تازہ ترین
جموں کشمیر میں انتخابی عمل شروع ہوتا ہوا نظر نہیں آر رہا ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر10 دسمبر(یو این آئی)پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے انتخابات کو”موجودہ تشویشناک حالات سے چھٹکارہ پانے کا ایک راستہ“ قرار دیتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ بھاجپا جموں کشمیر میں تب تک الیکشن کرانے کے حق میں نہیں ہے جب تک انہیں اس بات کا یقین نہیں ہوگا کہ اسمبلی میں ان کے مددگاروں کی اس قدر تعداد جمع ہوگی،جو 5اگست2019 کے انکے” غیر آئینی“ فیصلے کی توثیق نہیں کریں گے۔
سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الیکشن کو جمہوریت کا ایک اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگ جن حالات سے گزر رہے ہیں،اس سے خلاصی پانے کیلئے الیکشن ایک راستہ ہوسکتا ہے،تاکہ جمہوری حکومت کا قیام عمل میں لاکر اس کو جوابدہ بنایا جاسکے۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ” جموں کشمیر میں چھاپہ ماری کس سلسلہ جاری۔
نوجوانوں کو ’ہائی بریڈ‘ ملی ٹنٹوں کے نام پر گرفتار کرکے انہیں زیر حراست قتل کیا جا رہا ہے۔
صحافیوں پر دباﺅ ہے اور انہیں تنگ و طلب کیا جا رہا ہے،نوجوانوں کی گرفتاریاں جاری ہیں،کاروباریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے،جبکہ لوگ ان حالات سے تنگ آچکے ہیں“۔تاہم انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں انتخابی عمل شروع ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے۔
پی ڈی پی صدر کا کہنا تھا”بھاجپا کو جو اپنی درپردہ حمائت یافتہ جماعتوں سے جو امید تھی، ویسا نہیں ہو رہا ہے،اس لئے وہ کوششوں میں مصروف ہے کہ تب تک جموں کشمیر میں الیکشن نہ ہو جب تک اسمبلی میں انکے درپردہ جماعتوں کی تعداد اس قدر نہ ہو کہ وہ5اگست2019کے فیصلے کی توثیق کریں“۔
ایک سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ(پی اے جی ڈی) کا قیام الیکشن کیلئے عمل میں نہیں لایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا” عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ(پی اے جی ڈی) کا قیام ایک بڑے مقصد اور نظریہ کیلئے عمل میں لایا گیا تھا تاکہ غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے5 اگست2019کو جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے یہاں کے تشخص اور شناخت کو ختم کیا گیا،اس کو پرامن طریقے سے بحال کرنے کیلئے متحدہ طور پر آواز بلند کی جاسکے۔“
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ(پی اے جی ڈی) کا قیام اس لئے نہیں کیا گیا کہ جب الیکشن ہونگے تو اس وقت سیاسی جماعتیں الیکشن متحدہ ہوکر لڑیں گی یا علیحدہ علیحدہ انتخابات میں شرکت کریں گی۔
انہوں نے کہا” کل جب الیکشن ہوگا اس وقت اس بات کا فیصلہ لیا جائے گا،اور اس معاملے کو دیکھا جائے گا“۔
انہوں نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اپنے حقوق کی بحالی کیلئے از کود پرامن جدوجہد کرنی ہوگی،کوئی دوسرا انکی مدد کرنے سے رہا۔
محبوبہ نے کہا” لوگوں کو اپنے حقوق کی بحالی کیلئے خود کمر بستہ ہونا ہوگا اور پرامن طریقے سے جدوجہد کرنی ہوگی“۔
انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ فلسطین کا مسئلہ کب سے لٹکا ہوا ہے،کون سی بین الاقوامی برادری انکی مدد کیلئے سامنے آرہی ہے۔دفعہ370کی تنسیخ کو بھاجپا کا ملک کی اقلیتوں کے خلاف ایجندے کا حصہ قرار دیتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے دعویٰ کیا گیا کہ جموں کشمیر مین کورپشن کا خاتمہ ہوگا اور لوگوں کو روزگار ملے گا۔
انہوں نے تاہم کہا کہ جموں کشمیر میں اس وقت بے روزگاری کا گراف سب سے زیادہ ہے،اور سرکاری نوکریوں کیلئے جو امتحانات کھبی کھبار ہوتے ہیں ان کو بھی منسوخ کیا جاتا ہے۔
محبوبہ کا کہنا تھا” گزشتہ کئی ماہ سے،پولیس سب انسپکٹر،جل شکتی میں جونیئر انجینئروں اور محکمہ خزانہ میں امتحانات کو دھاندلیوں کی بنیاد پر کالعدم قرار دیا گیا۔“
انہوں نے کہا کہ ان دھاندلیوں میں ملوث چھوٹے افسراں کے خلاف کاروائیوں کا اگر چہ دعویٰ کیا گیا تاہم ان بڑے سیاست دانوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جن کی ائماءاور اشاروں پر یہ دھاندلیاں کی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں کی عدالت ایک فیصلہ صادر کرتی ہے اور وادی کی عدالت دوسرا،جس سے وہ امید وار ذہنی تذبذب کے شکار ہو رہے ہین،جن کے امتھانات کے نتائج التواءمیں رکھے جا رہے ہیں۔
بجلی کی بحرانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’این ایچ پی سی‘ کو جموں کشمیر سے ہی سب سے زیدہ بجلی فراہم ہوتی ہیں۔
تاہم اس کے باوجود وادی کے لوگوں کو سردیوں میں سردی سے ٹھٹھرنے اور جموں کے لوگوں کو موسم گرما میں پسینہ سے شرابور ہونے کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہا کہ موسم سرما مین لوگوں کو گرمی کرنے والے آلات کا استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے،اور یہ اندھیر نگری ،چوپت راج کی ذندہ مثال ہے۔
دنیا
امریکی اڈوں پر کارروائیاں حقِ دفاع میں کی گئیں: اسماعیل بقائی
تہران، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی اڈوں پر کارروائیاں حق دفاع میں کی گئیں۔
پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا ہے کہ جب تک دوسرا فریق اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کرتا، ایران بھی ایم او یو پر عملدرآمد نہیں کرے گا۔
اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران کو دفاع پر موردِ الزام ٹھہرانا غیر ذمے دارانہ ہے۔
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز سےمتعلق عمان کے ساتھ مشترکہ طریقۂ کار طے کرنے کی کوشش کر رہا ہے، عمان پر امریکہ کے دباؤ نے ان کوششوں میں رکاوٹ ڈالی ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت بحران سے گزر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ مفاہمتی یادداشت کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، جس نے آبنائے ہرمز پر ایرانی وعدے سے متعلق طے 1 ماہ کی مہلت بھی مکمل ہونے نہیں دی۔
ان کا کہنا ہے کہ ثالثین امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں اب بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، بارہا کہہ چکے علاقائی ممالک ایران کے خلاف اپنی زمین استعمال نہ ہونے دیں، ایران آبنائے ہرمز میں تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق رکھتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی اخبار نے ’انتقامی فہرست‘ جاری کر دی، ٹرمپ، اسٹارمر، میکرون، میلونی سمیت متعدد عالمی رہنما شامل
ہران، ایران کے ایک اخبار ’ہمشہری‘ نے آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد مبینہ طور پر ’انتقامی اہداف‘ کی ایک فہرست شائع کی ہے جس میں کئی عالمی رہنماؤں کی تصاویر شامل ہیں۔
اخبار ’ہمشہری‘ کی جانب سے شائع کی گئی فہرست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کی تصاویر کو ٹارگٹ کے نشان کے ساتھ دکھایا گیا ہے جبکہ مزید 11 عالمی رہنماؤں کو نارنجی رنگ کے قیدی لباس میں پیش کیا گیا ہے۔
اس فہرست میں برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر، امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، اطالوی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سمیت دیگر رہنما بھی شامل ہیں۔
یہ اشاعت ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے بیان کے بعد سامنے آئی ہے جنہوں نے اپنے والد آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد پہلی بار عوامی بیان دیا۔انہوں نے کہا کہ انتقام ہماری قوم کی خواہش ہے اور اسے لازمی طور پر پورا کیا جائے گا۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ جن مجرموں کے نام ایک فہرست میں شامل ہیں وہ پُرامن موت کی خواہش اپنے ساتھ قبروں میں لے جائیں گے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای جنگ سے پہلے منظرِ عام پر نہیں آئے تھے اور اطلاعات تھیں کہ وہ اسی حملے میں زخمی ہوئے تھے جس میں ان کے والد شہید ہوئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ہمشہری اخبار نے یہ بیان آن لائن فہرست کے ساتھ شائع کیا ہے، تاہم یہ فہرست اخبار کے ایڈیشن میں شامل نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ ایرانی حکومت کی جانب سے اس فہرست کی باضابطہ حمایت کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کے منصوبے بنائے تھے۔
امریکی حکام کے مطابق اسرائیل نے امریکہ کو صدر ٹرمپ کے خلاف ایک مخصوص سازش سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق ممکنہ خطرے کے باعث ٹرمپ نے ترکی میں ہونے والی نیٹو سربراہ کانفرنس سے واپسی پر طیارہ تبدیل کیا، ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں ایران کی ہر فہرست میں شامل ہوں۔
ادھر خطے میں کشیدگی برقرار ہے، گزشتہ کے روز امریکا نے تجارتی جہازوں پر حملوں کے جواب میں تقریباً 140 اہداف کو نشانہ بنایا۔
ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ جہازوں نے مقررہ راستے سے متعلق انتباہ کو نظر انداز کیا۔
ایران نے آبنائے ہرمز کو امریکی مداخلت کے خاتمے تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
آبنائے ہرمز سے معمول کے حالات میں دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل گزرتی ہے۔
ایرانی حکام نے امریکی حملوں کے بعد بحرین، کویت، قطر اور عمان سمیت کئی خلیجی ممالک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، قطر نے حملوں کو خطرناک کشیدگی قرار دیا جبکہ عمان نے بھی ان کی مذمت کی۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یک طرفہ معاہدوں کا دور ختم ہو چکا ہے، وعدے پورے کریں یا قیمت ادا کریں، حقیقت دروازے پر دستک دے رہی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اب امریکہ آبنائےہرمز کا محافظ بنے گا
واشنگٹن، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب امریکا آبنائےہرمز کا محافظ بنے گا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے ٹیلیفونک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایران کے فوجی اثاثےتباہ کردیئے اور اب ایران کے ہر ڈرون حملے کا سخت جواب دیا جا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ کا مؤقف ہے ایران معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب امریکہ آبنائےہرمز کا محافظ بنےگا۔
صدر ٹرمپ چاہتے ہیں خدمت کے بدلے متعلقہ ملکوں کو بھاری معاوضہ ادا کرنا ہو گا ساتھ ہی ٹرمپ نے واضح کیا کہ ماضی کی طرح مفت میں حفاظت نہیں کی جائے گی۔
صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران میں اب تک 52ہزار مظاہرین مارے جا چکے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoسپریم لیڈر کے قاتل کو سزائے موت کی طرف لے جائیں گے: سربراہ ایرانی عدلیہ
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا نفاذ مشکل لیکن ممکن: قالیباف
ہندوستان6 days agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
ہندوستان1 week agoحکومت کی ایم ایس ایم ای مخالف پالیسیوں سے راجستھان کے بس ٹرک باڈی بلڈرز پر بحران۔ راہل
دنیا7 days agoایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
دنیا6 days agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
دنیا6 days agoایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دنیا5 days agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
دنیا6 days agoامریکہ کا ایران پر حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
جموں و کشمیر7 days agoڈوڈا کے تھاتھری قصبے میں بادل پھٹنے سے گھروں اور گاڑیوں کو نقصان
دنیا1 week agoنیٹو سربراہی اجلاس سے قبل یوکرین پر روس کا بدترین فضائی حملہ، 11 افراد ہلاک
جموں و کشمیر6 days agoمیرواعظ عمر فاروق کا دعویٰ: تقریب سے قبل دوبارہ گھر میں نظربربند کر دیا گیا


































































































