تازہ ترین
کشمیر میں برف باری کے بعد موسم میں بہتری آئی،درجہ حرارت میں اضافہ

دن بھرکھلی دھوپ نکلی، ہوائی سروس،رابطہ سڑکیں اور بجلی سپلائی بحال
31جنوری تک موسم خشک رہے گا:محکمہ موسمیات
سری نگر: کشمیروادی میں دوسری تازہ برف باری کا سلسلہ گزشتہ رات تھم گیا جس دوران موسم میں بہتری کے ساتھ ہی معمولات کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوئی۔ اس دوران حکام نے تقریباً تمام رابطہ سڑکوں سے برف ہٹا لی جب کہ بجلی سپلائی کو بحال کیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔
اس دوران حکام سرینگر جموں شاہراہ کو قابل آمد رفت بنانے میں مصروف تھے جبکہ ہوائی سروس کو بھی چالو کیا گیا ہے۔ادھر کھلی دھوپ نکلنے کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں برف برف کے باوجودبہتری آئی ہے۔اس دوران محکمہ موسمیات نے 31جنوری تک وادی کشمیر میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔
کشمیرنیوزسروس (کے این ایس) کے مطابق وادی کشمیر کے شمال،جنوب اور وسطی کشمیر میں سنیچر کے روز ہوئی دوسری شدید باری برف کا سلسلہ دوران شب ہی رک گیا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔اس دوران اتوار کو پوری وادی میں صبح سویرے سے ہی آسمان صاف رہا ہے جس دورا ن کھلی دھوپ نکلی۔
اس دوران موسم میں بہتری اور برف باری اور بارشو ں کا سلسلہ رک جانے کے ساتھ ہی انتظامیہ نے مشینری کو متحرک کیا ہے جنہوں نے پوری وادی کے تمام رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا ہے اس دوران بعد دو پہر تک تقریباً پوری وادی میں تمام چھوٹی بڑی سڑکیں آمد رفت کے لئے بحال کی گئی تھی،جبکہ محکمہ بجلی نے بھی ان علاقوں میں بجلی سپلائی کو بحال کیا ہے جہاں گزشتہ روز شدید برف باری اور بارشوں کے نتیجے میں سپلائی متاثر ہوئی تھی۔
محکمہ آر اینڈ بھی،میکنکل اور پی ایم جی ایس وائی کے ذرائع نے بتایا پوری وادی میں تقریباً تمام رابطہ سڑکوں کو قابل آمد رفت بنایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا برف باری رک جانے کے ساتھ ہی برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے جس کو بعد دو پہر تک مکمل کیا گیا ہے۔ادھر دھوپ نکلنے کے ساتھ ہی ہوائی سروس کو بحال کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں یہاں گزشتہ روز سے درماندہ مسافروں نے راحت کی سانس لی ہے۔
تاہم سرینگر جموں شاہراہ کے متعدد مقامات پرپسیاں گر آنے کے نتیجے اور برف باری کے باعث سڑک پر پھلسن پیدا ہونے کی وجہ سے شاہراہ پر دوسری روز بھی ٹریفک بحال نہیں کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں دونوں اطراف کے درماندہ مسافروں اور ٹرک ڈرائیوروں کو تکلیف دہ صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے اس دوران ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام نے بتایا شاہراہ کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم بعد دو پہر تک شاہراہ کو بحال کرنے کی کوشش جاری تھی جس پر مشینری اور مزدور کام پر لگائے گئے تھے۔
خیال رہے وادی کشمیراور خطہ پیرپنچال اورچناب وادی میں جمعہ اورسنیچر کی درمیانی رات اور دن بیشتر علاقوں میں 4انچ سے لیکر ایک فٹ تک تازہ برف جمع ہوئی تھی۔سنیچر کے روز برف باری کے بعدسڑکوں پرپھسلن پیداہوگئی اورگاڑیوں کاچلنامشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بن گیا۔اس دوران تازہ برف باری کاسلسلہ شروع ہونے کے بعدحکام نے سری نگرجموں شاہراہ کویک طرفہ ٹریفک کیلئے بندکردیاجبکہ سنیچر کوشیڈول کے مطابق گاڑیوں کوجموں سے سری نگرآنے کی اجازت تھی۔حکام نے بتایاکہ جموں شاہراہ پر تازہ برفباری کے نتیجے میں ہفتہ کو پھسلن پیدا ہونے کے بعد اس پرگاڑیوں کی آمد و رفت بند کردی گئی تھی۔
حکام نے بتایا کہ جواہر ٹنل کے آر پار تازہ برفباری کی وجہ سے شاہراہ پر پھسلن پیدا ہوئی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کا چلنا خطرے سے خالی نہیں تھا، اس لئے شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے فی الحال بند کیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ شاہراہ بند ہونے کے بعد جواہر ٹنل کے دونوں طرف سینکڑوں گاڑیاں در ماندہ ہوکر رہ گئی ہیں۔دریں اثناء بھاری برف باری،دُھند اورکم روشنی ہونے کے باعث فضائی سروس بھی معطل رہی اورسنیچر کے روزسری نگرہوائی اڈے کوپروازوں کی آواجاہی کیلئے بندکردیاگیا-
ائرپورٹ حکام نے بتایاکہ روشنی کم ہونے اوررَن وے پربرف موجودہونے کے باعث پروازوں کی آمداورروانگی ممکن نہیں ہوسکی جس کے بعد اتوار کو سروس کو باضابطہ طور بحال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے وادی میں اور بیرون وادی میں درماندہ لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے بتایاگزشتہ رات اور اتوارکے روز موسم میں بہتری ریکارڑ درج ہوا ہے۔محکمہ موسمیات نے اپنی پیش گوئی میں بتایا اتوارسے موسم پھر تبدیل ہوگا،31جنوی تک خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔(کے این ایس)
دنیا
امریکہ کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے، ہم تیار ہیں: بریگیڈیئر جنرل اسدی
تہران، ایرانی خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل اسدی کا امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جاری کشیدگی سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق سینئر ایرانی اہلکار نے امریکہ کے ساتھ دوبارہ جنگ کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل اسدی نے کہا ہے کہ بارہا کہہ چکے ہیں ہم نے ابھی اپنی مکمل صلاحیتیں ظاہر نہیں کیں، ہمارے پاس بہت سے آپشن ہیں جو وقت پڑنے پر استعمال کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے تاہم ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، سرینڈر کرنا آپشن نہیں ہے، تنازع ناگزیر ہے۔
بریگیڈیئر جنرل اسدی نے کہا ہے کہ ہم جنگ کے لیے تیار ہیں ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں، اگر جنگ میں نیٹو بھی شامل ہوتا ہے تو ہمیں پریشانی نہیں ہے۔
دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ترجمان جنرل سردار محبی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران ایران کی عسکری اور آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور مسلح افواج پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور تیار ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کو بھاری قیمت چکانا پڑی، ایرانی حکومت کا زوال ناگزیر ہے: نیتن یاہو
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران حالیہ تنازع کے دوران بہت بھاری قیمت ادا کرچکا ہے اور موجودہ ایرانی نظام اپنی سابقہ حالت میں واپس نہیں جا سکے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ ایران پہلے ہی ایک بہت بھاری قیمت ادا کر چکا ہے، ایران میں دہشت گردی پر مبنی اس نظام کی بنیادیں ہل چکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت دوبارہ پہلے جیسی نہیں بن سکے گی اور اس کا زوال ناگزیر ہے۔
دوسری جانب ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ حالیہ تنازع کے باوجود ان کی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے اور ملک کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب
تہران، ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ترجمان جنرل سردار محبی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران ایران کی عسکری اور آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور مسلح افواج پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور تیار ہیں۔
ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل سردار محبی نے کہا کہ آج ہماری مسلح افواج ماضی کے مقابلے میں بہتر صورتِ حال میں ہیں اور دفاعی تیاریوں کے حوالے سے مزید مضبوط ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور جنگی صورتِ حال سے ایرانی افواج کو دشمن کی حکمتِ عملی، صلاحیتوں اور آپریشنل انداز کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملا۔
ترجمان کے مطابق اس جنگ کا ایک اہم نتیجہ یہ نکلا کہ ہماری مسلح افواج کے دشمن کے بارے میں آپریشنل معلومات اور تجربے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جنرل محبی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مخالف فریق دوبارہ عسکری محاذ پر آتا ہے تو ایران کا ردعمل ماضی سے مختلف ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر دشمن دوبارہ جنگی میدان میں آیا تو آپریشن کی نوعیت، جنگ کا جغرافیہ اور استعمال ہونے والے ہتھیار بھی مختلف ہوں گے۔
جنرل محبی نے یہ بھی کہا کہ پاسدارانِ انقلاب تمام ممکنہ حالات اور خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
دنیا3 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا4 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا3 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
جموں و کشمیر7 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا1 week agoجس طرح بھی ممکن ہو آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے، امریکی وزیر خارجہ
ہندوستان1 week agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
دنیا3 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا1 week agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
دنیا4 days agoایرانی صدر نے ایک بار پھر پاکستان کے کردار کو سراہا



































































































