دنیا
حزب اللہ کی رضوان فورس کے ایک اہم کمانڈر کو ہدف بنا کر ہلاک کر دیا گیا : نیتن یاہو
بیروت، بینجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی فوج نے حزب اللہ کی رضوان فورس کے ایک اہم کمانڈر کو ہدف بنا کر ہلاک کر دیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے بدھ کے روز بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے بیروت کے مضافاتی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے رضوان فورس کے آپریشنل کمانڈر کو نشانہ بنایا۔
حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مارے جانے والے کمانڈر کی شناخت مالک بلوط کے نام سے ہوئی ہے، تاہم حزب اللہ کی جانب سے فوری طور پر باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت کے قریب حزب اللہ کے مضبوط گڑھ پر حملہ کیا، جس کے بعد علاقے سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ مہینوں میں لبنان میں جاری کشیدگی کے دوران یہ حزب اللہ کی کسی اہم شخصیت کو نشانہ بنانے کا بڑا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے لیے مثبت بیان دیا تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان 17 اپریل کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود سرحدی علاقوں اور بیروت کے مضافات میں کشیدگی اور حملوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
دنیا
امن معاہدہ: ایران کا آج امریکی تجاویز پر جواب دینے کا امکان
واشنگٹن، ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجاویز پر آج ردعمل ظاہر کئے جانے کا امکان ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی سی این کے مطابق ایران کی جانب سے آج جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجاویز پر آج ردعمل دیے جانے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکی اور ایرانی فریق جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ایران کی جانب سے ثالثوں کو امریکی تجاویز کا جواب دیا جائے گا۔
ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی اہلکاروں نے بتایا اس معاملے پر دوبارہ غور شروع کر دیا ہے اور جب کسی نتیجے پر پہنچا جائے گا تو ثالث کو مطلع کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ جنگ ختم کرنے کا بہترین موقع ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ ایران سے معاہدے کے قریب ہیں۔ ممکن ہے کہ اگلے ہفتے دورہ چین سے پہلے یہ معاہدہ ہو جائے۔ انہوں نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ دیکھتے ہیں معاہدے سے متعلق آگے کیا ہوتا ہے، وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو مذاکرات کے لیے بھیجنے کا امکان نہیں، ایران سے ڈیل نہیں ہوتی تو دوبارہ بمباری کر سکتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو مکمل معاونت کی یقین دہانی کرا دی
تہران، ایران نے کہا ہے کہ اس کی بندرگاہیں آبنائے ہرمز اور علاقائی سمندروں میں موجود تجارتی جہازوں کو ہر قسم کی بحری خدمات اور معاونت فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ تجارتی بحری جہازوں کو جہاز رانی سے متعلق خدمات، تکنیکی معاونت اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران کی بندرگاہیں خصوصاً آبنائے ہرمز میں موجود جہازوں کو ضروری سپورٹ اور بحری سہولیات مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے متعلق امریکہ اور اس کے خلیجی اتحادیوں کی قرارداد کو مسترد کر دیں۔
ایرانی مشن کے مطابق یہ قرارداد بحران کے حل کے بجائے سیاسی مقاصد اور ناقص محرکات پر مبنی ہے۔
ایران نے مؤقف اختیار کیا کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی کا واحد قابل عمل حل مستقل جنگ بندی اور سمندری ناکہ بندی کے خاتمے میں ہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
منصفانہ اور جامع معاہدہ ہی قبول کریں گے: عباس عراقچی
بیجنگ، ایران نے امریکہ کی 14 نکات پر مشتمل امن تجویز کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ تہران صرف ایک منصفانہ اور جامع معاہدہ ہی قبول کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین ایران کا قریبی دوست ہے اور موجودہ حالات میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے شروع کی گئی جنگ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ایران مذاکرات میں اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ تہران نے دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کی حالیہ تجویز کا ابھی تک باضابطہ جواب نہیں دیا کیونکہ اس میں بعض ایسی دفعات شامل ہیں جو ایران کے لیے ناقابل قبول ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی ذرائع نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف دھمکی آمیز زبان صورتحال کو مزید خراب کر سکتی ہے۔
دوسری جانب چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا اور امریکہ و ایران کے درمیان براہ راست ملاقاتیں ناگزیر ہیں کیونکہ خطہ ایک فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے جامع جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمنی کا جاری رہنا ناقابل قبول ہے اور مذاکراتی عمل کو ہر صورت برقرار رکھا جانا چاہیے۔
وانگ ای نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز کو جلد از جلد دوبارہ کھولا جائے تاکہ عالمی جہاز رانی معمول پر آ سکے۔
چینی وزیر خارجہ نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ ایران کو پرامن ایٹمی توانائی کے منصوبوں پر عمل درآمد کا قانونی حق حاصل ہے۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائیوں کے آغاز کے بعد عباس عراقچی کا یہ پہلا دورۂ چین ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ دورہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع دورۂ چین سے قبل انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
جموں و کشمیر3 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
دنیا1 week agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا5 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
دنیا5 days agoہم کسی پاگل کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے: ٹرمپ
دنیا6 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
دنیا6 days agoایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گِر جائیں گی، ٹرمپ
ہندوستان1 week agoگریٹ نکوبار پروجیکٹ پر راہل نے حکومت سے مانگا جواب











































































































