تازہ ترین
سرینگر۔لیہہ شاہراہ بحال

نقل وحرکت پر پابندی نہیں،پولیس کی وضاحت
سرینگر: پولیس نے اُن رپورٹس کو جن میں کہا گیا تھا کہ ہند۔ چین سرحدی کشیدگی کی وجہ سے سرینگر۔لیہہ شاہراہ پر ٹریفک نقل وحرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے،کو یکسر مسترد کیا۔ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے کہا کہ سرینگر۔
لیہہ شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق حکام نے بدھ کو اس بات کی وضاحت کی کہ سرینگر۔لیہہ شاہراہ پر سیویلین گاڑیوں کی نقل و حمل پر کوئی روک نہیں ہے۔
ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سرینگر۔لیہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل پر کوئی پابندی عاید نہیں ہے۔
اس سے قبل اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ گاندربل ضلع کے سونہ مرگ علاقہ گگن گیر سے شاہراہ پر شہری ٹریفک کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
قبل ازیں افواہیں گرم تھیں کہ لداخ میں چین۔ بھارت کشیدگی کے پیش نظر وسطی ضلع گاندربل کے سونہ مرگ کے گگن گیر علاقے میں سری نگر۔لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔
موصوف ایس ایس پی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’سری نگر۔ لیہہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل پر کسی طرح کی پابندیاں عائد نہیں ہیں تاہم کووڈ پروٹوکال کے لئے انٹر یوٹی نقل وحمل کی گائیڈ لائنز کو لازمی طور پر اختیار کرنا ہے‘۔
ایک ٹریفک پولیس ترجمان نے کہا کہ موسمی حالات سازگار رہنے کے پیش نظر شاہراہ پر صرف اشیائے ضروریہ سے لدی گاڑیوں کی نقل و حمل کی اجازت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ لداخ کی گلوان وادی میں چینی فوج کے حملے میں ایک کرنل سمیت کم سے کم 20 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں
ہندوستان
راہل گاندھی کا مودی اور امت شاہ پر نوجوانوں کی آواز دبانے کا الزام
نئی دہلی، کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت جین زی کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کہا، “مودی اور امت شاہ، آپ جین زی کو خاموش نہیں کرا سکتے۔ پہلے آپ نے ان کی ہڈیاں توڑیں، اب ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر رہے ہیں اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرا رہے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا، “آپ ہندوستان کا ماضی ہیں، اس لیے ہندوستان کے مستقبل کے ساتھ اپنے رویے میں احتیاط برتیں۔”
راہل گاندھی کے اس بیان کو ملک میں حالیہ واقعات اور نوجوانوں کے خلاف کارروائیوں کے تناظر میں حکومت پر ایک سخت سیاسی حملہ تصور کیا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
مسلم ممالک اسرائیل کی سازشوں سے ہوشیار رہیں: عباس عراقچی
تہران، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مصر کی ایک بندرگاہ پر دو جہازوں کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کے واقعے کو اسرائیل کا “فالس فلیگ آپریشن” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات کا مقصد خطے کے امن کو سبوتاژ کرنا اور مسلم ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنا ہے۔
عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ سب کو اسرائیل کی ان سازشوں اور فالس فلیگ آپریشنز سے ہوشیار رہنا چاہیے، جن کا مقصد خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا اور امن کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ خطرہ واضح اور مشترکہ ہے، جو پوری مسلم دنیا کے اتحاد کو لاحق ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران مصر کو اپنا دوست اور خطے میں ایک اہم شراکت دار سمجھتا ہے، جبکہ مصر کی سلامتی اور استحکام تہران کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
ترکیہ لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا: اردوغان
انقرہ، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی جاری فوجی کارروائیوں کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ لبنان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور استحکام کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے یہ بات لبنان کے صدر جنرل جوزف عون کے ساتھ صدارتی محل میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
صدر اردوغان نے کہا کہ 17 برس بعد کسی لبنانی صدر کا ترکیہ کا سرکاری دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے اور صدر جوزف عون کی قیادت لبنان میں امن و استحکام کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران جنوبی لبنان میں جاری اسرائیلی قبضے، مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ترک صدر نے کہا کہ لبنان برسوں سے علاقائی تنازعات کا شکار رہا ہے، اس لیے خطے میں پائیدار امن کے قیام سے سب سے زیادہ فائدہ لبنان کو پہنچے گا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ترکیہ لبنان کے ریاستی اداروں کی استعداد کار بڑھانے، انسانی امداد، تکنیکی تعاون اور جنگ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں اپنی بھرپور معاونت جاری رکھے گا۔
صدر اردوغان نے لبنان اور شام کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی روابط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی اور علاقائی استحکام کے فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی لبنان میں امن مشن کے اختتام کے بعد اگر لبنان کی سلامتی کے لیے کوئی نیا بین الاقوامی انتظام تشکیل دیا جاتا ہے تو ترکیہ اس میں بھی فعال کردار ادا کرنا چاہے گا، جبکہ لبنانی مسلح افواج کی تربیت اور دفاعی تعاون بھی جاری رکھا جائے گا۔
صدر اردوغان نے کہا کہ 2 مارچ 2026ء سے جاری اسرائیلی حملوں میں 4 ہزار 300 سے زائد لبنانی شہری جاں بحق، 2 ہزار سے زیادہ زخمی اور تقریباً 10 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
انہوں نے لبنانی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ ابتدا ہی سے اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کرتا آیا ہے اور ہر بین الاقوامی فورم پر اسرائیل کے انسانیت کے خلاف جرائم کو اجاگر کرتا رہا ہے۔
اس موقع پر لبنان کے صدر جنرل جوزف عون نے کہا کہ ترکیہ اور لبنان کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور مضبوط تعلقات موجود ہیں، جنہیں مزید فروغ دینے پر دونوں ممالک کی قیادت متفق ہے۔
انہوں نے صدر اردوغان کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نازک علاقائی حالات میں دونوں ممالک کا قریبی تعاون مشرقِ وسطیٰ میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے نہایت اہم ثابت ہوگا۔
یو این آئی۔ م س
دنیا1 week agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
ہندوستان1 week agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
دنیا1 week agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے رامسو میں چٹان کھسکنے سے دو لوگوں کی موت، پانچ زخمی
دنیا7 days agoابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی
دنیا1 week agoایران پر امریکی میزائل حملے میں 2 افراد شہید، 11 زخمی
ہندوستان1 week agoپیپر لیک کی ذمہ داری بھی لیں مودی: پرینکا
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
جموں و کشمیر1 week agoسکیورٹی فورسز نے اننت ناگ میں دہشت گردوں سے منسلک دو مکانات منہدم کر دیے
دنیا1 week agoایرانی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں: مارکو روبیو
جموں و کشمیر1 week agoاے اے آئی نوکری گھپلے میں چار افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل






































































































