جموں و کشمیر
جموں میں انہدامی مہم پر این سی بی جے پی کی ہدایات پر عمل کر رہی ہے، پی ڈی پی رہنما التجا مفتی کا الزام
جموں، سدھرا علاقے میں شروع کی گئی انہدامی مہم کے بعد التجا مفتی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ نیشنل کانفرنس (این سی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ہدایات پر عمل کر رہی ہے۔
متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے لیے سدھرا کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے التجا مفتی نے کہاکہ “برسرِ اقتدار این سی حکومت بی جے پی کی جانب سے جاری تمام ہدایات پر عمل کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں انسدادِ تجاوزات مہم کے نام پر کئی مکانات منہدم کیے گئے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ “جموں شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہے اور ایسے موسمی حالات میں سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
شدید گرمی کے باعث بچے جلد اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “بی جے پی رہنما کے سدھرا دورے اور تعمیرات کو غیر قانونی قرار دینے کے بعد ہی این سی حکومت نے کارروائی شروع کی۔”
التجا مفتی نے مزید الزام لگایا کہ “این سی نے جموں و کشمیر میں بھی اترپردیش طرز کا بلڈوزر ماڈل نافذ کرنا شروع کر دیا ہے، جس کے باعث سیکڑوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔” ان کے مطابق اس سے قبل ایسا کٹھوعہ، آر ایس پورہ اور اب جموں میں بھی ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری طور پر کھانا، خیمے، پانی، راشن اور دیگر ضروری اشیاء کا انتظام کیا جائے۔
التجا مفتی نے کہا کہ پپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) زمین سے متعلق بل لائی تھی، لیکن نہ تو این سی اور نہ ہی بی جے پی نے اس کی حمایت کی۔ ان کے مطابق این سی نے ان لوگوں کو “زمین پر قبضہ کرنے والے” قرار دیا جبکہ بی جے پی نے انہیں “لینڈ جہادی” کہا، اور این سی وہی کر رہی ہے جو بی جے پی کی جانب سے کہا جا رہا ہے۔
انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر رہائش فراہم کی جائے تاکہ انہیں کچھ راحت مل سکے۔
قابلِ ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے جنگلات کے وزیر جاوید احمد رانا پہلے ہی سدھرا علاقے کے قریب مہامایا جنگلات میں محکمہ جنگلات کی جانب سے کی گئی انہدامی کارروائی کی تحقیقات کا حکم دے چکے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جموں جی آر پی کی بڑی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی افیون برآمد، 3 ملزمان گرفتار
جموں، جموں و کشمیر کو منشیات سے پاک کرنے کی مہم کے تحت گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) جموں نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین مبینہ اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی افیون برآمد کی ہے۔ایک سرکاری ترجمان نے بدھ کے روز میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے شروع کی گئی ‘100 روزہ نشہ مکت جموں کشمیر مہم’ کے تحت جی آر پی جموں نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کے قبضے سے 287 گرام افیون برآمد کر کے اسے ضبط کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق پڑوسی ریاست پنجاب سے ہے، جن کی شناخت درج ذیل ناموں سے ہوئی ہے:
بشن دیو عرف بشنو (سکنہ ضلع فرید کوٹ، پنجاب)
وکاس (سکنہ کپور تھلہ، ضلع جالندھر، پنجاب)
وشال (سکنہ محلہ باغ والا، ضلع جالندھر، پنجاب)
بین الاقوامی مارکیٹ میں ضبط شدہ افیون کی مالیت 2 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں جی آر پی تھانہ جموں میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سال 2026 میں جی آر پی جموں کی جانب سے منشیات کے خلاف درج کیا گیا یہ 14 واں مقدمہ ہے، جبکہ خصوصی ‘نشہ مکت جموں کشمیر ابھیان’ کے تحت یہ ساتواں کیس رجسٹرڈ ہوا ہے، جو منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف پولیس کی سخت کارروائیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یواین آئی ۔م ا ع
جموں و کشمیر
امرناتھ یاترا: ہر یاتری کو دیوی مہمان سمجھ کر خدمت کریں، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی ہدایت
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کے دوران عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ یاتریوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی آمد کے پیش نظر افرادی قوت کی مؤثر تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ پوری یاترا کے دوران انتظامات بلا رکاوٹ جاری رہیں۔
بدھ کے روز بھگوتی نگر یاتری نواس کے دورے کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے جاری شری امرناتھ جی یاترا کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے جموں و کشمیر پولیس، فوج، سیکورٹی فورسز، شری امرناتھ شرائن بورڈ اور سول انتظامیہ کے حکام سے ملاقات کرکے یاتریوں کی رہائش، سہولتوں اور انتظامات پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔
منوج سنہا نے حکام کی محنت اور خدمات کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ ہر یاتری کو “دیوی مہمان” سمجھ کر اس کی خدمت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمۂ موسمیات کی پیش گوئیوں پر مسلسل نظر رکھی جائے اور موسم کی کسی بھی اچانک تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صرف بارہ دنوں میں امرناتھ یاترا میں شریک ہونے والے عقیدت مندوں کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، اس لیے زائرین کو ہموار، محفوظ اور بے فکر سفر فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے یاتریوں کی رجسٹریشن، آرام دہ رہائش اور سفری انتظامات کو ہر مرحلے پر مؤثر اور منظم بنانے کی ہدایت بھی دی۔اس موقع پر انہوں نے جموں خطے کی سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینے پر بھی زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ یاتریوں کے لیے جموں ڈویژن کے اہم مذہبی اور سیاحتی مقامات کے سیر و سیاحت کے پروگرام ترتیب دیے جائیں۔ ساتھ ہی مقامی دستکاری اور ہینڈلوم مصنوعات کی بھرپور تشہیر کی جائے تاکہ زائرین واپسی پر جموں کی یادگار کے طور پر مقامی ہاتھ سے تیار اشیا اپنے ساتھ لے جا سکیں۔
یواین آئی ۔م ا ع
جموں و کشمیر
بابا برفانی کے درشن کے لیے چھ ہزار سے زائد زائرین کا نیا جتھہ جموں سے روانہ
جموں، جموں و کشمیر کے جموں میں واقع بھگوتی نگر یاتری نیواس آدھار کیمپ سے بدھ کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان 6,200 سے زائد عقیدت مندوں کا نیا جتھہ جنوبی کشمیر ہمالیہ میں واقع شری امرناتھ گپھا کے دونوں آدھار کیمپوں کے لیے روانہ ہوا۔
حکام نے بتایا کہ آج علی الصبح جموں میں واقع آدھار کیمپ سے 230 ہلکی اور بھاری موٹر گاڑیوں کے قافلے میں 6,251 عقیدت مند روانہ ہوئے۔ ان میں 2,985 عقیدت مند بالٹال راستے اور 3,266 عقیدت مند پہلگام راستے سے بابا برفانی کی مقدس گپھا کی یاترا پر نکلے۔ انہوں نے بتایا کہ یاترا کے محفوظ، اور خوش اسلوبی سے انعقاد کے لیے سول انتظامیہ، پولیس، سیکورٹی فورسز اور شری امرناتھ شرائن بورڈ کی جانب سے کثیر الجہتی سیکورٹی اور مربوط انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس دوران، شری امرناتھ یاترا نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے محض 13 دنوں میں تین لاکھ عقیدت مندوں کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف رجسٹریشن کی تصدیق ہونے اور مقررہ تاریخ پر ہی یاترا کے لیے روانہ ہوں۔ بغیر رجسٹریشن والے کسی بھی عقیدت مند کو آدھار کیمپوں کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دو جولائی کو جموں سے شری امرناتھ یاترا کے پہلے جتھے کو روانہ کیا تھا۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان1 week agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
دنیا1 week agoامریکہ کا ایران پر حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
دنیا1 week agoایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
دنیا1 week agoایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دنیا1 week agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
ہندوستان5 days agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز
دنیا5 days agoشہید خامنہ ای کی آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا
دنیا6 days agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ہندوستان5 days agoاتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس
ہندوستان1 week agoیو جی سی- نیٹ پیپر لیک پر گرمائی سیاست، راہل گاندھی نے بنایا مرکزکو نشانہ
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایک بار پھر جنگ میں ایران کو شکست دینے اور امریکی فوج کے طاقتور ترین ہونے کا دعویٰ
جموں و کشمیر6 days agoشوبیاں آپریشن چھٹے روز میں داخل: فورسز کا سرچ آپریشن تیز










































































































