تازہ ترین
ترکی کی حاکمیت کی بے حرمتی ہر گز قابل قبول نہیں: وزیر خارجہ

خبراردو:
امریکہ ہو یا پھر کوئی دوسرا ملک ہم ڈپلومیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے معاملات کو نمٹانے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔
ترک وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو نے متحدہ امریکہ سے ایس۔400 میزائل نظام کے حوالے سے ہونے والی ملاقات میں واضح کیا ہے کہ ترکی ہر معاملے پر مذاکرات کے ذریعے کسی نتیجے تک پہنچنے کے لیے تیار ہے تا ہم ، کسی بھی جبری فیصلے کو قبول نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ چاوش اولو جی۔20 وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے دورہ جاپان کے دوران مختلف مذاکرات کر رہے ہیں۔
ناگویا میں اخباری نمائندوں کو اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے ترک وزیر نے بتایا کہ انہوں نے ایس ۔ 400 کے معاملے میں امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں ترکی کے اس ضمن میں موقف کو دہرایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چاہے کوئی بھی ملک ہی کیوں نہ ہو، ہم ہماری حاکمیت کا احترام کرنے کی بنیاد پر ہر معاملے پر مذاکرات کر سکتے ہیں۔ ہم امریکہ ہو یا پھر کوئی دوسرا ملک ڈپلومیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے معاملات کو نمٹانے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔ تا ہم ، ہم کسی بھی زبردستی کو قبول نہیں کر سکتے۔
چاوش اولو نے 3 تا 4 دسمبر لندن میں منعقد ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس کے حوالے سے ترکی کے ایجنڈے کو دریافت کیے جانے کے جواب میں بتایا کہ نیٹو کی وسعت اور نئے خطرات کے پیش نظر تنظیم کو مزید مستحکم کیے جانے کی ضرورت پر مبنی معاملات میں ترکی اپنے نقطہ نظر کو زیرِ لب لائے گا۔
جاپان کے ساتھ مشترکہ تجارتی معاہدے طے پانے کی توضیح کرنے والے وزیر ِ خارجہ نے بتایا کہ ترک شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس لینے کے لیے اب ترکی آنا لازمی نہیں ہو گا ، یہ جاپان میں رہتے ہوئے بھی اس کو حاصل کر سکیں گے۔
ہندوستان
کانگریس نے اقتصادی ناکامی اور مہنگائی پر مودی سے جواب مانگا
نئی دہلی، کانگریس نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معیشت کی حالت کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ملک اقتصادی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے اور مسٹر مودی کو 12 سالہ اقتدار کے بعد اس کی جوابدہی لینی چاہیے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے بدھ کو سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا کہ پارٹی گزشتہ کئی مہینوں سے حکومت کو معیشت کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تئیں خبردار کرتی رہی ہے لیکن حکومت نے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں 44 مہینوں کی سب سے زیادہ 9.87 فیصد تھوک مہنگائی درج کی گئی ہے، ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں 27.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس بار کاشتکاری (بوائی) تین سالوں کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے عام لوگ پریشان ہیں، جبکہ کسان حکومت کی غلط پالیسیوں اور ناسازگار موسم کی دوہری مار جھیل رہے ہیں۔ مہنگائی بڑھنے سے صنعتوں کی لاگت بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔
مسٹر رمیش نے کہا کہ جب معیشت کے تمام اہم اشاریے ‘ریڈ الرٹ’ کی حالت میں ہیں، تب حکومت حالات کو سنبھالنے کے بجائے صرف سرخیاں بٹورنے میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے بجائے اس کے ہولناک اعداد و شمار کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہول سیل مہنگائی کے تازہ ترین اعداد و شمار مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی ناکامی کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک مہنگائی پر وزیر اعظم سے جواب مانگ رہا ہے اور حکومت کو اپنی اقتصادی پالیسیوں کی جوابدہی قبول کرنی چاہیے۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سرکار نے 62 ہزار کروڑ کی لاگت سے موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم کو منظوری دی
نئی دہلی، سرکار نے ملک میں موبائل فون کی تیاری کو نئی رفتار دینے، گھریلو ویلیو ایڈیشن بڑھانے، اور ہندستان کو عالمی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر قائم کرنے کے مقصد سے موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم (ایم پی ایم ایس) کو منظوری دے دی ہے جس پر 62,500 کروڑ روپے کا بجٹی انتظام ہے مرکزی وزیرِ اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم (ایم پی ایم ایس) کو منظوری دے دی ہے۔ 62,500 کروڑ روپے کے بجٹی انتظام والی یہ اسکیم ملک میں موبائل فون کی تیاری کو نئی رفتار دینے، گھریلو ویلیو ایڈیشن بڑھانے، سپلائی چین کو مضبوط کرنے اور ہندستان کو عالمی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر قائم کرنے کے مقصد سے شروع کی گئی ہے۔ یہ اسکیم مالی سال 27-2026 سے 31-2030 تک پانچ سال کے لیے نافذ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت ہندستان میں تیار کردہ موبائل فون کی اہل فروخت پر 2.25 فیصد سے 5 فیصد تک ترغیبی رقم دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، اہم پرزوں اور سب-اسمبلی کی گھریلو خریداری کو فروغ دینے کے لیے 1.5 فیصد تک اضافی ترغیب ملے گی۔ ہندستانی برانڈز کو تکنیکی طور پر خود کفیل بنانے اور ڈیزائن و ریسرچ کی حوصلہ افزائی کے لیے اہل فروخت پر 3 فیصد اضافی ترغیب کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
سرکار کے مطابق، اسکیم کی مدت میں ملک میں موبائل فون کی پیداوار کی مجموعی مالیت تقریباً 39 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔ ساتھ ہی موبائل فون کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا اور تقریباً 60,000 براہِ راست روزگار پیدا ہونے کا امکان ہے۔ اس سے معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور عالمی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ہندستان کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ‘میک ان انڈیا’ مہم کے تحت سال 15-2014 کے بعد سے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں سات گنا اور برآمدات میں 11 گنا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ہندستان اب دنیا کا دوسرا سب سے بڑا موبائل فون تیار کرنے والا ملک بن چکا ہے اور ملک میں استعمال ہونے والے 99.2 فیصد موبائل فون ہندستان ہی میں تیار ہو رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے
جموں و کشمیر
امرناتھ یاترا: ہر یاتری کو دیوی مہمان سمجھ کر خدمت کریں، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی ہدایت
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کے دوران عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ یاتریوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی آمد کے پیش نظر افرادی قوت کی مؤثر تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ پوری یاترا کے دوران انتظامات بلا رکاوٹ جاری رہیں۔
بدھ کے روز بھگوتی نگر یاتری نواس کے دورے کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے جاری شری امرناتھ جی یاترا کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے جموں و کشمیر پولیس، فوج، سیکورٹی فورسز، شری امرناتھ شرائن بورڈ اور سول انتظامیہ کے حکام سے ملاقات کرکے یاتریوں کی رہائش، سہولتوں اور انتظامات پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔
منوج سنہا نے حکام کی محنت اور خدمات کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ ہر یاتری کو “دیوی مہمان” سمجھ کر اس کی خدمت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمۂ موسمیات کی پیش گوئیوں پر مسلسل نظر رکھی جائے اور موسم کی کسی بھی اچانک تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صرف بارہ دنوں میں امرناتھ یاترا میں شریک ہونے والے عقیدت مندوں کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، اس لیے زائرین کو ہموار، محفوظ اور بے فکر سفر فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے یاتریوں کی رجسٹریشن، آرام دہ رہائش اور سفری انتظامات کو ہر مرحلے پر مؤثر اور منظم بنانے کی ہدایت بھی دی۔اس موقع پر انہوں نے جموں خطے کی سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینے پر بھی زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ یاتریوں کے لیے جموں ڈویژن کے اہم مذہبی اور سیاحتی مقامات کے سیر و سیاحت کے پروگرام ترتیب دیے جائیں۔ ساتھ ہی مقامی دستکاری اور ہینڈلوم مصنوعات کی بھرپور تشہیر کی جائے تاکہ زائرین واپسی پر جموں کی یادگار کے طور پر مقامی ہاتھ سے تیار اشیا اپنے ساتھ لے جا سکیں۔
یواین آئی ۔م ا ع
ہندوستان1 week agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
دنیا1 week agoایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
دنیا1 week agoامریکہ کا ایران پر حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
دنیا1 week agoایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دنیا1 week agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
دنیا5 days agoشہید خامنہ ای کی آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا
دنیا6 days agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ہندوستان5 days agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز
ہندوستان5 days agoاتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس
ہندوستان7 days agoیو جی سی- نیٹ پیپر لیک پر گرمائی سیاست، راہل گاندھی نے بنایا مرکزکو نشانہ
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایک بار پھر جنگ میں ایران کو شکست دینے اور امریکی فوج کے طاقتور ترین ہونے کا دعویٰ
جموں و کشمیر6 days agoشوبیاں آپریشن چھٹے روز میں داخل: فورسز کا سرچ آپریشن تیز









































































































