تازہ ترین
کورونا وائرس:سرینگر کا74سالہ ریٹائرڈ ڈاکٹرکورونا سے جاں بحق

جموں کشمیر میں اموات کی تعداد بڑھ کر54،وادی کشمیر میں 48،جموں میں 6ہلاکتیں
سرینگر: جموں وکشمیر میں جاری کورونا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ سرینگر میں ایک ریٹائرڈ ڈاکٹر کی کورونا میں مبتلاء ہو کر موت ہوئی ہے۔اس کے ساتھ جموں وکشمیر میں کورونا وائر س میں مبتلا متوفین کی تعداد بڑھ کر 54ہوگئی جن میں کشمیر میں 48اور جموں میں 6اموات ہوئیں۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق سرینگر کے پرے پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والا 74سالہ ریٹارئرڈ داکٹر سنیچر کے روز سکمز بمنہ میں کورونا میں مبتلاء ہوکر جاں بحق ہوگیا۔سکمز بمنہ کے پرنسپل ڈاکٹر ریاض اونتو نے بتایا کہ مذکورہ مریض 2جون سے اْن کے اسپتال میں زیر علاج تھا۔
انہوں نے کہا کہ مریض کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا اور ڈاکٹروں کی کوششوں کی باوجود اْس کی زندگی کو نہیں بچایا جاسکا۔ان کا کہناتھا کہ متوفی سبکدوش ڈاکٹر پھیپھڑوں کے عارضے میں بھی مبتلا تھا۔ سرینگر ضلع میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد13ہوگئی ہے جو جموں کشمیر کے کسی بھی ضلع میں سب سے زیادہ ہے۔
سبکدوش ڈاکٹر کی موت کے ساتھ جموں وکشمیرمیں کورونا سے متعلق اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہوگئی ہے جن میں سے 48کا تعلق وادی کشمیر سے ہے جبکہ 6 جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔وادی کشمیر میں اب تک کورونا سے متعلق اموات میں ضلع سرینگر13اموات کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ ضلع بارہمولہ 10 اموات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
ضلع کولگام میں 8، اننت ناگ میں 6، کپوارہ اور شوپیاں میں 3۔3، پلوامہ اور بڈگام میں 2۔2 اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر زندگی کی جنگ ہار گیا ہے۔صوبہ جموں میں ضلع جموں میں اب تک کورونا سے سب سے زیادہ 3 اموات درج ہوئی ہیں جبکہ ڈوڈہ، اودھم پور اور راجوری میں ایک ایک موت مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔
دنیا
عباس عراقچی کے دورۂ پاکستان کے دوران جوہری معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی: ابراہیم عزیزی
تہران، ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے دورۂ پاکستان کےدوران جوہری معاملےپرکوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جوہری معاملہ ایران کی ریڈ لائن میں سے ایک ہے۔ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی پاکستان کے دورے میں صرف دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے دورے میں ایران اور امریکہ کے حکام کے درمیان کوئی میٹنگ طے نہیں ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ میں پبلک ڈپلومیسی سینٹر کے سربراہ اور ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچا ہوں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
کیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
نئی دہلی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو تاریخ کا سب سے شوقین شخص قرار دیتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ انہوں نے اپنی نئی رہائش گاہ بھی ’شیش محل‘ جیسی بنا لی ہے۔
دہلی حکومت کے سابق رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی لیڈر پرویش صاحب سنگھ نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’عآپ‘ کا مطلب ’عالیشان آدمی پارٹی‘ ہے۔ اس دوران انہوں نے مسٹر کیجریوال کی نئی رہائش گاہ کی تصویر جاری کرتے ہوئے ان کا موازنہ فلم ’دھورندھر‘ کے ’رحمان ڈکیت‘ سے کیا اور کہا کہ انہوں نے اب یہاں دوسرا ’شیش محل‘ بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی انتخاب ہارنے کے بعد مسٹر کیجریوال پنجاب چلے گئے تھے۔ وہاں وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی سرکاری رہائش گاہ کے آس پاس چار گھروں پر مسٹر کیجریوال اور عآپ لیڈروں ستیندر جین، منیش سسودیا اور سنجے سنگھ نے قبضہ کر لیا تھا۔ مسٹر بھگونت مان بھی اس وجہ سے ان سے پریشان تھے۔
قابل ذکر ہے کہ عدالت کے حکم کے بعد مرکزی حکومت نے مسٹر کیجریوال کو دہلی میں 95، لودھی اسٹیٹ میں واقع سرکاری رہائش گاہ الاٹ کی تھی، جس میں وہ جمعہ کو خاندان کے ساتھ منتقل ہو گئے۔ مسٹر سنگھ نے مسٹر کیجریوال کی اس رہائش گاہ کی مرمت پر ہونے والے اخراجات کے تعلق سے ان پر حملہ بولا۔ انہوں نے مسٹر کیجریوال کی اس رہائش گاہ کی تصاویر دکھا کر حیرت کا اظہار کیا اور کہا، “وہاں بھی انہوں نے خوب پیسہ خرچ کیا ہے۔ یہ سرکاری رہائش گاہ ہے، لیکن اس میں سرکاری پیسہ نہیں لگا ہے۔” انہوں نے کہا کہ پہلے ’شیش محل‘ (6، فلیگ اسٹاف روڈ، وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ) پر بھاری اخراجات کے حوالے سے جب سوالات اٹھے تو مسٹر کیجریوال نے دعویٰ کیا تھا کہ سجاوٹ کا فیصلہ پی ڈبلیو ڈی کے چیف انجینئر نے کیا تھا اور انہیں اخراجات کا علم نہیں تھا۔ اب نئی رہائش گاہ کے بارے میں وہ ایسا دعویٰ نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ جو لیڈر کبھی عام بنگلہ بھی نہ لینے کی بات کرتے تھے، آج خود ’شیش محل‘ میں رہ رہے ہیں۔ دہلی میں کورونا کی وبا، پانی اور بجلی کی قلت کے وقت بھی مسٹر کیجریوال غائب ہو کر ’شیش محل‘ بنانے میں لگے رہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ’شیش محل‘ مسٹر کیجریوال کی بدعنوانی کا ثبوت ہے۔ وزیر اعلیٰ کی تنخواہ سے ایسی آلیشان رہائش گاہ نہیں بن سکتی۔ انہیں بتانا چاہیے کہ اس پر شراب گھپلے کا پیسہ لگایا گیا ہے یا نہیں۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ مسٹر کیجریوال کے اندر ’شیش محل‘ بس چکا ہے۔ اس وجہ سے انہیں دہلی اور پنجاب کی عوام کا دکھ دکھائی نہیں دیتا۔ آپ کارکن پوری زندگی محنت کریں، تب بھی رہائش گاہ کو ایسا نہیں بنا سکتے۔ اس دوران انہوں نے سوال کیا کہ مسٹر کیجریوال بتائیں کہ لودھی روڈ والے بنگلے میں کتنا پیسہ لگا ہے۔ انہوں نے کہا، “یہ پیسہ کہاں سے آیا اور کس کا ہے؟ کیا عآپ کی عیاشی کی وجہ سے آپ کے کارکن آپ کو چھوڑ رہے ہیں؟ بار بار عالیشان شیش محل بنانے کی انہیں کیا ضرورت پڑ رہی ہے؟ پہلے شیش محل میں شراب کا پیسہ لگا تھا، اس بار کس کا پیسہ لگا ہے”
انہوں نے کہا کہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں مسٹر کیجریوال سب سے شوقین شخص ہیں۔ نام عام آدمی پارٹی رکھا، لیکن کام راجہ مہاراجاؤں والا ہے۔ پارٹی کا نام ’ عام عالیشان پارٹی‘ ہونا چاہیے۔ پارٹی سے سات راجیہ سبھا ارکان کے استعفیٰ اور بی جے پی میں شمولیت کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ ایماندار کارکن اب مسٹر کیجریوال کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔
یواین آئی ۔ایف اے
جموں و کشمیر
سی آئی کے کی سرینگر کی سینٹرل جیل میں تلاشی، دہشت گردی کیس میں ڈیجیٹل آلات برآمد
سرینگر، جموں و کشمیر پولیس کے کاؤنٹر انٹیلیجنس کشمیر (سی آئی کے) یونٹ نے ہفتہ کے روز ایک دہشت گردی سے متعلق کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں سرینگر سینٹرل جیل کے اندر تلاشی کارروائی انجام دی، جس کے دوران ڈیجیٹل آلات برآمد کیے گئے۔
پولیس کے مطابق یہ تلاشی اسپیشل کورٹ (این آئی اے ایکٹ کے تحت نامزد)، سرینگر کی جانب سے جاری وارنٹ کی بنیاد پر کی گئی۔ یہ کارروائی 2023 میں درج ایف آئی آر کے سلسلے میں کی گئی تھی، جو تعزیرات ہند کی دفعات 153-A، 505، 121 اور 120-B کے ساتھ یو اے (پی) ایکٹ کی دفعات 13 اور 39 کے تحت پولیس اسٹیشن سی آئی کشمیر میں درج ہے۔
پولیس نے بتایا کہ قابلِ اعتماد تکنیکی معلومات کی بنیاد پر، جن سے جیل کے اندر مشتبہ ڈیجیٹل سرگرمیوں کے آثار ملے تھے، جیل حکام کے ساتھ قریبی تال میل کے ذریعے مختلف بلاکس اور بیرکس میں تلاشی لی گئی۔
کارروائی کے دوران ایسے ڈیجیٹل مواصلاتی آلات برآمد اور ضبط کیے گئے جو تحقیقات سے متعلق اہم شواہد فراہم کر سکتے ہیں۔ ان آلات کا تفصیلی فرانزک معائنہ کیا جائے گا تاکہ ممکنہ روابط کا پتہ لگایا جا سکے اور کسی بڑے دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔
اسی دوران تحقیقاتی ایجنسی اس سکیورٹی خامی کی بھی جانچ کر رہی ہے جس کے باعث ایسے آلات کو اس ہائی سکیورٹی جیل میں داخل کیا جا سکا۔
پولیس کے مطابق اس معاملے میں ملوث سہولت کاروں اور معاونین کے کردار کی مکمل تحقیقات کی جائے گی اور قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے گی۔
یہ آپریشن اہم شواہد اکٹھا کرنے، غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے اور حساس سکیورٹی مقامات، خصوصاً جیلوں میں مواصلاتی آلات کے غلط استعمال کو روکنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔
اس کا مقصد مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنا بھی ہے، جس کے لیے دہشت گردوں کے معاونین اور اوور گراؤنڈ ورکرز (او جی ڈبلیو) کی شناخت کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا5 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا1 week agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 day agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر1 week agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا1 week agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا4 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر4 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
دنیا1 week agoکویت ایئرویز کا ڈھاکہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
ہندوستان1 week agoاسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کا ہندوستان کی جانب سے خیر مقدم، امن کی سفارتی کوششوں کی حمایت




































































































