تازہ ترین
حریت قائدین کو مذاکراتی میز پر لانے کے بجائے جیلوں میں ڈال دینا چاہیے: بھاجپا

خبراردو: بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینہ نے کہا ہے کہ حریت کانفرنس کے لوگوں کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی جانی چاہیے بلکہ انہیں ایسی جیلوں میں مقید کیا جانا چاہیے جہاں درجہ حرارت 70 ڈگری سینٹی گریڈ ہو۔
بدھ کے روز یہاں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا، ’’حریت کے لوگوں کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہونی چاہیے بلکہ انہیں جیلوں میں بند کیا جانا چاہیے، آدھوں کو تہاڑ جیل بھیج دیا جانا چاہیے اور آدھوں کو جودھپور جیل بھیج دیا جانا چاہیے، 70 ڈگری جہاں درجہ حرارت ہوتا ہے حریت کے لوگوں کو ان ہی جیلوں میں بند کیا جانا چاہیے۔‘‘ رینہ نے کہا کہ بات چیت حریت کے بجائے جموں و کشمیر کے ان لوگوں کے ساتھ ہونی چاہیے جنہیں گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’اگر بات چیت ہونی چاہیے تو حریت کے بجائے ان لوگوں کے ساتھ ہونی چاہیے جن کے گھر قبرستان بن گئے، جن کو مصیبتیں جھیلنا پڑیں، ان لوگوں کے مسائل حل ہونے چاہیے، پنڈتوں کے ساتھ بات چیت ہونی چاہیے، گجر بکر والوں کے ساتھ بات چیت ہونی چاہیے، مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں کے ساتھ بات چیت ہونی چاہیے اور کشمیر کے ان لوگوں سے بات ہونی چاہیے چاہے وہ ہندو ہوں، مسلم ہوں، شیعہ ہوں، سنی ہوں۔ جنہوں نے قربانیاں دی ہیں‘۔
رویندر رینہ نے حریت لیڈروں پر کشمیر کو برباد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ‘کشمیر کی بربادی کا ذمہ دار جس طرح پاکستان ہے اسی طرح حریت بھی ہے’۔ انہوں نے کہا کہ حریت کے لیڈروں کا ریموٹ کنٹرول پاکستان کے ہاتھوں میں ہے اور یہ لوگ ان کے اشاروں پر یہاں کام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘حریت لیڈروں کے ریموٹ کنٹرول پاکستان کے پاس ہیں، آئی ایس آئی کے پاس ہیں، پاکستانی فوج کے پاس ہیں جو یہ لوگ وہاں بیٹھ کے چاہتے ہیں حریت کے لوگ اس کو یہاں عمل میں لاتے ہیں’۔
رویندر رینہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر ہونے والی دو طرفہ تجارت سے ٹرکوں کے ذریعے اشیائے منشیات اور ہتھیاروں کے علاوہ دو نمبر کا پیسہ بھی آتا تھا جو حریت کے لوگوں کو ملتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘جو ایل او سی آر پار تجارت ہے اس سے دو چیزیں آتی ہیں ایک چرس، ہیروئن اور ہتھیار اور دوسرا دو نمبر کا پیسہ آتا ہے جو سب کا سب حریت والوں کو ملتا ہے’۔
دنیا
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر پر حملے سے کوئی تعلق نہیں، ایران کی حملے میں ملوث ہونے کی تردید
تہران، ایران نے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کر دی۔
ایرانی نائب وزیرخارجہ نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ سے گفتگو میں کہا کہ تہران کا امریکی اپاچی ہیلی کاپٹرپرحملے سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایاگیا۔آبنائے ہرمز کی کشیدہ صورتحال میں ایسے واقعات غیرارادی طور پرپیش آسکتے ہیں۔
ادھر ایک امریکی عہدیدار کا دعویٰ ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹر سے ایرانی ڈرون ٹکرایا تھا تاہم ابھی تک یہ ثابت نہیں ہوا کہ ایسا جان بوجھ کر کیا گیا ،تحقیقات جاری ہیں ۔
دوسری جانب ایرانی عسکری ذرائع کےمطابق ہرمزمیں 24 گھنٹوں کےدوران کوئی فضائی کارروائی نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی تھہ کہ ایران نے گزشتہ روز آبنائے ہرمز کے اوپر گشت کرنے والا امریکی فوج کا انتہائی جدید اپاچی ہیلی کاپٹر مارگرایا۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے لکھا کہ اگرچہ ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹس محفوظ رہے ہیں لیکن پھر بھی امیریکہ کو اس حملے کا لازمی طور پر جواب دینا ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے
واشنگٹن، آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ہیلی کاپٹر گرائے جانے کے بعد خطے میں جنگ کے خدشات بڑھ گئے، امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے۔
امریکی نیوز چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹر مار گرانے کے جواب میں ایران کے خلاف حملے شروع کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آرمی کے اپاچی ہیلی کاپٹر کو مار گرائے جانے کے بعد ایران کے خلاف جوابی فضائی حملے شروع کر دیے گئے ہیں، امریکی فوج ایران میں صرف مخصوص اہداف کو نشانہ بنارہی ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکہ کو “اس حملے کا لازمی طور پر جواب دینا تھا، جبکہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے خطے میں مزید فوجی اقدامات کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے دو امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو ایرانی ڈرون نے نشانہ بنایا۔ ایک ذریعے کے مطابق حملے میں شاہد ڈرون استعمال کیا گیا، تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹر کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا یا وہ کراس فائر کا شکار ہوا۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے غیر ملکی افواج کو آبنائے ہرمز سے نکل جانے کا مشورہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خطے میں موجود بیرونی افواج انسانی غلطیوں، حادثات یا ممکنہ کراس فائر کے باعث مسلسل خطرات سے دوچار رہیں گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ، ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی مشرق وسطیٰ کو ایک بڑے تنازع کی طرف دھکیل سکتی ہے، جبکہ آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی صورتحال عالمی تیل رسد اور بین الاقوامی تجارت پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے جان بوجھ کر کسی امریکی ہیلی کاپٹر کو نشانہ نہیں بنایا: نائب ایرانی وزیر خارجہ
تہران، تہران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران نے جان بوجھ کر کسی امریکی ہیلی کاپٹر کو نشانہ نہیں بنایا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے الجزیرہ کو بتایا کہ اتوار کے روز آبنائے ہرمز کے اوپر تباہ ہونے والے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو ایران نے جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا تھا۔ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ علاقے میں کشیدہ فوجی صورت حال کے باعث اس نوعیت کے واقعات غیر ارادی طور پر پیش آسکتے ہیں۔
انھوں نے کہا ”ایران اس حملے کے پیچھے نہیں تھا۔ آبنائے ہرمز میں کشیدہ ماحول کے باعث ایسے واقعات غیر ارادی طور پر رونما ہو سکتے ہیں۔ آبنائے ہرمز کے اوپر امریکی ہیلی کاپٹر کو ایران کی جانب سے جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔”
ایران نے بحرین اور اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون اور میزائل داغ دیے ادھر ایرانی سرکاری میڈیا نے بھی رپورٹ کیا کہ فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں 24 گھنٹوں کے دوران کوئی فضائی کارروائی نہیں کی تھی۔ تاہم دوسری طرف ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے ”ہمارے عزم کو آزمانے” کا راستہ اختیار کیا ہے اور ایران کی مسلح افواج ”کسی بھی حملے یا دھمکی کو بغیر جواب کے نہیں چھوڑیں گی۔” انھوں نے مزید کہا ”اگر آپ محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے خطے سے نکل جائیں۔”
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
کھیل1 week agoعاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل
ہندوستان6 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
جموں و کشمیر4 days agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
دنیا6 days agoامریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا
دنیا5 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا4 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب
دنیا1 week agoامریکی سفارت کاری نہیں، میزائلوں کی زبان سمجھتے ہیں: ایران
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کیلئے برطانیہ اور فرانس متحرک
دنیا7 days agoیہ بھی ممکن ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر سے کبھی ملاقات کروں: ٹرمپ
دنیا1 week agoلبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے: ابراہیم عزیزی






































































































