تازہ ترین
محسن فیاض اور اویس بٹ:روایتی سوزنی ٹوپیوں کا کاروبار کرکے روزی روٹی کمانے والے دو دوست

سری نگر،8 دسمبر (یو این آئی) کشمیر کی دستکاریوں میں اس قدر وسعت اور گنجائش ہے کہ یہاں کا کوئی بھی نوجوان خواہ وہ پڑھا لکھا ہو یا ان پڑھ بے روزگار نہیں رہ سکتا۔
یہ ماننا ہے سری نگر کے نرورہ عید گاہ سے تعلق رکھنے والے دو تعلیم یافتہ جگری دوستوں کا جنہوں نے اپنی ڈگریاں مکمل کرنے کے بعد سرکاری نوکریوں کی تلاش میں بے کار بیٹھنے کے بجائے روایتی سوزنی ٹوپیاں بنا کر اپنی روزی روٹی کمانے کو ترجیح دی۔
محسن فیاض اور اویس بٹ نامی یہ دو دوست نہ صرف روایتی سوزنی ٹوپیاں تیار کر رہے ہیں بلکہ زمانے کے تقاضوں کے عین مطابق مرد و خواتین کے لئے مختلف ڈیزائنوں کی بھی ٹوپیاں تیار کرتے ہیں جن کی نہ صرف وادی میں بلکہ بیرون وادی و ملک بھی مانگ ہے۔
محسن فیاض نے اپنے اس سفر کے بارے میں یو این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد روایتی سوزنی ٹوپیاں بنانے کے پیشے سے وابستہ ہیں لہذا اس کام کے ساتھ گھر میں جان پہچان ہوئی۔
انہوں نے کہا: ’ہم (فیاض اور اویس) نے پہلے اپنے لئے مخصوص سوزنی ٹوپیاں بنائی جن کو دوستوں اور دوسرے احباب نے پسند کیا ایسی ہی ٹوپیوں کی فرمائش بھی کی‘۔
ان کا کہنا تھا: ’یہ سال2018 کی بات ہے جب ان ٹوپیوں کو پسند کیا گیا توہم نے سوچا کہ کیوں نہ ہم اسی کو اپنے پیشے کے بطور اختیار کرکے روزی روٹی کمائیں‘۔
محسن جنہوں نے سال2021 میں ایم بی اے کی ڈگری مکمل کی، نے کہا کہ سال2020 سے ہم نے اس کو باقاعدہ طور پر ایک کاروبار کے بطور اختیار کیا۔
انہوں نے کہا: ’ہم نے پہلے ایک ویڈیو تیار کرکے یو ٹیوب پر ڈال دی جس کو کافی پذیرائی حاصل ہوئی اور ہماری مختلف ڈیزائنوں کی سوزنی ٹوپیوں کو کافی پسند کیا گیا‘۔
دنیا
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی عمانی اور ترک ہم منصبوں سے ٹیلیفونک گفتگو
تہران،ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی عمانی وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفون پر علیحدہ علیحدہ گفتگو ہوئی۔تہران سے ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق گفتگو میں آبنائے ہرمز کی صورتحال سمیت حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر تینوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں اضافہ روکنے کے لیے سفارتی چینلز استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ادھر انقرہ سے ترک وزارت خارجہ کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے خطے کی موجودہ صورتحال اور جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔
یو این آئی۔م ا ع
دنیا
آج امریکی فضائی حملوں میں 3 اہلکار شہید ہوئے: پاسداران انقلاب بحری فوج
تہران، ایرانی پاسدارن انقلاب کی بحری فوج نے کہا ہے کہ آج صبح صوبہ خوزستان پر امریکی فضائی حملوں میں پاسدارن کے 3 اہلکار شہید ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب کی بحری فوج کا کہنا ہے کہ ہرمز میں امریکی مہم جوئی یا جہاز رانی میں مداخلت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
بحری فوج ایرانی پاسدارن انقلاب نے کہا کہ غیر ملکیوں کو آبنائے ہرمز میں کوئی دلچسپی نہیں، امریکا کی فوجی مہم جوئی آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے میں رکاوٹ کی وجہ بنے گی۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی بحری فوج کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے ختم ہونے کا اعلان کیا۔
امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد ایران اور امریکہ نے ایک دوسرے کے فوج اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کے دعوے کیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے سلامتی کونسل کو خط لکھ کر امریکہ کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا
تہران، ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنی سرزمین پر نئے امریکی حملوں سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
ایران نے سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں فوری ایکشن لے اور امریکہ کو سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام ایک خط میں امریکہ کے ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے قوانین اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بغیر کسی اشتعال کے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ خط جنوبی ایران پر امریکی حملے کے صرف ایک دن بعد بھیجا گیا تھا، جس میں املاک کو کافی نقصان پہنچا تھا اور متعدد ایرانی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے فوراً بعد، امریکی طیاروں نے ملک کے جنوب میں کئی دیگر اہداف پر دوبارہ حملے شروع کر دیے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق نئے حملوں میں جنوبی شہر چابہار کو نشانہ بنایا گیا، جس سے ایک ہسپتال اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ ایران شہر اور بوشہر سمیت کئی دوسرے شہر بھی متاثر ہوئے جن میں ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
خط میں یاد دلایا گیا کہ امریکی کارروائی نے ایران بھر میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے 100 سے زائد دنوں کے بعد گزشتہ ماہ دونوں فریقوں کے درمیان طے پانے والے مفاہمت کی یادداشت کی بھی خلاف ورزی کی، جس کی پاکستان نے ثالثی کی تھی۔
ایران نے کہا کہ بار بار اور جان بوجھ کر ان وعدوں کو توڑ کر امریکہ نے معاہدے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ اب اس غیر قانونی رویے اور کشیدگی میں اضافے کی پوری طرح ذمہ دار ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کو بین الاقوامی قوانین کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ ایرانی سفیر نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور امریکہ کو روکنے اور اسے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے فوری، موثر اور فیصلہ کن اقدامات کریں۔
مسٹر ایروانی نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ اس طرح کے معاملات میں سلامتی کونسل کی بے عملی نے امریکہ کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ نتیجتاً، امریکہ ایران کے خلاف طاقت کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے، سلامتی کونسل کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان خلاف ورزیوں سے پیدا ہونے والے کسی بھی نتائج کی پوری ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیدائشی شہریت برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو “بڑی غلطی” قرار دیا
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر کی غیر منقولہ جائیداد ضبط
ہندوستان1 week agoبی جے پی نے بھگوان رام کے نام کا صرف سیاسی استعمال کیا: کیجریوال
دنیا1 week agoامریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارتخانہ تعمیر کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے
ہندوستان1 week agoموہن یادو پر لگے گھوٹالوں کے الزامات پر بی جے پی کی خاموشی تشویشناک: کانگریس
ہندوستان6 days agoسندھ طاس معاہدہ: پاکستان کو ہندوستان کا کرارا جواب، دہشت گردی کی حمایت بند کرنی ہوگی
دنیا4 days agoسپریم لیڈر کے قاتل کو سزائے موت کی طرف لے جائیں گے: سربراہ ایرانی عدلیہ
دنیا1 week agoوینیزویلا زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1943 ہوئی، 10500 سے زیادہ زخمی
ہندوستان1 week agoکھرگے نے شمال مشرق میں تباہ کن سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کی صورتحال پر دکھ کا اظہار کیا
دنیا1 week agoپابندیاں ختم، تیل کی فروخت کی رقم براہ راست بینک میں وصول کر رہے ہیں: باقر قالیباف
دنیا1 week agoنیتن یاہو نے جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا سے صاف انکار کردیا




































































































