تازہ ترین
عالمی وبا کے دنوں میں ویلینٹائنز ڈے کیسا ہو گا؟

ویلنٹائنز ڈے پر جوڑوں کا ایک دوسرے سے راز و نیاز تو روایت ہے، مگر اس وقت عالمی وبا کے تناظر میں ویلنٹائنز ڈے، ماضی کے مقابلے میں بالکل مختلف انداز سے منایا جا رہا ہے۔
زُکینی، پارسلی، پیاز اور ہاتھ میں ایک کاک ٹیل، میری اور برینڈون پچھلے ایک سال سے تواتر سے اتوار کے روزآن لائن ملتے ہیں۔ ایک دوسرے سے چھ ہزار کلومیٹر دور یہ محبت کرنے والا جوڑا ایک دوسرے سے ورچوئل ملاقات پر مجبور ہے۔ ان میں سے ایک نیویارک میں ہے اور دوسرا اوسلو میں۔
امریکی باورچی اور نارویجین تھیراپسٹ جوڑے کے لیے ویلنٹائنز ڈے کوئی بہت رومانوی نہیں ہو گا۔ یہ دونوں سن 2019 میں نیویارک میں ایک کانسرٹ میں ملے تھے، مگر ان کی ملاقات کو چند ہی ماہ گزرے تھے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن شروع ہو گیا اور سفر پابندیوں کے زد میں آ گیا۔
45 سالہ بریڈون بیلِن اور اکتالیس سالہ میری زولبرگ کو امید تھی کہ وہ اس ہفتے مل پائیں گے اور اپریل میں ناروے میں شادی کے لیے تیاریاں بھی آگے بڑھ جائیں گی۔ مگر کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ نے سارے منصوبے چوپٹ کر دیے۔ اس وقت کئی ممالک میں ایک مرتبہ پھر سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ اس صورت حال میں اس جوڑے کی اپریل میں بھی شادی ممکن نہیں۔
زولبرگ کہتی ہیں، ”ہم چاہتے تھے کہ جلدی سے شادی کر لیں اور ساتھ رہیں، مگر صرف عالمی وبا اور سفری پابندیوں نے ہی نہیں، ہمارے دو الگ الگ ممالک میں ہونے نے بھی سارا منصوبہ خراب کر دیا۔ اگر ہم شادی کر لیتے ہیں، تو ہمارے لیے ایک دوسرے سے ملنا آسان ہو جائے گا۔ اب ممکنہ طور پر یہ دونوں جون میں شادی کر پائیں گے۔
زولبرگ مزید کہتی ہیں، ‘اس صورت حال میں کوئی بھی منصوبہ بنانا ناممکن ہے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ کب پابندیاں ختم ہوں گی۔ ہمیں نہیں معلوم کہ کس شے کی اجازت ہو گی اور یہ بھی نہیں معلوم کہ یہ سب کب تک چلے گا۔‘‘
یہ فقط میری زولبرگ اور اور بریڈون بیلِن کا مسئلہ نہیں بلکہ کئی بین الاقوامی جوڑے ایسی ہی صورت حال کا شکار ہیں۔ جذبوں کی آگ کو جوان رکھنے کے لیے اس اتوار کو میری زولبرگ اور اور بریڈون بیلِن ایک دوسرے کے ساتھ ورچوئل ڈنر کریں گے۔
ریڈون بیلِن کہتے ہیں، میری کو 21 مارچ 2020 کو دوبارہ نیویارک پہنچنا تھا، مگر تب عالمی وبا کے تناظر میں پروازیں بند ہو گئیں۔ سن 2019 کو اپنی پہلی ملاقات کے بعد یہ جوڑا اب تک ایک دوسرے کو فقط ایک مرتبہ پچھلے موسم خزاں میں بالمشافہ دیکھ پایا ہے۔
متعدد یورپی ممالک نے ایسے جوڑوں کو ملانے کے لیے خصوصی ضوابط بنائے ہیں۔ بیلن بھی زولبرگ سے ملنے کے لیے دو ہفتوں کے لیے یورپ آئے، مگر یہ دو ہفتے قرنطینہ ہی میں گزر گئے۔ اسی موقع پر انہوں نے میری زولبرگ کو شادی کے لیے پرپوز بھی کیا۔ مگر جنوری کی 23 تاریخ کو ناورے کی حکومت نے ایک مرتبہ پھر اپنی سرحدیں مکمل طور پر بند کر دیں اور رومانوی جوڑوں کو دی گئی سفری چھوٹ ختم کر دی گئی۔
دوسری جانب امریکا نے بھی یورپی ممالک کے شہریوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کر رکھیں ہیں اور غیرشادی شدہ جوڑوں کے لیے کوئی چھوٹ موجود نہیں ہے اور یہ بھی معلوم نہیں کہ یہ پابندیاں کب تک جاری رہیں گی۔ ایسے میں سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ورچوئل رابطے ہی ان جوڑوں کو ایک دوسرے سے باندھے ہوئے ہیں۔
(قومی آواز)
دنیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 108 ڈالر سے تجاوز کرگئی
نیویارک، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 108.01 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں ، یہ گزشتہ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 108 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گئی ہیں۔ عالمی بینچ مارک برینٹ کی قیمت میں 2.55 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 108.01 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ یہ گزشتہ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس کی قیمتیں 2.50 فیصد اضافے کے ساتھ 96.74 ڈالر فی بیرل پر ریکارڈ کی گئیں۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث امریکی اسٹاک مارکیٹ کے مستقبل کے سودوں میں مندی دیکھی گئی اور S&P 500 کے سودے 0.3 فیصد گر گئے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام تر توجہ آبنائے ہرمز پر مرکوز ہے، جو مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی ترسیل کا اہم ترین راستہ ہے، ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے اس راستے سے سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جو عالمی سطح پر رسد اور طلب میں عدم توازن پیدا کر رہا ہے۔ ماہرینِ معاشیات نے خبردار کیا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اس تیزی کے براہِ راست اثرات پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک پر پڑیں گے، جہاں ایندھن مہنگا ہونے سے مہنگائی کی لہر میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
باقر قالیباف کی ’جان فدا‘ مہم میں 3 کروڑ ایرانیوں کے اندراج کی تصدیق
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امریکہ سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور اسرائیلی حملوں کے بعد ’جان فدا‘ مہم میں 3 کروڑ ایرانیواں نے اندراج کرالیا۔
باقر قالیباف نے 3 کروڑ رضاکاروں کے اندراج کو سراہا اور کہا کہ ایرانی قوم کے قربانی کےعزم نے دشمنوں کو مایوس اور حیران کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رضاکار تاریخ کے فاتح ہیں، اُنہیں فخر ہے کہ وہ 3 کروڑ رضاکاروں میں سے ایک ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ٹرمپ ایران سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کے لیے اعلیٰ سکیورٹی حکام سے ملاقات کریں گے
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو اپنے اعلیٰ قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مشیروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کریں گے جس میں ایران جنگ اور اس سے پیدا ہونے والے سفارتی تعطل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسٹر ٹرمپ اپنی قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ حکام کے مطابق ایران کی جانب سے حال ہی میں پیش کی گئی نئی تجویز اہم امریکی شرائط پر پورا نہیں اتری۔ ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق ایران کی تجویز کا بنیادی محور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اور اس اہم سمندری راستے پر امریکی بحری ناکہ بندی کو ختم کرنا تھا جبکہ جوہری مذاکرات کو بعد کے مرحلے تک ملتوی کرنا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورہ اسلام آباد سے ہفتے کے آخر میں نئے مذاکرات کے امکانات پیدا ہو گئے تھے۔ اسلام آباد اس سے قبل امریکہ اور ایران کے درمیان واحد براہ راست مذاکرات کی میزبانی کر چکا ہے، حالانکہ ان دوروں کے کوئی ٹھوس نتائج برآمد نہیں ہوئے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر3 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا6 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دنیا1 week agoایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد
دنیا6 days agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoشہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
دنیا1 week agoامریکہ نیٹو سے دستبردار نہیں ہو گا، نیٹو سیکرٹری جنرل کا دعویٰ
دنیا1 week agoامریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ زیادہ دور نہیں
دنیا6 days agoٹرمپ امریکہ کو ایک اور تباہ کن ڈیل میں نہیں جھونکیں گے: وائٹ ہاؤس
دنیا6 days agoایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں







































































































