دنیا
مذاکرات کی میز پر واپس آؤ، ڈیل کرو، ٹرمپ کا ایران کو مشورہ
واشنگٹن، ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مذاکرات کی ٹیبل پر واپس آکر ڈیل کرے۔
ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو مشورہ دوں گا، آپ نے اپنے میزائل داغ دیے بس اتنا کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم معاہدے پر دستخط سے کچھ دن دور ہیں، میں کہنے جارہا تھا کہ معاہدے پر پیر منگل یا بدھ کو دستخط ہوں گے اور اب ایسا ہو رہا ہے، صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج اس وقت ہائی الرٹ ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں اسرائیل کے لبنانی علاقے داہیا پر حملوں سے خوش نہیں تھا، اسرائیل نے بیروت پر بمباری سے پہلے نہیں بتایا تھا، یہ حملے معاہدے کو کامیاب بنانے میں مدد نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ لبنان پر فضائی حملے کے بعد ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغ دیے ہیں، گزشتہ ماہ ہونے والی جنگ بندی کے بعد اس نوعیت کا یہ پہلا حملہ ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی طرف سے متعدد میزائل فائر کیے گئے ہیں، تاہم فضائی دفاعی نظام بیشتر حملوں کو ناکام بنانے میں مصروف ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے خلاف یکطرفہ فوجی کارروائی میں امریکہ شریک نہیں ہوگا: ٹرمپ کا نیتن یاہو کو دوٹوک پیغام
واشنگٹن، صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم پر واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی یکطرفہ فوجی کارروائی میں امریکہ شریک نہیں ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان تازہ جھڑپوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور ممکنہ ردعمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس موقع پر صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو پر واضح کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی یکطرفہ فوجی کارروائی میں امریکہ شریک نہیں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے نیتن یاہو نے ایران کے خلاف ممکنہ جوابی کارروائی کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ جس پر صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگراسرائیل ایران کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کرتا ہے تو امریکا اس آپریشن کا حصہ نہیں بنے گا۔
ایک بیان اور فنانشیل ٹائمز کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا ایران اسرائیل پر حملے بند کرے اور مذاکرات کی میز پر آ کر بیٹھے۔
جتنے میزائل چلائے جا چکے وہ کافی ہیں۔ نیتن یاہو سے بھی کہوں گا کہ جوابی حملہ نہ کرے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ بیروت پر اسرائیلی حملوں سے خوش نہیں ہوں۔ ایگزیوس کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ دونوں طرف سے کارروائی ہو چکی۔
اسرائیل نے اپنا حملہ کیا اور ایران نے اپنا۔ ہمیں مزید کسی حملے کی ضرورت نہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ خطے میں کشیدگی کے پیش نظر امریکی فوج مکمل الرٹ ہے اور حالات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے دباؤ پر نیتن یاہو نے یوٹرن لیتے ہوئے ایران پر جوابی حملہ موخر کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے ٹرمپ کی درخواست پر ایران کیخلاف ممکنہ جوابی کارروائی موخر کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ مبصرین اسے ٹرمپ کے سفارتی دباؤ کی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسرائیل پر ایران کے بیلسٹک میزائلوں کی نئی لہر، بن گوریان ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ
تل ابیب، ایران نے اسرائیلی علاقے کی طرف میزائلوں کی نئی لہر فائر کردی ، جس کے بعد بن گوریان ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے حالیہ فضائی حملوں کے بعد ایران نے “جواب الجواب” کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی علاقوں پر بیلسٹک میزائلوں کی ایک نئی اور بڑی لہر داغ دی۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب اور عسکری حکام نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل پر کیے گئے حالیہ حملے ابھی صرف ایک وارننگ ہیں، اگر اسرائیل نے دوبارہ کوئی حماقت کی تو ایران کا جواب انتہائی تباہ کن اور افسوسناک ہوگا۔ ایرانی عسکری حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر لبنان اور بیروت پر اسرائیلی حملے جاری رہے، تو ایران اپنی جوابی کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کرے گا۔
ایرانی حکام کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کے آغاز سے ہی ایران خطے بالخصوص لبنان میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کر رہا ہے، تاہم اسرائیلی جارحیت کا جواب دینا ان کا دفاعی حق ہے۔ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے تصدیق کی ہے کہ تہران کی جانب سے اسرائیلی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے میزائلوں کی ایک نئی لہر فائر کی گئی تاہم فضائی دفاعی نظام خطرات کو روکنے اور ایرانی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔ اسرائیلی ریڈیو پر باقاعدہ اعلانات کیے جا رہے ہیں کہ یہ فضائی حملے اور جنگی صورتحال کئی دنوں تک جاری رہ سکتی ہے۔
دوسری جانب ایرانی میزائل گرنے کے خطرے اور حملوں کی شدت کے باعث اسرائیل کے سب سے بڑے “بن گوریان انٹرنیشنل ایئرپورٹ” پر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی حالات کے پیشِ نظر اسرائیل بھر میں اسکولوں اور تعلیمی اداروں کی چھٹیاں پہلے ہی منسوخ کر کے ہائی الرٹ برقرار رکھا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، سائرن گونج اٹھے
تہران، لبنان پر فضائی حملے کے بعد ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغ دیے، گزشتہ ماہ ہونے والی جنگ بندی کے بعد اس نوعیت کا یہ پہلا حملہ ہوا ہے۔
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کرگئی ہے، ایران نے بیروت پر اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں اسرائیل کی جانب میزائل داغ دیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جواب میں اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی طرف سے متعدد میزائل فائر کیے گئے ہیں، تاہم فضائی دفاعی نظام بیشتر حملوں کو ناکام بنانے میں مصروف ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ایرانی میزائلوں کی نشاندہی ہوتے ہی حیفا اور شمالی اسرائیل کے دیگر علاقوں میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے، جبکہ فوج کو آئندہ چند گھنٹوں کے لیے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ مزید حملوں کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ یہ صورتحال اتوار کے روز جنوبی بیروت پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے کے بعد سامنے آئی، جس میں جانی نقصان کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ہفتے امریکا کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے باوجود بیروت کے جنوبی مضافات کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد خطے میں کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی۔ ایرانی حکام نے پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ لبنان پر حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا، بعد ازاں ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ کارروائی بیروت پر حملے کے ردعمل میں کی گئی ہے۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ اگر لبنان پر حملے نہ روکے گئے تو آئندہ ردعمل پہلے سے زیادہ شدید اور تباہ کن ہوگا۔ علاقائی مبصرین کے مطابق اپریل میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد یہ پہلا بڑا حملہ تصور کیا جا رہا ہے، جس نے خطے میں ایک بار پھر بڑے تصادم کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا1 week agoایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
دنیا1 week agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر حج کمیٹی کے سامان سے متعلق فیصلے سے واپس آرہے حاجیوں میں نظر آئی ناراضگی
جموں و کشمیر5 days agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
دنیا1 week agoایران کے خلاف دوبارہ جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں: امریکی وزیرِ دفاع
ہندوستان4 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا3 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا7 days agoہرمزگان کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے بعد ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 7 افراد زخمی
دنیا6 days agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب
دنیا7 days agoواضح نتیجے تک مذاکرات سے متعلق رائے نہیں دی جاسکتی، عراقچی
دنیا6 days agoلبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے: ابراہیم عزیزی



































































































