہت سخت طریقے سے، ہر صورت میں ایسا ہو کر رہے گا۔ شاید سب سے سخت طریقے ہی سب سے آسان راستے ہوں لیکن ہم وہاں سے نکل جائیں گے۔”
ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں ایران کے جوہری خطرے کو ختم کرنا تھا۔ ہم ایسا ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے تھے۔ کوئی بھی ایسا ہوتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا تھا۔ ہم نے اس کام کو بڑے پیمانے پر نمٹا دیا ہے۔ آپ دیکھیں گے، کسی نہ کسی طرح یہ معاملہ اب حل ہو چکا ہے۔” اس کے علاوہ، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران سے متعلق عمل مکمل ہونے کے بعد امریکہ میں پٹرول اور گیس کی قیمتیں قلیل وقت میں نیچے آ جائیں گی، انہوں نے امریکی عوام سے تھوڑا صبر کرنے کی اپیل کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا1 week agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
دنیا7 days agoایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
دنیا1 week agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر حج کمیٹی کے سامان سے متعلق فیصلے سے واپس آرہے حاجیوں میں نظر آئی ناراضگی
جموں و کشمیر4 days agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
دنیا1 week agoایران کے خلاف دوبارہ جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں: امریکی وزیرِ دفاع
ہندوستان3 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا3 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا5 days agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب
دنیا5 days agoلبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے: ابراہیم عزیزی




































































































